الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : رگ کاٹنے اور داغنے سے علاج۔
1482: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا ابی بن کعبؓ کے پاس حکیم کو بھیجا، اس نے ایک رگ کاٹی (یعنی فصد لی)، پھر اس پر داغ دیا۔
باب : پچھنے لگوانے اور داغنے کے ساتھ علاج کرنا۔
1480: عاصم بن عمر بن قتادہ کہتے ہیں کہ سیدنا جابر بن عبد اللہؓ ہمارے گھر میں آئے اور ایک شخص کو زخم کی تکلیف تھی (یعنی قرحہ پڑ گیا تھا)۔ سیدنا جابرؓ نے کہا کہ تجھے کیا تکلیف ہے ؟ وہ بولا کہ ایک قرحہ ہو گیا ہے جو کہ مجھ پر نہایت سخت ہے۔ سیدنا جابرؓ...
باب : پچھنا لگانے اور ناک میں دوائی ڈالنے کے متعلق۔
1479: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو مزدوری دی اور آپﷺ نے ناک میں بھی دوا ڈالی۔
باب : منہ میں دوائی ڈال کر علاج کرنا۔
1478: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کی بیماری میں آپﷺ کے منہ میں دوا ڈالی تو آپﷺ نے اشارہ سے فرمایا کہ میرے منہ میں دوا مت ڈالو۔ ہم لوگوں نے آپس میں کہا کہ آپﷺ بیماری کی وجہ سے دوا سے نفرت کرتے ہیں (تو اس پر عمل کرنا...
باب : عود ہندی کے ساتھ دوا کا بیان۔
1477: سیدنا عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود سے روایت ہے کہ سیدہ اُمّ قیس بنتِ محصن رضی اللہ عنہا (جو کہ مہاجرات کی پہلی عورتوں میں سے تھیں اور انہوں نے رسول اللہﷺ سے بیعت کی تھی اور وہ عکاشہ بن محصن کی بہن تھیں جو کہ بنی اسد بن خزیمہ میں سے تھے ) نے...
باب : "کھنبی" "من" سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے۔
1476: سیدنا سعید بن زیدؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ کھنبی اس "من" میں سے ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر اتارا تھا اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے۔
باب : جو عجوہ کھجور صبح کو کھائے تو اس کو (شام تک) کوئی زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
1474: سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے تھے کہ جو شخص صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لے تو اسکو شام تک کوئی زہر نقصان نہ کرے گا اور نہ کوئی جادو اس پر اثر کرے گا۔...
باب : کلونجی کے ساتھ دوا۔
1473: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا، کالے دانے میں سوائے سام کے ہر بیماری کی شفا ہے۔ اور سام موت کوکہتے ہیں اور کالے دانے سے مراد کلونجی ہے۔
باب : شہد پلا کر علاج کرنا۔
1472: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبیﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں، آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو شہد پلا دے۔ اس نے شہد پلا دیا۔ پھر آیا اور کہنے لگا کہ شہد پلانے سے دست اور زیادہ ہو گئے ہیں۔ آپﷺ نے تین مرتبہ یہی فرمایا کہ شہد پلا دے۔...
باب : تلبینہ بیمار کے دل کو خوش رکھتا ہے۔
1471: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ان کے گھر میں کوئی فوت ہو جاتا تو عورتیں جمع ہوتیں، پھر جب چلی جاتیں اور ان کے گھر میں صرف گھر والے اور خاص لوگ رہ جاتے ، تو وہ تلبینہ کی ایک ہانڈی کا حکم کرتیں (تلبینہ بھوسی یا اٹے میں شہد...
باب : مرگی اور اس کے ثواب کے متعلق۔
1470: عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباسؓ نے مجھ سے کہا کہ کیا میں تجھے ایک جنتی عورت دکھاؤں؟ میں نے کہا دکھلاؤ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کالی عورت رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور بولی کہ مجھے مرگی کی بیماری ہے ، اس حالت میں میرا بدن کھل جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ سے...
باب : بخار گناہوں کو دور کرتا ہے۔
1469: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اُمّ سائب (یا اُمّ مسیب) رضی اللہ عنہا کے پاس گئے ، تو فرمایا کہ اے اُمّ السائب (یا اُمّ مسیب)! تو لرز رہی ہے تجھے کیا ہوا؟ وہ بولیں کہ بخار ہے ، اللہ تعالیٰ اس کو برکت نہ دے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ بخار کو بُرا...
باب : بخار جہنم کی بھاپ سے ہوتا ہے اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔
1468: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ان کے پاس کوئی بخار والی عورت لائی جاتی، تو وہ پانی منگواتیں اور اس کے گریبان میں ڈالتیں اور کہتیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اس (بخار) کو پانی سے ٹھنڈا کرو اور فرمایا کہ بخار جہنم کی...
باب : ہر بیماری کی دوا ہے۔
1467: سیدنا جابرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: ہر بیماری کی دوا ہے ، جب وہ دوا بیماری پر پہنچتی ہے ، تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے شفا ہو جاتی ہے۔
باب : یوں نہ کہو کہ میرا نفس خبیث (گندا) ہو گیا ہے۔
1466: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا (یعنی ناپاک اور نجس)، بلکہ یوں کہے کہ میرا نفس کاہل اور سست ہو گیا۔ (خبیث اور ناپاک کافر کا لقب ہے اور اس لئے مسلمان کو یہ لفظ...
باب : بیمار پرسی کی فضیلت کا بیان۔
1464: سیدنا ثوبانؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: بیمار کی عیادت (اس کے مکان پر جا کر) کرنے والا جنت کے ایک باغ میں ہے ، یہاں تک کہ وہ واپس لوٹے۔
1465: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا کہ اے آدم کے...
کتاب: بیماری اور علاج
باب : جو درد اور مرض مومن کو پہنچتی ہے اس کے ثواب کا بیان۔
1463: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں ایک دن رسول اللہﷺ کے پاس گیا،آپﷺ کو بخار تھا۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ آپ کو تو سخت بخار آتا ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ مجھے اتنا بخار آتا ہے جتنا تم میں سے دو آدمیوں...
باب : ایسا دم کرنے میں کوئی حرج نہیں، جس میں شرک نہ ہو۔
1462: سیدنا عوف بن مالک اشجعیؓ کہتے ہیں کہ ہم جاہلیت کے زمانہ میں دم کیا کرتے تھے ؟ ہم نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ ! آپﷺ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ اپنے دم کو میرے سامنے پیش کرو، دم میں کچھ قباحت نہیں اگر اس میں شرک کا مضمون...
باب : آدمی کا اپنے گھر والوں کو دم کرنا، جبکہ وہ بیمار ہوں۔
1460: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا تو رسول اللہﷺ اپنا دایاں ہاتھ اس پر پھیرتے ، پھر فرماتے کہ "اے مالک تو اس بیماری کو دُور کر دے اور تندرستی دے تو ہی شفا دینے والا ہے ، تیری ہی شفا ہے...
باب : زمین کی مٹی سے دم۔
1458: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا یا اس کو کوئی زخم لگتا، تو رسول اللہﷺ اپنی شہادت کی انگلی کو زمین پر رکھتے اور فرماتے کہ "اللہ کے نام سے ہمارے ملک کی مٹی ، کسی کے تھوک کے ساتھ، اس سے ہمارا بیمار شفا پائے گا اللہ...