الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب :مرد کا اپنی عورت کے ساتھ وضو کرنا
(۱۴۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں مرد اور عورت سب (ایک برتن سے) اکٹھے وضو کرتے تھے۔
باب :لوگوں کے وضو کے بچے ہوئے پانی کا استعمال کرنا
(۱۴۴)۔ سیدنا ابو حجیفہؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) نبیﷺ دوپہر کے وقت ہمارے پاس تشریف لائے تو وضو کا پانی آپﷺ کے پاس لایا گیا چنانچہ آپﷺ نے وضو کیا۔ جب آپﷺ وضو کر چکے تو لوگ آپﷺ کے وضو کا بچا ہوا پانی لینے لگے اور اس کو (اپنے چہرے اور آنکھوں پر) ملنے...
باب :پورے سر کا مسح کرنا (ضروری ہے)
(۱۴۳) ۔ سیدنا عبداللہ بن زیدؓ سے ایک شخص نے کہا کہ کیا آپ مجھے دکھلا سکتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کس طرح وضو کیا کرتے تھے ؟ تو عبداللہ بن زیدؓ نے کہا ہاں (میں دکھا) سکتا ہوں۔ پھر انھوں نے پانی منگوایا اور اپنے ہاتھ پر ڈالا پھر اپنے ہاتھ دو مرتبہ دھوئے پھر تین مرتبہ...
باب :وضو ٹوٹنے کے بعد (بغیر وضو کیے) قرآن کی تلاوت کرنا
(۱۴۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ وہ ایک شب نبیﷺ کی زوجہ محترمہ ام المومنین میمونہؓ کے گھر میں رہے (اور وہ ان کی خالہ ہیں) (ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ) میں مسند (بستر) کے عرض میں لیٹ گیا، رسول اللہﷺ اور آپﷺ کی بیوی میمونہ (رضی اللہ عنہ)...
باب :کوئی شخص اپنے ساتھی کو وضو کر ا دے (تو کچھ حرج نہیں)
(۱۴۱)۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ وہ کسی سفر میں رسول اللہﷺ کے ہمراہ تھے اور آپﷺ رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور (جب آپﷺ واپس آئے تو) مغیرہ آپﷺ (کے اعضاء شریفہ) پر پانی ڈالنے لگے اور آپﷺ وضو کر نے لگے یعنی آپﷺ نے اپنے منہ اور...
باب :جس نے وضو کو (فرض) نہیں خیال کیا مگر صرف دونوں مخرج یعنی قبل اور دبر سے (نکلنے والی چیز کے سبب)
(۱۳۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' بندہ برابر نماز میں (شمار ہوتا) ہے جب تک کہ مسجد میں نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے تاقتیکہ بے وضو نہ ہو جائے۔ ''
(۱۳۹)۔ سیدنا زید بن...
باب :جب کتا برتن میں سے کچھ پی لے (تو کیا کیا جائے)
(۱۳۶)۔ سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جب کسی کے برتن میں سے کتا پانی وغیرہ پیے تو اسے چاہیے کہ اسے سات مرتبہ دھو ڈالے۔ ''
(۱۳۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے دور میں کتے مسجد میں آتے جاتے رہتے تھے...
باب :جس پانی سے انسان کے بال دھوئے جائیں (اس کا کیا حکم ہے ؟)
(۱۳۵)۔ اور سیدنا انسؓ ہی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے جب اپنا سرمنڈوایا تو سب سے پہلے ابو طلحہؓ نے آپﷺ کے بال لیے تھے۔
باب :وضو کا پانی تلاش کرنا (اس وقت ضروری ہے) جب نماز کا وقت آ جائے
(۱۳۴)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو اس حال میں دیکھا کہ نماز کا وقت ہو گیا تھا اور لوگوں نے وضو کے لیے پانی تلاش کیا لیکن کہیں سے نہ ملا تو رسول اللہﷺ کے پاس (ایک برتن میں) وضو کے لیے پانی لایا گیا۔ پس آپﷺ...
باب :وضو اور غسل داہنی کی طرف سے شروع کرنا۔
(۱۳۳) ۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ کو جوتی پہننے میں، کنگھی کرنے، طہارت (وضو غسل) کرنے میں (غرض تمام کاموں میں) داہنی جانب سے ابتدا کرنا اچھا لگتا تھا۔
باب :نعلین (پہننے کی حالت) میں دونوں پیروں کا دھونا (ضروری ہے) اور نعلین پر مسح نہیں ہو سکتا
(۱۳۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے (ابن حریج نے) کہا کہ میں نے تمہیں دیکھا کہ (طواف میں) سوائے دونوں یمانی (رکنوں) کے اور کسی رکن کو تم مس نہیں کرتے اور میں نے تمہیں دیکھا کہ تم سبتی جوتیاں پہنتے ہو اور میں...
باب :طاق پتھروں (عدد کے لحاظ) سے استنجاء کرنا (چاہیے)
(۱۳۱) ۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جب کوئی تم میں سے وضو کرے تو چاہیے کہ وہ اپنی ناک میں پانی ڈالے پھر (اس کو) صاف کرے اور جو کوئی پتھر سے استنجاء کرے تو چاہیے کہ طاق (پتھروں سے) کرے اور جب تم میں سے کوئی اپنی...
باب :وضو میں ناک صاف کرنا (ثابت ہے)
(۱۳۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' جو کوئی وضو کرے تو اسے چاہیے کہ ناک جھاڑے اور جو کوئی پتھر سے استنجا ء کرے تو چاہیے کہ طاق (پتھروں سے) کرے۔ ''
باب :وضو میں اعضا ء کا تین تین بار (دھونا بھی آیا ہے)
(۱۲۸)۔ (عروہ رحمہ اللہ راوی ہیں کہ) سیدنا عثمان بن عفانؓ نے پانی کا ایک برتن منگوایا اور اپنی ہتھیلیوں پر تین بار پانی ڈلا اور ان کو دھویا۔ (پھر چلو میں پانی لیا) اور کلی کی اور ناک صاف کی۔ پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ اور دونوں ہاتھوں کو...
باب :وضو میں اعضا ء کا دو دو مرتبہ (دھونا بھی آیا ہے)
(۱۲۷)۔ سیدنا عبداللہ بن زید انصاریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے وضو فرمایا اور ہر عضو کو دو دو مرتبہ دھویا۔
باب :گوبر سے استنجا ء کی ممانعت
(۱۲۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ پاخانہ کے لیے گئے اور مجھے حکم دیا کہ میں تین پتھر آپﷺ کے پاس لے آؤں۔ دو پتھر تو میں نے پائے اور تیسرے کو تلاش کیا مگر نہ پایا، تو میں نے ایک ٹکڑا (خشک) گوبر کا لے لیا اور وہ آپﷺ کے پاس لے آیا۔ آپﷺ نے دونوں پتھر لے...
باب :ڈھیلوں سے استنجاء کرنا (بھی مسنون ہے)
(۱۲۴)۔ ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پیچھے پیچھے چلا اور آپﷺ اپنی حاجت (رفع کرنے) کے لیے نکلے تھے اور آپﷺ (کی عادت تھی کہ) ادھر ادھر نہ دیکھتے تھے، تو میں آپﷺ سے قریب ہو گیا۔ آپﷺ نے فرمایا : '' مجھے پتھر تلاش کر دو تا کہ میں اس سے پاکی حاصل کروں۔ ''...
باب :داہنے ہاتھ سے استنجاء کر نے کی ممانعت (ہے)
(۱۲۳) ۔ ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جب کوئی تم میں سے پانی پئے تو برتن میں سانس نہ لے اور جب پاخانے کے لیے جائے تو اپنی شرمگاہ کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے نہ ہی اپنے داہنے ہاتھ سے استنجا ء کرے۔
باب :استنجاء خانہ میں (جانے کے لیے) پانی کے ساتھ نیزہ یا برچھی بھی لے جانا
(۱۲۲)۔ (سیدناا نسؓ سے ہی) دوسری روایت میں مروی ہے کہ جب رسول اللہﷺ قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں اور ایک اور لڑکا پانی کا ایک ظرف اور چھوٹا نیزہ اٹھا لیتے، پانی سے آپﷺ استنجاء فرماتے تھے۔