الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : جب کوئی مسجد میں آئے تو (اسے چاہیے کہ) دو رکعت نماز پڑھ لے
(۲۷۹)۔ سیدنا ابو قتادہ السلمییؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔ ''
باب : مردوں کا مسجد میں سونا (درست ہے)
(۸ ۲۷)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سیدہ فاطمہ الزہراءؓ کے گھر آئے تو سیدنا علیؓ کو گھر میں نہ پایا تو آپﷺ نے فرمایا : '' تمہارے چچا کے بیٹے کہاں ہیں ؟'' وہ بولیں کہ میرے اور ان کے درمیان کچھ (تنازعہ) ہو گیا تو وہ مجھ پر غضبناک ہو کر چلے گئے...
باب : عورت کا مسجد میں سونا (درست ہے)
(۲۷۷)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ عرب کے کسی قبیلے کی ایک حبشی لونڈی تھی انھوں نے اسے آزاد کر دیا تھا، مگر وہ ان کے ساتھ رہا کرتی تھی، وہ بیان کرتی ہے کہ (ایک مرتبہ) اسی قبیلے کے لوگوں کی لڑکی باہر نکلی اور اس (کے جسم) پر سرخ چمڑے کی ایک حمائل پڑی...
باب : مقبروں میں نماز پڑھنے کی کراہت
(۲۷۵) ۔ سیدنا ابن عمرؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' اپنی کچھ نماز، اپنے گھروں میں ادا کیا کرو اور انھیں قبریں نہ بناؤ۔ ''
(۲۷۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ اور سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ پر (مرض الموت) طاری ہو ئی تو...
باب : جس شخص نے نماز پڑھی اس حال میں کہ اس کے آگے تنور ہو یا آگ ہو یا کوئی ایسی چیز ہو جس کی پر ستش کی جاتی ہے اور وہ اس نماز سے اللہ کی رضا مندی چاہے
(۲۷۴)۔ سیدنا انسؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' میرے سامنے اس حال میں کہ میں نماز پڑھ رہا تھا، دوزخ پیش کی گئی۔ ''
باب : اونٹوں کے مقامات پر نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۷۳)۔ (راویِ حدیث نافع کہتے ہیں کہ) ابن عمرؓ نے اپنے اونٹ کی طرف (اسے بطور سترہ کر کے) نماز پڑھی اور فرمایا کہ میں نے نبیﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے
باب : کیا (یہ جائز ہے کہ زمانہ) جاہلیت کے مشرکوں کی قبریں اکھاڑ دی جائیں اور ان مقامات پر مساجد بنا لی جائیں ؟
(۲۷۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ اور ام سلمہؓ نے ایک گر جا حبشہ میں دیکھا تھا، اس میں تصویریں تھیں۔ تو انھوں نے نبیﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپﷺ نے فرمایا : '' ان...
باب : گھروں میں مسجدیں (بنانا ثابت ہے)
(۲۸۰)۔ سیدنا محمود بن ربیع الانصاریؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عتبان بن مالکؓ جو کہ رسول اللہﷺ کے ان انصاری اصحاب میں سے ہیں جو شریک بدر تھے، رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ اے اللہ کے رسول! میں اپنی بینائی کو خراب پاتا ہوں اور میں اپنی قوم کو نماز (بھی) پڑھاتا...
باب : مسجد میں (کسی چیز کا) تقسیم کرنا اور مسجد میں خوشہ لٹکانا
(۲۶۹)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس کچھ مال بحرین سے لایا گیا تو آپﷺ نے فرمایا : '' اسے مسجد میں پھیلا دو۔ '' اور وہ (مال) تمام ان مالوں سے، جو رسول اللہﷺ کے پاس (اس وقت تک) لائے گئے، زیادہ تھا، پھر رسول اللہﷺ نماز کے...
باب : کیا یہ کہنا جائز ہے کہ یہ مسجد فلاں لوگوں کی ہے ؟
(۲۶۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہﷺ نے ان گھوڑوں کے درمیان جو سدھائے گئے تھے (مقام) حفیاء سے گھوڑ دوڑ کرائی اور اس کی انتہا ثنیۃ الوداع تک تھی اور جو گھوڑے سدھائے ہوئے نہ تھے، ان کے درمیان ثنیہ سے بنی زریق کی...
باب : مسجد میں تھو کنے کا کیا کفارہ ہے ؟
(۲۶۶)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا دفن کر دینا اس کا کفارہ ہے ''
با ب۔ امام کا نماز کے پورا کرنے کے بارہ میں لوگوں کو نصیحت کرنا اور قبلہ کا ذکر
(۲۶۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا...
باب : نماز میں داہنی جانب نہ تھو کے
(۲۶۵)۔ سیدنا ابوہریرہؓ اور سیدنا ابو سعیدؓ سے بھی مذکورہ بالا حدیث نخامہ مروی ہے مگر اس میں یہ الفاظ زائد ہیں : '' (دوران نماز) اپنی دائیں جانب نہ تھو کے۔ ''
باب : مسجد میں اگر تھوک لگا ہوا، ہو تو ہاتھ سے اسے صاف کر دینا
(۲۶۴)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے (جانب) قبلہ میں کچھ تھوک دیکھا تو آپﷺ کو نا گوار گزرا۔ یہاں تک کہ (غصہ کا اثر) آپﷺ کے چہرۂ مبارک پر ظاہر ہوا۔ پھر آپ کھڑے ہو گئے اور اس کو اپنے ہاتھ سے صاف کر دیا۔ پھر فرمایا : '' تم...
باب : قبلہ کے متعلق کیا وارد ہوا ہے اور جس نے اس شخص کے لیے جو بھول کر قبلہ کے علاوہ کسی اور طرف نماز پڑھے نماز پڑھے نماز کا دہرانا ضروری نہیں سمجھا ؟
(۲۶۳)۔ امیر المومنین سیدنا عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے پروردگار سے تین باتوں میں موافقت کی میں نے (ایک مرتبہ) کہا کہ یارسول اللہ ! کاش ہم مقام...
باب : جہاں کہیں ہو (نماز میں) قبلہ کی طرف منہ کرنا (ضروری ہے)
(۲۶۰)۔ سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے بیت المقدس کی طرف سولہ مہینے یا سترہ مہینے نماز پڑھی۔ (یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ بقرہ کی ۱۴۲سے ۱۴۴تک آیات اتار دیں) یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث : ۳۸) اور دونوں حدیثوں...
باب : اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا ''اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ '' (واجب تعمیل ہے)
(۲۵۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ان سے ایک شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے عمرہ کے لیے کعبہ کا طواف کیا تھا اور صفاء مردہ کے درمیان طواف نہ کیا تھا کہ آیا وہ اپنی عورت کے پاس آئے (یا نہیں ؟) تو انھوں نے...
باب :قبیلہ کی طرف منہ کرنے کی فضیلت
(۲۵۷)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جو کوئی ہمارے (جیسی) نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے، تو وہی مسلمان ہے، جس کے لیے اللہ کا ذمہ اور اللہ کے رسولﷺ کا ذمہ ہے۔ تو تم اللہ کی خیانت اس کے ذمہ (کے بارہ) میں...
باب : سجدہ میں اپنے بازوؤں کوکھولنا اور اپنے دونوں پہلوؤں سے علیحدہ رکھنا
(۲۵۶)۔ سیدنا عبداللہ بن مالک ابن بحینہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کے درمیان کشادگی رکھتے یہاں تک کہ آپﷺ کی بغلوں کی سپیدی ظاہر ہوتی تھی۔
باب : موزے پہن کر نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۵۵)۔ ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر بن عبداللہؓ کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھا، پھر انھوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ نماز کے بعد لوگوں نے ان سے یہ مسئلہ پوچھا تو انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ایسا...
باب : جوتوں سمیت نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۵۴)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ کیا رسول اللہﷺ اپنے جوتوں سمیت نماز پڑھتے تھے ؟ تو انھوں نے کہا کہ ہاں ! (پڑھ لیتے تھے) ۔