• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اپنے آپ کو "پیٹ بھرا" ثابت کرنے والے کے متعلق، جبکہ درحقیقت پیٹ خالی ہو۔ 1387: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک عورت نبیﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میری ایک سوتن ہے ، کیا مجھے اس بات سے گناہ ہو گا کہ میں (اس کا دل جلانے کو) یہ کہوں کہ خاوند نے مجھے یہ دیا ہے حالانکہ اس نے نہیں...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : چہرے کے بال اکھاڑنے اور دانتوں کو کشادہ کرنے پر لعنت۔ 1386: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے لعنت کی گودنے والیوں اور گدوانے والیوں پر اور چہرے کے بال اکھیڑنے والیوں پر اور اکھڑوانے والیوں پر اور دانتوں کو خوبصورتی کے لئے کشادہ کرنے والیوں پر (تاکہ خوبصورت و کمسن معلوم...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عورت کو اپنے سر میں جوڑ لگانے پر سختی کا بیان۔ 1384: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ عورت کو اپنے سر میں جوڑ لگانے سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ 1385: حمید بن عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما سے سنا، جس سال کہ حج کیا، انہوں نے منبر پر...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عورت کو بالوں کے ساتھ مصنوعی بال لگانے کی ممانعت۔ 1383: سیدنا اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک عورت آئی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! میری بیٹی دلہن بنی ہے اور خسرہ کی بیماری سے اس کے بال گر گئے ہیں، تو کیا میں اس کے بالوں میں جوڑ لگا دوں؟ (یعنی مصنوعی بال...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سر کا کچھ حصہ مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے کی ممانعت (جیسے فوجی کٹ، برگر کٹ وغیرہ)۔ 1382: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے قزع سے منع کیا۔ راوی نے کہا کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ قزع کیاہے۔ تو انہوں نے کہا کہ بچے کے سر کا کچھ حصہ مونڈنا اور کچھ چھوڑ دینا۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ایک جوتا پہن کر چلنے کی ممانعت۔ 1381م: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایک جوتا پہن کر نہ چلے۔ دونوں پہنے یا دونوں اتار ڈالے (ورنہ پاؤں میں موچ آ جانے کا احتمال ہے اور بدنما بھی ہے )۔
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب جوتا پہنے تو دائیں طرف سے ابتداء کرے اور جب اتارے تو بائیں طرف سے ابتداء کرے۔ 1381: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پاؤں سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے اور چاہئیے کہ دونوں (جوتے ) پہنے یا دونوں اتار ڈالے۔
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جوتا اور اس کے زیادہ پہننے کے متعلق۔ 1380: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے ایک جہاد میں جس میں ہم شریک تھے ، سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ جوتیاں بہت پہنا کرو کیونکہ جوتیاں پہننے سے آدمی سوار رہتا ہے (یعنی مثل سوار کے پاؤں کو تکلیف نہیں ہوتی)۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : درمیانی انگلی اور ساتھ والی انگلی میں انگوٹھی پہننے کی ممانعت میں۔ 1379: امیر المؤمنین سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے اس انگلی میں یا اس انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا اور درمیانی انگلی اور اس کے پاس والی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔ (کیونکہ یہ انگلیاں ہر کام میں شریک ہوتی ہیں...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بائیں ہاتھ کی چھنگلی میں انگوٹھی پہننے متعلق۔ 1378: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی انگوٹھی اس انگلی میں تھی اور بائیں ہاتھ کی چھنگلی کی طرف اشارہ کیا۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : چاندی کی انگوٹھی، جس کا نگینہ "حبشی" تھا اور دائیں ہاتھ میں پہننے کے متعلق۔ 1377: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی اپنے دائیں ہاتھ میں پہنی، جس کا نگینہ حبشہ کا تھا اور اس کا نگینہ آپﷺ اندر کو ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کا چاندی کی انگوٹھی پہننا، جس کا نقش "محمد رسول اللہ" تھا اور آپﷺ کے بعد خلفاء کا پہننا۔ 1374: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور وہ آپﷺ کے ہاتھ میں تھی، پھر وہ سیدنا ابو بکرؓ کے ہاتھ میں رہی، پھر سیدنا عمرؓ کے ہاتھ میں رہی، پھر سیدنا عثمانؓ کے...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سونے کی انگوٹھی (اتار) پھینکنا۔ 1372: سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپﷺ نے اُتار کر پھینک دی اور فرمایا کہ تم میں سے کوئی جہنم کی آگ کے انگارے کا قصد کرتا ہے ، پھر اس کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے۔ جب آپﷺ تشریف لے گئے تو...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سونے کی انگوٹھی بنانے ، اور چاندی (کے برتن) میں پینے اور ریشم اور دیباج کا لباس پہننے کی ممانعت۔ 1371: سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں سات باتوں کا حکم کیا اور سات باتوں سے منع فرمایا۔ ہمیں حکم کیا بیمار پرسی کرنے کا، جنازے کے ساتھ (قبر تک) جانے کا، چھینک کا جواب دینے...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : تصویر بنانے والوں پر سختی کا بیان۔ 1370: ابو زرعہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے ساتھ مروان کے گھر میں داخل ہوا وہاں تصویریں دیکھیں تو کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے ، آپﷺ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اس سے زیادہ قصوروار کون ہو گا جو میری طرح تخلیق کرے ؟ اچھا ایک چیونٹی...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : تصاویر بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب ہو گا۔ 1369: سعید بن ابو الحسن کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ میں تصویریں بنانے والا ہوں، مجھے اس کا بتا دیجئے۔ سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ میرے قریب آ۔ وہ پاس آگیا۔ پھر انہوں نے کہا کہ اور قریب آ۔ وہ اور پاس...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : گدے (کے اوپر والے کپڑے ) پر تصویریں اور اس کو تکیہ بنانے کا حکم۔ 1368: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک گدیلا (گدے کے اوپر کا کپڑا) خریدا، جس میں تصویریں تھیں۔ جب رسول اللہﷺ نے اس کو دیکھا تو آپﷺ دروازے پر کھڑے رہے اور اندر داخل نہ ہوئے۔ میں نے پہچان لیا...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : وہ پردہ مکروہ ہے جس پر تصویریں ہوں، نیز اس (پردے ) کو کاٹ کر تکیہ بنانے کے متعلق۔ 1366: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے پاس آئے اور میں نے طاق یا مچان کو اپنے ایک پردہ سے ڈھانکا تھا، جس میں تصویریں تھیں۔ جب آپﷺ نے یہ دیکھا تو اس کو پھاڑ ڈالا اور آپﷺ کے...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو، البتہ کپڑے کے نقش و نگار میں کوئی حرج نہیں۔ 1365: بسر بن سعید، زید بن خالد سے روایت کرتے ہیں اور وہ رسول اللہﷺ کے صحابی سیدنا ابو طلحہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس گھر میں تصویر ہو یا اس میں فرشتے داخل نہیں...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس گھر میں کتا اور تصویر ہو، اس گھر میں (رحمت کے ) فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ 1263: اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک دن صبح کو چپ چاپ اٹھے (جیسے کوئی رنجیدہ ہوتا ہے )۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! آج میں نے آپﷺ کا چہرہ مبارک ایسا دیکھا کہ آج تک ویسا نہیں...
Top