• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. شاکر

    فضلائے جامعہ لاہور اسلامیہ

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، محترم حسن صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ یہ سب آپ حضرات ہی کی محنت کا ثمر ہے جو مختلف شکلوں میں ظاہر ہو رہا ہے۔ اردو فونٹ میں عربی عبارت درست نظر نہیں آتی ہے اس لئے عنوان کو اردو میں جامعہ لاہور اسلامیہ کر دیا ہے۔ نشاندہی کے لئے بہت شکریہ۔
  2. شاکر

    اندھیروں میں روشنی کی کرن

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، شاہد نذیر بھائی ۔ جزاکم اللہ خیرا۔ یہ واقعی بہت عمدہ سائٹ ہے اور الحمدللہ درست سلفی موقف کی ترویج میں کافی عرصہ سے مصروف عمل ہے۔ اتفاق یہ ہے کہ ابھی ابوالحسن علوی بھائی کی 'توحید حاکمیت اور فاسق و ظالم حکمرانوں کی تکفیر ' کے عنوان سے کتابچہ میں بھی اس سائٹ...
  3. شاکر

    ہندوستانی دجال احمد قادیانی کی موت

    دور حاضر کے فتنوں میں سے قادیانی حضرات کے کفر پر امت کا اجماع ہے۔ اسی طرح واضح انکار حدیث کرنے والوں کے کفر پر بھی امت کا اجماع ہے۔ لیکن ان کے علاوہ کسی دیگر مسلک و مکتب فکر کے بارے میں ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کرنا ضروری ہے۔ واللہ اعلم۔۔!
  4. شاکر

    نصیحتیں میرے اسلاف کی 10

    ابن بشیر بھائی۔ یہ پھر ”ے“ والا مسئلہ آ گیا اس مضمون میں۔ پڑھنا بھی مشکل ہے۔ امید ہے کہ ایک دو روز تک کلیم حیدر بھائی آپ کے پی سی کو درست کر سکیں گے پھر یہ مضمون آپ ازراہ کرم دوبارہ سے اپ لوڈ کر دیجئے گا۔
  5. شاکر

    اصول تحقیق اور حدیث کے بارے میں شکوک و شبہات کا ازالہ

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، شاہد نذیر بھائی، تبصرہ ہمارے ادارے کے اہل علم حضرات کرتے ہیں۔ اور اس تبصرہ کی ٹائپنگ اپ لوڈنگ اور کتب کی اپ لوڈنگ سے متعلقہ دیگر کام آئی ٹی سیکشن کے حضرات کرتے ہیں۔ تبصرہ میں کسی علمی نقص کی ذمہ داری تو مبصر پر عائد ہوتی ہے۔ لیکن کتابوں کی اپ لوڈنگ سے متعلقہ...
  6. شاکر

    ٹیگز

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، ابو بکر بھائی، بہت اہم بات کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے۔ میں اس پر فورم کے شروع کرتے وقت بہت غور کرتا رہا ہوں۔ خود کار ٹیگ بالکل لگائے جا سکتے ہیں۔ ٹیگ کی تعداد بھی متعین یا غیر متعین رکھی جا سکتی ہے۔ لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان میں اہم الفاظ خودبخود نکالے نہیں...
  7. شاکر

    نصیحتیں میرے اسلاف کی --قسط 8

    جزاک اللہ خیرا ابن بشیر بھائی۔ بہت اچھے نصائح جمع ہو گئے ہیں اس سلسلہ میں ماشاء اللہ۔
  8. شاکر

    قران خوانی اورعلامہ البانی رحمہ اللہ۔

    جزاک اللہ کفایت اللہ بھائی۔ ایک اور بہترین پوسٹ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں میں اس کا بہترین بدلہ دیں۔ آمین۔ ویسے اگر یہ مان لیا جائے کہ اولاد کے ہر نیک عمل کا ثواب والدین تک پہنچتا ہے تو کیا یہ کبھی ختم نہ ہونے والا صدقہ جاریہ نہ ہو جائے گا؟ کیونکہ اولاد کو آگے اپنی اولاد کے ثواب میں حصہ...
  9. شاکر

    وسیم انصاری

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، محترم وسیم انصاری بھائی، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو آپ ہم سے اور ہم آپ سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ بس حاضری شرط ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو راہ ہدایت دکھائیں اور اسی پر گامزن رکھیں اور اسی پر موت عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔ والسلام
  10. شاکر

    انس بھائی کی بچی کے لئے دعاؤں کی درخواست

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، ابھی کچھ دیر قبل ہی معلوم ہوا کہ انس نضر بھائی کی چھوٹی بچی کو چوٹ لگی ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں۔ شاید ٹانکے وغیرہ لگ رہے ہیں۔ آپ سب احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری بھتیجی کو جلد از جلد شفا عطا فرمائیں۔ آمین۔...
  11. شاکر

    اصول تحقیق اور حدیث کے بارے میں شکوک و شبہات کا ازالہ

    محترم بھائی ، ازراہ کرم اس کا کوئی حوالہ بتا دیجئے کہ ان دونوں بلکہ تینوں احادیث جن کا ذکر تبصرہ میں ہے ان کی وجہ ضعف یا وجہ صحت پہلے کہاں بیان کی گئی ہے؟ جزاکم اللہ۔
  12. شاکر

    الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ، بھائی جان، ابھی تو اس پراجیکٹ کے خدوخال واضح نہیں ہیں۔ جب تفصیلی معاملات طے پائیں گے ، کام شروع ہوگا تو ضرور یہاں فورم پر بھی وضاحت کی جائے گی۔ مختصراً اتنا ہی کہ اردو زبان میں تمام مستند کتب تفاسیر اور کتب احادیث سرچنگ ، کاپی پیسٹ، لنک، حدیث پر صحت و ضعف کے حکم ،...
  13. شاکر

    الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل

    ماشاءاللہ ابن بشیر بھائی۔ یہ تو کمال کا کام ہو گیا ہے۔ الحمدللہ۔۔۔۔۔۔۔۔! بہت بڑی بات ہے کہ تمام صحیح احادیث ایک ہی کتاب کی شکل میں مل جائیں۔۔! اللہ نے چاہا تو عربی حضرات جلد ہی اس کو بھی سافٹ ویئر کی شکل میں پیش کر دیں گے اور پھر کبھی نا کبھی اردو میں بھی ترجمہ ہو جائے گا تو ہمارا بھی بھلا ہو...
  14. شاکر

    نام محمد ؐ سن کرانگوٹھوں کوچومنا

    جزاک اللہ ابن بشیر بھائی۔ یہ حضرات انگوٹھے چومنے والی روایت کو خود بھی ضعیف سمجھتے ہیں اور پھر بھی اس پر نہ صرف یہ کہ خود عمل کرتے ہیں بلکہ نہ کرنے والوں کو مطعون بھی کرتے ہیں۔ جاء الحق میں پورا ایک باب اسی پر بحث ہے جس کا مفصل جواب دین الحق بجواب جاء الحق کی دوسری جلد میں دے دیا گیا ہے ،...
  15. شاکر

    اصول تحقیق اور حدیث کے بارے میں شکوک و شبہات کا ازالہ

    اہل الحدیث بھائی جان، آپ کو غالباً غلط فہمی ہوئی ہے کہ یہاں ادارہ محدث میں کوئی شیخ زبیر حفظہ اللہ کی علمی خدمات سے ناواقف ہے یا اس کو اہمیت نہیں دیتا یا ان سے شدید اختلافات رکھتا ہے۔ محترم بھائی، ایسی ہرگز کوئی بات نہیں۔ بلکہ محدث رسالہ کے پرانے شماروں کی تکمیل کے بعد ہمارا ارادہ الحدیث حضرو کو...
  16. شاکر

    فضلائے جامعہ لاہور اسلامیہ

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، محترم شائننگ اسٹار صاحب، آپ بھی تو تعارف کروا دیجئے اپنا۔ لگتا تو ایسا ہے کہ آپ بھی فضلائے جامعہ میں شامل ہیں!!!
  17. شاکر

    حافظ زبیر علی زئی صاحب کی کتب ( خصوصا الفتح المبین فی تحقیق طبقات المدلسین)

    خضر حیات بھائی، دراصل ہماری کتب لائبریری میں صرف اردو کتب ہی ہیں کیونکہ عربی کتب کی سائٹس کی اور سافٹ ویئرز کی تو کوئی کمی ہی نہیں۔ اس لئے ہم نے اپنی توجہ صرف اردو دان طبقہ تک محدود رکھی ہے کہ اس میدان میں کام کرنے والے کم و بیش ناپید ہی ہیں۔ اگر اوپر دئے گئے دوسرے لنک سے بھی کتاب ڈاؤن لوڈ نہ...
  18. شاکر

    اصول تحقیق اور حدیث کے بارے میں شکوک و شبہات کا ازالہ

    محترم اہل الحدیث بھائی، آپ کے اعتراضات کے جوابات تو اہل علم دیں گے۔ لیکن آپ کی لینگویج پر آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ آپ کی شکایت اپنی جگہ پر اور اعتراضات بھی بجا۔ لیکن بھائی جان، اپنے ہی بھائیوں اور خصوصیت سے علمائے کرام کے لئے یہ الفاظ اور لہجہ تو بہت تحقیر آمیز محسوس ہوتا ہے۔...
  19. شاکر

    علی اوڈ بھائی کےلیے دعا کی درخواست!!

    أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، اشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِى لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا اللہ تعالیٰ انہیں شفا عطا فرمائے ۔ آمین ویسے ان کے حالات حاضرہ کے مضامین کی بڑی کمی محسوس ہوتی ہے۔
Top