الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : اجتہاد کی بنا پر قاتل کو (دشمن مقتول ) کا سامان نہ دینا۔
1143: سیدنا عوف بن مالکؓ کہتے ہیں کہ (قبیلہ) حمیر کے ایک شخص نے دشمنوں میں سے ایک شخص کو مارا اور اس کا سامان لینا چاہاِ لیکن سیدنا خالد بن ولیدؓ (جو رسول اللہﷺ کی طرف سے ) لشکر کے سردار تھے نے نہ دیا۔ سیدنا عوف بن مالکؓ رسول اللہﷺ...
باب : (دشمن کا) سامان بعض قاتلین کو اجتہاد کی بنا پر دینا۔
1142: سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ کہتے ہیں میں بدر کی لڑائی میں صف میں کھڑا ہوا تھا اپنے دائیں اور بائیں دیکھا تو میرے دونوں طرف انصار کے نوجوان اور کم عمر لڑکے نظر آئے۔ میں نے آرزو کی کہ کاش میں ان سے زور آور جوانوں کے درمیان ہوتا (یعنی آزو...
باب : کافر مقتول کا سامان (حرب) قاتل کو دینا چاہیئے۔
1141: سیدنا ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ حنین کی لڑائی میں نکلے۔ جب ہم لوگ دشمنوں سے لڑے ، تو مسلمانوں کو (شروع میں) شکست ہوئی (یعنی کچھ مسلمان بھاگے اور رسول اللہﷺ اور کچھ لوگ آپﷺ کے ساتھ میدان میں جمے رہے )۔ پھر میں نے ایک...
باب : مال غنیمت میں سے خمس (پانچواں حصہ) نکالنا۔
1140: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ سول اللہﷺ کبھی بعض لشکر والوں کو باقی تمام لشکروں کی نسبت زیادہ دیتے اور ان سب مالوں میں خمس واجب تھا۔
باب : اصحاب سرایا (فوجی دستوں) کو مال غنیمت میں حصہ (اور انعام)دینا
1139: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے نجد کی طرف ایک چھوٹا لشکر بھیجا، میں بھی اس میں نکلا۔ وہاں ہمیں بہت سے اونٹ اور بکریاں مالِ غنیمت میں ملیں، تو ہم میں سے ہر ایک کے حصے میں بارہ بارہ اونٹ آئے اور رسول الله نے ہمیں...
باب : انفال (مالِ غنیمت) کے بارے میں۔
1138: سیدنا مصعب بن سعد اپنے والد سعدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں چار آیتیں اتریں۔ ایک مرتبہ ایک تلوار مجھے مالِ غنیمت میں ملی، وہ رسول اللہ کے پاس لائے اور کہا کہ یا رسول اللہﷺ! یہ مجھے عنایت فرمائیے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو رکھ دے۔...
باب : مالِ غنیمت کا اس امت (محمدیہﷺ) کے لئے خصوصی طور پر حلال ہونا
1137: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر نے جہاد کیا تو اپنے لوگوں سے کہا کہ میرے ساتھ وہ آدمی نہ جائے جو نکاح کر چکا ہو اور وہ چاہتا ہو کہ اپنی عورت سے صحبت کرے لیکن ابھی تک اس نے صحبت...
باب : دشمن کی زمین سے کھانا (طعام) حاصل کرنا۔
1136: سیدنا عبد اللہ بن مغفلؓ کہتے ہیں کہ میں نے خیبر کے دن چربی کی ایک تھیلی پائی۔ میں اس پر لپکا۔ میں نے دل میں کہا کہ میں اس میں سے کچھ بھی کسی کو نہ دوں گا۔ کہتے ہیں میں نے پلٹ کر دیکھا تو رسول اللہﷺ کھڑے مسکرا رہے تھے۔
باب : دشمن کے کھجور کے درختوں کو کاٹنے اور جلانے کا بیان۔
1135: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بنی نضیر کی کھجوروں کے درخت کچھ کٹوا دیئے اور کچھ جلوا دیئے۔ اس موقع پر سیدنا حسانؓ نے یہ شعر کہے : بنی لوئی (یعنی قریش) کے سرداروں اور شرفاء پر یہ آسان ہو گیا کہ بویرہ کا نخلستان...
باب : رات کے وقت حملہ میں دشمن کے بیوی بچوں کے مارے جانے کے متعلق۔
1134: سیدنا صعب بن جثامہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے مشرکین کی اولاد اور ان کی عورتوں کے بارے میں سوال ہوا، جب رات کے چھاپے میں مارے جائیں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ وہ انہی میں داخل ہیں۔
باب : جہاد میں عورتوں اور بچوں کا قتل ممنوع ہے۔
1133: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت ایک لڑائی میں پائی گئی جس کو مار ڈالا گیا تھا، تو آپﷺ نے عورتوں اور بچوں کے مارنے سے منع فرما دیا۔
باب : غازیوں کے ساتھ عورتوں کے جانے میں کوئی حرج نہیں۔
1130: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ (ان کی والدہ) اُمّ سلیم رضی اللہ عنہا نے حنین کے دن ایک خنجر لیا، وہ ان کے پاس تھا کہ سیدنا ابو طلحہؓ نے دیکھا تو رسول اللہﷺ! سے عرض کیا کہ یہ اُمّ سلیم ہے اور ان کے پاس ایک خنجر ہے۔ آپﷺ نے (اُمّ سلیم سے )...
باب : جہاد میں مشرکین سے مدد لینا (کیسا ہے ؟)۔
1129: اُمّ ا لمؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جنگِ بدر کی طرف نکلے۔ جب (مقامِ) حرۃالوبرہ (جو مدینہ سے چار میل پر ہے ) میں پہنچے ، تو ایک شخص آپﷺ سے ملا، جس کی بہادری اور اصالت کا شہرہ تھا اور رسول اللہﷺ کے...
باب : لڑائی مکر و حیلہ ہے۔
1128: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لڑائی مکر اور حیلہ ہے۔ (یعنی اپنے بچاؤ اور دشمن کو نقصان پہنچانے کے لئے حیلہ اور مکر و فریب کرنا جائز ہے )
باب : دشمن کے خلاف دعا۔
اس باب میں سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی کی حدیث ہے جو اوپر والے باب میں گزر چکی ہے۔
1127: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اُحد کے دن یہ فریاد کر رہے تھے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو زمین میں کوئی تیری پرستش کرنے والا نہ رہے گا۔ (یہ حدیث کا ایک ٹکڑا ہے۔ پوری حدیث میں ہے...
باب : دشمن کے ساتھ آمنا سامنا کرنے کی آرزو نہ کرنا لیکن جب آمنا سامنا ہو، تو صبر کرنا چاہیئے۔
1126: ابو النضر سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی جو کہ قبیلہ اسلم سے تعلق رکھتے تھے اور نبیﷺ کے صحابہ میں سے تھے ، کی کتاب سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عمر بن عبید اللہ کو کہ جب وہ حروریہ کی طرف (لڑائی) کے...
باب : وعدے کی پاسداری۔
1125: سیدنا حذیفہ بن یمانؓ کہتے ہیں کہ میں بدر میں صرف اسی وجہ سے شریک نہ کہ میں اپنے والد حسیل کے ساتھ نکلا (یہ سیدنا حذیفہؓ کے والد کا نام ہے اور بعض لوگوں نے حسل کہا ہے اور یمان ان کا لقب ہے اور اسی سے مشہور ہیں) تو ہمیں قریش کے کافروں نے پکڑ لیا اور کہا کہ تم محمدﷺ کے...
باب : دھوکہ بازی کی ممانعت۔
1124: سیدنا ابو سعیدؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر دغا باز کے لئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، جو اس کی دغا بازی کے موافق بلند کیا جائیگا اور کوئی دغا باز اس سے بڑھ کر نہیں جو خلق اللہ کا حاکم ہو کر دغا بازی کرے۔
باب : اللہ تعالیٰ کی طرف نبیﷺ کی دعوت اور منافقوں کی تکالیف پر صبر۔
1123: سیدنا اسامہ بن زید صراوی ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک گدھے پر سوار ہوئے ، جس کی کاٹھی کے نیچے (شہر) فدک کی (بَنی ہوئی) چادر پڑی تھی اور اسامہ بن زیدؓ کو اپنے پیچھے بٹھایا۔ آپﷺ بنی حارث بن خزرج کے محلہ میں، سیدنا سعد بن عبادہؓ کی...
باب : بادشاہوں کی طرف نبیﷺ کے خطوط، جن میں ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے تھے۔
1121: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے کسریٰ، قیصر، نجاشی اور ہر ایک حاکم کو لکھا ، ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے تھے اور یہ نجاشی وہ نہیں تھا جس پر آپﷺ نے نمازِ جنازہ پڑھی تھی۔
1122: سیدنا ابن عباسؓ سے...