الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کتاب: وصیت، صدقہ اور ہبہ وغیرہ کے متعلق۔
باب : اس شخص کو وصیت کا شوق دلانا جسکے پاس وصیت کے قابل کوئی چیز ہو
981: سالم، سیدنا ابن عمرؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ نے فرمایا کہ کسی مسلمان کو، جس کے پاس وصیت کرنے کے قابل کوئی چیز ہو،لائق نہیں کہ وہ تین راتیں گزارے مگر اس کی...
باب : ضرورت سے زیادہ پانی اور گھاس روکنے کے بارے میں۔
980: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ زائد پانی اس وجہ سے نہ روکا جائے کہ اس کی وجہ سے گھاس بھی روکی جائے۔
باب : جس نے درخت لگایا (اس کا ثواب)۔
978: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو مسلمان درخت لگائے پھر اس میں سے کوئی کھائے ، تو لگانے والے کو صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو چوری ہو جائے گا اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو درندے کھا جائیں، اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو پرندے...
باب : پانی پلانے اور زمین کا معاملہ کھیتی اور پھل کی مقدار کے بدلے۔
977: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کو (خیبر والوں کے ) حوالے اس شرط پر کیا کہ جو پھل یا اناج پیدا ہو وہ آدھا ہمارا ہے اور آدھا تمہارا۔ تو آپﷺ اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہ کو ہر سال سو وسق دیتے ، (جن میں) اسی...
باب : (کسی کو) زمین مفت دے دینا۔
976: طاؤس سے روایت ہے کہ وہ مخابرہ کرتے تھے تو عمرو (طاؤس سے ) کہتے ہیں کہ میں نے ان (طاؤس) سے کہا کہ اے ابو عبدالرحمن! اگر تم مخابرہ کو چھوڑ دو تو بہتر ہے ، کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مخابرہ (زمین کو بٹائی کر دینے ) سے منع کیا ہے تو طاؤس نے کہا کہ اے...
باب : ٹھیکہ پر زمین دینا۔
975: سیدنا عبد اللہ بن سائب کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبد اللہ بن معقلؓ کے پاس گئے اور ان سے مزارعت (بٹائی) کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ ثابتؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے مزارعت سے منع کیا اور مؤاجرۃ کا (یعنی روپے اشرفی پر کرایہ چلانے کا) حکم فرمایا اور فرمایا کہ اس میں...
باب : سونے اور چاندی کے بدلہ میں زمین کرایہ پر دینا۔
974: سیدنا حنظلہ بن قیس انصاریؓ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا رافع بن خدیجؓ سے زمین کو سونے اور چاندی کے بدلے کرایہ پر دینے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں۔ لوگ رسول اللہﷺ کے عہد میں نہر کے کناروں پر اور نالیوں کے سروں...
باب : گندم (مقررہ) کے ساتھ زمین کرایہ پر دینا۔
973: سیدنا رافع بن خدیجؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے عہد میں محاقلہ کیا کرتے تھے۔ زمین کو ثلث، ربع پیداوار اور معین اناج پر کرایہ دیتے ایک روز ہمارے پاس میرے چچاؤں میں سے ایک آیا اور کہنے لگا کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں اس کام سے منع کیا جس میں ہمارا...
کتاب: کھیتی باڑی کے مسائل
باب : زمین کو کرایہ پر دینے کی ممانعت میں۔
972: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جس کے پاس زمین خالی ہو تو وہ اس میں کاشتکاری کرے۔ اگر خود نہ کرے تو اور کسی کو دے (بطور رعایت بلا کرایہ) کہ وہ اس میں کاشتکاری کرے۔
باب : جب راستہ کے بارے میں اختلاف ہو تو سات ہاتھ چوڑان رکھ لو۔
971: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب راستے کے متعلق تمہارا اختلاف ہو جائے تو اس کی چوڑان سات ہاتھ رکھ لو۔
باب : جو آدمی بالشت جتنی زمین بطور ظلم لے لیتا ہے تو (قیامت میں) سات زمینیں گلے کا ہار ہوں گی۔
970: سیدنا عروہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ ارویٰ بنت اویس نے سعید بن زیدؓ پر دعویٰ کیا کہ انہوں نے میری کچھ زمین لے لی ہے۔ اور ان سے مروان بن حکم کے پاس مقدمہ پیش کیا تو سعیدؓ نے کہا کہ بھلا میں اس کی...
باب : ہمسائے کی دیوار میں لکڑی (شہتیر، گاڈر وغیرہ) رکھنا۔
969: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی اپنے ہمسایہ کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے (گاڈر، شہتیر رکھنے ) سے منع نہ کرے (کیونکہ یہ مروت کے خلاف ہے اور اپنا کوئی نقصان نہیں بلکہ اگر ہمسایہ ادھر چھت ڈالے تو...
باب : شفعہ کا بیان۔
968: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے شفعہ کا ہر اس مشترک مال میں حکم کیا جو بٹا نہ ہو (وہ) زمین ہو یا باغ۔ ایک شریک کو درست نہیں کہ دوسرے شریک کو اطلاع دئیے بغیر اپنا حصہ بیچ ڈالے پھر دوسرے شریک کو اختیار ہے چاہے لے اور چاہے نہ لے۔ اب اگر بغیر اطلاع کے بیچ ڈالے۔ تو وہ...
باب : پھلوں میں سلف کرنا (یعنی ادھار بیع کرنا)۔
967: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائے اور لوگ پھلوں میں ایک سال اور دو سال کے لئے سلف کرتے تھے (یعنی ادھار بیع کرتے تھے ) تب آپﷺ نے فرمایا کہ جو کوئی کھجور میں سلف کرے تو مقرر ماپ میں یا مقرر تول میں ایک مقررہ میعاد تک سلف کرے۔
باب : بیع اور رہن کے بارے میں۔
966: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ایک یہودی سے محدود مدت تک ادھار اناج خریدا اور اپنی لوہے کی زرہ اسکے پاس گروی کر دی۔
باب : جو شخص مفلس کے پاس بعینہ اپنا مال موجود پائے (تو وہ اس مال کا زیادہ حقدار ہے )۔
965: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی مفلس (یعنی دیوالیہ) ہو جائے پھر دوسرا شخص اپنا اسباب اس کے پاس پائے ، تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے۔
باب : تنگ دست کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کے متعلق۔
963: سیدنا حذیفہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: کہ ایک شخص فوت ہو گیا، تو وہ جنت میں گیا تو اس سے پوچھا گیا کہ تو کیا عمل کرتا تھا؟ پس اس نے خود یاد کیا یا یاد دلایا گیا تو اس نے کہا کہ میں (دنیا میں) لوگوں کو مال بیچتا تھا تو مفلس...
باب : طاقتور کا قرض ادا کرنے میں دیر کرنا ظلم ہے اور حوالہ کا بیان۔
962: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص مالدار ہو (یعنی اتنا کہ قرض ادا کرنے کی طاقت رکھتا ہو) اس کا قرض کے ادا کرنے میں دیر کرنا ظلم ہے اور جب تم میں سے کوئی مالدار پر لگا دیا جائے تو اس کا پیچھا...
باب : قرض میں سے کچھ معاف کر دینا۔
961: سیدنا کعب بن مالکؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کے عہد میں ابن ابی حدرد سے مسجد میں اپنے قرض کا تقاضہ کیا تو دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں، یہاں تک کہ رسول اللہﷺ نے سنا اور آپﷺ گھر میں تھے۔ آپﷺ نے حجرے کا پردہ اٹھایا اور باہر نکل کر ان کے پاس آئے اور...