الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
’ سواگت ‘ کے معنی ہیں خوش آمدید کہنا۔
ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو بات بات پہ مولویوں کو گالیوں سے نوازتے ہیں۔ ایسے ہی لوگ اپنے کسی بچے کی پیدائش پہ خود آذان و اقامت تو دے سکتے نہیں پر دو چار گالیوں کا سہارا لیکر مولوی کو بلاتے ہیں۔
دوسری تصویر یہ ہے کہ اس دور میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو...
گالیاں
ایک شریف و نفیس انسان کیلئے گندگی میں اٹا پبلک ٹوائیلٹ کا استعمال جہاں مشکل ترین مرحلہ ہے وہیں اسکے در و دیواروں پر نگاہ ڈالنا بھی کم روح فرسا نہیں۔ اکثر پبلک ٹوائیلٹس میں صفائی تو نظر نہیں آتی البتہ اس کے در و دیواروں پہ گالیوں اور فحش منظر کشی کے ذریعے اخلاقیات کا جنازہ نکلتا نظر...
ایڈمن سے گزارش ہے کہ آخر جملے کو ذیل کی پیرا گراف سے بدل دیں۔ شکریہ
(جب ہم بدلیں گے تو ہمارے بیوی بچے بھی بدلیں گے‘ پھر ہمارا گھر اور معاشرہ بھی تبدیل ہوگا اور ملک و ملت کی تقدیر بھی بدلے گی‘ عدل و انصاف اور امن و امان قائم ہوگا
اور کوئی یہ نہ کہے گا کہ
مسلم ممالک میں انصاف کہاں؟۔۔۔انشاء اللہ)
مسلم ممالک میں انصاف کہاں؟
اکثر لوگ کہتے ہیں آج مسلم ممالک میں انصاف کہاں؟
اور لوگوں کا کہنا ٹھیک ہی ہے۔ مسلم ملک کیا دنیا میں کہیں بھی مکمل انصاف نہیں ہوتا بلکہ آج کل انصاف دلانے کیلئے جو ادارے بنائے جاتے ہیں وہیں سب سے زیادہ نا انصافی ہوتا ہے‘ وہیں انصاف نیلام ہوتا ہے۔
آج دنیا میں جو طاقتور...
توحید باری تعالی کا سہارا
ہر دور میں حکمراں اپنے مجرموں کو قید کرنے کیلئے بد ترین قید خانے یا جیل بناتے رہے ہیں اور اِس دور کے گوانتاناما بے ‘ ابو غریب جیل ‘ بگرام جیل جیسے نہایت ہی بھیانک اور بد ترین قید خانوں یا جیل خانوں کے نام ہم سب نے سن رکھے ہیں۔ لیکن سائنس و ٹیکنولوجی کے اس دور میں کیا...
اللہ کے وی آئی پی
ہم وی آئی پی VIP کلچر کے حامی نہیں بلکہ ہم نے تو کسی وی آئی پی VIP کو قریب سے دیکھا بھی نہیں۔ ایک عام آدمی ہوں اور ایک عام آدمی صرف سڑکوں پر یا کسی جلسے میں وی آئی پی VIP پروٹوکول دیکھ سکتا ہے۔ وی آئی پی VIPs سڑکوں پہ کس ٹھاٹھ سے فرفر کرتے گاڑیاں ڈوڑاتے چلے جاتے ہیں یا پھر کسی...
امن و امان بمقابلہ اسلامی عقائد
امن و امان اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔
لیکن آج وطنِ عزیز میں اور قریب ہر مسلم ملک میں امن و امان کا جو مسٔلہ ہے‘ دہشت گردی و خون خرابہ جو عام ہے وہ کس کا پیدا کردہ ہے ؟ کیا یہود گُس آئیے ہیں یا نصرانی و ہنود نے یہ انارکی پھیلا رکھی ہے ؟ اگر یہ ان...
عروج کے خواب
اکیسویں صدی کا 15واں سال شروع ہو چکا ہے۔
اس صدی کے آغاز سے پہلے مسلم اُمہ خواب دیکھا کرتی تھی کہ اکیسویں صدی اسلام کی صدی ہوگی‘ مسلم اُمہ کی عروج کی صدی ہوگی۔ لیکن اس صدی کے آغاز میں ہی دشمنان اسلام نے سانحہ ۹ /۱۱ کے ذریعے پورے اسلامی دنیا کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک کراور پھر...
کیا آپ حضرات ایک چھوٹا سا سوال کا جواب دے سکتے هیں؟ ؟؟
وه سوال یہ ہے کہ آج کل مسلم اکثریت ممالک میں بنائی گئی مزارات میں کیا هوتا هے؟ ؟؟
جواب ضرور دیجئے شکریہ؟
ہم اور ہمارے حکمراں
جو صرف اللہ سے ڈرتے ہیں اور احکامِ الٰہی کی پاسداری کرتے اور کرواتے ہیں‘ اُن سے سب ڈرتے ہیں۔
ہمارے اسلاف میں یہ خوبیاں تھی ‘ وہ صرف اللہ سبحانہ و تعالٰی سے ڈرتے تھے اور احکامِ الٰہی کوخود اپنے اوپر اور اللہ کی زمین میں اللہ کے بندوں پر نافذ کرنے والے تھے اور اسی لئے اُس...
میرے پلکوں میں ایک خواب سجا ہے۔
جسے میں بھی دیکھتا ہوں۔
جو آپ بھی دیکھتے ہوں گے۔
اور جسے ہر مسلمان دیکھتا ہے۔
یہ خواب ہے ’’وحدت امت کا ‘ امت میں اتحاد و اخوت اور ا تحاد بین المسلمین ‘‘ کا۔
لوگ کہتے ہیں: جب صرف دو فرقے تھے تب یہ امت متحد نہ ہوسکی۔ اب کیا ہوگی‘ اب یہ اتحاد و اخوت کی خواب...
سب سے پہلے تکبر تو شیطان نے کیا تها اور اس کے پاس بہت علم تها. بہت سارے علم والے ہیں اسی شیطان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تکبر کرتے ہیں. لیکن ایسے علم کو ناقص کہا جاتا هے کیونکہ جو علم اللہ سے قریب کرنے کے بجائے اللہ سے دور کرے وہ ناقص ہی ہوا
اہل علم زیادہ تر تکبر میں اور جاہل شرک میں مبتلا ہوتے ہیں۔
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی رحمت سے جسے دین کی تھوڑی بہت علم دے دیتے ہیں‘ شیطان اسکے دل میں تکبر کی آگ بھڑکا نے کی پوری کوشش کرتا ہے اور اگر وہ اپنی اصلاح نہ کرتا رہے...
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِيْ خَلَقَۚ﴿١﴾
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ﴿٢﴾
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ﴿٣﴾
الَّذِيْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ﴿٤﴾
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْؕ﴿٥﴾
(اے رسولﷺ) اپنے پروردگار کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کائنات کو) پیدا کیا۔
اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے...