• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

     ابو منصور حلاج یہی وہ شخص ہے جس نے وحدت الوجود کا نظریہ پیش کیا یعنی اس نے خالق اور مخلوق کو ایک دوسرے میں ضم کردیا۔خطیب بغدادی لکھتے ہیں: دینور میں ایک شخص اپنے سامان سمیت پکڑا گیا۔ اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں ایک خط برآمد ہوا جس میں لکھا تھا: مِنَ الرّحْمٰنِ الرّحِیم ِإلیٰ فُلانَ بْنِ...
  2. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    چیلنج کاجواب : علامہ جرجانیؒ لکھتے ہیں : مخالفین نے قرآن کریم میں الفاظ کی ترتیب، آیات کا غیر معمولی آغازاور اختتام، الفاظ کی روانی، واقعات کا بیان، اسلوب نصیحت اور یاددہانیوں اور دلائل کو خوب دیکھا اور اس کی ہرسورت اور ا ٓیت پر غور کیا۔ مگر ایک لفظ بھی نہ پایا جو اپنی جگہ غیر موز وں ہو یا جس...
  3. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    قرآن کا چیلنج : قرآن مجید کے الفاظ و مضامین نے مجموعی طور پر اس میں وہ خوبی پیدا کر دی جس نے کلام پاک کو بے مثال بنا دیا۔ زمانہ جاہلیت کے اہل عرب فصاحت و بلاغت میں دنیا کی دیگر قوموں سے ممتاز تھے۔ خطابت و شاعری ، فصاحت وبلاغت ان کی رگوں میں خون بن کر دوڑتی تھی۔ انہیں اپنی زبان دانی پر اس قدر...
  4. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    تاریخ اعجاز قرآن : اس موضوع کی داغ بیل اس وقت پڑی جب قرآن کے اسلوب کی خصوصیات معلوم کرنے اور اعجاز القرآن کو سمجھنے کی دل چسپی بڑھی۔ عمرو بن بحر ابو عثمان الجاحظ (م: ۲۲۵ھ) وہ اولین شخص ہیں جنہوں نے اپنی کتاب "نظم القرآن"میں اعجاز القرآن کو موضوع بحث بنایا اور اس پر سیر حاصل تبصرہ کیا۔ اس...
  5. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    ٭…احسن سے افضل کلام کی طرف جانے کے لئے تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔لفظ۔ اس کا قائم معنی۔ لفظ اور معنی کا باہمی ربط۔یہ تینوں امور قرآن کریم کے ایک ایک لفظ کے ساتھ وابستہ ہیں۔انتہائی فصیح، انتہائی رسیلے اور انتہائی مختصر الفاظ احسن طریقے سے جوڑ دئے گئے ہیں۔جن کے معانی کسی بھی صاحب عقل پر مخفی نہیں...
  6. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    پیشین گوئیاں اور انکشافات: اعجاز قرآن کریم کی ایک اور دلیل اس میں پائی جانے والی پیشین گوئیاں ہیں جو صحیح ثابت ہوئیں ، ہورہی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔ ان پیشین گوئیوں کا تعلق ایمان بالغیب سے ہے۔یہ غیب ماضی کا بھی ہوسکتا ہے اور حال ومستقبل کا بھی۔ کشتی نوح، فرعون کی لاش، آپ ﷺ کی زمانہ میں بعض...
  7. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

     نظم قرآن: قرآن مجید کی سورتوں او رآیات کا باہم گہرا ربط نظم قرآن کہلاتا ہے۔ آیات وسورتیں ایک ہار کی طرح ،ایک دوسرے کے ساتھ پروئی ہوئی ہیں جس میں ہر سورت و آیت موتی کی طرح نمایاں ہے۔ حالانکہ قرآن کی موجودہ ترتیب، ترتیب نزولی سے مختلف ہے اور موضوعات بھی مختلف ہیں۔ ایک موضوع کے ختم ہوتے ہی...
  8. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    اسلوب بیان: قرآن پاک کا انداز عام کتاب جیسا نہیں ہے۔ اس میں ابواب ہیں اور نہ ہی کسی ایک موضوع پر بحث ہے۔ اور نہ ہی یہ مقالات کا مجموعہ ہے۔ بلکہ ایک ایسا منفرد خطیبانہ انداز ہے کہ ایک بات کے بیچ میں دوسری بات شروع ہو جاتی ہے اور مخاطب بدل جاتے ہیں۔کسی بھی اچھے خطبہ میں ابتدائیہ جاندارہوتاہے...
  9. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

     اصطلاحات قرآن مجید نے عربی زبان کے مروجہ الفاظ کو اصطلاح کا درجہ دیا جو معروف اور نئے مفہوم میں مستعمل ہونے لگے۔ مثلاً: صلٰوۃ، صوم، زکوٰۃ، کفر، شیطان، نفاق وغیرہ۔ ترکیب کلام قرآن کی اکائی آیت ہے۔ آیت کا مطلب نشانی ہے۔ یعنی ہر آیت اللہ تعالیٰ کے علم کامل کی نشانی ہے۔ قرآن مجید کا...
  10. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    بہرحال علماء کو ان خیالات کا جواب دینے اور ان سے متأثرین کو صحیح راہ پر لانے کے لئے ان دلائل ، وجوہات یا اسباب کو جمع کیا گیا جن کی بنا پر قرآن پاک کو ایک معجزہ قرار دیا گیا ، وجوہ اعجاز یا دلائل کہلاتی ہیں۔ ان میں سے چند اہم درج ذیل ہیں۔ الفاظ کا انتخاب: قرآن کریم میں جو الفاظ استعمال...
  11. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    دلائل اعجاز یہ موضوع تو قرآن پاک نے چیلنج کے طور پر پیش کیا جسے سبھی نے تسلیم بھی کیا مگر معجزہ قرآن کی ایک نرالی وانحرافی تعریف نے علماء کومجبور کیا کہ ان خیالات کا جواب دیا جائے۔یہ دو قسم کے انحرافی خیالات تھے: ٭…قرآن کریم کے مقابلہ کے باوجود اللہ تعالی نے عربوں کی صلاحیت اور خیال کو دوسرا...
  12. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    وہ اپنی قدرت کاملہ سے اگر آگ کو جلانے والی بناسکتا ہے تو اسے حکم دے کر ٹھنڈا بھی کرسکتا ہے۔جس نے چاند کو خود بنایا وہی اسے دو ٹکڑے بھی کرسکتا ہے۔جس نے زہر میں ماردینے کی خاصیت رکھی ہے وہی اس سے یہ خاصیت چھین بھی سکتا ہے۔جس نے اژدہے کو عدم سے پیدا کیا وہی لاٹھی کو اژدہے میں تبدیل بھی کرسکتا ہے۔ان...
  13. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    نبوت کی علامات: انبیاء کرام کے لئے نبوت کی دو علامات ہوا کرتی ہیں۔ ارہاص اور معجزہ۔ إرہاص: نبوت سے کچھ عرصہ قبل، رسول سچے خواب دیکھتا ہے جو دوسرے دن روز روشن کی طرح حقیقت کا روپ دھارے اسے نظر آتے ہیں۔ اسے ارہاص کہا جاتا ہے جیسے رسول اکرم ﷺ نبوت سے پہلے سچے خواب دیکھا کرتے تھے۔امام ابن حجر...
  14. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    استدراج کچھ بزرگ علی الاعلان ہتھیلی پر سرسوں جما کر دکھا دیتے ہیں ۔ ادھر ہاتھ بڑھایا اور اُدھر انگور کا خوشہ ہاتھ میں آگیاجسے وہ دعویٰ بزرگی کے لئے پیش کرتے ہیں۔ یہ شیطانی عمل ہوتا ہے جسے استدراج یا شعبدہ بازی کہتے ہیں ایسے بزرگ کا تعلق رجال غیب یعنی جنوں سے ہوتا ہے۔ بعض دفعہ مکرو حیلہ سے بھی...
  15. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    معجزہ اور کرامت -- خرق عادت کے طور پر ہو جانے والا کوئی کام جو کسی غیرنبی سے سرزد ہو۔ اگروہ نیک باعمل مسلمان ہے تو اسے کرامت کہیں گے ورنہ یہ شعبدہ بازی ہوگی۔ -- معجزہ صرف پیغمبروں کو دیا جاتاہے جبکہ کرامت صالحین میں سے کسی کو بھی دی جا سکتی ہے۔ -- معجزہ ظاہر کرنے والی چیز ہوتاہے جبکہ کرامت...
  16. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    معجزہ اور جادو -- جادو صرف نگاہوں کا دھوکہ ہوتاہے۔{یُخَیَّلُ اِلَیْہِ مِنْ سِحْرِہِمْ اَنَّہَا تَسْعٰی}(طہ: ۶۶) ان کے جادو کی وجہ سے اسے یہ خیال لگا کہ وہ دوڑ رہا ہے۔ {سَحَرُوْٓا اَعْیُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْہَبُوْہُمْ وَجَآئُ وْا بِسِحْرٍ عَظِیْمٍ ۔۔} (الأعراف:۱۱۶) انہوں نے لوگوں کی آنکھوں پر...
  17. محمد نعیم یونس

    علم اعجاز قرآن

    باب۔۱۲ علم اعجاز قرآن معجزہ، جادو اور کرامت بعض لوگوں نے معجزہ کا انکار کرتے ہوئے اسے جادو کا نام دے دیا۔ جیسے فرعون اور اس کے درباریوں نے موسیٰ علیہ السلام کے معجزات کے بارے میں کہا۔جبکہ کچھ نے کسی نیک شخص پر ہونے والی کرامات میں غلو کرتے ہوئے اسے بھی معجزے کا درجہ دے دیا۔ جبکہ معجزہ کی چند...
  18. محمد نعیم یونس

    قرآن کی ایک دل ہلا دینے والی آیت !

    امتوں سے پوچھا جائے گا کہ تمہارے پاس پیغمبر آئے تھے؟ انہوں نے تمہیں ہمارا پیغام پہنچایا تھا؟وہ جواب دیں گے کہ ہاں! یا اللہ تیرے پیغمبر یقینا ہمار پاس آئے تھے لیکن ہماری قسمت پھوٹی تھی کہ ہم نے ان کی پروا نہیں کی اور پیغمبروں سے پوچھا جائے گا کہ تم نے ہمارا پیغام اپنی امتوں کو پہنچایا تھا؟ اور...
  19. محمد نعیم یونس

    قرآن کریم کا مکمل ٹیکسٹ

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ! جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء برادران! @انس @کلیم حیدر @حافظ محمد عمر اپنے اپنے حصے کے عربی ٹیگ لگانے سے خوبصورتی در آئی گی، ان شاء اللہ!
  20. محمد نعیم یونس

    علمِ ناسخ ومنسوخ

    نسخ اور بَدا میں فرق: بداء کا مطلب چھپنے کے بعد ظاہر ہونا کے ہیں یعنی ایسی رائے کا پیدا ہونا جو پہلے موجود نہ تھی۔ کچھ لوگوں نے نسخ کا انکار کرتے ہوئے اسے بدا کا مترادف قرار دیا۔ یہ عقیدہ انتہائی غلط ہے کہ اللہ تعالیٰ کو نعوذ باللہ ایک ایسی رائے سوجھے جو اسے پہلے معلوم نہ تھی۔ یا کوئی چیز اس...
Top