• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    فقہی تقسیم اور تناؤ

    مذہبی شدت کے یہ انمٹ آثار ہماری ان کتب کی زینت ہیں جنہیں ہمارے ہاں قابل قدر اثاثہ وسرمایہ سمجھ کر پڑھایا جاتا ہے۔امام خطیب بغدادی ؒ حنبلی مسلک رکھتے تھے کسی مسئلہ پر تحقیقی وعلمی اندازسے سوچا تو امام شافعیؒ کی رائے وقیع ومدلل نظر آئی چنانچہ انہوں نے اس کے مطابق فتوی دے دیا۔ صبح جب اپنے کمرے سے...
  2. محمد نعیم یونس

    فقہی تقسیم اور تناؤ

    امام بخاری رحمہ اللہ کو ان کے آخری ایام میں بخارا سے بدر کروانے میں شاید یہی عوامل کارفرما تھے کہ امام بخاریؒ کے فتاوی نصوص پر تھے جن کے مقابلہ میں حنفی علماء کے فتاوی اپنے مسلک کے مطابق تھے کیونکہ سلطنت عباسی کے سایہ شفقت میں بخارا وسمرقند میں فقہ حنفی کا تسلط تھا۔ فقہاء وعلماء کے درمیان ایسی...
  3. محمد نعیم یونس

    فقہی تقسیم اور تناؤ

    مذہبی شدت : شاہ صاحب نے تقلید کے زمانہ کی جو تحدید کی ہے ہمارا خیال یہ ہے کہ غالبا اس کا آغاز ائمہ حضرات کے دور میں ہی ہو چکا تھا۔ اس مذہبی فقہ کا قاری بآسانی اندازہ لگا سکتا ہے کہ مسئلہ اور اس کا رد عمل، اندلس میں مالکی فقہاء اور مشرق میں حنفی فقہاء کی اپنے اپنے قاضیوں کی مناصب پر تعیین...
  4. محمد نعیم یونس

    فقہی تقسیم اور تناؤ

    تقسیم کی وجہ : ائمہ کرام کے بعد یہ مسلمان علماء کیسے منقسم ہوئے؟ وجوہات کیا تھیں؟ تاریخ کے امام مشہور مورخ وناقد علامہ ابن خلدون (۸۰۸ھ) کا درج ذیل اقتباس بھی اس وجہ کو سمجھانے کے لئے قابل غور ہے ۔ فرماتے ہیں: وانْقَسَمَ الْفِقْہُ فِیْہِمْ إِلٰی طَرِیْقَیْنِ: طَریقُ أَہْلِ الرَّأْیِ وَالْقِیاسِ...
  5. محمد نعیم یونس

    فقہی تقسیم اور تناؤ

    فقہی مذاہب کا آغاز: دوسری صدی ہجری کے آخیر میں فقہ اسلامی کا رنگ بدل گیا۔ علمی سرگرمیوں کے نتیجے میں ماحول وشخصیات کی فکر کے تعلق سے دو اہم مدارس وجود میں آگئے: جو مدرسہ حدیث (Hadith School)اور مدرسہ رائے(Analogy School) کہلائے۔ ان مدارس نے اپنی فکر کے انتشار میں جو تگ ودو دکھائی اور اصول بنائے...
  6. محمد نعیم یونس

    فقہی تقسیم اور تناؤ

    چوتھا باب فقہی تقسیم اور تناؤ ائمہ مجتہدین کرام جب تک اجتہاد کی حدود کی پابندی کرتے رہے اس وقت تک اجتہاد باعث رحمت رہا۔اس مشروط اجتہاد میں ایک مبارک روش واضح طور پر نظر آتی ہے کہ اختلاف رائے ،کے باوجود رواداری، حوصلہ اور درگزر کا پہلو غالب رہا۔ تعصب کی بجائے فکر ونظر کو تازگی ملتی رہی اور...
  7. محمد نعیم یونس

    میرے پسندیدہ اشعار

    آگے کنواں پیچھے کھائی۔۔۔ بغاوت نہ کی تو منافق بغاوت کی تو باغی۔۔خار۔۔۔ کوئی تیسرا انتخاب ہے کہ نہیں۔۔۔۔؟ ۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔
  8. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    مذاہب اربعہ میں قیاس اور رائے کاسب سے زیادہ استعمال احناف نے کیا اور سب سے کم اہل ظاہرنے۔ اور نصوص یا صحیح احادیث سے استدلال سب سے زیاد شوافع اور حنابلہ نے کیا اور سب سے کم احناف اور موالک نے کیا ہے۔امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ائمہ اربعہ کا اپنا دور زمانہ اخیر کا ہے۔ اپنے مشائخ اور...
  9. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    ائمہ اربعہ کے فقہی مناہج پر تبصرہ آپ نے ہر مسلک کے طریقہ استنباط واصول کا مطالعہ کیا۔ تجزیہ یہی بتاتا ہے: کہ امام احمدؒ بن حنبل جو امام شافعی رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں اور دنیائے اسلام میں ایک مسلمہ امام ہیں۔ انہوں نے اپنے شیخ محترم کے معین اصولوں کو تقریباً قبول کیا ہے اور عمل بھی کیا ہے۔ صرف اما...
  10. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    چند حنبلی اصطلاحات : امام احمد ؒ کے شاگردوں نے امام محترم کی آراء کو نقل کرتے وقت بہت سی مصطلحات کا استعمال کیا ہے۔ اسی طرح دیگر حنبلی مجتہدین کی آراء کو بھی کتب میں ملتی ہیں جن کی مراد اور مفہوم اپنا اپنا ہے۔ ذیل میں ان کی مختصر تفصیل دی جاتی ہے۔ ۱۔ النص: امام محترم نے کسی مسئلے کے بارے میں...
  11. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    معتمد کتب حنابلہ: یوں تو امام محترم نے بہت سی کتب چھوڑیں مگر حنابلہ حضرات کے نزدیک کچھ کتب اساسی حیثیت رکھتی ہیں۔ جن میں سے چند ایک کے نام درج ذیل ہیں: ۱۔ المسند: امام محترم نے اپنے پیچھے یہ کتاب ایک مسودے کی شکل میں چھوڑی جس میں تقریباً بیالیس ہزار احادیث ہیں۔ سولہ سال کی عمر میں اس مقصدکے...
  12. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    فقہ حنبلی کے اصول: امام محترم نے اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کے لئے کچھ ایسے اصول اختیار کئے جو بعد میں فقہ حنبلی کی اساس قرار پائے۔ یہ پانچ اصول ہیں جو آپ کے فتاوی میں واضح طور پر ملتے ہیں اور انہی پر ہی آپ کی فقہ کا دار ومدار تھا۔ امام محترم اگر دلائل کو متعارض پاتے تو بالکل فتوی نہ دیتے ۔ اور اگر...
  13. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    وفات: ۲۴۱ھ ربیع الاول میں مرض الموت میں مبتلا ہوئے ۔ وفات سے قبل امام محترم نے وصیت لکھی اور کی بھی۔ جس کے الفاظ یہ تھے: بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحیمِ ہٰذَا مَا أَوْصٰی أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ أَوْصٰی أَنَّہُ یَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ وَأَنَّ...
  14. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    عقیدہ: امام محترم ٹھوس اسلامی عقائد کے قائل تھے۔ قرآن پر کسی چیزکومقدم نہ کرتے۔ اسے غیر مخلوق بلکہ لوح محفوظ میں جو کچھ ہے وہ بھی غیر مخلوق قرار دیتے۔ اس کے بعد حدیث رسولﷺ کا مرتبہ ہے۔ اور آپ ﷺ کی حدیث کے ساتھ صحابہ وتابعین کے آثار بھی قابل قبول ہیں۔ آپ ﷺ جو کچھ لائے ہیں اس کی تصدیق اور آپ ﷺ کی...
  15. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    خراج عقیدت: امام ابن المدینیؒ نے آزمائش کی اس گھڑی پر امام کی ثابت قدمی پر کہا: اللہ تعالیٰ نے اسلام کو دو بندوں کی وجہ سے بڑی عزت عطا فرمائی۔ ابو بکرؓ صدیق سے جو یوم الردۃ(جنگ یمامہ) کے دن ثابت قدم رہے۔ اور امام احمدؒ سے جنہوں نے محنہ (آزمائش) کے موقع پر اسلام کو سرفراز فرمایا۔ امام بشر الحافی...
  16. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    فتنہ خلق قرآن: خلیفہ مامون نے معتزلی علماء کے اکسانے پر علمائے امت کو ایک خط لکھا جس میں قرآن کو مخلوق اور محدَث ماننے کی بہ جبر دعوت تھی۔ انکارکی صورت میں سختیاں شروع کر دیں، معاش بند کردیا اور سخت سزاؤں کی دھمکی بھی دی۔ بہت سے جبرا ًقائل ہوگئے کہ قرآن مخلوق ہے۔ مگر امام احمدؒ اور محمدؒ بن نوح...
  17. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    تقویٰ: امام بیہقی ؒلکھتے ہیں: امام احمدؒ اپنے چچا اور اپنے بیٹے کے پیچھے نماز نہیں پڑھا کرتے تھے اور نہ ہی ان میں سے کسی کے گھر کھانا کھاتے ۔ وجہ یہ تھی کہ ان دونوں نے بادشاہی مناصب قبول کر رکھے تھے۔ بڑے تاجر آآکر آپ کی خدمت میں دینار پیش کرتے مگر بالکل قبول نہ کرتے۔ یمن میں طالب علمی کے دوران...
  18. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    تلامذہ: بہت سے علماء نے آپ سے علم حاصل کیا۔ خصوصیت کے ساتھ آپ سے فقہ اور اجتہادات کو اخذ کرنے والے ایک سو بیس سے زیادہ فقہاء شاگرد ہیں۔جنہوں نے اپنے شیخ کی فقہ اور اجتہادات کو سارے عالم میں پھیلایا۔ ان میں ان کے اپنے بڑے صاحب زادے صالح بن احمد ہیں جنہوں نے اپنے والد محترم سے علم فقہ وحدیث کو...
  19. محمد نعیم یونس

    فقہاء اربعہ

    اساتذہ: آپ کے اساتذہ کی ایک خاصی تعداد ہے جن سے فقہ وحدیث کا علم حاصل کرتے رہے۔ ان میں قاضی ابویوسفؒ، امام شافعیؒ، سفیانؒ بن عیینہ، یحییؒ بن سعید القطان، عبد الرحمن بن مہدیؒ، إسمعیلؒ بن علیہ، ابوداؤد طیالسیؒ اور وکیعؒ بن الجراح جیسی نابغہ روزگار شخصیات ہیں جو اپنے مقام اور مرتبے کے اعتبار سے نہ...
Top