الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : پیشاب سے بچنے اور پردہ کرنے کا بیان۔
112: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ دو قبروں پر سے گزرے تو فرمایا کہ ان دونوں قبر والوں پر عذاب ہو رہا ہے اور کچھ بڑے گناہ پر نہیں۔ ایک تو ان میں سے چغل خوری کرتا تھا (یعنی ایک کی بات دوسرے سے کرنا اور لڑائی کے لئے ) اور دوسرا اپنے پیشاب سے بچنے...
باب : پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت کہ پھر اس سے غسل بھی کیا جائے
111: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے ( اور یہ بھی نہ کرے کہ پیشاب کر کے ) پھر اسی پانی سے غسل کرے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ تو ایسا مت کر کہ تھمے ہوئے پانی...
باب : بنے ہوئے بیت الخلاء میں اس بات کی رخصت۔
110: واسع بن حبان کہتے ہیں کہ میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا اور سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ اپنی پیٹھ قبلہ کی طرف لگائے ہوئے بیٹھے تھے۔ جب میں نماز پڑھ چکا تو ایک طرف سے ان کے پاس مڑا۔ سیدنا عبد اللہؓ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب حاجت کو بیٹھو تو قبلہ اور...
باب : پاخانہ یا پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کیا جائے۔
109: سیدنا ابو ایوبؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب تم پاخانے کو جاؤ تو پیشاب یا پاخانہ کرنے میں قبلہ کی طرف منہ نہ کرو نہ پیٹھ کرو، بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو۔(اس سے مراد ان علاقوں کے لوگ ہیں جن کا قبلہ شمال یا جنوب کی سمت ہو۔...
باب : جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو کیا پڑھے ؟
108: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو کہتے کہ "اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری، ناپاک شیطانوں اور شیطانیوں سے یا پلیدی یا نجاستوں سے یا شیاطین اور معاصی سے "۔
باب : پیشاب کرتے وقت ستر کو چھپانا۔
107: سیدنا عبد اللہ بن جعفرؓ کہتے ہیں کہ مجھے ایک دفعہ رسول اللہﷺ نے سواری پر اپنے پیچھے بٹھا لیا، پھر میرے کان میں ایک بات کہی وہ بات کسی سے بیان نہ کروں گا اور آپ کو حاجت کے وقت ٹیلے کی یا کھجور کے درختوں کی آڑ پسند تھی (تاکہ ستر کو کوئی نہ دیکھے )۔ ابن...
باب : راستہ میں اور سایہ میں پاخانہ پھرنے کی ممانعت۔
106: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم لعنت کے دو کاموں سے بچو (یعنی جن کی وجہ سے لوگ تم پر لعنت کریں) لوگوں نے کہا کہ وہ لعنت کے دو کام کونسے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ ایک تو راہ میں (جہاں سے لوگ آتے جاتے ہوں) پائخانہ پھرنا...
باب : نیند سے جاگتے وقت، برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہاتھوں کو دھونے کیا بیان۔
105: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نیند سے جاگے تو اپنا ہاتھ برتن میں داخل کرنے سے پہلے تین بار دھوئے اس لئے کہ اس کو نہیں معلوم کہ اس کا ہاتھ رات کو کہاں رہا۔
کتاب: وضو کے مسائل
باب : اللہ تعالیٰ کوئی نماز وضو کے بغیر قبول نہیں کرتا۔
104: مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ ابن عامر کے پاس عیادت کو آئے کیونکہ ابن عامر بیمار تھے۔ ابن عامر نے کہا کہ اے ابن عمرﷺ تم میرے لئے دعا نہیں کرتے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے ، آپﷺ...
باب : اللہ عز و جل کا آدمؑ کو یہ فرمانا کہ ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے افراد جہنم کے لئے نکالو۔
103: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے آدم! وہ کہیں گے کہ حاضر ہوں تیری خدمت میں اور تیری اطاعت میں اور سب بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے۔ حکم ہو گا کہ...
باب : نبیﷺ کا فرمان کہ میں امید کرتا ہوں کہ جنت والوں میں آدھے تم ہو گے (یعنی مسلمان)۔
102: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک خیمہ میں تھے جس میں تقریباً چالیس آدمی ہوں گے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ اہل جنت کے چوتھائی تم لوگ ہو؟ ہم نے کہا ہاں۔ پھر...
باب : نبیﷺ کا فرمان کہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔
101: سیدنا حصین بن عبد الرحمنؓ کہتے ہیں کہ میں سیدنا سعید بن جبیرؓ کے پاس تھا انہوں نے کہا کہ تم میں سے کس نے اس ستارہ کو دیکھا جو کل رات کو ٹوٹا تھا؟ میں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ میں کچھ نماز میں مشغول نہ...
باب : کیا نبیﷺ ابو طالب کو کوئی فائدہ پہنچا سکے ؟
99: سیدنا عباس بن عبد المطلبؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا یا رسول اللہﷺ! کیا آپ نے ابو طالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا؟ وہ آپ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ کے واسطے غصہ ہوتے تھے (یعنی جو کوئی آپ کو ستاتا تو اس پر غصہ ہوتے تھے )۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا...
باب : اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق کہ "(اے محمدﷺ ) اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے "۔
98: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ جس وقت یہ آیت نازل ہوئی کہ "اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے " (الشعراء: 214) تو رسول اللہﷺ نے قریش کے لوگوں کو بلایا، وہ سب اکٹھے ہوئے تو آپﷺ نے (پہلے ) سب کو بالعموم ڈرایا...
باب : نبیﷺ کا اپنی امت کے لئے دعا فرمانا۔
96: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ابراہیمؑ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے اس قول کی تلاوت فرمائی کہ "اے میرے پالنے والے (معبود) انہوں نے بہت سے لوگوں کو راہ سے بھٹکا دیا ہے ، پس میری تابعداری کرنے والا میرا ہے اور جو میری نافرمانی کرے...
باب : نبیﷺ کا فرمان کہ ہر نبی کی ایک دعا قبول کی گئی ہے۔
95: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ہر نبی کی ایک دعا ہے جو ضرور قبول ہوتی ہے اور ہر نبی نے جلدی کر کے وہ دعا (دنیا ہی میں) مانگ لی اور میں اپنی دعا کو قیامت کے دن کے لئے ، اپنی امت کی شفاعت کے لئے چھپا کر رکھتا ہوں اور...
باب : نبیﷺ کا جنت کا دروازہ کھلوانا۔
94: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آؤں گا اور دروازہ کھلواؤں گا۔ چوکیدار پوچھے گا کہ تم کون ہو؟ میں کہوں گا کہ میں محمدﷺ ہوں۔ وہ کہے گا کہ مجھے آپ ہی کے واسطے حکم ہوا تھا کہ آپ سے پہلے کسی کے لئے دروازہ...
باب : نبیﷺ کا فرمان کہ میں سب سے پہلے جنت کے متعلق سفارش کروں گا اور دیگر انبیاء سے میرے متبعین زیادہ ہوں گے۔
93: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں سب سے پہلے جنت (کے بارے ) میں سفارش کروں گا اور کسی پیغمبر کو اتنے لوگوں نے نہیں مانا (پیروی نہیں کی) جتنے لوگوں نے مجھے مانا...
باب : شفاعت کا بیان۔
92: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہﷺ کے پاس گوشت لایا گیا تو دستی کا گوشت آپﷺ کو دیا گیا، وہ آپﷺ کو بہت پسند تھا۔ آپﷺ نے اس کو دانتوں سے نوچا اور فرمانے لگے کہ میں قیامت کے دن سب آدمیوں کا سردار ہوں گا۔اور کیا تم جانتے ہو کہ کس وجہ سے ؟ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ...
باب : اللہ کی توحید کا اقرار کرنے والوں کا جہنم سے نکلنا۔
87: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: وہ لوگ جو جہنم والے ہیں (یعنی ہمیشہ وہاں رہنے کے لئے ہیں جیسے کافر اور مشرک) وہ تو نہ مریں گے نہ جئیں گے لیکن کچھ لوگ جو گناہوں کی وجہ سے دوزخ میں جائیں گے ، اللہ تعالیٰ ان پر موت...