الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : شراب، کھجور اور انگور سے بھی بنتی ہے۔
1267: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے تھے کہ شراب ان دو درختوں سے ہوتی ہے ، ایک کھجور اور دوسرے انگور کے درخت سے۔
باب : جس نے دنیا میں شراب پی، وہ آخرت میں نہیں پی سکے گا مگر یہ کہ توبہ کر لے۔
1266: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص دنیا میں شراب پئے ، وہ آخرت میں نہ پئے گا مگر جب وہ توبہ کر لے۔
باب : جو شراب نشہ دار ہو وہ حرام ہے۔
1265: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ سے بتع (ایک قسم کی) شراب کے بارے میں پوچھا گیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر وہ شراب جس میں نشہ ہو، وہ حرام ہے۔
باب : ہر نشہ دار چیز حرام ہے۔
1264: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص جیشان سے آیا (اور جیشان یمن میں۔ ایک شہر کا نام ہے ) اس نے یمن کی اس شراب کے بارے میں پوچھا جو اس کے ملک میں پی جاتی تھی اور وہ مکئی سے بنائی جاتی تھی اور اس کو مزر کہتے تھے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اس میں نشہ ہے ؟ اس نے کہا...
کتاب: (پانی، شراب وغیرہ) پینے کے مسائل
باب : شراب کی حرمت۔
1262: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے اور ہر خمر (شراب) حرام ہے۔
1263: علی بن ابی طالبؓ کہتے ہیں کہ مجھے بدر کے دن مالِ غنیمت میں ایک اونٹنی ملی اور اسی دن ایک اونٹنی رسول اللہﷺ نے...
باب : اس کے متعلق جو غیر اللہ کے نام پر ذبح کرے۔
1261: ابو الطفیل عامر بن واثلہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا علیؓ کے پاس بیٹھا تھا کہ اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ رسول اللہﷺ آپ کو چھپا کر کیا بتلاتے تھے ؟ یہ سن کر سیدنا علیؓ غصہ ہوئے اور کہنے لگے کہ نبیﷺ نے مجھے کوئی ایسی چیز نہیں بتلائی جو اور...
باب : "فرع" اور "عتیرہ" کے بیان میں۔
1260: سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: نہ فرع جائز ہے اور نہ عتیرہ (جائز ہے )۔ ابن رافع نے اپنی روایت میں اتنا زیادہ کیا ہے کہ فرع اونٹنی کا پہلا بچہ ہے جس کو مشرک ذبح کیا کرتے تھے۔
باب : تین دن کے بعد قربانی کا گوشت (کھانے ) کی اجازت اور ذخیرہ کرنے ، سفر میں لے جانے اور صدقہ کرنے کے بیان میں۔
1259: عبد اللہ بن ابو بکر سیدنا عبد اللہ بن واقدؓ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے قربانیوں کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا ہے۔ عبد اللہ بن ابو بکر کہتے ہیں...
باب : قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے کی ممانعت۔
1258: ابو عبید مولیٰ ابن ازہر سے روایت ہے کہ انہوں نے عید کی نماز سیدنا عمرؓ کے ساتھ پڑھی۔ کہتے ہیں کہ پھر میں نے علیؓ بن ابی طالب کے ساتھ نمازِ (عید) پڑھی، انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی۔ پھر لوگوں کو خطبہ سنایا اور کہا کہ رسول اللہﷺ نے...
باب : نبیﷺ کا اپنی طرف سے اور اپنی آل اور اپنی امت کی طرف سے قربانی ذبح کرنا۔
1257: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک سینگوں والا مینڈھا لانے کا حکم دیا جو سیاہی میں چلتا ہو، سیاہی میں بیٹھتا ہو اور سیاہی میں دیکھتا ہو (یعنی پاؤں، پیٹ اور آنکھیں سیاہ ہوں)۔...
باب : دو مینڈھوں کی قربانی جو سفید و سیاہ سینگوں والے ہوں اور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنے اور بسم اللہ اور اللہ اکبر کہنے میں استحباب کا بیان۔
1256: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جو سفید اور سیاہ، سینگ دار تھے۔ میں نے آپﷺ کو اپنے دستِ مبارک سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا اور یہ...
باب : جذع کی قربانی۔
1255: سیدنا عقبہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں قربانی کی بکریاں بانٹیں تو میرے حصہ میں ایک جذعہ (ایک برس کا بچہ)آیا۔ تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! میرے حصہ میں ایک جذعہ آیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ تو اسی کی قربانی کر۔
باب : کس عمر کے جانور قربانی میں جائز ہیں؟
1254: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قربانی میں مت ذبح کر مگر مسنہ (جو ایک برس کا ہو کر دوسرے میں لگا ہو یعنی دوندا) البتہ جب تمہیں ایسا جانور نہ ملے تو دنبہ کا جذعہ قربان کر لو (جو چھ مہینہ کا ہو کر ساتویں میں لگا ہو)۔
باب : جس نے قربانی کا جانور نمازِ (عید) سے پہلے ذبح کر دیا، وہ اس کی قربانی نہیں۔
1253: سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ سب سے پہلے جو کام ہم اس دن کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ (عید کی) نماز پڑھتے پھر (گھر کو) لوٹ کر قربانی کرتے ہیں۔ تو جو کوئی ایسا کرے وہ ہمارے طریقہ پر چلا اور...
باب : اس وقت کا بیان جس میں قربانی ذبح کی جا سکتی ہے۔
1252: سیدنا جندب بن سفیانؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے ساتھ عید الاضحیٰ میں شریک ہوا، آپﷺ نے ابھی کچھ بھی نہ کیا تھا سوائے اس کے کہ آپﷺ نے (عید کی) نماز پڑھائی۔ نماز سے فارغ ہوئے ، سلام پھیرا کہ اچانک آپﷺ نے قربانی کی بکری دیکھی کہ وہ نماز سے...
کتاب: قربانی کے مسائل
باب : (جب ذوالحجہ کے شروع کے ) دس دن آ جائیں اور کوئی قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔
1251: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس کے پاس ذبح کرنے کے لئے جانور ہو اور ذی الحجہ کا چاند نظر آ جائے تو اپنے بال اور...
باب : خون بہانے والی چیز سے ذبح کرنے کا حکم اور دانت اور ناخن سے ذبح کرنے کی ممانعت۔
1250: سیدنا رافع بن خدیجؓ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! ہم کل دشمن سے لڑنے والے ہیں اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں؟۔ آپﷺ نے فرمایا کہ جلدی کر یا ہوشیاری کر جو خون بہا دے اور اللہ کا نام لیا جائے اس کو...
باب : اچھے طریقے سے ذبح کرنے اور چھری تیز کرنے کے متعلق حکم۔
1249: سیدنا شداد بن اوسؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے دو باتیں یاد رکھیں ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر کام میں بھلائی فرض کی ہے حتی کہ جب تم قتل کرو تو اچھی طرح سے قتل کرو اور جب تم ذبح کرو تو اچھی طرح سے ذبح کرو اور...
باب : جانوروں کو باندھ کر مارنے کی ممانعت ہے۔
1247: ہشام بن زید بن انس بن مالک کہتے ہیں کہ میں اپنے دادا انس بن مالکؓ کے ساتھ حکم بن ایوب کے گھر گیا اور وہاں کچھ لوگوں نے ایک مرغی کو نشانہ بنایا ہوا تھا اور اس پر تیر اندازی کر رہے تھے تو سیدنا انسؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے جانوروں کو باندھ کر...
باب : کنکریاں پھینکنے سے منع کرنے کے متعلق۔
1246: سیدنا سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مغفلؓ نے اپنے پاس ایک آدمی کو کنکریاں پھنکتے ہوئے دیکھا تو اسے منع کیا اور کہا کہ بیشک رسول اللہﷺ کنکریاں پھینکنے سے منع کیا ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ بیشک اس سے نہ شکار ہوتا ہے ، نہ دشمن مرتا...