الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ زکوٰۃ کا مال اور شوہر اور ان یتیم بچوں کو جو اپنی تربیت میں ہوں دینا (جائز ہے)
(۷۴۴)۔ سیدہ زینب زوجہ عبداللہ بن مسعودؓ کی حدیث ابھی گزری ہے (دیکھئیے حدیث :۷۴۱) یہاں اس روایت میں یہ بھی کہتی ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس گئی تو میں نے دروازے پر ایک انصاری عورت کو پایا کہ وہ میرے جیسی ضرورت سے آئی...
باب۔ یتیموں کو خیرابہت ت دینا ثواب کا کام ہے
(۷۴۳)۔ سیدنا ابو سعید خدریٰؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہﷺ منبر پر بیٹھے اور ہم لوگ آپﷺ کے اردگرد بیٹھ گئے پس آپﷺ نے فرمایا :'' میں اپنے بعد جن باتوں کا خوف تمہارے لیے کرتا ہوں ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ تم پر دنیا کی تازگی اور اس کی آرائش کھول...
باب۔ مسلمان پر اس کے گھوڑے کی بابت زکوٰۃ فرض نہیں
(۷۴۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' مسلمان پر اس کے (خدمت گزار) غلام اور اس کے (سواری کے) گھوڑے پر زکوٰۃ فرض نہیں۔ ''
باب۔ زکوٰۃ کا اپنے قرابت داروں پر صرف کرنا
(۷۴۰)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ مدینہ میں تمام انصار سے زیادہ سیدنا ابو طلحہؓ کے پاس مال تھا، ازقسم باغات اور سب سے زیادہ پسند ان کو بیر حا ء نامی باغ تھا اور وہ مسجد نبوی کے سامنے تھا۔ رسول اللہﷺ وہاں تشریف لے جاتے تھے اوراس میں جو خوشگوار پانی...
باب۔ زکوٰۃ میں لوگوں کے عمدہ مال نہ لیے جائیں
(۷۳۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے مروی حدیث کہ رسول اللہﷺ نے جب سیدنا معاذؓ کو یمن بھیجا (یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے دیکھے حدیث:۷۰۲) یہاں اس روایت میں ہے کہ آپﷺ نے ان سے فرمایا :''تم اہل کتاب (یعنی یہود و نصاریٰ) کے پاس جا رہے ہو۔۔۔ ''اور پھر (انہوں نے) باقی...
باب۔ زکوٰۃ میں عیب دار جانور نہ لیے جائیں
(۷۳۸)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ابو بکر صدیقؓ نے ان کو ایک تحریر لکھ دی تھی (اس میں زکوٰۃ کے وہ مسائل تھے) جن کا اللہ نے اپنے رسولﷺ کو حکم دیا ہے (اس میں یہ مضمون بھی تھا کہ) ''زکوٰۃ میں بوڑھا، عیب دار اور نہ نر جانور لیا جائے یعنی بکرا وغیرہ۔ ہاں اگر صدقہ...
باب۔ بکریوں کی زکوٰۃ دینا بھی فرض ہے
(۷۳۷)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوبکرؓ نے جب انہیں زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بحرین کی طرف بھیجا تو انہیں یہ تحریر لکھ دی تھی :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یہ صدقہ یعنی زکوٰۃ کے فرائض ہیں جو رسول اللہﷺ نے مسلمانوں پر فرض کیے ہیں اور جس کی بابت اللہ تعالیٰ نے اپنے...
باب۔ جس شخص کے پاس ایک برس کی اونٹنی کی زکوٰۃ واجب ہو اور وہ اس کے پاس نہ ہو
(۷۳۶)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے ان کے لیے صدقہ کے فرائض، جن کا رسول اللہﷺ نے حکم دیا تھا لکھ دیئے تھے (اس میں یہ مضمون بھی تھا) کہ جس شخص کے پاس (۶۱سے ۷۵تک) اونٹوں کی زکوٰۃ میں چار برس کی اونٹنی...
باب۔ اونٹ کی زکوٰۃ دینا فرض ہے
(۷۳۵)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے رسول اللہﷺ سے ہجرت کی بابت پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا :'' تیری خرابی ہو ہجرت کا معاملہ بہت سخت ہے۔ کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں جن کی زکوٰۃ دے؟ ''اس نے عرض کی کہ ہاں پس آپﷺ نے فرمایا :''(جا تجھے ہجرت کی کچھ ضرورت...
باب۔ جو یکجا مال دو شراکت داروں کا ہو، اس کی زکوٰۃ دے کر وہ دونوں اس میں باہم برابر برابر سمجھ لیں
(۷۳۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ابو بکر صدیقؓ نے ان کی ہدایت کے لیے وہ باتیں جو رسول اللہﷺ نے زکوٰۃ کے بارے میں فرض کی تھیں لکھوا دیں (اس میں یہ مضمون بھی تھا) کہ جو مال دو شراکت داروں کا ہو دونوں...
باب۔ متفرق مال یکجا نہ کیا جائے اور یکجا مال متفرق نہ کیا جائے
(۷۳۳)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ان کے لیے ابو بکر صدیقؓ نے جو کچھ اللہ کے رسولﷺ نے (زکوٰۃ کے متعلق) مقرر کیا ہے وہ لکھ دیا (اس میں یہ مضمون بھی تھا کہ) صدقہ کے خوف سے متفرق مال یکجا نہ کیا جائے اور یکجا مال متفرق نہ کیا جائے۔
باب۔ زکوٰۃ میں بجائے نقدی کے مال واسباب کا دینا
(۷۳۲)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیقؓ نے ان کے لیے وہ بات لکھی جس کا اللہ نے اپنے رسول کو حکم دیا کہ جس کسی پر صدقہ میں ایک برس کی اونٹنی واجب ہو اور اس کے پاس نہ ہو اور اس کے پاس دو برس کی اونٹنی ہو تو وہ اس سے قبول کر لی جائے گی اور صدقہ...
باب۔ (ایک فقیر کو) زکوٰۃ یا صدقہ میں سے کس قدر دینا چاہیے؟
(۷۳۱)۔ ام عطیہؓ سے روایت ہے کہ نسیہ انصار یہؓ (جو کہ حقیقت میں ام عطیہ ہی کا نام ہے) کے پاس ایک صدقہ کی بکری بھیجی گئی تو اس نے اس میں سے کچھ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کو بھی دے دیا۔ پھر جب نبیﷺ گھر میں تشریف لائے تو آپﷺ نے فرمایا :''...
باب۔ ہر مسلمان پر صدقہ (واجب) ہے پھر اگر کسی کو مقدور نہ ہو تو وہ اچھی بات پر عمل کر ے
(۷۳۰)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر مسلمان پر صدقہ دینا ضروری ہے۔ '' تو لوگوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی ! اگر کسی کو مقدور نہ ہو؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' وہ اپنے ہاتھ سے محنت کر ے...
باب۔ صدقہ دینے والے اور بخیل کی مثال (کا بیان)
(۷۲۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' بخیل کی اور صدقہ دینے والے کی مثال ان دو آدمیوں کی طرح ہے جو (جسم) پر سینہ سے لے کر گر دن تک لو ہے کا لباس پہنے ہوں تو سخی جب خرچ کر نا چاہتا ہے تو وہ جبہ کشادہ ہو جاتا ہے یا (یہ فرمایا کہ) اس...
باب۔ اللہ عزوجل کا یہ فرمانا کہ '' جو شخص صدقہ دے گا اور پرہیز گاری کر ے گا۔۔۔ اور (فرشتوں کا یہ دعا کرنا کہ) '' اے اللہ !خرچ کر نے والوں کو اس کا نعم البدل عطا فرما '' کا بیان
(۷۲۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر صبح کو دو فرشتے (آسمان سے) اترتے ہیں ان میں سے ایک یہ کہتا...
باب۔ خادم کا ثواب جب کہ وہ اپنے مالک کے حکم سے صدقہ دے اور اس کی نیت گھر بگاڑنے کی نہ ہو
(۷۲۷)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' وہ مسلمان خزانچی جو امانت دار ہو، (صاحب مال کا) حکم نافذ کرے یا اس کا صاحب جس قدر (صدقہ) دلائے وہ پورا اس کو دے دے جس کا دلایا گیا ہے اور...
باب۔ جو شخص کفر کی حالت میں صدقہ دے پھر وہ اسلام لے آئے
(۷۲۶)۔ سیدنا حکیم بن حزامؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپ بتایئے کہ جو کام عبادت کے، میں جاہلیت (کی حالت) میں کرتا تھا مثلاً صدقہ کرنا اور(غلام) آزاد کر نا اور صلۂ رحمی کرنا تو کیا ان کا بھی کچھ ثواب مجھے ملے گا؟ تو نبیﷺ نے...