الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب :جنبی کا پسینہ (پاک ہے) اور مومن (کسی حال میں) نجس نہیں ہوتا
(۲۰۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ مدینہ کی کسی گلی میں انھیں رسول اللہﷺ مل گئے اور سیدنا ابوہریرہؓ جنبی تھے (وہ کہتے ہیں کہ) چنانچہ میں آپﷺ سے کنی کترا گیا اور جا کر غسل کیا، پھر آیا تو آپﷺ نے فرمایا : '' اے ابوہریرہ ! تم کہاں...
باب :لوگوں کے سامنے نہانے کی حالت میں پردہ کرنا
(۲۰۰)۔ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالبؓ کہتی ہیں کہ میں فتح (مکہ) کے سال رسول اللہﷺ کے پاس گئی تو میں نے آپ کو غسل کرتے ہوئے پایا اور سیدہ فاطمہؓ آپﷺ پر پردہ کیے ہوئے ہوئے تھیں آپﷺ نے فرمایا : '' یہ کون ہے ؟ '' میں نے عرض کی کہ میں ام ہانی ہوں۔
باب :جس شخص نے ایک گوشہ میں بحالت تنہائی برہنہ ہو کر غسل کیا
(۱۹۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : '' بنی اسرائیل برہنہ غسل کیا کرتے تھے، ایک دوسرے کی طرف دیکھا کرتے تھے اور موسیٰؑ تنہا غسل کیا کرتے تھے تو بنی اسرائیل نے کہا کہ واللہ !موسیٰ علیہ السلام کو ہم لوگوں کے...
باب :جس کو مسجد میں (داخل ہو نے کے بعد) یاد آئے کہ جنبی ہے (تو وہ) فوراً مسجد سے نکل جائے اور تیمم نہ کرے
(۱۹۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نماز کی اقامت کہی گئی اور صفتیں کھڑی کر کے درست کی گئیں، پھر رسول اللہﷺ ہماری طرف تشریف لائے تو جب آپ نماز پڑھانے کی جگہ یہ کھڑے ہو گئے تو اس...
باب :غسل میں بالوں کا خلال کرنا (ضروری ہے)
(۱۹۶)۔ اُم المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب غسل جنابت فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھوتے اور وضو فرماتے جس طرح آپﷺ کا وضو نماز کے لیے (ہوتا تھا) پھر غسل کرتے اپنے ہاتھ سے اپنے بالوں کا خلال کرتے تھے یہاں تک کہ جب آپﷺ سمجھ لیتے کہ کھال تر ہو...
باب :جس شخص نے خوشبو لگائی اور پھر غسل کیا اور خوشبو کا اثر باقی رہ گیا
(۱۹۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ گویا میں نبیﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک (اب تک) دیکھ رہی ہوں، اس حال میں کہ آپﷺ محرم (یعنی احرام میں) تھے۔
باب :جماع کے بعد (بغیرغسل کیے) پھر جماع کرنا
(۱۹۳)۔ ام المو منین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کو خوشبو لگاتی تھی پھر آپﷺ اپنی (سب) بیویوں کے پاس جاتے (یعنی وظیفہ زوجیت فرماتے) پھر دوسرے دن احرام باندھتے ہوئے خوشبو جھاڑ دیتے تھے۔
(۱۹۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اپنی (تمام) بیویوں کے پاس...
باب :جس نے نہاتے وقت حلاب یا خوشبو سے ابتدا کی (اس کا ذکر)
(۱۹۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ جب جنابت سے غسل فرماتے تھے تو کوئی چیز مثل حلاب وغیرہ کے لگاتے تھے اور اسے اپنے ہاتھوں میں لے کر پہلے سر کے داہنے حصہ سے ابتدا کرتے پھر بائیں (جانب) میں (لگاتے تھے) پھر دونوں ہاتھ اپنے سر...
باب : جس نے اپنے سر پر تین بار پانی بہایا
(۱۹۱)۔ سیدنا جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتا ہوں۔ ''اور (یہ کہہ کر) آپﷺ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا۔
باب :ایک صاع یا اس کے لگ بھگ پانی سے غسل کرنا
(۱۸۹)۔ ام المومنین عائشہؓ صدیقہ سے رسول اللہﷺ کے غسل کی کیفیت پوچھی گئی تو انھوں نے ایک صاع کے قریب (پانی کا) برتن منگوایا اور (اس سے) غسل کیا اور اپنے سر پر پانی بہایا اور ام المومنین کے اور پوچھنے والے کے درمیان موٹا پردہ حائل تھا۔
(۱۹۰)۔ سیدنا...
باب :خاوند کا اپنی بیوی کے ہمراہ نہانا (درست ہے)
(۱۸۸)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں اور نبیﷺ ایک برتن سے یعنی ایک قدح (ٹب) سے جس کو فرق کہتے ہیں، غسل کیا کرتے تھے۔
غسل کا بیان
باب :غسل کرنے سے پہلے وضو کرنا (مسنون ہے)
(۱۸۶)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب جنابت کا غسل فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے پھر وضو فرماتے جس طرح نماز کے لیے وضو فرماتے تھے، پھر اپنی انگلیاں پانی میں داخل کرتے اور ان سے بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے پھر اپنے سر پر تین...
باب :اس شخص کی فضیلت (کا بیان) جو با وضو سوئے
(۱۸۵)۔ سیدنا برا ء بن عاز بؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (مجھ سے) فرمایا : '' جب تم اپنی خوابگاہ میں آؤ تو نماز کی طرح وضو کر لیا کر و۔ پھر اپنے داہنے پہلو پر لیٹ جاؤ پھر اس کے بعد کہو '' اے اللہ ! میں نے تجھ سے امیدوار اور خائف ہو کر اپنا منہ تیری جناب میں...
باب :مسواک کا بڑے شخص کو دینا (سنت ہے)
(۱۸۴)۔ سیدنا ابن عمرؓ سےروایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' میں نے خواب میں اپنے آپ کو مسواک سے دانت صاف کرتے ہوئے دیکھا۔ پھر (میں نے دیکھا کہ) میرے پاس دو شخص آئے، ایک ان میں دوسرے سے بڑا تھا، میں نے ان میں سے یہ چھوٹے کو مسواک دے دی تو مجھ سے کہا گیا کہ ''...
باب :مسواک کرنا (سنت ہے)
(۱۸۲)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس آیا،دیکھا تو آپﷺ ہاتھ میں مسواک لیے ہوئے مسواک کر رہے ہیں اور آپﷺ '' اع، اع'' کرتے جاتے تھے اور مسواک آپﷺ کے منہ میں تھی گویا کہ آپ قے کرتے تھے۔
(۱۸۳)۔ حذیفہؓ کہتے ہیں کہ جب نبیﷺ رات کو اٹھتے تو اپنے منہ (دانتوں) کو...
باب :عورت کا اپنے باپ کے چہرے سے خون کو دھو دینا (درست ہے)
(۱۸۱)۔ سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت ہے کہ ان سے لوگوں نے پوچھا کہ کس چیز سے نبیﷺ کے زخم کا علاج کیا گیا تو وہ بولے کہ اس کا جاننے والا مجھ سے زیادہ (اب) کو ئی باقی نہیں رہا (چنانچہ بتلایا کہ) امیر المومنین علیؓ اپنی ڈھال میں پانی لے...
باب :اگر نماز پڑھنے والے کی پیٹھ پر کوئی نجاست یا مرد ار ڈال دیا جائے تو اس کی نماز فاسد نہ ہو گی
(۱۷۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کعبہ کے قریب نماز پڑھ رہے تھے اور ابوجہل اور اس کے چند دو ست بیٹھے ہوئے تھے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ تم میں سے کوئی شخص فلاں قبیلہ کی...
باب :ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا (نہ چاہیے)
(۱۷۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں، جو بہتا ہوا نہ ہو، پیشاب نہ کرے (کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اسے) پھر (کبھی) اسی (پانی) میں غسل کر نا پڑے۔ ''
باب :جو نجا ستیں گھی میں اور پانی میں پڑ جائیں (ان کا کیا حکم ہے ؟)
(۱۷۶)۔ ام المومنین میمونہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے ایک چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو گھی میں گر گئی تھی تو آپﷺ نے فرمایا : '' اس کو نکال دو اور اس کے (گرنے کی جگہ) کے ارد گرد جس قدر (گھی) ہو وہ بھی نکال دو اور باقی کھالو۔...