الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب: معصوم وہی شخص ہے جس کو اللہ نے محفوظ رکھا۔
(۲۱۴۰)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو خلیفہ ہوتا ہے اس کے دو باطنی مشیر ہو تے ہیں جن میں سے ایک اس کو خیر کی طرف راغب اور متوجہ کرتا ہے
اور دوسرا برائی اور شر کی طرف متوجہ کرتا ہے اور معصوم (بے گناہ) وہ...
باب: نذر کے ماننے سے تقدیر نہیں پلٹ سکتی۔
(۲۱۳۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ)'' نذر ابن آدم کے پاس وہ چیز لاتی ہے جو میں نے اس کی تقدیر میں نہ رکھی ہو۔ میں تقدیر میں نذر ماننا کر کے بخیل کے دل سے پیسہ نکالتا ہوں۔ ''
باب۔ '' اللہ تعالیٰ نے جو حکم دیا ہے (یعنی تقدیر میں لکھ دیا ہے) وہ ضرور ہو کر رہے گا '' (الاحزاب: ۳۸)
(۲۱۳۸)۔ سیدنا حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (ایک روز) ہم کو خطبہ سنا یا اور قیامت تک جو باتیں ہونے والی ہیں سب کا ذکر فرمایا۔ جس کو یاد رکھنا تھا اور اس نے ان کو یاد رکھا اور جس نے بھولنا...
تقدیر کے بیان میں
باب۔ اس بیان میں کہ قلم اللہ کے علم پر خشک ہو گیا ہے۔
(۲۱۳۷)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول ! کیا دوزخی جنتیوں میں سے پہچا نے جا چکے ہیں ؟ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہاں ، بے شک۔ '' اس نے کہا کہ پھر عمل کرنے والے عمل کیوں کرتے ہیں ؟نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر...
باب۔ حوض کوثر کا بیان۔
(۲۱۳۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمروؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' میرا حوض (کوثر ، طول و عرض میں) مہینے کی مسافت کا ہے۔ پانی اس کا دودھ سے زیادہ سفید اور مشک سے زیادہ خوشبو دار ہے اور آبخورے (پینے کے برتن جیسے جام ، پیالہ وغیرہ) اس کے ایسے ہیں جیسے آسمان کے ستارے ، جس نے اس...
باب۔ جنت اور دوزخ کے حالا ت۔
(۲۱۲۶)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جب جنتی جنت میں چلے جائیں اور دوزخی دوزخ میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا یہاں تک کہ وہ جنت اور دوزخ کے درمیان میں لائی جائے گی پھر اس کو ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر ایک منادی کرنے والا آواز لگائے گا کہ اے...
باب۔ قیامت میں قصاص کے لیے جانے کا بیان۔
(۲۱۲۵)۔ سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' سب سے پہلے جس چیز کا لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا وہ خون خرابے کا فیصلہ ہے۔ ''
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان :'' کیا انھیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں ، اس عظیم دن کے لیے جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ ''(مطففین :۴۔ ۶)
(۲۱۲۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' قیامت کے دن لوگوں کو اس قدر پسینہ آئے گا کہ زمین پر پھیلے گا اور اس میں...
باب۔ کیفیت حشر کا بیان۔
(۲۱۲۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ تین طریق سے لوگوں کا حشر کیا جائے گا۔ ایک (گروہ میں) تو امید رکھنے والے اور ڈرنے والے ہوں گے اور (دوسرا گروہ) ان لوگوں کا ہو گا جو دو دو اور تین تین اور چار چار اور دس دس ایک ایک اونٹ پر (سوار) ہوں گے اور باقی لوگوں کو آگ...
باب۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ زمین کو سمیٹ لے گا۔
(۲۱۲۰)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' قیامت کے دن زمین ایک روٹی کی طرح ہو گی جس کو اللہ تعالیٰ اپنے ہاتھ سے الٹے پلٹے گا جس طرح تم میں سے کوئی شخص سفر میں اپنی روٹی الٹتا پلٹتا ہے۔ یہ جنت والوں کی مہمانی کے لیے ہو گا۔...
باب۔ موت کی بے ہوشیوں اور سختیوں کا بیان۔
(۲۱۱۹)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ عرب کے کچھ گنوار اور سخت طبیعت لوگ رسول اللہﷺ کی خدمت میں آتے تو پوچھتے تھے کہ وہ گھڑی (قیامت) کب آئے گی ؟ آپﷺ ان میں سے سب سے چھوٹے کی طرف دیکھ کر فرماتے :'' اگر یہ زندہ رہا تو اسے بڑھاپا نہ آنے پائے گا یہاں تک...
باب۔ اس بیان میں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو محبوب رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات کو محبوب رکھتا ہے۔
(۲۱۱۸)۔ سیدنا عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنے کو پسند کرتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنے...
باب۔ تواضع (انکساری) کے بیان میں۔
(۲۱۱۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے دوست سے عداوت کی تو میں اس کے ساتھ اعلان جنگ کروں گا اور مجھے اپنے بندے کا مجھ سے قرب حاصل کرنا کسی اور ذریعہ سے اتنا محبوب نہیں جتنا اس سے ہے جو میں نے اس پر...
باب: ریا کاری اور شہرت چاہنے کی برائی۔
(۲۱۱۶)۔ سیدنا جندبؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شخص خلقت کو سنانے کے لیے کوئی نیک کام کرے گا تو اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) اس کی بد نیتی سب کو سنا دے گا اور جس نے لوگوں کو دکھانے کے لیے کوئی نیک کام کیا تو اللہ تعالیٰ بھی قیامت کے دن اس کی اصل...
باب۔ (قیامت کے قریب) ایمانداری کا اٹھ جانا۔
(۲۱۱۴)۔ سیدنا ابو حذیفہؓ نے کہا کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے دو حدیثیں بیان فرمائیں ، ایک کا ظہور تو میں نے دیکھ لیا جبکہ دوسری کے ظہور کا منتظر ہوں۔ وہ پہلی حدیث یہ ہے :'' امانتداری پہلے دلوں کی گہرائی میں اتری، پھر لوگوں نے قرآن سے بھی امانتداری کا حکم...
باب۔ نیکی یا برائی کا ارادہ کرنا۔
(۲۱۱۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے منجملہ دیگر روایت قدسیہ کے یہ بھی فرمایا :'' اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں اور ظاہر کر دیا ہے کہ یہ نیکی ہے او ریہ برائی ہے ، پس جس نے نیکی کا محض ارادہ کیا اور ابھی عمل نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے...
باب۔ آدمی کو دنیا میں ان لوگوں کو دیکھنا چاہیے جو اپنے سے کمتر ہیں اور ان کو نہیں دیکھنا چاہیے جو اپنے سے بڑھ کر ہیں۔
(۲۱۱۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب تم میں سے کوئی شخص اپنے سے زیادہ امیر کی طرف دیکھے تو چاہیے کہ پھر اپنے سے غریب کی طرف بھی خیال کرے۔ ''
باب۔ جنت اور جہنم تمہارے جو تے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہیں۔
(۲۱۱۱)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے اور ایسے ہی دوزخ بھی تمہارے جو تے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب
ہے۔ '' (اس لیے سنبھل کر چلو)۔
باب: دوزخ نفسانی خواہشوں سے ڈھانکی گئی ہے۔
(۲۱۱۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' دوزخ نفسانی خواہشات سے اور جنت ان باتوں جو نفس کو بری معلوم ہوں سے ڈھانک دی گئی ہے۔ ''
باب۔ گناہوں سے باز رہنے کا بیان۔
(۲۱۰۹)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' میری مثال اور اس کی مثال جو اللہ نے میرے پاس بھیجا ہے اس شخص کی طرح ہے جس نے کسی قوم سے آ کر کہا کہ میں نے اپنی دونوں آنکھوں سے دیکھا کہ ایک لشکر دشمنوں کا آتا ہے اور میں تمہیں صاف صاف ڈراتا ہوں کہ...