• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ تمتع، قران اور حج کا مفرد کا بیان اور جس کے پاس قربانی نہ ہو اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے۔ (۷۹۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ ہی سے ایک روایت میں ہے کہ ہم نبیﷺ کے ساتھ مدینہ سے چلے اور ہمیں صرف حج کا خیال تھا (یعنی حج کا احرام باندھا تھا) پھر جب ہم مکہ پہنچے اور کعبہ کا طواف کر...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ تعالیٰ کا (سورۂ بقرہ میں یہ) فرمانا کہ '' حج کے چند معین مہینے ہیں '' (۷۹۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کی حج کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث : ۲۰۳)اور یہاں اس روایت میں کہتی ہیں کہ ہم حج کے مہینے میں حج کی راتوں میں حج کے احرام کے ساتھ (مدینے سے) نکلے پھر ہم (مقام) سرف میں...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جس شخص نے نبیﷺ کے عہد میں نبیﷺ کے مثل احرام باندھا (۷۸۹)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ مجھے نبیﷺ نے میری قوم کی طرف یمن بھیجا تھا پس میں (لو ٹ کر ایسے وقت) آیا کہ آپﷺ بطحاء میں تھے، آپﷺ نے (مجھ سے) دریافت کیا کہ تم نے کونسا احرام باندھا ہے؟ میں نے عرض کی کہ میں نے نبیﷺ کے احرام کے مثل احرام...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ وادی میں اترتے ہوئے تلبیہ کہنا (۷۸۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے موسیٰؑ کے بارے میں فرمایا :'' گویا میں (اس وقت) ان کو دیکھ رہا ہوں جب کہ وہ نشیب میں لبیک کہتے ہوئے اتر رہے تھے۔ ''
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ قبلہ روہو کے احرام باندھنا مسنون ہے (۷۸۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ ذوالحلیفہ سے تلبیہ (لبیک) کہنا شروع کر دیتے اور حرم میں پہنچ کر رک جاتے،ذی طویٰ مقام پر پہنچ کر صبح ہونے تک رات بسر کر تے، پھر جب نماز فجر پڑھ لیتے تو غسل فرماتے اور کہتے کہ رسول اللہﷺ اسی طرح کرتے تھے۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ لبیک کہنے سے پہلے سواری پر سوار ہوتے وقت تحمید اورتسبیح اور تکبیر کہنا مسنون ہے (۷۸۶)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں پڑھیں اور ہم لوگ آپﷺ کے ہمراہ تھے اور عصر کی ذوالحلیفہ میں پہنچ کر دو رکعتیں پڑھیں پھر آپﷺ رات بھر ذوالحلیفہ میں رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ تلبیہ یعنی لبیک کس طرح کہتے ہیں؟ (۷۸۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا تلبیہ یہ تھا :'' اے اللہ ! میں تیرے دروازہ پر بار بار حاضر ہوں اور تیرے بلانے کا جواب دیتا ہوں تیرا کوئی شریک نہیں، ہر طرح کی تعریف اور احسان تیرا ہی ہے اور بادشاہی تیری ہی ہے کوئی تیرا شریک نہیں۔ ''
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ محرم کس قسم کے کپڑے اور چادر اور تہہ بند پہنے؟ (۷۸۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اور آپﷺ کے صحابہ، کنگھی کرنے اور تیل ڈالنے اور چادر اوڑھنے اور تہہ بند پہننے کے بعد مدینہ سے چلے، پھر آپﷺ نے کسی قسم کی چادر اور تہہ بند کے پہننے سے منع نہیں فرمایا سوائے زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کے جس سے...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ حج میں (تنہا) یا کسی کے ساتھ سوار ہونا (۷۸۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ عرفہ سے مزدلفہ تک سیدنا اسامہؓ نبیﷺ کے ہم رکاب تھے۔ پھر آپﷺ نے مزولفہ سے منیٰ تک فضل بن ابی طالبؓ کو ہمرکاب کر لیا تھا۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ دونوں (صحابیوں) نے بیان کیا کہ نبیﷺ برابر لبیک کہتے رہے یہاں تک کہ...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مسجد ذوالحلیفہ کے پاس (احرام باندھ کر) لبیک پکارنا منسون ہے (۷۸۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے احرام باندھ کر تلبیہ (یعنی لبیک) نہیں پکارا مگر مسجد کے پاس سے یعنی ذوالحلیفہ کی مسجد (کے قریب) سے۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جس نے بالوں کو جما کر احرام باندھا۔ (۷۸۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو اس حالت میں دیکھا کہ آپﷺ بالوں کو جمائے ہوئے لبیک پکار رہے تھے۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگا نا کیسا ہے؟ اور جب احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو کیا پہنے؟ (۷۸۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ (نبیﷺ کی بیوی) کہتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کو احرام باندھتے وقت خوشبو لگاتی، اسی طرح جب آپﷺ احرام کھولتے طواف زیارت سے پہلے (تو اس وقت بھی آپﷺ کو خوشبو لگا دیتی تھی)۔
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اگر کپڑوں میں خوشبو لگی ہوئی ہو تو احرام باندھنے سے پہلے ان کو تین مرتبہ دھونا چاہیے۔ (۷۷۹)۔ سیدنا یعلیٰ بن امیہ نے سیدنا عمرؓ سے کہا کہ مجھے نبیﷺ کو اس حالت میں دکھا دیجئیے کہ آپﷺ پر وحی نازل ہو رہی ہو تو سیدنا عمرؓ نے کہا اچھا۔ یعلیٰؓ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ نبیﷺ مقام جعرانہ میں تھے کہ...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا فرمانا کہ عقیق نامی وادی ایک مبارک وادی ہے۔ (۷۷۷)۔ امیر المومنین عمرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو وادیِ عقیق میں یہ فرماتے ہوئے سنا :'' آج شب کو میرے پروردگار کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور اس نے (مجھ سے) کہا کہ اس مبارک وادی (یعنی عقیق) میں نماز پڑھو اور کہو کہ '' میں نے حج اور...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا شجرہ کے راستے سے حج کے لیے جانا ثابت ہے۔ (۷۷۶)۔ سیدناعبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ حج کے لیے جاتے وقت شجرہ کے راستے سے جاتے تھے اور معرس کے راستے سے واپس آتے اور بیشک رسول اللہﷺ جب مکہ کی طرف جاتے تھے تومسجد شجرہ میں نماز پڑھتے تھے اور جب واپس آتے تو ذوالحلیفہ میں نماز...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ یمن والے احرام کہاں سے باندھیں؟ (۷۷۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات قرار دیا تھا اور شام کے لیے جحفہ اور نجد والوں کے لیے قرن المنازل اور یمن والوں کے لیے یلملم۔ یہ مقامات یہاں کے رہنے والوں کے لیے بھی میقات ہیں۔ اور جو شخص حج یا عمرہ...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ حج مبرور کی فضیلت کا بیان (۷۷۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! ہم جہاد کو بہت بڑی عبادت سمجھتے ہیں پس کیا ہم لوگ جہاد نہ کریں؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' نہیں ! بلکہ عمدہ جہاد '' حج مبرور'' ہے۔ '' (۷۷۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سواری پر سوار ہو کر حج کے لیے جانا مسنون ہے (۷۷۱)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے (اونٹنی کے) پالان پر سوار ہو کر حج کیا اور اسی اونٹنی پر آپﷺ کا سامان بھی تھا۔
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    اللہ تعالیٰ کا (سورۂ حج میں) فرمانا کہ '' لو گ تمہارے پاس پیادہ پا اور دبلے اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں گے، دور دراز راہوں سے اس لیے کہ اپنے فوائد حاصل کریں۔ '' (۷۷۰)۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ ذوالحلیفہ میں اپنی سواری پر سوار ہوتے تھے اس کے بعد جب سیدھی کھڑا...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    حج کے بیان میں باب۔ حج کے واجب ہونے اور اس کی فضیلت کا بیان (۷۶۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ (میرے بھائی) فضل رسول اللہﷺ کے ہم رکاب تھے کہ (قبیلہ) خشعم کی ایک عورت آئی تو فضل اس کی طرف دیکھنے لگے اور وہ فضل کی طرف دیکھنے لگی تو نبیﷺ کے فضل کا منہ دوسری طرف پھیر دیا۔ اس عورت نے کہا کہ یا...
Top