• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :حضر میں جب پانی نہ پائے اور نماز کے جاتے رہنے کا خوف ہو تو تیمّم کرنا (ضروری ہے) (۲۲۶)۔ سیدنا ابوجہیم بن حارث انصاریؓ نے کہا کہ نبیﷺ بئر جمل کی طرف سے آئے اور آپﷺ کو ایک شخص (خود ابو جہیم) مل گیا اور اس نے آپ کو سلام کیا تو نبیﷺ نے اسے جواب نہیں دیا یہاں تک کہ آپ دیوار کی طرف آئے (اس پر...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    تیمم کا بیان باب :اللہ تعالیٰ کا فرمان '' پس اگر تم پانی نہ پاؤ۔ ۔ ۔ '' (۲۲۴)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ ہم کسی سفر میں رسول اللہﷺ کے ہمراہ تھے، یہاں تک کہ جب ہم بیداء یا ذات الجیش میں پہنچے تو میرا ہار ٹوٹ (کر گر) گیا، تو رسول اللہﷺ نے اس کو ڈھونڈنے کے لیے قیام کیا اور لوگ بھی آپﷺ کے ہمراہ...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :نفاس والی عورت (کے جنازہ) پر نماز پڑھنا اور اس کا طریقہ (۲۲۱) ۔ سیدہ سمرہ بن جندبؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت زچگی سے مر گئی تو نبیﷺ نے اس نماز پڑھی اور اس کے درمیان (کی سیدھ میں) کھڑے ہوئے۔ (۲۲۲)۔ ام المومنین میمونہؓ کہتی ہیں کہ وہ حائضہ ہوتی تھیں تو نماز نہ پڑھتی تھیں اور رسول اللہﷺ کی...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :عورت (طواف) افاضہ کے بعد حائضہ ہو جائے (تو کیا حکم ہے ؟) (۲۲۰)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ سے کہا کہ یا رسول اللہ ! صفیہ بنت حي حائضہ ہو گئی ہیں، تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' شاید وہ ہمیں روکیں گی ؟ کیا انھوں نے تم لوگوں کے ہمراہ طواف نہیں کیا ؟ تو لوگوں نے کہا کہ...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :غیر زمانۂ حیض میں زردی اور مٹیالے رنگ کا (سیال مادہ) دیکھنا (حیض میں شمار نہیں ہوتا) (۲۱۹)۔ سیدہ ام عطیہؓ کہتی ہیں کہ ہم مٹیالے پن کو اور زردی کو (حیض میں ) شمار نہیں کرتے تھے۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :حائضہ عورت کا عیدین کی نماز میں حاضر ہونا (۲۱۸)۔ سیدہ ام عطیہؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ نے فرمایا : '' جوان عورتیں اور پردہ نشین اور حائضہ عورتیں باہر نکلیں اور (مجالس) خیر میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں اور حائضہ عورتیں نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں۔ ''پوچھا گیا کیا...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :حائضہ عورت کے ہمراہ اس حال میں سونا کہ وہ حیض کے لباس میں ہو (۲۱۷)۔ ام المومنین عائشہؓ نے حیض کی حدیث بیان کی اور کہا کہ مجھے اس حالت میں حیض آگیا کہ میں نبیﷺ کے ہمراہ چادر میں (لپٹی ہوئی) تھی (تفصیل کے لیے دیکھئے حدیث نمبر ۲۰۷) یہاں اتنا زیادہ بیان کیا کہ نبیﷺ مجھے بوسے دیتے تھے اور آپﷺ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :حائضہ عورت نماز کی قضا نہ کرے (۲۱۷)۔ ام المومنین عائشہؓ سے کسی عورت نے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی حیض سے پاک ہو کر اپنی نماز کی قضا پڑھے گی ؟ تو عائشہؓ نے کہا کہ کیا تو حرور یہ ہے ؟ یقیناً (جب) ہم نبیﷺ کے ہمراہ (رہتے اور) حائضہ ہوتے تھے مگر آپ ہمیں نماز (کی قضا پڑھنے) کا حکم نہ دیتے تھے یا...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :غسل حیض کے وقت عورت کو اپنے بالوں کو کھول دینا (۲۱۵)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ ہم لوگ ذی الحجہ کے چاند کے قریب (حج کو) نکلے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر میں ہدی (قربانی کا جانور) نہ لایا ہوتا تو عمرہ کا احرام باندھتا۔ پس بعض نے تو عمرہ (حج تمتع) کا احرام باندھا اور بعض لوگوں نے حج...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :عورت کا اپنے غسل حیض (کے وقت) کنگھی کرنا (ثابت ہے) (۲۱۵) ۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ حجۃ الوداع میں احرام باندھا، میں ان لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے (حج) تمتع (کا ارادہ) کیا تھا اور قربانی کا جانور اپنے ہمراہ نہ لائے تھے۔ پھر انھوں نے کہا کہ وہ حائضہ ہو گئیں...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :عورت کا اپنے بدن کو ملنا جب کہ وہ حیض سے پاک ہو جائے (۲۱۴)۔ ام المومنین عائشہؓ سے (روایت ہے کہ) ایک عورت نے نبیﷺ سے اپنے غسل حیض کی بابت پوچھا تو آپﷺ نے اسے حکم دیا : '' اس طرح غسل کر لے۔ '' فرمایا : '' ایک کستوری لگا ہوا روئی کا ٹکڑا لے اور اس سے طہارت حاصل کر لے۔ '' اس نے عرض کی اس سے کس...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :عورت کا اپنے غسل حیض کے وقت خوشبو لگانا (درست ہے) (۲۱۳)۔ سیدہ ام عطیہؓ کہتی ہیں (رسول اللہﷺ کے دور میں) ہمیں کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کی ممانعت کی جاتی تھی مگر شوہر پر چار مہینہ دس دن تک سوگ کا حکم تھا اور ایسی حالت میں نہ ہم سرمہ لگاتیں نہ خوشبو لگاتیں اور نہ رنگیں کپڑا سوا عصب (جس...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :استحاضہ والی عورت کا اعتکاف کرنا (۲۱۲)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے ہمراہ آپﷺ کی کسی بیوی نے بھی اعتکاف کیا حالانکہ وہ مستحاضہ تھیں، خون کو (خارج ہوتے ہوئے) دیکھتی تھیں۔ پس وہ اکثر اپنے نیچے خون (کی کثرت کے سبب) سے طشت رکھ لیا کرتی تھیں۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :حائضہ عورت کا (فرض) روزے چھوڑ دینا (۲۱۱)۔ سیدنا ابوسعد خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ عید الاضحی یا عید الفطر کے دن نکلے اور (عید گاہ میں) عورتوں (کی جماعت) پر گزرے تو آپ نے فرمایا : '' اے عورتو ! صدقہ دیا کرو اس لیے کہ میں نے تمہیں (معراج میں) زیادہ دوزخ میں دیکھا ہے۔ '' وہ بولیں کہ یا رسول...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :حائضہ عورت سے اختلاط کرنا (درست ہے) (۲۰۹)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں اور نبیﷺ ایک ظرف سے غسل کرتے تھے اور ہم دونوں جنبی ہوتے تھے اور حالت حیض میں مجھے آپﷺ حکم دیتے تھے تو میں ازار پہن (باند ھ) لیتی تھی،پھر آپ مجھ سے اختلاط کرتے تھے (یعنی صرف جسم سے جسم ملا لیتے لیکن مجامعت نہیں...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جو کوئی حیض کو نفاس کہہ دے (۲۰۸)۔ ام المومنین ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ اس دوران کہ میں نبیﷺ کے ہمراہ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ یکایک مجھے حیض آگیا تو میں آہستگی سے کھسک گئی اور اپنے حیض کے کپڑے سنبھالے، تو آپ نے فرمایا کہ : '' کیا تمہیں نفاس (حیض) آگیا ؟'' میں نے کہا جی ہاں۔ پھر آپ نے مجھے...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :خاوند کا اپنی بیوی کی گود میں (سر رکھ کر) اس حال میں کہ وہ حائضہ ہو، قرآن کی تلاوت کرنا (۲۰۷)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ میری گود میں (سر رکھ کر) تکیہ لگا لیتے تھے حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی، پھر آپﷺ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تھے۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :حائضہ عورت کا اپنے شوہر کے سرکودھونا اور کنگھی کرنا (۲۰۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں بحالت حیض رسول اللہﷺ کے سر میں کنگھی کر دیا کرتی تھی۔ (۲۰۶)۔ ایک روایت میں ہے کہ آپﷺ مسجد میں معتکف ہوتے اور اپنا سر مبارک ام المومنین عائشہؓ کے حجرہ میں کر دیتے اور وہ بحالت حیض، اپنے حجرہ...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    حیض کا بیان باب :حیض کے مسائل کے متعلق جبکہ عورت حائضہ ہو (۲۰۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ ہم سب لوگ مدینہ سے صرف حج کا خیال کر کے نکلے۔ پھر جب (مقام) سرف میں پہنچے تو مجھے حیض آگیا۔ رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے اور میں رور ہی تھی تو آپ نے فرمایا: '' تمہیں کیا ہوا، کیا تمہیں حیض...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :(غسل جب ہی فرض ہے کہ) جب مردو عورت کے ختنے (شرمگاہیں) مل جائیں (۲۰۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' مرد جب اپنی عورت کے چاروں کونوں کے درمیان بیٹھ گیا پھر اس کے ساتھ (جماع کی) کو شش کرے تو یقیناً غسل واجب ہو گیا۔ ''
Top