الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تفسیر ماثور میں اختلاف کے اسباب:
تفسیر ماثور میں بھی اختلاف دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسی صورت میں کیا اصول وضوابط ہوں گے جن کی روشنی میں اس پیدا شدہ اختلاف کا حل مل سکے؟۔ علماء نے ایسے اختلاف کی تین اقسام اور ان کا حل یہ بتایا ہے:
قسم اول:
ایسی روایات اس تفسیر میں ملتی ہیں جن کا اپنا فائدہ ہے مگر...
اقوال تابعینؒ سے تفسیر قرآن
تابعین ،جنہوں نے صحابہ کرام ؓ سے علم حاصل کیا۔ ان کے اقوال تفسیر قرآن میں تیسرے درجے کے حامل اورخاصی اہمیت رکھتے ہیں۔یہ عہد نبوی کے قریب کے لوگ تھے ۔ان کے زمانے میں ابھی عربی زبان اتنی متاثر نہیں ہوئی تھی۔اس لئے یہ اپنے بعد والوں کی نسبت فہم قرآن میں زیادہ صائب...
تفسیر صحابہ کو قبول کرنے کے اصول:
تفسیر صحابہ قبول کرنے کے لئے چند اصول پیش نظر رہنے چاہئیں :
۱۔ صحابہ کرام ؓ جس تفسیر پر اتفاق کر لیں تو وہ صحیح تفسیر ہے۔
۲۔ قرآن کے بارے میں ان کا فہم مضمون اور دلالت دوسروں کی نسبت زیادہ کامل ہے۔ خاص طور پر خلفاء اربعہ اورحضرات ابن مسعودؓ، ابن عمرؓ،...
اقوال صحابہؓ سے تفسیر
اگر قرآن کریم سے یا سنت رسول سے تفسیر نہ ملے تو پھر صحابہ کرام کے اقوال بھی تفسیر کے لئے لئے جاسکتے ہیں۔بالخصوص ان صحابہ کے جو صاحب علم اور متخصص فی التفسیر تھے جیسے خلفاء راشدین اور دیگرعلماء صحابہ۔اس لئے کہ قرآن کریم ان کی زبان ، زمانہ اورانہی کے مخصوص حالات میں نازل...
قرآن پاک میں بیشتراحکام اجمالاً بیان ہوئے ہیں۔ مثلاً: روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ۔ جبکہ احادیث میں ان کی وضاحت کی گئی ۔ مثلاً: {وَأَقِیْمُواْ الصَّلاَۃَ وَآتُواْ الزَّکَاۃَ۔۔۔ } (البقرۃ:۴۳)آپ ﷺنے نماز کے بارے میں ارشاد فرمایا: صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِي أُصَلِّیْ۔ نماز اس طرح پڑھو جیسا مجھے...
تفسیرقرآن، سنت سے
اگر قرآن میں سے تفسیر نہ ملے تو پھر تفسیر بالماثور کا دوسرا مصدر یامرحلہ احادیث نبویہ ﷺ سے قرآن کی تفسیر کرنا ہے کیونکہ یہ احادیث قرآن کی شارح اور اس کی وضاحت کرنے والی ہیں۔کوئی لغت یا عقل اس سے بہتر تفسیر نہیں کر سکتی۔ امام شافعیؒ فرمایا کرتے:
کُلُّ مَا حَکَمَ بِہِ رَسُوْلُ...
ج) مطلق کی مقید سے تفسیر :
اس سے مراد قرآن کی وہ آیات یا کلمات ہیں جن میں ایک حکم عام دیا گیا مگر دوسری آیت اس حکم کو مقید کردیتی ہے۔ مثلاً:
{حُرِّمَتْ عَلَیْْکُمُ الْمَیْْتَۃُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِیْر۔}
تم پر حرام کر دیا گیا مردار ، خون اور خنزیر کا گوشت۔
اس آیت سے یہ حکم عام ملتاہے...
مشہور تقسیم کے مطابق بھی تفسیر کی تین اقسام ہیں۔
تفسیر بالماثور:
ماثور کا لفظ اثر سے ماخوذہے جس کا مطلب اسلاف کا وہ تفسیری منہج ہے جو آثار یعنی آیات، احادیث اوراقوال صحابہ سے لیا گیا ہو۔اسے تفسیربالروایہ یا تفسیر منقول بھی کہتے ہیں۔اس کی دو قسمیں ہیں:
۱۔ وہ تفسیر جس میں صحت اور قبولیت کے بکثرت...
تفسیر کی اقسام
موجودہ دور میں تعلیم کی غرض سے بعض جامعات میں تفسیر کی تقسیم دو طرح سے کی گئی ہے۔
جدید تقسیم
مشہور تقسیم
جدید تقسیم کے مطابق تفسیر کی تین اقسام ہیں۔
۱۔ تفسیر تحلیلی:
اس میں قرآنی آیات کو گرائمر کے ضابطوں کی روشنی میں دیکھا جاتا ہے اور صرفی ونحوی مباحث سے قرآنی آیات...
تفسیر قرآن کی شرائط:
قرآن پاک میں بغیر کسی علم کے بات کرنے میں سخت وعید کے باوجود بھی اگر کوئی جرات کرتا ہے تو علماء تفسیر نے مفسر کے لئے کچھ شرطیں عائد کی ہیں تاکہ جو تفسیر کرنا چاہے وہ اس وعید سے نکل آئے اور اہل تفسیر میں اس کا شمار ہو۔تعجب اس بات پر نہیں ہوتا کہ کوئی مفسر بن جائے بلکہ تعجب...
ضرورت تفسیر
اس لئے قرآن کی صحیح تفسیر کی ہر دور میں ضرورت رہی ہے۔اس کی مزید وجوہات یہ ہیں:
قرآن میں فصاحت و بلاغت، حکمت او راوصاف کلام کا ایک ایک چمن کھلا ہوا ہے۔ اس کی جامعیت ، ہمہ گیری اور وسعت کا کچھ ٹھکانہ نہیں۔ اس لئے اس کی عربی ذوق اور عربیت کے مطابق تشریح و تفسیر نہایت ضروری...
معتزلی حضرات اس فلسفے کے حامی تھے کہ احکام شریعت میں تعارض اور تضاد ہے۔ اس سوچ نے ذرا قدم بڑھائے توصفات الٰہی کی نفی کرڈالی اور اسی نے خبر واحد کے غیر یقینی علم ہونے کا مسئلہ چھیڑا۔ آیات قرآنیہ کی عجیب وغریب تأویلات کیں۔ حقیقت کو مجاز کا معنی دیا۔ صحیح عقائد واحادیث کا خون کیا۔متفقہ مسائل کو...
نبی اکرم ﷺ کی وفات کے بعد بے شمار عرب وعجم حلقہ اسلام میں داخل ہوئے ۔جنکی اکثریت عربی زبان سے ناواقف تھی۔ ان کی یہ خواہش تھی کہ اپنی مقدس کتاب کو جانیں اور اس کے علوم جیسے: اسباب نزول ، مکی و مدنی وغیرہ سے واقف ہوں۔چنانچہ ضرورت محسوس ہوئی کہ قرآن کے ان حصوں کی تفسیر بیان کردی جائے جنہیں نبی...
تفسیر اور اصول تفسیر کا ارتقاء :
قرآن کریم کے نزول کے ساتھ ہی علم تفسیر کا آغاز ہوچکا تھا ۔قرآن نے اپنی تفسیر بعض مقامات پر خودکی نیز نبی اکرم ﷺ بھی قرآن کے اولین مفسر وشارح تھے ۔ زبانی تفسیر کے علاوہ آپ ﷺ نے اپنے عمل میں بھی ان آیات کو سمویا۔آپ ﷺ کے اخلاق وسیرت بھی تفسیر قرآن تھے۔ آپ ﷺ نے...
معتزلہ نے تأویل سے مراد:
لفظ کو اس کے اصل معنی سے پھیر کر دوسرے معنی کی طرف لے جانا لیا ہے ۔یہ اس صورت میں تو جائز ہے جب کوئی ایسی دلیل یا قرینہ موجود ہو جو ظاہری معنی مراد لینے سے روکتا ہو۔تاویل کی یہ اجازت عام الفاظ میں تو دی جاسکتی تھی۔ مگر قرآن مجید میں وارد صفات الٰہی کے مرادی معنی لینے کی...
علماء کی اکثریت کا کہنا ہے کہ تاویل اور تفسیر دونوں ہم معنی ہیں۔جن میں ابوعبید، مجاہد اور ابن جریر الطبری بھی شامل ہیں۔ ابن جریر نے تو اپنی تفسیر کا نام بھی (جامِعُ البَیَانِ فِی تَأوِیْلِ آیِ الْقُرآنِ ) رکھا ہے۔ اس لئے وہ ہر آیت کی تفسیر کرتے ہوئے یہی کہتے ہیں: اخْتَلَفَ أَہْلُ التَّأوِیْلِ یا...
تاویل
قرآن مجید میں تفسیر کے لئے لفظ "تاویل"بھی استعمال ہوا ہے ۔ علماء سلف اس لفظ کا استعمال بکثرت کرتے۔مگر بعد کے علماء میں یہ بحث چھڑ گئی کہ آیا یہ دونوں الفاظ ہم معنی ہیں یا ان میں کچھ فرق ہے؟
لغت میں:
لغوی طور پر تاویل "اَوْلَ"سے نکلا ہے جس کے معنی ایسی حقیقت کی طرف رجوع کرنا، واپس لانا...
باب : 16
علم تفسیر
لغوی معنی:
تفسیر(ف س ر) سے نکلا ہے جس کے معنی ظاہر کرنا، کھول کر بیان کرنااور بے حجاب کرنا ہیں۔
اصطلاحی معنی :
تفسیر سے مراد قرآن مجید کے معانی کو واضح کرنا ہے۔ ابو حیان اندلسی ؒ علم تفسیر کی یہ تعریف بیان کرتے ہیں:
تفسیر ایسا علم ہے جس میں قرآن مجید کے الفاظ کے...
اسباب نزول جاننے کا بنیادی قاعدہ:
کسی آیت کا سبب نزول جاننے کے لئے صحیح روایات درکار ہوتی ہیں جو سبب نزول سے آگاہ کرتی ہوں۔ وہی روایت مقبول ہوگی جو نبی کریم ﷺ سے یا صحابہ ؓ سے متصل صحیح یا حسن سند کے ساتھ منقول ہو۔ کیونکہ صحابہ کرام ؓ ہر وقت نبی کریم کی صحبت میں رہا کرتے تھے۔
امام واحدیؒ کا...
مصادر اسباب نزول:
آیت کا سبب جاننے کے لئے حسب ذیل کتب سے مدد لی جا سکتی ہے۔
کتب تفسیر:
تفاسیر کو دیکھئے جن میں مفسرین کرام آیات کے اسباب النزول بھی لکھتے ہیں۔ مثلاً: تفسیر ابن کثیر،تفسیر ابن جریر طبری۔ وغیرہ۔اگر وہاں اختلاف نظر آئے تو مندرجہ بالا اصولوں کو لاگو کیجئے۔
کتب حدیث:
کتب...