علمی و فنی کتابوں کے اردو تراجم ، ادب و ثقافت کی عظیم خدمت ہے ، لیکن یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ یہ تراجم بطور ایک چابی کے بھی استعمال ہوسکتےہیں ، جس کو لگا کر علم و معرفت کے کئی نئے دروازے کھولے جاسکتے ہیں ، اور یہی تراجم بچے کے ہاتھ میں تیز دھاری آلہ بھی ثابت ہوسکتا ہے ، کہ جس کے غلط یا نادان...