الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورۃ قریش
رکوع۔۱ (۱۰۶) آیات۔۴
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ اس واسطے کہ ہلا (مانوس کر) رکھا قریش کو،
۲۔ ہلا (مانوس کر) رکھنا ان کو کوچ (تجارتی سفر)سے جاڑے کے اور گرمی کے،
۳۔ تو چاہئیے بندگی کریں اس گھر کے رب کی،
۴۔ جس نے ان کو کھانا دیا بھوک میں، اور امن دیا ڈر میں۔
جس نے ان کو کھانا دیا بھوک میں،...
سورۃ الفیل
رکوع۔۱ (۱۰۵) آیات۔۵
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے، ہاتھی والوں سے؟
۲۔ نہ کر دیا ان کا داؤ غلط؟
۳۔ اور بھیجے ان پر اڑتے جانور تنگ تنگ (جھنڈ)۔
۴۔ پھینکتے ان پر پتھریاں کھنگر (کنکر)کی؟
۵۔ پھر کر ڈالا ان کو جیسے بھس کھایا ہوا۔
نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے، ہاتھی...
سورۃ الہمزۃ
رکوع۔۱ (۱۰۴) آیات۔۹
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ خرابی ہے ہر طعنے دیتے عیب چنتے کی۔
۲۔ جس نے سمیٹا مال اور گِن گِن رکھا،
۳۔ خیال رکھتا ہے کہ اس کا مال سدا رہے گا اس کے ساتھ۔
۴۔ کوئی نہیں!
اس کو پھینکنا ہے اس روندنے والی (حُطمہ) میں۔
۵۔ اور تو کیا بوجھا؟ کون ہے روندنے والی (حُطمہ)؟
۶۔ آگ...
سورۃ العصر
رکوع۔۱ (۱۰۳) آیات۔۳
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ قسم اترتے دن (زمانے) کی۔
۲۔ مقرر انسان پر ٹوٹا (خسارہ) ہے۔
۳۔ مگر جو یقین لائے اور کئے بھلے کام،
اور آپس میں تقید (نصیحت) کیا سچے دین کا،
اور آپس میں تقید (تلقین) کیا سہار(صبر) کا۔
قسم اترتے دن (زمانے) کی مقرر انسان پر ٹوٹا (خسارہ) ہے
سورۃ تکاثر
رکوع۔۱ (۱۰۲) آیات۔۸
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ غفلت میں رکھا تم کو (دنیا کی) بہتات (کثرت) کی حرص نے،
۲۔ جب تک جا دیکھیں قبریں۔
۳۔ کوئی نہیں (خبردار) آگے (عنقریب) جان لو گے۔
۴۔ پھر بھی کوئی نہیں (سن لو) ! آگے جان لو گے۔
۵۔ کوئی نہیں (دیکھو) !اگر جانو یقین کر جاننا۔
۶۔ بیشک تم کو دیکھنا...
سورۃ القارعہ
رکوع۔۱ (۱۰۱) آیات۔۱۱
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ وہ کھڑکھڑاتی (عظیم حادثہ)!
۲۔ کیا ہے وہ کھڑکھڑاتی (عظیم حادثہ)؟
۳۔ اور تو کیا بوجھا؟ کیا ہے وہ کھڑکھڑاتی (عظیم حادثہ)؟
۴۔ جس دن ہوں لوگ جیسے پتنگے بکھرے۔
۵۔ اور ہوں پہاڑ جیسے رنگی اون دھنی۔
۶۔ سو جس کی بھاری ہوئیں تولیں (اعمال)،
۷۔ تو اس...
سورۃ العادیات
رکوع۔۱ (۱۰۰) آیات۔۱۱
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ قسم ہے دوڑتے گھوڑوں کی، ہانپتے ،
۲۔ پھر آگ سلگاتے جھاڑ کر،
۳۔ پھر دھاڑ دیتے صبح کو،
۴۔ پھر اٹھاتے اس میں گرد،
۵۔ پھر پیٹھ (گھس) جاتے اس وقت فوج میں،
۶۔ بیشک آدمی اپنے رب کا نا شکرا ہے،
۷۔ اور وہ یہ کام سامنے دیکھتا ہے،
۸۔ اور آدمی محبت...
سورۃ الزلزال
رکوع۔۱ (۹۹) آیات۔۸
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ جب ہلائیے زمین کو اس کے بھونچال سے ۔
۲۔ اور نکال ڈالے زمین اپنے بوجھ۔
۳۔ اور کہے گا آدمی اس کو کیا ہوا؟
۴۔ اس دن بتا دے گی اپنی باتیں،
۵۔ اس واسطے کہ اس کے رب نے حکم بھیجا اس کو۔
۶۔ اس دن ہو پڑیں گے(پلٹیں گے) لوگ بھانت بھانت (گروہ در گروہ)...
سورۃ البینتہ
رکوع۔۱ (۹۸) آیات۔۸
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ نہ تھے وہ لوگ، جو منکر ہیں کتاب والے اور شریک والے (مشرک) باز آتے ،
جب تک کہ پہنچے ان کو کھلی بات۔
۲۔ (یعنی) ایک رسول اﷲ کا پڑھتا ورق (صحیفے) پاک ۔
۳۔ اس میں لکھی کتابیں (تحریریں) مضبوط (درست)۔
۴۔ اور پھوٹے(بٹے فرقوں میں) جو ہیں، جن کو ملی...
سورۃ القدر
رکوع۔۱ (۹۷) آیات۔۵
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ ہم نے یہ (قرآن) اتارا شب قدر میں۔
۲۔ اور تو کیا سمجھا کیا ہے شب قدر؟
۳۔ شب قدر بہتر ہے ہزار مہینے سے۔
۴۔ اترتے ہیں فرشتے اور روح اس میں اپنے رب کے حکم سے، ہر کام پر۔
۵۔ امان ہے وہ رات صبح کے نکلنے تک۔
ہم نے یہ (قرآن) اتارا شب قدر میں
سورۃ العلق
رکوع۔۱ (۹۶) آیات۔۱۹
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ پڑھ اپنے رب کے نام سے، جس نے بنایا۔
۲۔ بنایا آدمی لہو کی پھٹکی سے،
۳۔ پڑھ، اور تیرا رب بڑا کریم ہے۔
۴۔ جس نے علم سکھایا قلم سے۔
۵۔ سکھایا آدمی کو جو نہ جانتا تھا۔
۶۔ کوئی نہیں (خبردار)! آدمی سر چڑھتا (سرکش ہو جاتا)ہے،
۷۔ اس سے کہ دیکھے آپ...
سورۃ التین
رکوع۔۱ (۹۵) آیات۔۸
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ قسم انجیر کی اور زیتون کی،
۲۔ اور طور سینین کی،
۳۔ اور اس شہر امن والے کی۔
۴۔ ہم نے بنایا آدمی خوب سے خوب اندازہ (ساخت) پر،
۵۔ پھر پھینک دیا اس کو نیچوں سے نیچے۔
۶۔
مگر (سوائے ان کے) جو یقین لائے، اور کیں بھلائیاں،
سو ان کو نیگ (اجر)ہے بے...
سورۃ الم نشرح
رکوع۔۱ (۹۴) آیات۔۸
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ کیا ہم نے نہیں کھول دیا تیرا سینہ،
۲۔ اور اتار رکھا تجھ سے بوجھ تیرا؟
۳۔ جس نے کڑکائی (توڑی) پیٹھ (کمر) تیری،
۴۔ اور اونچا کیا مذکور (تذکرہ) تیرا۔
۵۔ سو البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
۶۔ البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
۷۔ پھر جب تو فارغ ہو، تو...
سورۃ الضحیٰ
رکوع۔۱ (۹۳) آیات۔۱۱
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ قسم دھوپ چڑھتے وقت کی،
۲۔ اور رات کی جب چھا جائے۔
۳۔ نہ رخصت کیا (چھوڑا) تجھ کو تیرے رب نے، نہ بیزار ہوا۔
۴۔ اور البتہ پچھلی (بعد کا دور) بہتر ہے تجھ کو پہلی (پہلے دور) سے،
۵۔ اور آگے دیگا تجھ کو تیرا رب پھر تو راضی ہو گا۔
۶۔ بھلا نہ پایا...
سورۃ اللیل
رکوع۔۱ (۹۲) آیات۔۲۱
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ قسم ہے رات کی جب چھا جائے،
۲۔ اور دن کی جب روشن ہو،
۳۔ اور اس (حکمت) کی جو اس نے پیدا کئے نر اور مادہ۔
۴۔ تمہاری کمائی بھانت بھانت (مختلف قسم) ہے۔
۵۔ جو جس نے دیا اور ڈر رکھا،
۶۔ اور سچ جانا بھلی بات کو،
۷۔ تو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے...
سورۃ الشمس
رکوع۔۱ (۹۱) آیات۔۱۵
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ چڑھنے کی،
۲۔ اور چاند کی جب آئے اس کے (سورج) پیچھے،
۳۔ اور دن کی جب اس کو روشن کرے،
۴۔ اور رات کی، جب اس کو ڈھانپ لے،
۵۔ اور آسمان کی، اور جیسا اس کو بنایا،
۶۔ اور زمین کی، اور جیسا اس کو پھیلایا،
۷۔ اور...
سورۃ البلد
رکوع۔۱ (۹۰) آیات۔۲۰
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ) کی۔
۲۔ اور تجھ کو قید نہ رہے گی اس شہر میں۔
۳۔ اور جنتے (باپ آدمؐ) کی اور جو جنا (اس کی اولاد)۔
۴۔ ہم نے آدمی بنایا محنت میں۔
۵۔ کیا خیال رکھتا ہے، کہ اس پر بس نہ چلے گا کسی کا؟
۶۔ کہتا ہے میں نے کھپایا مال،...
سورۃ الفجر
رکوع۔۱ (۸۹) آیات۔۳۰
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ قسم ہے فجر کی،
۲۔ اور دس راتوں کی،
۳۔ اور جفت اور طاق کی۔
۴۔ اور اس رات کی، جب رات کو چ لے۔
۵۔ ہے ان چیزوں کی قسم پوری عقلمندوں کے واسطے۔
۶۔ تو نے نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے عاد سے؟
۷۔ وہ جو ارم تھے بڑے ستونوں والے!
۸۔ جو بنی نہیں ویسی...
سورۃ الغاشیہ
رکوع۔۱ (۸۸) آیات۔۲۶
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ کچھ پہنچی تجھ کو بات اس چھپا لینے والی (قیامت) کی!
۲۔ کتنے منہ اس دن خوفزدہ ہیں۔
۳۔ محنت کرتے تھکتے۔
۴۔ پہنچیں گے دھکتی آگ میں،
۵۔ پانی ملے گا ایک چشمے کھولتے کا،
۶۔ نہیں اس پاس کھانا، مگر جھاڑ کانٹے،
۷۔ نہ موٹا کرے، نہ کام آئے بھوک میں۔...
سورۃ الاعلیٰ
رکوع۔۱ (۸۷) آیات۔۱۹
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ پاکی بول (تسبیح کر) اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر۔
۲۔ جس نے بنایا (پیدا کیا)پھر ٹھیک (تناسب قائم) کیا،
۳۔ اور جس نے ٹھہرایا (تقدیر بنائی)، پھر راہ دی (دکھائی)۔
۴۔ اور جس نے نکالا چارا۔
۵۔ پھر کر ڈالا اس کو کوڑا کالا۔
۶۔ ہم پڑھائیں گے...