• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

    سورۃ آل عمران شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. الم ۲. اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ ہے سب کا تھامنے والا ۳. اتاری تجھ پر کتاب سچی تصدیق کرتی ہے اگلی کتابوں کی اور اتارا تورات اور انجیل کو ۴. اس کتاب سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اتارے فیصلے بے شک جو منکر ہوئے...
  2. Aamir

    ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

    ۱۵۱. جیسا کہ بھیجا ہم نے تم میں رسول تم ہی میں کا پڑھتا ہے تمہارے آگے آیتیں ہماری اور پاک کرتا ہے تم کو اور سکھلاتا ہے تم کو کتاب اور اس کے اسرار اور سکھاتا ہے تم کو جو تم نہ جانتے تھے ۱۵۲. سو تم یاد رکھو مجھ کو میں یاد رکھوں تم کو اور احسان مانو میرا اور ناشکری مت کرو ۱۵۳. اے مسلمانو! مدد لو...
  3. Aamir

    ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

    سورۃ البقرۃ شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. المّ ۲. اس کتاب میں کچھ شک نہیں راہ بتلاتی ہے ڈرنے والوں کو ۳. جو کہ یقین کرتے ہیں بے دیکھی چیزوں کا اور قائم رکھتے ہیں نماز کو اور جو ہم نے روزی دی ہے ان کو اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۴. اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس پر کہ جو کچھ...
  4. Aamir

    ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

    سورۃ الفاتحہ شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو پالنے والا سارے جہان کا ۲. بیحد مہربان نہایت رحم والا ۳. مالک روز جزا کا ۴. تیری ہی ہم بندگی کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں ۵. بتلا ہم کو راہ سیدھی ۶. راہ ان لوگوں کی جن پر تو نے فضل فرمایا جن...
  5. Aamir

    ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

    ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن فہرست 1 سورة الفَاتِحۃ 2 سورة البَقَرَة 3 سورة آل عِمرَان 4 سورة النِّسَاء 5 سورة المَائدة 6 سورة الأنعَام 7 سورة الأعرَاف 8 سورة الأنفَال 9 سورة التّوبَۃ 10 سورة یُونس 11 سورة ہود 12 سورة یُوسُف 13 سورة الرّعد 14 سورة إبراہیم 15 سورة الحِجر 16 سورة...
  6. Aamir

    مالی تنگی کا دینداری پر اثر؟

    وعلیکم السلام جی آپ کی پہلی بات کا جواب کہ دین پر اثر پڑتا ہے؟؟ بالکل پڑتا ہے، یا تو انسان دکھ کے مارے الله کے اور قریب آ جاتا ہے یا پھر ذہنی پریشانی کی بدولت ذہن دین سے دور بھی ہو جاتا ہے، سب سے پہلی بات تو اپنے آپ کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے، ہمیشہ یہ سوچنا چاہیے کہ الله سب ٹھیک کر دے گا ، ہمیشہ...
  7. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    ----------------------------------------------------------- الحمد للہ اس ترجمہ پر بھی کام پورا ہوا -----------------------------------------------------------
  8. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ ناس شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا ۲. لوگوں کے بادشاہ کی ۳. لوگوں کے معبود کی ۴. اس شیطان کے شر سے جو وسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے ۵. جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے ۶. جنوں اور انسانوں میں سے
  9. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ فلق شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. کہہ دو صبح کے پیدا کرنے والے کی پناہ مانگتا ہوں ۲. اس کی مخلوقات کے شر سے ۳. اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے ۴. اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے ۵. اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے
  10. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ اخلاص شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. کہہ دو وہ اللہ ایک ہے ۲. اللہ بے نیاز ہے ۳. نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے ۴. اور اس کے برابر کا کوئی نہیں ہے
  11. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ لہب شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ ہلاک ہو گیا ۲. اس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا ۳. وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑے گا ۴. اور اس کی عورت بھی جو ایندھن اٹھائے پھرتی تھی ۵. اس کی گردن میں موُنج کی رسّی ہے
  12. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ النصر شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. جب اللہ کی مدد اور فتح آ چکی ۲. اور آپ نے لوگوں کو اللہ کے دین میں جو ق در جو ق داخل ہوتے دیکھ لیا ۳. تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیئے اور اس سے معافی مانگیئے بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے
  13. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ کافرون شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. کہہ دو اے کافرو ۲. نہ تومیں تمہارے معبودوں کی عبادت کرتا ہوں ۳. اور نہ تم ہی میرے معبود کی عبادت کرتے ہو ۴. اور نہ میں تمہارے معبودوں کی عبادت کروں گا ۵. اور نہ تم میرے معبود کی عبادت کرو گے ۶. تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے...
  14. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ کوثر شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. بے شک ہم نے آپ کو کوثر دی ۲. پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھیئے اور قربانی کیجیئے ۳. بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہے
  15. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ ماعون شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جرا کو جھٹلاتا ہے ۲. پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ۳. اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا ۴. پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے ۵. جو اپنی نماز سے غافل ہیں ۶. جو دکھلاوا کرتے ہیں ۷. اور...
  16. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ قریش شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. اس لیے کہ قریش کو مانوس کر دیا ۲. ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے باعث ۳. ان کو اس گھرکے مالک کی عبادت کرنی چاہیئے ۴. جس نے ان کو بھوک میں کھلایا اور ان کو خوف سے امن دیا
  17. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ فیل شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں سے کیا برتاؤ کیا ۲. کیا اس نے ان کی تدبیر کو بے کار نہیں بنا دیا تھا ۳. اور اس نے ان پر غول کے غول پرندے بھیجے ۴. جہاں پر پتھر کنکر کی قسم کے پھینکتے تھے ۵. پھر انہیں کھائے ہوئے بھس کی...
  18. Aamir

    ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

    سورۃ ہمزہ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۱. ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے ۲. جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے ۳. وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا ۴. ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا ۵. اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے ۶. وہ...
Top