الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : اہل کتاب کے سلام کا جواب۔
1433: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ یہودی کے چند لوگوں نے نبیﷺ کو سلام کیا، تو کہا کہ السام علیکم یا ابا القاسم! (یعنی اے ابو القاسم تم پر موت ہو)۔ آپﷺ نے فرمایا کہ وعلیکم۔ اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا غصے ہوئیں اور انہوں نے کہا کہ کیا آپﷺ نے نہیں...
باب : تم یہود و نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو۔
1432: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: یہود اور نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل مت کرو اور جب تم کسی یہودی یا نصرانی سے راہ میں ملو تو اس کو تنگ راہ کی طرف دبا دو۔
باب : بچوں کو سلام (کرنا)۔
1431: سیار کہتے ہیں کہ میں ثابت بنانی کے ساتھ چل رہا تھا، وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کیا اور حدیث بیان کی کہ وہ سیدنا انسؓ کے ساتھ جا رہے تھے ، بچوں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کیا اور سیدنا انسؓ نے حدیث بیان کی کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ جا رہے تھے ، بچوں کے...
باب : تین آدمیوں میں سے دو آدمیوں کی الگ اور آہستہ بات چیت کی ممانعت۔
1430: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم تین آدمی ہو تو تم میں سے دو تیسرے شخص کو الگ کر کے آہستہ سے بات نہ کریں، یہاں تک کہ تم سے اور لوگ بھی ملیں۔ اس لئے کہ اس (تیسرے شخص کو) رنج ہو گا۔ (ممکن ہے...
باب : جو اپنی مجلس (بیٹھنے کی جگہ) سے اٹھا، پھر لوٹا تو وہ اس جگہ کا زیادہ حقدار ہے۔
1429: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مجلس میں سے (اپنی کسی حاجت کے لئے ) کھڑا ہو (اور ابو عوانہ کی حدیث میں ہے کہ جو کھڑا ہو) لوٹ کر آئے تو وہ اس جگہ کا زیادہ حقدار ہے۔
باب : کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود بیٹھنے کی ممانعت۔
1428: سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر خود اس کی جگہ پر بیٹھ جائے لیکن پھیل جاؤ اور جگہ دو۔ ایک روایت میں ہے کہ میں نے کہا کہ یہ جمعہ کے دن کا حکم ہے ؟ آپﷺ نے...
باب : جو مجلس میں آیا، سلام کیا اور بیٹھ گیا (اس کی فضیلت)۔
1427: سیدنا ابو واقد لیثیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ مسجد میں بیٹھے تھے اور لوگ آپﷺ کے ساتھ تھے ، اتنے میں تین آدمی آئے ، دو تو سیدھے رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور ایک چلا گیا۔ وہ دو جو آئے ان میں سے ایک نے مجلس میں جگہ خالی پائی تو وہ وہاں...
باب : اچانک نظر پڑ جانے اور نظر پھیر لینے کے بارے میں۔
1426: سیدنا جریر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے اچانک نظر پڑ جانے کے بارے میں پوچھا، تو آپﷺ نے مجھے نگاہ پھیر لینے کا حکم دیا۔
باب : جو بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکے اور انہوں نے اس کی آنکھ پھوڑ دی (تو کوئی گناہ نہیں)۔
1425: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر کوئی شخص تیرے گھر میں تیری اجازت کے بغیر جھانکے ، پھر تو اس کو کنکری سے مارے اور اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو تیرے اوپر کچھ گناہ نہ ہو گا۔
باب : اجازت لینے کے وقت (گھر میں) جھانکنا منع ہے۔
1424: سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ کے دروازے کی روزن (سوراخ)سے جھانکا اور آپﷺ کے ہاتھ میں لوہے کا آلہ (کنگھا) تھا، جس سے آپﷺ اپنا سر کھجا رہے تھے۔ جب آپﷺ نے اس کو دیکھا تو فرمایا کہ اگر میں جانتا کہ تو مجھے دیکھ...
باب : اجازت لیتے وقت "میں" کہنا مکروہ ہے (لہٰذا اپنا نام بتانا چاہیئے )۔
1423: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے اجازت مانگی، تو آپﷺ نے پوچھا کہ کون ہے ؟ میں نے کہا کہ میں ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا "میں میں"۔ ایک روایت میں ہے کہ گویا نبیﷺ نے "میں" کہنے کو بُرا جانا۔
باب : پردہ اٹھا لینا اجازت دینا (ہی) ہے۔
1422: سیدنا ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تجھے میرے پاس آنے کی اجازت اس طرح ہے کہ پردہ اٹھایا جائے اور تو میری گفتگو بھی سن سکتا ہے۔ جب تک میں تجھے روک نہ دوں۔
باب : اجازت طلب کرنے اور سلام کے بارے میں۔
1421: ابو بردہ سیدنا ابو موسیٰؓ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیدنا ابو موسیٰؓ سیدنا عمر بن خطابؓ کے پاس آئے اور کہا السلام علیکم عبد اللہ بن قیس آیا ہے تو انہوں نے ان کو اندر آنے کی اجازت نہ دی۔ پھر انہوں نے کہا کہ السلام علیکم ابو موسیٰ ہے۔ السلام...
باب : سوار کا پیدل کو اور کم لوگوں (کی جماعت) کا زیادہ لوگوں (کی جماعت) کو سلام کرنا۔
1420: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سوار پیدل کو سلام کرے ، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے پر سلام کرے اور کم لوگ زیادہ لوگوں پر سلام کریں۔
باب : راستوں میں بیٹھنے کی ممانعت اور راستے کا حق ادا کرنے کے بیان میں۔
1419: سیدنا ابو سعید خدریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: تم راستوں میں بیٹھنے سے بچو۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ ہمیں اپنی مجلسوں میں بیٹھ کر باتیں کرنے کی مجبوری ہے ، تو آپﷺ نے فرمایا کہ اگر تم نہیں مانتے تو...
باب : مسلمان پر مسلمان بھائی کے پانچ حق ہیں۔
1417: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مسلمان پر اس کے مسلمان بھائی کے پانچ حق ہیں۔ اس کے سلام کا جواب دینا، چھینکنے والے کا جواب دینا، دعوت کو قبول کرنا، بیمار کی خبرگیری کرنا اور جنازے کے ساتھ جانا۔
1418: سیدنا ابو ہریرہؓ سے...
باب : اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے برا نام یہ ہے کہ کسی کا نام "شہنشاہ" ہو۔
1416: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: سب سے زیادہ ذلیل اور بُرا نام اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس شخص کا ہے جس کو لوگ ملک الملوک (شہنشاہ) کہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی مالک نہیں ہے۔...
باب : کسی آدمی کا کسی آدمی کو "یا بُنَیّ" کہنا (یعنی اے میرے بیٹے )۔
1415: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کہتے ہیں کہ کسی نے رسول اللہﷺ سے دجال کے بارے میں اتنا نہیں پوچھا جتنا میں نے پوچھا، آخر آپﷺ نے فرمایا کہ بیٹا تو اس رنج میں کیوں ہے ؟ وہ تجھے نقصان نہ دے گا۔ میں نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کے...
باب : چھوٹے بچے کی کنیت رکھنا۔
1414: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سب لوگوں سے زیادہ خوش مزاج تھے ، میرا ایک بھائی تھا جس کو ابو عمیر کہتے تھے (اس سے معلوم ہوا کہ کمسن اور جس کے بچہ نہ ہوا ہو کنیت رکھنا درست ہے ) (میں سمجھتا ہوں کہ انس نے کہا کہ) اس کا دودھ چھڑایا گیا تھا۔ جب رسول...
باب : (غلام کے لئے ) "عبد۔ امة" اور (مالک کے لئے ) "مولی۔ سید" بولنے کے متعلق۔
1413: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی تم میں سے (اپنے غلام کو) یوں نہ کہے کہ پانی پلا اپنے رب کو یا اپنے رب کو کھانا کھلا یا اپنے رب کو وضو کرا اور کوئی تم میں سے دوسرے کو اپنا رب نہ کہے بلکہ...