• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اونٹ کا اور چوپایوں کا اور بکری کا پیشاب اور ان کے رہنے کے مقامات (یعنی باڑے نجس ہیں یا نہیں ؟) (۱۷۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ عکل کے یا عرینہ کے کچھ لوگ آئے چنانچہ انھیں مدینہ کی ہوا موافق نہ آئی تو وہ مدینہ میں بیمار ہو گئے تو آپﷺ نے انھیں چند اونٹنیاں دینے کا حکم دیا اور یہ (حکم بھی دیا)...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : منی کا دھو ڈالنا اور رگڑ دینا (دونوں یکساں ہیں) (۱۷۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں نبیﷺ کے کپڑے سے جنابت (منی کے نشانات) دھو دیتی تھی۔ پھر آپﷺ (اسی کپڑے کو پہن کر) نماز کے لیے باہر تشریف لے جاتے تھے، اگرچہ آپﷺ کے کپڑے پر پانی کے دھبے ہوتے تھے۔
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :خون کا دھو ڈالنا (کافی ہے) (۱۷۱)۔ اسماءؓ کہتی ہیں کہ ایک عورت نبیﷺ کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ بتائیے ہم میں سے کسی کو کپڑے میں حیض آئے تو وہ (اسے) کیا کرے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' وہ اسے کھرچ ڈالے، پھر اسے پانی ڈال کر رگڑے اور اسے (مزید) پانی سے دھو ڈالے اور اسی میں نماز پڑھ لے۔ '' (۱۷۲)۔...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اپنے ساتھی کی موجودگی میں پیشاب کر نا اور دیوارسے حجاب کرنا (۱۷۰)۔ ایک روایت میں حذیفہؓ سے مروی ہے کہ (جب رسول اللہﷺ نے ایک دفعہ ایک دیوار کی آڑ میں پیشاب کیا تو) میں آپﷺ سے الگ ہو گیا تو آپﷺ نے میری طرف اشارہ کیا چنانچہ میں آپﷺ کے پاس گیا اور آپﷺ کے عقب میں (یعنی پیچھے) کھڑا ہو گیا، یہاں...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پیشاب کرنا (۱۶۹)۔ سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کسی قوم کے کوڑا کر کٹ پھینکنے کی جگہ کے قریب تشریف لائے اور (وہاں) کھڑے ہو کر پیشاب کیا، پھر پانی مانگا تو میں آپﷺ کے پاس پانی لے آیا اور آپﷺ نے وضو کیا۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :بچوں کا پیشاب (نجس ہے یا نہیں ؟) (۱۶۸)۔ ام قیس بنت محصنؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کے پاس اپنا ایک چھوٹا بچہ لے کر آئیں جو کھانا نہ کھاتا تھا، تو اسے رسول اللہﷺ نے اپنی گود میں بیٹھا لیا، پھر اس نے آپﷺ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا، پس آپﷺ نے پانی منگوایا اور اس پر چھڑک دیا اور اسے دھویا نہیں۔
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب:نبیﷺ اور سب لوگوں کا اعرابی کو مہلت دینا کہ وہ اپنے پیشاب سے (جو) مسجد میں (کر رہا تھا) فراغت حاصل کر لے (۱۶۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی کھڑا ہو گیا اور مسجد میں ہی پیشاب کرنے لگا تو لوگوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لینا چاہا (یعنی مارنا چاہا) تو ان سے نبیﷺ نے فرمایا : '' اسے چھوڑ دو...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :پیشاب کے دھو نے کے متعلق جو وارد ہوا ہے (۱۶۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے جاتے تھے تو میں آپﷺ کے لیے پانی لاتا تھا اور اس پانی سے آپﷺ استنجاء کیا کرتے تھے۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اپنے پیشاب (کے چھینٹوں) سے نہ بچنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے (۱۶۵)۔ سیدنا ابن عبا سؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ مدینہ یا مکہ کے باغات میں سے کسی باغ کے پاس سے گزرے تو دو آدمیوں کی آواز سنی جنہیں ان کی قبروں میں عذاب رہا تھا۔ پھر نبیﷺ نے فرمایا : '' ان دونوں پر عذاب ہو رہا ہے اور (بظاہر) کسی بڑی بات پر...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب:بغیر حدث کے (وضو پر) وضو کرنا (بھی ثابت ہے) (۱۶۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے۔ (مزید یہ بھی) کہتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کو جب تک وہ حدث نہ کرے (ایک ہی) وضو کافی ہوتا تھا۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :سو جانے سے وضو (کرنا ضروری ہے) اور (کوئی ایسا بھی ہے) جو ایک دو مرتبہ اونگھ جانے سے یا جھونکا آ جانے، سر کے ہل جا نے سے وضو (کو فرض) نہیں سمجھتا ؟ (۱۶۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ : '' جب تم میں کوئی شخص اونگھنے لگے اور وہ نماز پڑھ رہا تو اسے چاہیے...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :کیا (یہ ضروری ہے کہ) دودھ (پینے) کے بعد بھی کلی کی جائے (۱۶۱)۔ سیدنا ابن عبا سؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے دودھ پیا تو کلی کی اور فرمایا : '' دودھ میں چکناہٹ ہوتی ہے۔ ''
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جس نے ستو (کھانے) سے کلی کر لی اور وضو نہیں کیا (۱۵۹)۔ سیدنا سوید بن نعمانؓ سے روایت ہے کہ (فتح) خیبر کے سال وہ رسول اللہﷺ کے ہمراہ گئے تھے، یہاں تک کہ جب (مقام) صہباء میں پہنچے اور وہ خیبر سے بہت قریب تھا تو آپﷺ کے عصر کی نماز پڑھی اور پھر توشہ (ناشتہ) منگوایا تو (صحابہ کرامؓ) صرف ستو آپﷺ...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جس نے بکری کا گوشت اور ستو (کھانے) سے وضو نہیں کیا (اس کی دلیل) (۱۵۸)۔ سیدنا عمرو بن امیہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بکری کا ایک شانہ کھایا پھر آپﷺ کو نماز کے لیے بلایا گیا چنانچہ آپﷺ نے چھری رکھ دی۔ اس کے بعد آپﷺ نے نماز پڑھی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جب موزوں کو وضو کر کے پہنا ہو (تو پھر دوبارہ پیر دھونے کے لیے نہ اتارے (۱۵۷)۔ سیدنا مغیرہؓ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبیﷺ کے ہمراہ تھا تو میں نے (وضو کے وقت) چاہا کہ آپﷺ کے دونوں موزوں کو اتار ڈالوں تو آپﷺ نے فرمایا کہ ان کو رہنے دو، میں نے ان کو (پیروں کی) طہارت کی حالت میں پہنا تھا۔ ''...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :موزوں پر مسح کرنا (ثابت ہے) (۱۵۴)۔ فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے موزوں پر مسح فرمایا اور عبداللہ بن عمرؓ نے (اپنے والد) عمرؓ سے اس کی بابت پوچھا تو انھوں نے کہا ہاں۔ جب تمہیں سعدؓ کوئی روایت نبیﷺ سے بیان کریں تو پھر اس کی بابت (تصدیق کر نے کے لیے) کسی دوسرے سے نہ...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :ایک مد (پانی) سے وضو کرنا (ثابت ہے) (۱۵۳)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب بدن دھوتے تھے یا (یہ کہا کہ) جب نہاتے تھے تو (اس میں) ایک صاع سے پانچ مد تک (پانی صرف کیا کرتے تھے) اور وضو ایک مد (پانی) سے کرتے تھے۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :طشت سے وضو کرنا (۱۵۲)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے پانی کا ایک ظرف منگوایا تو ایک کھلے منہ کا چوڑا، اوتھلا پیالہ آپﷺ کے سامنے لایا گیا جس میں کچھ پانی تھا، پھر آپﷺ نے اپنی انگلیاں اس میں رکھ دیں۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ میں پانی کو دیکھ رہا تھا کہ آپﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے (چشمہ کی...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :پیالے میں سے غسل اور وضو کرنا (درست ہے) (۱۴۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نماز کا وقت آیا تو جس شخص کا گھر وہاں سے قریب تھا وہ (وضو کر نے اپنے گھر) چلا گیا اور چند لوگ رہ گئے۔ پھر رسول اللہﷺ کے پاس پتھر کا ایک مخضب (ظرف) لایا گیا جس میں پانی تھا اور مخضب میں یہ گنجائش نہ تھی کہ آپﷺ اپنی ہتھیلی...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :نبیﷺ کا اپنے وضو (سے بچے ہوئے پانی) کو ایک بے ہوش (شخص) پر چھڑکنا (۱۴۷)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور میں (ایسا سخت) بیمار تھا کہ (کوئی بات) سمجھ نہ سکتا تھا۔ پس آپﷺ نے وضو فرمایا اور اپنے وضو سے (بچا ہوا پانی) میرے اوپر ڈالا تو میں ہوش میں آ گیا اور...
Top