• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مندرجہ بالا نام رکھنے کی اجازت کے بارے میں۔ 1412: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارادہ کیا کہ یعلی، برکت، افلح، یسار اور نافع اور ان جیسے نام رکھنے سے منع کر دیں۔ پھر آپﷺ چپ ہو رہے اور کچھ نہیں فرمایا۔ اس کے بعد رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی اور آپﷺ نے اس سے منع نہیں کیا۔ پھر...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : افلح، رباح، یسار اور نافع نام رکھنے کی ممانعت۔ 1410: سیدنا سمرہ بن جندبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں اپنے غلاموں کے یہ چار نام رکھنے سے منع فرمایا افلح، رباح، یسار، اور نافع۔ 1411: سیدنا سمرہ بن جندبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو چار کلمات سب سے زیادہ پسند ہیں۔...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : انگور کا نام "کرم" رکھنے کا بیان۔ 1408: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی تم میں سے انگور کو "کرم" نہ کہے اس لئے کہ "کرم" مسلمان آدمی کو کہتے ہیں۔ 1409: سیدنا وائل بن حجرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ (انگور کو) کرم مت کہو بلکہ عنب کہو یا حبلہ کہو۔
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : "برہ" کا نام زینب رکھنا۔ 1407: محمد بن عمر بن عطاء کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیٹی کا نام برہ رکھا، تو زینب بنت ابی سلمہ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے اس نام سے منع کیا ہے اور میرا نام بھی برہ تھا، پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اپنی تعریف مت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم میں بہتر کون ہے۔...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : "برہ" کا نام جویریہ رکھنا۔ 1406: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ اُمّ المؤمنین جویریہ رضی اللہ عنہا کا نام پہلے بَرّہ تھا، رسول اللہﷺ نے ان کا نام جویریہ رکھ دیا۔ آپﷺ بُرا جانتے تھے کہ یہ کہا جائے کہ نبیﷺ برہ (نیکو کار بیوی کے گھر) سے چلے گئے۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پہلے نام کو اس سے اچھے نام سے بدل دینا۔ 1405: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عمرؓ کی ایک بیٹی کا نام عاصیہ تھا، رسول اللہﷺ نے اس کا نام جمیلہ رکھ دیا۔
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بچے کا نام منذر رکھنا۔ 1404: سہل بن سعد کہتے ہیں کہ ابو اسیدؓ کا بیٹا منذر، جب پیدا ہوا تو اسے رسول اللہﷺ کے پاس لایا گیا۔ آپﷺ نے اس کو اپنی ران پر رکھا اور (اس کے والد) ابو اسید۔ بیٹھے تھے پھر آپﷺ کسی چیز میں اپنے سامنے متوجہ ہوئے تو ابو اسید نے حکم دیا تو وہ بچہ آپﷺ کے ران پر سے اٹھا لیا...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بچے کا نام ابراہیم رکھنا۔ 1403: سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ میرا ایک لڑکا پیدا ہوا، میں اس کو لے کر رسول اللہﷺ کے پاس آیا تو آپﷺ نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور اس کے منہ میں ایک کھجور چبا کر ڈالی۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : انبیاء اور صالحین کے ناموں کے ساتھ نام رکھنے کا بیان۔ 1402: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ جب میں نجران میں آیا، تو وہاں کے (انصاری) لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا کہ تم پڑھتے ہو کہ "اے ہارون کی بہن" (مریم:28) (یعنی مریم علیہا السلام کو ہارون کی بہن کہا ہے ) حالانکہ (سیدنا ہارون موسیٰ...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بچے کا نام عبد اللہ رکھنا، اس پر ہاتھ پھیرنا اور اس کے لئے دعا کرنا۔ 1400: عروہ بن زبیر اور فاطمہ بنت منذر بن زبیر سے روایت ہے کہ ان دونوں نے کہا کہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا (مکہ سے ) ہجرت کی نیت سے جس وقت نکلیں، ان کے پیٹ میں عبد اللہ بن زبیر تھے (یعنی حاملہ تھیں) جب وہ قبا میں آ کر اتریں...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بچے کا نام عبدالرحمن رکھنا۔ 1399: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص کے لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا، ہم لوگوں نے کہا کہ ہم تجھے ابو القاسم کنیت نہ دیں گے اور تیری آنکھ ٹھنڈی نہ کریں گے۔ وہ رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور یہ بیان کیا، تو آپﷺ نے فرمایا کہ...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اللہ تعالی کے ہاں پسندیدہ ترین نام عبد اللہ اور عبدالرحمن ہیں۔ 1398: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تمہارے ناموں میں سے بہتر نام اللہ تعالیٰ کے نزدیک عبد اللہ اور عبدالرحمن ہیں۔
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محمدﷺ کے نام کے ساتھ نام رکھنا۔ 1397: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوا اس نے اس کا نام محمد رکھا۔ اس کی قوم نے اس سے کہا کہ ہم تجھے یہ نام نہیں رکھنے دیں گے ، تو رسول اللہﷺ کا نام رکھتا ہے۔ چنانچہ وہ شخص اپنے بچے کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر نبیﷺ کے پاس...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: آداب کا بیان باب : نبیﷺ کا قول کہ میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کسی کی کنیت نہ رکھو۔ 1396: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے مقامِ بقیع میں دوسرے شخص کو پکارا کہ اے ابو القاسم! رسول اللہﷺ نے ادھر دیکھا تو وہ شخص بولا کہ یا رسول اللہﷺ! میں نے آپﷺ کو نہیں فلاں شخص کو پکارا تھا (اس کی...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پیٹھ پر داغنے کے بیان میں۔ 1395: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ جب اُمّ سلیم نے بچہ جنا، تو مجھ سے کہا کہ اے انس! دیکھ یہ بچہ کچھ نہ کھانے پینے پائے جب تک تو اس کو صبح کو رسول اللہﷺ کے پاس نہ لے جائے اور آپﷺ کچھ چبا کر اس کے منہ میں نہ ڈالیں۔ سیدنا انس نے کہا کہ پھر میں صبح کو آپﷺ کے پاس گیا اور...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بکریوں کے کانوں میں داغنے کے بیان میں۔ 1394: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس باڑے میں گے ، آپﷺ بکریوں کو کانوں پر داغ دے رہے تھے۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جانوروں کے چہرے پر داغنے سے ممانعت کے متعلق۔ 1392: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے منہ پر مارنے اور منہ پر داغ دینے سے منع فرمایا ہے۔ 1393: ناعم بن ابی عبد اللہ مولیٰ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباسؓ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے ایک...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : گھنٹیوں کے متعلق اور اس بارے میں کہ (رحمت کے ) فرشتے اس سفر میں ساتھی نہیں بنتے جس میں کتا اور گھنٹی ہو۔ 1390: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: فرشتے ان مسافروں کے ساتھ نہیں رہتے جن کے ساتھ گھنٹی یا کتا ہو۔ 1391: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جانوروں کے گلے میں موجود "ہار" کاٹ دینا۔ 1389: سیدنا ابو بشیر انصاریؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ سفر میں تھے تو آپﷺ نے ایک پیغام پہنچانے والے کو بھیجا۔ عبد اللہ بن ابی بکر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس قاصد نے یہ کہا جبکہ لوگ اس وقت اپنے سونے کے مقامات میں تھے ، کہ کسی اونٹ کے گلے...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ان عورتوں کے متعلق جو کپڑے پہنے ہوئے بھی ننگی ہی ہیں۔ 1388: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ دوزخیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں جن کو میں نے نہیں دیکھا۔ ایک تو وہ لوگ جن کے پاس بیلوں کی دُموں کی طرح کے کوڑے ہیں اور وہ لوگوں کو اُن سے مارتے ہیں اور دوسری وہ عورتیں جو (لباس)...
Top