• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مرد یا عورت کے ستر دیکھنے کی ممانعت۔ 159: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک مرد دوسرے مرد کے ستر کو (یعنی وہ حصہ جس کا چھپانا فرض ہے ) نہ دیکھے اور نہ عورت دوسری عورت کے ستر کو دیکھے اور نہ مرد دوسرے مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے اور نہ عورت دوسری عورت کے ساتھ...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اکیلے آدمی کا غسل جنابت کرنا اور پردہ کرنا۔ 158: سیدنا ابو ہریرہؓ محمد رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل کے لوگ ننگے نہایا کرتے اور ایک دوسرے کے ستر کو دیکھا کرتے تھے۔ اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام اکیلے نہاتے تھے۔ لوگوں نے کہا کہ موسیٰ علیہ السلام ہمارے...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : غسل کرنے والے کا کپڑے سے پردہ کرنا۔ 157: سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جس سال مکہ فتح ہوا، وہ رسول اللہﷺ کے پاس آئیں اور آپﷺ مکہ کے بلند جانب میں تھے۔ آپﷺ غسل کرنے کے لئے اٹھے ، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ایک کپڑے کی آڑ آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم پر کی، پھر...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کتنے پانی سے غسل جنابت کیا جا سکتا ہے۔ 156: ابو سلمہ بن عبدالرحمن (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی بھانجے ) کہتے ہیں کہ میں اور اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا رضاعی بھائی (عبد اللہ بن یزید) ان کے پاس گئے اور رسول اللہﷺ کے غسل جنابت کے متعلق پوچھا؟ انہوں نے ایک برتن منگوایا جس...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : غسل جنابت کا طریقہ۔ 155: اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے رسول اللہﷺ کے لئے غسل جنابت کے واسطے پانی رکھا۔ آپﷺ نے پہلے دو بار یا تین بار دونوں ہاتھ دھوئے ، پھر ہاتھ برتن میں ڈالا اور شرمگاہ پر پانی ڈال کر بائیں ہاتھ سے دھویا، پھر بائیں ہاتھ کو زمین پر زور سے رگڑ کر دھویا...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو عورت نیند میں وہ چیز دیکھے جو کچھ مرد دیکھتا ہے تو وہ عورت بھی غسل کرے گی۔ 154: اسحاق بن ابی طلحہ سے روایت ہے کہ سیدنا انسؓ نے کہا کہ سیدہ اُمّ سلیم رضی اللہ عنہا (اور وہ راوی حدیث اسحاق بن ابی طلحہ کی دادی تھیں رسول اللہﷺ کے پاس آئیں اور وہاں اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بھی...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : منی کے نکلنے ہی سے غسل واجب ہونے کا حکم منسوخ ہے اور شرمگاہوں کے ملنے سے غسل واجب ہونے کا بیان۔ 152: سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ (وجوب غسل کے ) اس مسئلہ میں مہاجرین اور انصار کی ایک جماعت نے اختلاف کیا۔ انصار نے کہا کہ غسل جب ہی واجب ہوتا ہے کہ منی کود کر نکلے اور انزال ہو، جبکہ مہاجرین...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: غسل کے مسائل باب : "اِنَّمَﷺ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ" کے متعلق۔ 151: سیدنا عبدالرحمن بن ابی سعید خدری اپنے والد سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں پیر کے دن رسول اللہﷺ کے ساتھ مسجدِ قبا کی طرف نکلا۔ جب ہم بنی سالم کے محلے میں پہنچے ، تو رسول اللہﷺ نے سیدنا عتبان...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس آدمی کا بیان جسے نماز میں (ہوا نکلنے ) کا خیال آئے۔ 150: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو (دوران نماز) اپنے پیٹ میں خلش معلوم ہو، پھر اس کو شک ہو کہ (پیٹ سے ) کچھ نکلا یا نہیں یعنی ہوا خارج ہوئی یا نہیں تو مسجد سے نہ نکلے ، جب تک کہ آواز نہ سنے یا...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : آگ سے پکی ہوئی چیز سے وضو کا حکم منسوخ ہے۔ 148: جعفر بن عمرو بن امیہ الضمری اپنے والد سیدنا عمرو بن امیہ الضمریؓ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ ایک بکری کا شانہ چھری سے کاٹ کر کھا رہے تھے۔ اتنے میں نماز کے لئے بلائے گئے تو آپﷺ نے چھری رکھ دی...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہر اس چیز سے وضو کرنا جس کو آگ نے چھوا ہو۔ 147: عمر بن عبدالعزیز سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن ابراہیم بن قارظ نے انہیں اس بات کی خبر دی کہ انہوں نے سیدنا ابو ہریرہؓ کو مسجد میں وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے ہیں اس لئے وضو کرتا ہوں، کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ سے...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا۔ 146: سیدنا جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ کیا میں بکری کا گوشت کھا کر وضو کروں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چاہے تو کر اور چاہے تو نہ کر۔ پھر اس نے پوچھا کہ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کروں؟ آپﷺ نے فرمایا ہاں! اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیٹھنے والے کی نیند وضو نہیں توڑتی۔ 145: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) نماز کے لئے اقامت کہی گئی اور رسول اللہﷺ ایک آدمی سے سرگوشی فرما رہے تھے۔ عبد الوارث کی حدیث کے الفاظ ہیں کہ نبیﷺ ایک آدمی سے سرگوشی کر رہے تھے تو آپﷺ نماز کے لئے کھڑے نہیں ہوئے حتی کہ قوم (بیٹھی بیٹھی) سو گئی۔...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مذی کو دھونا اور اس کی وجہ سے وضو کرنا۔ 144: سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ میں زیادہ مذی والا آدمی تھا اور (مذی سے مراد سفید پانی ہے جو شہوت کے وقت منی سے پہلے نکلتا ہے۔ اس سے غسل واجب نہیں ہوتا مگر اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ) میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھنے میں شرم کی کیونکہ آپﷺ کی صاحبزادی...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : وضو کے بعد کیا کہا جائے۔ 143: سیدنا عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ ہم لوگوں کو اونٹ چرانے کا کام تھا، میری باری آئی تو میں اونٹوں کو چرا کر شام کو ان کے رہنے کی جگہ لے کر آیا تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے لوگوں کو وعظ سنا رہے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ جو مسلمان اچھی طرح وضو کرے ، پھر...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنا۔ 142: سیدنا بریدہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھیں اور موزوں پر مسح کیا۔ سیدنا عمر فاروقؓ نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ آپ نے آج وہ کام کیا جو کبھی نہیں کیا تھا، آپﷺ نے فرمایا کہ میں نے قصداً ایسا کیا ہے۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پگڑی (دستار یا عمامہ) پر مسح کرنا۔ 141: سیدنا بلالؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے موزوں اور عمامہ پر مسح کیا۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پیشانی اور دستار (عمامہ) پر مسح کرنا۔ 140: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سفر میں پیچھے رہ گئے اور میں بھی آپﷺ کے ساتھ پیچھے رہ گیا۔ جب آپﷺ حاجت سے فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے پاس پانی ہے ؟ چنانچہ میں پانی کا ایک لوٹا لے آیا۔ آپﷺ نے دونوں ہاتھ دھوئے اور منہ...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : موزوں پر مسح کرنے کی مدت کا بیان۔ 139: شریح بن ہانی سے روایت ہے کہ میں اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ، ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے آیا تو انہوں نے کہا کہ تم ابو طالب کے بیٹے (یعنی علی ص) سے پوچھو (اس لئے کہ) وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ ہم نے ان سے پوچھا تو...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : موزوں پر مسح کرنے کا بیان۔ 136: ہمام سے روایت ہے کہ سیدنا جریرؓ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ لوگوں نے کہا کہ تم ایسا کرتے ہو ؟ انہوں نے کہا ہاں ، میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔ اعمش نے کہا کہ ابراہیم نے کہا کہ...
Top