الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ صدقۂ فطر، آزاد اور غلام دونوں پر واجب ہے
(۷۶۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ صدقۂ فطر، ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو، نبیﷺ نے ہر مسلمان مرد، عورت اور آزاد اور غلام سب پر فرض کر دیا ہے۔
باب۔ نماز عید سے پہلے صدقۂ (فطر دے دینا چاہیے)
(۷۶۷)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے عہد میں عیدالفطر کے دن ایک صاع کھانا (محتاجوں کو) دیا کرتے تھے اور ہمارا کھانا '' جو، خشک انگور، پنیر اور کھجور'' تھا۔
صدقۂ فطر کے بیان میں
باب۔ صدقۂ فطر کی مقدار کا بیان
(۷۶۶)۔ سیدناعبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے صدقۂ فطر کے لیے کھجوروں کا یا '' جو '' کا ایک صاع مسلمانوں میں سے ہر غلام اور آزاد اور مرد اور عورت اور بچے اور بڑے سب پر فرض فرمایا اور لوگوں کو نماز (عید) کے لیے نکلنے سے پہلے اسے ادا کر...
باب۔ امام کے لیے صدقہ کے اونٹوں کو داغ دینا ہے (درست ہے)
(۷۶۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں (ایک دن) صبح کے وقت سیدنا ابو طلحہؓ کے نومولود بیٹے عبداللہ کو لے کر رسول اللہﷺ کے پاس گیا تا کہ آپﷺ اسے گھٹی لگائیں یعنی کھجور چبا کر اس کے منہ میں ڈال دیں تو میں نے آپﷺ کو اس حالت میں پایا کہ آپﷺ...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ ''زکوٰۃ کے تحصیل داروں کو بھی زکوٰۃ میں سے دیا جائے گا '' اور ان کو حاکم کو حساب دینا ہو گا
(۷۶۴)۔ سیدنا ابو حمید ساعدیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (قبیلہ) بنی سلیم کے صدقات وصول کر نے کے لیے ایک شخص کو مقرر کیا۔ اس شخص کو ابن لتبیتہ کہتے تھے پھر جب وہ (صدقات وصول کر...
باب۔ مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے
(۷۶۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:'' جانور سے جو زخم پہنچے اس پر کچھ بدلہ نہیں اسی طرح کنویں میں گر کر اور '' کان '' میں کام کر تے ہوئے مر جائے تو کچھ بدلہ نہیں البتہ دفینہ ملنے پر خمس ہے۔
باب۔ جو چیز سمندر سے نکالی جائے اس میں زکوٰۃ ہے یا نہیں؟
(۷۶۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں :'' بنی اسرائیل میں سے کسی نے کسی سے ایک ہزار دینار قرض مانگے تھے چنانچہ اس نے اس کو دے دیے (اتفاق سے) وہ قرض دار سفر میں چلا گیا اور مدت ادائے قرض کی آ پہنچی (درمیان میں ایک سمندر حائل تھا) پس...
باب۔ ا مام کا صدقہ (دینے) والے کے لیے دعا کرنا اور رحمت کی خواستگاری کرنا (مسنون ہے)
(۷۶۱)۔ سیدنا عبداللہ بن اوفیٰؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کوئی شخص آپﷺ کے پاس اپنا صدقہ لے کر آتا تو آپﷺ فرماتے تھے کہ :'' اے اللہ ! فلاں شخص کی اولاد پر مہربانی فرما۔ '' چنانچہ ایک مرتبہ میرے...
باب۔ صدقہ مالداروں سے لینا چاہیے اور اس کو فقیروں پر صرف کیا جائے، خواہ وہ کہیں بھی ہوں۔
(۷۶۰)۔ سیدنا معاذؓ کی حدیث اور ان کو یمن بھیجنے کی بات کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے (دیکھئیے حدیث : ۷۰۲)۔ یہاں اس روایت میں یہ ہے کہ (رسول اللہﷺ نے فرمایا) :'' (اے معاذ !)تم انہیں یہ بھی بتا دینا کہ اللہ تعالیٰ...
باب۔ جب صدقہ کی حالت بدل جائے
(۷۵۹)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے سامنے کچھ گوشت لایا گیا جو بریرہؓ کو صدقہ میں ملا تھا تو آپﷺ نے فرمایا :''(یہ گوشت) بریرہ (رضی اللہ عنہ) کے لیے صدقہ تھا اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔ ''
باب۔ نبیﷺ کی ازواج کے لونڈی غلاموں کو صدقہ دینا
(۷۵۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے ایک مری ہوئی بکری دیکھی جو ام المومنین میمونہؓ کی کسی لونڈی کو صدقہ میں دی گئی تھی۔ نبیﷺ نے فرمایا :'' تم اس کی کھال سے کیوں نہیں فائدہ اٹھاتے؟ '' تو لوگوں نے عرض کی کہ وہ تو مری ہوئی تھی تو آپﷺ نے فرمایا...
باب۔ کیا جائز ہے کہ اپنی صدقہ دی ہوئی چیز خود خرید لے؟ اور غیر کے اس کی صدقہ دی ہوئی چیز خرید لینے میں کچھ حرج نہیں
(۷۵۷)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا سواری کے لیے دیا تو جس شخص کے پاس وہ گھوڑا تھا اس نے اس کی کچھ قدر نہ کی۔ میں نے ارادہ...
باب۔ کھجوروں کی زکوٰۃ کو کھجوروں کے ٹوٹنے کے وقت لینا چاہیے اور کیا یہ جائز ہے کہ بچے کو چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ زکوٰۃ کی کھجوروں میں سے کچھ لے لے؟
(۷۵۶)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس کھجوریں کٹتے ہی آنے لگتیں، کبھی یہ شخص اپنی کھجوریں لیے آ رہا ہے کبھی وہ اپنی کھجوریں لے آ رہا...
باب۔ عشر اس پیدا وار میں واجب ہوتا ہے جو آب باراں اور آب رواں سے حا صل کی جائے
(۷۵۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جس چیز کوآسمان کا پانی یعنی بارش سینچے اور چشمے سینچیں یا خود بخود پیدا ہو اس میں عشر (دسواں حصہ) واجب ہوتا ہے اور جو چیز کنویں کے پانی سے سینچی...
باب۔ عشر حاصل کرنے کے لیے پکنے سے پہلے کھجوروں کا اندازہ کر لینا
(۷۵۴)۔ سیدنا ابو حمید سا عدیؓ کہتے ہیں کہ ہم نے غزوۂ تبوک میں رسول اللہﷺ کے ہمراہ جہاد کیا ہے پس جب کہ آپﷺ (مقام) وادیِ قریٰ میں پہنچے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) ایک عورت اپنے باغ میں ہے نبیﷺ نے اپنے اصحاب سے فرمایا :''اندازہ لگاؤ (اس...
باب۔ غنا (تو نگری) کس قدر مال سے حا صل ہوتی ہے؟
(۷۵۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''مسکین وہ شخص نہیں ہے جس کو لوگ ایک لقمہ یادو لقمہ یا ایک کھجور یا دو کھجور دے دیں (یعنی ایک ایک لقمہ اور دو دو لقمہ لوگوں سے چمٹ کر اپنا پیٹ بھرے) بلکہ مسکین وہ شخص ہے جسے غنا (حاصل)...
باب۔ جو شخص لوگوں سے مال بڑھانے کے لیے سوال کرے
(۷۵۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :''جو شخص لوگوں سے برابر سوال کیا کرتا ہے وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے منہ پر گوشت کی کو ئی بوٹی نہ ہو گی۔ ''اور آپﷺ نے فرمایا :''قیا مت کے دن آفتاب قریب ہو جائے گا یہاں تک کہ...
باب۔ جس شخص کو اللہ تعالیٰ بغیر سوال کے اور بغیر حرص اور لالچ کے کچھ دے دے تو اس کو چاہیے کہ قبول کر لے
(۷۵۱)۔ امیر المومنین عمر بن خطا بؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مجھے مال دیتے تھے تو میں کہتا تھا کہ یہ اس شخص کو دیجئیے جو مجھ سے زیادہ حا جت مند ہو تو آپﷺ نے فرمایا:''تم اسے لے لو جب اس مال میں سے...
باب۔ سوال سے بچنا بڑے ثواب اور فائدے کی بات ہے
(۷۴۷)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے انصار میں سے رسول اللہﷺ سے سوال کیا تو آپﷺ نے انہیں دے دیا پھر انہوں نے آپﷺ سے سوال کیا تو آپﷺ نے پھر انہیں دے دیا یہاں تک کہ جس قدر مال آپﷺ کے پاس تھا وہ سب ختم ہو گیا تو آپﷺ نے فرمایا:''میرے...
باب۔ اللہ عزوجل کا فرمان ''اور (زکوٰۃ خرچ کیا جائے) غلاموں اور قرضداروں کو نجات دلانے اور جو اللہ کی راہ میں ہوں۔ ''
(۷۴۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو صدقہ یعنی زکوٰۃ وصول کرنے کا حکم دیا۔ وہ شخص گیا اور صدقہ وصول کر لایا پھر عرض کی کہ ابن جمیل، خالد بن ولید اور عباس...