• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    علم نزول ِقرآن

    ۳۔ نزول ثالث: اس نزول کیلئے قرآن مجید میں لفظ تنزیل استعمال ہوا ہے۔ جس کے معنی ہیں تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کرنا۔ جبکہ انزال کے معنی کسی چیز کو ایک ہی دفعہ نازل کر دینا۔ قرآن مجید میں لفظ انزال جہاں استعمال ہواہے اس سے مراد عموماً وہ نزول ہے جو لوح محفوظ سے آسمان دنیا کی طرف ہوا۔اور تنزیل سے...
  2. محمد نعیم یونس

    علم نزول ِقرآن

    بیت عزت میں نزول قرآن کی حکمتیں: قرآن مجید کو لوح محفوظ سے آسمان دنیا کے بیت عزت میں اتارنے کی بظاہر حکمت یہ نظر آتی ہے کہ: ۱۔ لوح محفوظ سے بیت المعمور میں اسے نازل فرما کر اللہ تعالی نے فرشتوں کو باور کرایا کہ میں ہی علام الغیوب ہوں۔جس سے کوئی شے چھپی نہیں۔ کیونکہ اس قرآن میں کچھ ایسی...
  3. محمد نعیم یونس

    علم نزول ِقرآن

    ۲۔ نزول ثانی: اس مرحلے میں پورے قرآن مجید کو لوح محفوظ سے ’’آسمان دنیا‘‘میں موجودبیت العزت میں منتقل کیا گیا۔ اس بات کی دلیل سیدنا ابن عباسؓ کی ایک روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ دوسرانزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا کے ایک مقام "بیت عزت"پر ہوا جسے "بیت المعمور"بھی کہا جاتا ہے جو کعبۃ اللہ کے...
  4. محمد نعیم یونس

    علم نزول ِقرآن

    مراحل نزول قرآن پہلا مرحلہ: نزول کے پہلے مرحلے میں قرآن مکمل طور پر لوح محفوظ میں لکھا گیا۔ یہ مرحلہ کتنے عرصہ میں مکمل ہوا اور اس کی تاریخ کیا ہے؟ اس بارے میں قرآن و حدیث دونوں خاموش ہیں۔یہ سب غیبی امور ہیں۔ البتہ قرآن کے لوح محفوظ میں ہونے کے بارے میں شہادت موجود ہے۔ مثلاً: {بَلْ ہُوَ...
  5. محمد نعیم یونس

    علم نزول ِقرآن

    ٭…گذشتہ الہامی کتب میں شریعت کے احکام وقتی اور علاقائی ضرورت کے تھے۔ قرآن نے آ کراس شریعت کو دائمی اور آفاقی بنادیا۔ اللہ تعالیٰ نے دین کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: { الْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الإِسْلاَمَ دِیْناً۔۔۔۔}...
  6. محمد نعیم یونس

    علم نزول ِقرآن

    ٭… انسانوں کو اچھے اور برے انجام سے متنبہ کیا جائے: {إِنَّ ہَـذَا الْقُرْآنَ یَہْدِیْ لِلَّتِیْ ہِیَ أَقْوَمُ وَیُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَہُمْ أَجْراً کَبِیْراً}(بنی إسرائیل : ۹) یقینا یہ قرآن اس منزل کی راہنما ہے جو انتہائی سیدھی ہے اور نیک عمل...
  7. محمد نعیم یونس

    علم نزول ِقرآن

    نزولِ قرآن کے مقاصد: متعدد آیات ہیں جو نزول قرآن کے مقاصد ومراحل کو واضح کرتی ہیں۔ ٭… آپﷺ اللہ کے احکامات لوگوں تک کھول کھول کر پہنچا دیں اور انہیں متنبہ کردیں: {وَإِنَّہُ لَتَنزِیْلُ رَبِّ الْعَالَمِیْن¢ نَزَلَ بِہِ الرُّوحُ الْأَمِیْنُ ¢ عَلَی قَلْبِکَ لِتَکُونَ مِنَ الْمُنذِرِیْن ¢...
  8. محمد نعیم یونس

    علم نزول ِقرآن

    باب :5 علم نزول ِقرآن نزول کا مطلب بلندی سے نیچے اترنا، ہے ۔اور تنزیل کا مطلب ہے بتدریج کسی شے کو اوپر سے نیچے اتارنا۔ نزول قرآن کریم کے لئے یہ دونوں کلمات استعمال ہوئے ہیں۔نزول قرآن یا تنزیل قرآن کیوں ہوا؟اس کے کیا مقاصد تھے ؟ کون کون سے مراحل تھے ؟ ان تمام باتوں کا علم، علم نزول قرآن کہلاتا...
  9. محمد نعیم یونس

    ایک عقلانی باپ کی نصیحت

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ! فورم پر موجود " عقل پرستی" کے زمرے پر نظر پڑی تو خیال آیا کہ ایک عقلانی باپ کی نصیحت جو خودساختہ اخلاقی اقدار پر مشتمل اور وحی الہی سے بے نیاز ہے ، آپ کے ساتھ شیئر کروں تاکہ ان عقلانیوں کا طریقہ وارداد و لفاظی و بیان اسلوب عیاں ہو۔ بیٹا یہاں آؤ بات سنو۔ دیکھو میرا...
  10. محمد نعیم یونس

    وحی

    الہام : اس کا تعلق وجدانیات سے ہے یعنی دل میں کوئی بات بغیر کسی چیز دکھائے ڈال دی جاتی ہے۔ یہ الہام جانوروں کو بھی حاصل ہے اور انسانوں میں مسلم وغیر مسلم کوبھی۔ جیسا کہ ہم اوپر وحی کے لغوی معنی میں پڑھ آئے ہیں۔اس لئے بعض عیسائی حضرات بھی وحی، کشف اور الہام میں فرق کو جاننے کے بعد یہ ماننے پر...
  11. محمد نعیم یونس

    وحی

    کشف و الہام: کشف، یہ خالصتا ًصوفیانہ اصطلاح ہے۔ جس کا تعلق حسیات سے ہے جس کا مطلب ہے کسی چیز یا واقعہ کو آنکھوں کے لئے کھول دینا۔ متا خرین نے اس کی دو قسمیں بنالی ہیں۔ ۱۔ کشف القلوب: اس سے مراد کسی کے دل کا ارادہ و نیت دوسرے پر کھل جانا۔ صوفیاء اس کے قائل ہیں۔ ۲۔ کشف القبور: اس سے مراد...
  12. محمد نعیم یونس

    وحی

    مستشرقین اور وحی : ڈاکٹر جارج پوسٹ نے قرآن مجید کی ایک ڈکشنری لکھی۔ جو بیروت میں ۱۸۹۴ء؁ میں طبع ہوئی۔ اس میں انہوں نے وحی کی تعریف یہ لکھی ہے: ’’وحی کا مطلب ہے کہ لکھنے والے کو کسی بات کا اس طرح الہام ہو کہ خدا کی روح اس میں حلول کر جائے اور وہ روحانی حقائق اور غیبی خبروں سے بخوبی آگاہ و...
  13. محمد نعیم یونس

    وحی

    تجزیہ: وہ وحی جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر توراۃ کی صورت میں اور سیدنا عیسیٰ ؑپر انجیل کی صورت میں اتری ان کا کیا حال ہوا؟ کس نے بنواسرائیل پر حملہ کیا؟ ان کے ہیکل کو مسمار کیا اور تورات کے اوراق تک پھاڑ ڈالے کچھ بھی محفوظ نہ رہا۔ پھر کیا غلامی سے نسلوں بعد نجات پانے کے بعد محض یادداشت سے کتاب...
  14. محمد نعیم یونس

    وحی

    (۱۸) اہل جاہلیت نے آپ ﷺ کو ساحر، کاہن، مجنون اور کذاب تک کہا۔ یہ تابڑ توڑ حملے آپ ﷺ کے خلاف ایک ایسا ماحول تیار کرنے کا حصہ تھے کہ کوئی بھی اسلام قبول نہ کرسکے۔مگر کیا وہ کسی ایک الزام پر خود قائم رہ سکے یا انہیں اپنے الزام پر یقین تھا؟ نہیں! اس کے برعکس آپ ﷺ کو یقین تھا اور آنکھوں دیکھی نزول...
  15. محمد نعیم یونس

    وحی

    (۱۷) وحی میں تضاد ملا اور نہ ہی آپ ﷺ کی گفتگو میں کہ جسے کسی نے آپ ﷺ کو باور کرایا ہو۔
  16. محمد نعیم یونس

    وحی

    (۱۶) ہمارے دور میں انسان نے اپنی بات بہت تیزی اور مخفی انداز سے دوسرے تک پہچانے کے آلات ایجاد کر لیے ہیں۔ جو ہزاروں میل دور بیٹھے چند سیکنڈ میں آواز و تحریر کو دوسرے تک بآسانی پہنچا دیتے ہیں۔ان میں الیکٹرانک ویڈیومیل وکانفرنس اور FAX و سیٹلائٹ کمیونیکیشن، جی پی ایس، سیٹلائٹ فونز وغیرہ کا...
  17. محمد نعیم یونس

    وحی

    (۱۵) قرآن میں نہ صرف گزشتہ اقوام کے حالات و واقعات ہیں بلکہ کئی ایسی حقیقتوں کا ذکر بھی ہے جن سے اہل عرب بالکل نابلد تھے اور آج وہ ثابت شدہ ہیں۔پھر بھی کلام الٰہی کی بجائے یہ انسانی تصنیف ہے؟۔
  18. محمد نعیم یونس

    وحی

    (۱۴) قرآن مجید میں ہے کہ نبی ﷺ ایک انسان تھے فرشتہ نہ تھے۔ اگر یہ نبی ﷺ کا کلام ہوتا توکیا وہ اپنے آپ کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرتے۔ تو کیا آپ ﷺ نے ایسا کیا؟ {قُلْ إِنَّمَآ أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ یُوحٰٓی إِلَیَّ أَنَّمَا إِلٰہُکُمْ إِٰلہٌ وَاحِدٌ۔۔۔} کہہ دیجئے کہ میں تو تم جیسا محض ایک...
  19. محمد نعیم یونس

    وحی

    (۱۳) قرآن میں جابجا نبی ﷺ کو وحی کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے ۔ {اتَّبِعْ مَا أُوحِیَ إِلَیْْکَ مِن رَّبِّکَ } (الأنعام: ۱۰۶) آپ پیروی کیجئے اس وحی کی جو آپ کی طرف نازل کی جاتی ہے۔ گویا آپ ﷺ بھی دوسرے انسانوں کی طرح بحیثیت انسان وحی کی پیروی کے پابند تھے۔
  20. محمد نعیم یونس

    وحی

    (۱۲) واقعہ افک، ام المؤمنین ، رسول اکرم اور صحابہ کرام کو ایک ماہ تک تڑپاتا وگرماتا رہا۔ غیب دان تو اللہ کی ذات تھی اس لئے آپ ﷺ کوئی حتمی فیصلہ نہ کر پائے اور نہ ہی آپ ﷺ وحی کے بغیر کچھ گھڑ کر اسے اللہ کی طرف منسوب کرسکتے تھے۔ ورنہ آپﷺ سیدہ عائشہؓ کے حق میں اس واقعہ کے آغاز میں ہی کوئی اعلان...
Top