الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : نذر کے کفارہ میں۔
1009: سیدنا عقبہ بن عامرؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔ (یعنی دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا لباس پہنانا یا غلام آزاد کرنا یا تین دن کے روزے رکھنا)۔
باب : جو نذر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں ہو اور جس چیز کا وہ مالک نہیں، اس کو پورا نہ کیا جائے۔
1008: سیدنا عمران بن حصینؓ کہتے ہیں کہ ثقیف اور بنی عقیل ایک دوسرے کے حلیف تھے۔ ثقیف نے رسول اللہﷺ کے صحابہؓ میں سے دو شخصوں کو قید کر لیا اور رسول اللہﷺ کے صحابہؓ نے بنی عقیل میں سے ایک شخص کو گرفتار...
باب : نذر ماننے کی ممانعت اور یہ کہ نذر کسی چیز کو واپس نہیں کر سکتی۔
1006: سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے نذر سے منع فرمایا اور فرمایا کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا (یعنی کوئی آنے والی بلا نہیں رکتی اور تقدیر نہیں بدلتی) یہ صرف بلکہ بخیل سے مال نکلوانے کا ذریعہ ہے (یعنی بخیل...
باب : جس نے نذر مانی کہ وہ کعبہ شریف پیدل چل کر جائے گا، اس کے متعلق۔
1004: سیدنا عقبہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ بیت اللہ تک ننگے پاؤں پیدل جائے گی، تو مجھے رسول اللہﷺ سے پوچھنے کا کہا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہو جائے۔
1005: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول...
باب : نذر پوری کرنے کا حکم۔
1003: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ سیدنا سعد بن عبادہؓ نے رسول اللہﷺ سے مسئلہ پوچھا کہ میری ماں پر نذر تھی اور وہ اس کے ادا کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گئی، آپﷺ نے فرمایا کہ اس کی طرف سے تو ادا کر دے۔
کتاب: نذر (ماننے ) کے مسائل
باب : جو چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہو، اس کو پورا کرنا چاہیئے۔
1002: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطابؓ نے طائف سے لوٹنے کے بعد جعرانہ مقام پر رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ یا رسول اللہﷺ! میں نے جاہلیت میں ایک دن مسجد حرام میں اعتکاف کرنے کی نذر کی تھی، آپﷺ...
باب : اس شخص کی طرف سے صدقہ (کرنا) جو فوت ہو گیا اور اس نے کوئی وصیت بھی نہیں کی۔
اس باب کے با رے میں اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کتاب الزکوٰۃ میں گزر چکی ہے (دیکھئے حدیث: 532)۔
باب : موت کے بعد کس چیز کا ثواب انسان کو ملتا رہتا ہے ؟
1001: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب آدمی فوت ہو جاتا ہے تو اس کا عمل موقوف ہو جاتا ہے مگر تین چیزوں کا ثواب جاری رہتا ہے۔ ایک صدقہ جاریہ کا۔ دوسرے اس علم کا جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور تیسرے نیک بخت اولاد کا جو اس...
کتاب: وقف کے مسائل
باب : اصل (زمین ، باغ وغیرہ) کو اپنے پاس رکھنا اور اس کے غلہ (آمدن) کو صدقہ کرنا۔
1000: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ کو خیبر میں ایک زمین ملی تو وہ اس بارے میں رسول اللہﷺ سے مشورہ کرنے کو آئے اور کہا کہ یا رسول اللہﷺ! مجھے خیبر میں ایک زمین ملی ہے اور ایسا عمدہ مال...
باب : جس نے کوئی مال چھوڑا تو وہ اس کے وارثوں کا ہے۔
999: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایسے شخص کا جنازہ لایا جاتا جس پر قرض ہوتا تو آپﷺ پوچھتے کہ کیا اس نے اتنا مال چھوڑا ہے جو اس کے قرضہ کو کافی ہو؟ اگر لوگ کہتے ہیں کہ ہاں چھوڑا ہے تو نماز پڑھتے اور نہیں تو لوگوں سے فرما...
باب : اس بارے میں کہ کلالہ والی آیت سب سے آخر میں اتری۔
998: سیدنا براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ آخری سورت جو پوری اتری وہ سورۂ توبہ ہے اور آخری آیت جو اتری وہ کلالہ کی آیت ہے۔
باب : کلالہ (جس میت کا نہ باپ ہو اور نہ اولاد) کے ورثے کا بیان۔
996: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے پاس آئے اور میں بیمار تھا اور بے ہوش۔ آپﷺ، نے وضو کیا تو لوگوں نے آپﷺ کے وضو کا پانی مجھ پر ڈالا، مجھے ہوش آگیا۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! میرا ترکہ؟ (ترکہ تو کلالہ کا...
باب : حصہ داروں کو ان کے حصے دے دو۔
995: سیدنا ابن عباسؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: حصہ والوں کو ان کے حصے دے دو۔ پھر جو بچے وہ اس شخص کا ہے جو سب سے زیادہ میت سے نزدیک ہو۔ (یعنی عصب)۔
کتاب: وراثت کے مسائل
باب : مسلمان، کافر کا اور کافر، مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا۔
994: سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: نہ مسلمان کافر کا وارث بنتا ہے اور نہ کافر مسلمان کا وارث بنتا ہے۔
باب : جو آدمی کسی کو اس کی زندگی تک کسی چیز کا عطیہ دیتا ہے۔
992: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی کو اس کی زندگی تک اور اس کے ورثاکو کوئی چیز (ہبہ) اور یوں کہے کہ یہ میں نے تجھے دیا اور تیرے بعد تیرے وارثوں کو جب تک ان میں سے کوئی باقی رہے ، تو وہ اسی کا ہو گا جس کو...
باب : جس نے اپنی ساری اولاد میں سے ایک کو کچھ عطیہ دیا۔
990: سیدنا نعمان بن بشیرؓ کہتے ہیں کہ میرے والدؓ نے اپنا کچھ مال مجھے ہبہ کیا۔ میری ماں عمرہ بنت رواحہؓ بولی کہ میں اس پر اس وقت خوش ہوں گی کہ تو اس (مال کے ہبہ کرنے ) پر رسول اللہﷺ کو گواہ کر دے۔ میرے والد بشیرؓ رسول اللہﷺ کے پاس اس مال پر...
باب : صدقہ واپس لینے کی ممانعت (ہے )۔
988: امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ میں نے ایک عمدہ گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا اور جس کو دیا تھا اس نے اس کو تباہ کر دیا میں سمجھا کہ یہ اس کو اب سستے داموں بیچ ڈالے گا۔ میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو مت خرید اور اپنے صدقے...
باب : نبیﷺ کی وصیت کہ مشرکوں کو جزیرۃ العرب سے نکال دو اور سفیروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو۔
987: سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ جمعرات کا دن، کیا ہے جمعرات کا دن؟ پھر روئے یہاں تک کہ ان کے آنسوؤں سے کنکریاں تر ہو گئیں۔ میں نے کہا کہ اے ابن عباس! جمعرات کے دن سے کیا غرض ہے ؟...
باب : نبیﷺ کا کتاب اللہ پر عمل کرنے کی وصیت کرنا۔
984: طلحہ بن مصرف کہتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن ابی اوفیؓ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہﷺ نے (مال وغیرہ کے بارے میں) وصیت کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ پھر میں نے کہا کہ پھر مسلمانوں پر کیوں وصیت فرض ہوئی؟ یا ان کو وصیت کا حکم کیوں ہوا؟ انہوں نے کہا...
باب : ایک تہائی سے زیادہ وصیت نہ کی جائے۔
982: فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ٍحجۃ الوداع میں میری عیادت کی جس میں مَیں ایسے درد میں مبتلا تھا کہ موت کے قریب ہو گیا تھا۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! مجھے جیسا درد ہے آپ جانتے ہیں اور میں مالدار آدمی ہوں اور میرا...