الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جو لوگ قربانی کی وجہ سے جانوروں کی کمی اور دودھ گھی کی قلت کا رونا روتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ جانوروں کا قحط پیدا کرنے کے لئے اس سے بڑا نسخہ کوئی نہیں کہ ان کی کھپت گھٹا دی جائے۔ کیونکہ جب جانور پالنے والوں کو اس شعبے میں کوئی خاص فائدہ ہی نظر نہ آئے گا تو وہ اپنی روزی کسی اور کام میں تلاش کریں...
اقتصادی نقطہ نظر سے
خدا نے قربانی کے لئے فرمایا: ﴿لَکُمْ فِیْھَا خَیْرٌ﴾ یعنی اس میں تمہارے لئے بھلائی ہے اور حکم دیا کہ اس کے گوشت میں سے خود بھی کھاؤ اور محتاج فقیر کو بھی دو:
﴿فَکُلُوْا مِنْھَا وَأطْعِمُوْا الْبَآئِسَ الْفَقِیْرَ﴾ تو اس میں مالی ضیاع کیسے ہوا ؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ پیسہ...
اجتماعی نقطہ نظر سے
دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جو اپنے قومی تہواروں اور اجتماعی تقریبات پر کروڑوں روپیہ صرف نہیں کرتی۔ کیونکہ ان چیزوں کے تمدنی و اجتماعی اور اخلاقی فوائد اس سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ امریکہ کے مادّہ پرست معاشرہ میں بھی کرسمس پر کروڑوں خرچ ہوتے ہیں۔ حتیٰ کہ ہندو بنیا بھی اپنے قومی...
2۔اسلام کی نگاہ میں رفاہِ عامہ کی بھی قدروقیمت ہے۔ مگر مسلمان کا شرک سے محفوظ رہنا زیادہ قیمتی ہے۔ اسلام میں خدا کے لئے ہی سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ ہی وہ بنیادی محرک ہے جو تمام رفاہی و خدمت ِخلق کے کاموں کی بنیاد بنتا ہے۔
3۔اللہ اور اس کے رسولﷺ نے عبادت کی جو شکل مقرر فرمائی ہے، کوئی چیز اس کا...
منکرین قربانی کے دلائل کا رُوحانی اعتبار سے جائزہ
جو لوگ قربانی کے بارے میں مرعوبیت کا شکار ہیں، ان کے پاس سب سے بڑی وزنی دلیل یہ ہے کہ اس سے مال کا ضیاع ہوتا ہے۔ قربانی پر خرچ ہونے والی اتنی خطیر رقم اگر رفاہِ عامہ یا قومی ترقی کے کسی کام میں خرچ ہو تو ہر سال کئی ترقیاتی پراجیکٹ پایہ تکمیل تک...
تعامل اُمت : تیسری خارجی شہادت اُمت کا مسلسل تعامل ہے جس میں ایک سال کا بھی انقطاع نہیں ہے۔ یہ تعامل ایسا ہی ہے جیسے قرآن کے ہم تک پہنچنے میں تواتر پایا جاتا ہے۔ اگر چودہ سو سال بعد کوئی شخص اس تعامل کو مشکوک قرار دے تو پھر اسلام کی کون سی چیز باقی رہ جائے گی۔
فقہاے اُمت کا اتفاق :دوسری خارجی شہادت یہ ہے کہ کسی ایک فقیہ کا قول بھی قربانی کے اس عمل کے خلاف نہیں۔ فقہاے اُمت سے یہ بات بالکل بعید ہے کہ وہ سب کے سب بلاتحقیق اس فعل کو سنت مان بیٹھتے اور وہ بھی ایسے زمانے میں جبکہ تحقیق کے ذرائع بھی موجود تھے اور ذوقِ تحقیق بھی فراواں تھا۔ امام ابوحنیفہؒ...
احادیث سے قربانی کا ثبوت:پہلی خارجی شہادت وہ کثیر روایات ہیں جو معتبر کتب ِحدیث میں موجود ہیں، مثلاً
٭ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:
’’ جو شخص استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے، وہ ہماری عیدگاہ میں نہ آئے۔‘‘ (صحیح سنن ابن ماجہ:۲۵۳۲)
٭ حضرت براء بن عازب رسول اللہﷺسے روایت...
قربانی کے سنت ِ رسولؐ ہونے کی اندرونی شہادت
اُوپر کے نکات میں غور کرنے سے نبیﷺکی خداداد بصیرت و حکمت نمایاں نظر آتی ہے کہ اگر قربانی کے سنت ِ رسولؐ ہونے کی کوئی اور شہادت نہ بھی ہو تو تب بھی اس کے اس طریقہ کی اندرونی شہادت خود یہ بتا دینے کے لئے کافی تھی کہ اس کو اسی خدا کے رسول نے مقرر کیا جس...
1۔اس میں اس بات کا اعلان ہے کہ دیوتاؤں کے لئے قربانی دینے والوں کے برعکس ہم صرف ربّ ِواحد کے لئے یہ عبادت کرتے ہیں۔
2۔جانوروں سے جو فائدہ اُٹھانے کی نعمت ملی ہے، اس کے شکریے کے لئے ہم یہ نذر پیش کرتے ہیں۔
3۔ اس مال کے اصل مالک ہم نہیں بلکہ خدا کی کبریائی کے لئے یہ نذرگزار رہے ہیں۔
4۔ جس طرح...
گویا کہ قربانی سنت ابراہیمی تھی جسے آپ ؐ نے زندہ کیا۔
قربانی کو عالمگیر بنانے کی حکمت: فرضیت ِحج کے بعد جب پہلے سال حج کا زمانہ آیا تو کفارِ مکہ کی طر ف سے حرم کے دروازے بند کرنے پر مسلمانوں کو یہ بات بہت کھل رہی تھی۔ نبیﷺنے ان کے غم کی تلافی کے لئے ایامِ حج کو مدینہ ہی میں ان کے لئے ایامِ عید...
عیدالاضحی ؛ ایک تاریخی دن: اللہ نے اپنے رسولﷺکے ذریعے خوشی کا یہ تہوار اس دن مقرر فرمایا جس دن تاریخِ اسلام کا سب سے بڑا کارنامہ ظہور میں آیا ؛ اطاعت ِخداوندی کا عظیم مظہر، ایمانی زندگی کا منتہائے مقصود اور مثل اعلیٰ کی عظیم یادگار اور رضاے الٰہی کے حصول کے لئے سب کچھ نچھاور کرنے کے لازوال واقعہ...
اوقات ِ قربانی کا تعین:حضورﷺنے قربانی کی جو شکل متعین فرمائی، یہ بھی ا س بات کا ثبوت ہے کہ قربانی اللہ کے حکم سے ہے۔ چنانچہ ایک تو دوسری عبادات کی طرح قربانی کو بھی ویسے ہی نہیں چھوڑ دیا گیا بلکہ اس میں اجتماعی رُوح پیدا کرنے کے لئے اس کا ایک دن مقرر کیا تاکہ معاشرے میں وحدت و یگانگت کا ماحول...
3۔قربانی کا تیسرا حکم وہ ہے جو نبیﷺ اور آپؐ کے ذریعے عام مسلمانوں کو دیا گیا ہے :
دوسری جگہ فرمایا:
اس آیت میں ﴿وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ﴾ قابل توجہ ہے، یعنی مجھے حکم دیا گیا ہے۔ اور﴿أنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ﴾ ’’یعنی تمام مسلمانوں کے لئے سنت بنا دی۔‘‘ سورئہ کوثر میں فرمایا:﴿فَصَلِّ لِرَبِّکَ...
قربانی کے قرآنی احکام
قرآن میں بیان شدہ احکام قربانی تین اقسام پر مبنی ہیں:
1۔مناسک ِحج میں سے ایک خاص منسک قربانی ہے، لہٰذا قرآن میں ہے کہ اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا:
جس چیز کا حکم اللہ نے حضرت ابراہیم ؑ کو دیا تھا، اسی حکم کا اطلاق اُمت ِ محمدیہؐ پر بھی ہوا :
اسی طرح...
جدید افکار سے متاثر و مرعوب ایک گروہ نے قربانی کی شرعی حیثیت سے انکار کیا ہے۔ ان کے انکار پر مبنی اعتراضات تین حیثیتوں سے ہیں: ایک یہ کہ قرآن میں قربانی کا کہیں ذکر نہیں۔ دوسرے یہ کہ قربانی رُسومِ جاہلیت میں سے ایک رسم ہے اور وحشی قوموں کی رسم کو ملاؤں نے اسلامی شعار بنا لیا۔ تیسرا یہ کہ معاشی...
تیسری بنیادی بات اس سلسلے میں یہ ہے کہ مخلوقات پر انسان کو اس قدر اقتدار و تصرف دیا گیا ہے کہ انسان سے زیادہ طاقتور جانور بھی اس کے مطیع و فرمانبردار بنا دیے گئے ہیں۔ اس کا یہ تقاضا ہے کہ انسان کسی گھمنڈ،غرورِ نفس اور اپنی بڑائی کے احساس میں مبتلانہ ہوجائے بلکہ خدا کی عظمت و کبریائی اور حاکمیت و...
دوسری بات یہ ہے کہ انسان کے لئے ہر نعمت کا شکریہ ادا کرنا لازم ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو ذہن و نفس کے عطیہ کا شکریہ ایمان و طاعت سے اور جسم کا شکریہ نماز اور روزے سے ادا ہوتا ہے۔ زرعی پیداوار اور جانوروں کا شکریہ زکوٰۃ کی صورت میں ایک مسلمان ادا کرتا ہے۔ اسی طرح خدا نے اپنے پیدا کئے ہوئے...
قربانی کا حکم اور حکمت
پروفیسر اختر حسین عزمی
انسانی فطرت ہے کہ وہ جسے ملجا و ماویٰ سمجھتا ہے، اسی کے سامنے نذرونیاز پیش کرتا ہے۔ غیر اللہ کے لئے ایسا کرنا اللہ نے ’شرک‘ قرار دے کر منع کیا تو اس کے ساتھ ہی انسان کے اس فطری جذبے کی تسکین کا راستہ بھی بنا دیا۔ انسان اگر غیر اللہ کو سجدہ کرتا...