الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مومنوں کی آپس میں محبت
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو مومنوں کو ایک دوسرے سے رحم، محبت اور مہربانی میں ایسا دیکھے گا جیسا کہ بدن میں ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارے اعضاء بخار اور بیماری میں اس کے شریک ہوتے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ کی رحمت بہت زیادہ ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم بھی کھڑے ہوئے۔ اتنے میں ایک گنوار نماز ہی میں دعا مانگنے لگا کہ یااللہ! مجھ پر اور محمد صلی اللہ علیہ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ثواب ہے (گویا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے)۔“(صحیح بخاری)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بچوں کو ران پر بٹھانا جائز ہے
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا (جب میں بچہ تھا تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو پکڑ کر ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حسن رضی اللہ عنہ کو۔ پھر دونوں کو (اپنے ساتھ) چمٹا لیتے اور یہ دعا فرماتے: ”اے اللہ! تو ان پر رحم و کرم فرما...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ کی رحمت کے سو حصے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو حصے کیے، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ زمین پر اتارا اور اسی ایک حصہ کی وجہ سے تمام مخلوقات ایک دوسرے پر رحم کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ گھوڑی...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر مہربانی
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چند قیدی حاضر کیے گئے، ان میں ایک عورت (بھی) تھی اس کی چھاتیاں دودھ سے بھری ہوئی تھیں، دودھ ٹپکتا تھا اور جہاں بچہ اس کے پاس آتا اس کو پیٹ سے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بچوں کے ساتھ پیار کرنا شفقت کرنا
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ایک گنوار، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ آپ تو بچوں کو بوسہ دیتے ہیں اور ہم نہیں دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیا کروں جب اللہ تعالیٰ نے تیرے دل میں رحمت...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلہ رحمی
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں ہے جو صرف بدلہ چکائے (یعنی احسان کے بدلے احسان کر دے) بلکہ صلہ رحمی کرنے والا (رشتہ ناتا جوڑنے والا) وہ ہے جو اپنے ٹوٹے ہوئے رشتہ کو جوڑے۔“(صحیح...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رشتہ ناتا جوڑنے کا فائدہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحم رحمن سے مشتق ہے (یعنی رحم رشتہ اللہ رحمن سے جڑا اور ملا ہوا ہے) اور اسی لیے اللہ تعالیٰ نے (رحم رشتہ سے) فرمایا ”جو تجھ کو ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا اور...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قطع رحمی کا گناہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”رحم کا قطع کرنے والا (یعنی رشتے ناتے توڑنے والا) جنت میں داخل نہ ہو گا۔“(صحیح بخاری)
بسم اللہ الرحین الرحیم
اولاد ماں باپ کو گالی نہ دے (یعنی گالی نہ دلوائے)
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑا کبیرہ گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے ماں باپ کو گالی دے۔“ لوگوں نے عرض کی کہ بھلا اپنے ماں باپ کو گالی کون دے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ...
بسم اللہ الرحین الرحیم
اچھے برتاؤ کا زیادہ مستحق کون؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں“۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟...
السلام علیکم
اگر آدمی کے پاس پیسے ہوں اور وہ صدقہ کرنا چاہے ابھی اس نے صدقہ نہ کیا ہو اور اس پیسے سے اپنی کوئی ضرورت کی چیز خرید لے۔تو کیا جائز ہے۔یا وہ پیسے لازمی صدقہ کرنے ہوں گے۔
السلام علیکم
اگر پیشاب کے چھینٹے کپڑوں پر یا پاؤں پر پڑ جائیں تو کیا غسل لازمی کرنا ہو گا اور کپڑے بھی بدلنے ہوں گے۔اور کیا یہ عذاب قبر کا بھی باعث ہے؟
السلام علیکم
بعض اوقات شیطان انسان کے دل میں شرکیہ اور کفریہ خیال ڈالتا ہے ۔تو فورا ہی جھٹک دیتا ہوں اور توحید کے کلمات زبان سے ادا کرتا ہوں۔الحمدللہ۔کیا ان وسوسات کا دل میں آنے کا بھی قیامت کے روز مواخذہ ہو گا؟