الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : انبیاء علیہم السلام کا اپنی قوم کی تکلیف پر صبر کرنا۔
1169: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ گویا کہ میں (اب بھی) رسول اللہﷺ کو دیکھ رہا ہوں، کہ آپﷺ ایک پیغمبر کا حال بیان کر رہے تھے کہ ان کی قوم نے ان کو مارا تھا اور وہ اپنے منہ سے خون پونچھتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے کہ اے اللہ...
باب : آپﷺ کی قوم سے آپﷺ کو جو تکلیف پہنچی اس کا بیان۔
1166: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ پر احد کے دن سے بھی زیادہ سخت دن کوئی گزرا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ میں نے تیری قوم سے بہت آفت اٹھائی ہے (یعنی قریش کی قوم سے ) اور سب...
باب : اللہ تعالیٰ کا غصہ اس پر بہت زیادہ ہوتا ہے جس کو رسول اللہﷺ نے قتل کیا ہو۔
1165: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا غصہ ان لوگوں پر بہت زیادہ ہوتا ہے جنہوں نے ایسا کیا اور آپﷺ اپنے دانت کی طرف اشارہ کرتے تھے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا غصہ اس شخص پر (بھی)...
باب : نبیﷺ کی طرف سے احد کے دن جبریل اور میکائیل علیہم السلام کا لڑنا۔
1164: فاتح ایران سیدنا سعدبن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے اُحد کے دن رسول اللہﷺ کے دائیں اور بائیں طرف دو آدمیوں کو دیکھا، جو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے (اور وہ آپﷺ کی طرف سے خوب لڑ رہے تھے ) اس سے پہلے اور اسکے بعد میں نے ان کو...
باب : احد کے دن نبیﷺ کے زخمی ہونے کا بیان۔
1162: سیدنا ابو حازم سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ سے سنا، جب ان سے رسول اللہﷺ کے احد کے دن زخمی ہونے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا کہ آپﷺ کا چہرہ مبارک زخمی ہوا اور آپﷺ کے دانت ٹوٹ گئے اور آپﷺ کے سر پر خود ٹوٹا (تو سر کو کتنی...
باب : غزوہ احد کا بیان۔
1161: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ احد کے دن (جب کافروں کا غلبہ ہوا اور مسلمان مغلوب ہو گئے ) اکیلے رہ گئے سات آدمی انصار کے اور دو قریش کے آپﷺ کے پاس رہ گئے تھے اور کافروں نے آپﷺ پر ہجوم کیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ ان کو کون پھیرتا ہے ؟ اس کو جنت ملے گی یا...
باب : جنگ بدر کے مردار کافروں سے نبیﷺ کی گفتگو جبکہ وہ مردہ تھے۔
1160: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بدر کے مقتولین کو تین روز تک یوں ہی پڑا رہنے دیا- پھر آپﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور ان کو آواز دیتے ہوئے فرمایا کہ اے ابو جہل بن ہشام، اے امیہ بن خلف، اے عتبہ بن ربیعہ اور اے...
باب : فرشتوں کی امداد ، قیدیوں کے فدیہ اور مال غنیمت کے حلال ہونے کے متعلق۔
1159: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ غزوۂ بدر کے دن رسول اللہﷺ نے مشرکوں کو دیکھا کہ وہ ایک ہزار تھے اور آپﷺ کے اصحاب تین سو انیس تھے۔رسول اللہﷺ نے مشرکوں کو دیکھا اور قبلہ کی طرف منہ کر کے دونوں ہاتھ پھیلائے اور اپنے...
باب : غزوہ بدر کے متعلق۔
1157: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ کو قافلہء ابو سفیان کے آنے کی خبر پہنچی، آپﷺ نے مشورہ کیا۔ سیدنا ابو بکرؓ نے گفتگو کی، آپﷺ نے جواب نہ دیا پھر سیدنا عمرؓ نے گفتگو کی، لیکن آپﷺ جب بھی مخاطب نہ ہوئے۔ آخر سیدنا سعد بن عبادہ (انصار کے رئیس) اٹھے اور انہوں نے کہا...
کتاب: ہجرت اور غزوات بیان میں
باب : نبیﷺ کی ہجرت اور آپﷺ کی نشانیوں کے بیان میں۔
1156: ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا براء بن عازبؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ میرے باپ (عازب) کے مکان پر آئے اور ان سے ایک کجاوہ خریدا اور بولے کہ تم اپنے بیٹے سے کہو کہ یہ کجاوہ اٹھا کر میرے ساتھ...
باب : حربی کافر اور عہد توڑنے والے کے متعلق حکم۔
1155 : اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سعد بن معاذؓ کو خندق کے دن ایک جو قریش کے ایک شخص ابن العرفہ (اس کی ماں کا نام ہے ) نے ایک تیر مارا جو ان کی اکحل (ایک رگ) میں لگا، تو رسول اللہﷺ نے ان کے لئے مسجد میں ایک خیمہ لگا دیا (اس...
باب : یہود و نصاریٰ کو جزیرۃ العرب سے نکالنا۔
1154: سیدنا عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے کہ البتہ میں یہود اور نصاریٰ کو جزیرۃالعرب سے نکال دوں گا یہاں تک کہ مسلمانوں کے علاوہ کسی کو نہیں رہنے دوں گا۔
باب : مدینہ سے یہودیوں کو جلا وطن کرنا۔
1153 : سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ہم مسجد میں بیٹھے تھے کہ رسول اللہﷺ ہماری طرف تشریف لائے اور فرمایا کہ یہودیوں کے پاس چلو۔ ہم آپﷺ کے ساتھ گئے یہاں تک کہ یہود کے پاس پہنچے ، تو رسول اللہﷺ کھڑے ہو گئے اور ان کوپکارا اور فرمایا کہ اے یہود کے لوگو! مسلمان...
باب : قیدیوں کے چھوڑ دینے اور ان پر احسان کرنے کے بار ے میں۔
1152 : سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے نجد کی طرف کچھ سوار روانہ فرمائے ، تو وہ بنی حنیفہ کے ایک شخص ثمامہ بن اثال کو پکڑ لائے جو اہل یمامہ کا سردار تھا۔ پھر اُسے مسجد کے ایک ستون سے باندھ دیا۔ نبیﷺ نے اُس کے پاس جا کر کہا...
باب : مال غنیمت میں عورتوں کا حصہ نہیں ہے یوں کچھ دے دینا چاہیئے اور جہاد میں بچوں کے قتل کرنے کے متعلق۔
1151: یزید بن ہرمز سے روایت ہے کہ نجدہ (حروری خارجیوں کے سردار) نے سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کو لکھا اور پانچ باتیں پوچھیں۔ سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ نے کہا کہ اگر علم کے چھپانے کی بات نہ ہوتی،...
باب : (مال غنیمت میں سے )گھڑ سوار اور پیدل فوج کے حصوں کے متعلق
1150 : سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے غنیمت کے مال میں سے دو حصے گھوڑے کو دلائے اور پیدل آدمی کو ایک حصہ دلایا۔
باب : مال "فے " کیسے تقسیم ہو گا جب کہ لڑائی کی نوبت نہ آئی ہو۔
1147: سیدنا مالک بن اوس کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا عمرؓ نے بلایا اور میں ان کے پاس دن چڑھے آیا اور وہ اپنے گھر میں (بغیر بستر کے ) ننگی چارپائی پر بیٹھے تھے۔ اور ایک چمڑے کے تکیہ پر تکیہ لگائے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے مالک! تیری قوم...
باب : جو بستی لڑائی سے فتح کی گئی اس میں حصے اور خمس ہے۔
1146: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس بستی میں تم آئے اور وہاں ٹھہرے ، تو اس میں تمہارا حصہ ہے اور جس بستی والوں نے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی کی یعنی لڑائی کی تو (مالِ غنیمت کا) پانچواں حصہ اللہ کا اور رسول کا...
باب : انعام اور قیدیوں کے بدلہ میں مسلمانوں کو چھڑانے کے متعلق۔
1145: سیدنا ایاس بن سلمہ اپنے والد سیدنا سلمہ بن اکوعؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے (قبیلہ) فزارہ سے جہاد کیا اور ہمارے سردار سیدنا ابو بکر صدیقؓ تھے جنہیں ہمارا امیر رسول اللہﷺ نے بنایا تھا۔ جب ہمارے اور پانی کے...
باب : دشمن کا سارا مال قاتل کو دینا چاہیئے۔
1144: سیدنا سلمہ بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ ہم غزوہ ہوازن (حنین) میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے ( جو آٹھ ہجری میں ہوا)۔ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ صبح کا ناشتہ کر رہے تھے کہ اتنے میں ایک شخص سرخ اونٹ پر سوار آیا۔ اونٹ کو بٹھا کر اس کی کمر پر سے ایک تسمہ نکالا اور اس...