الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
دوبھائیوں کی مثالیں:
صحابہ میں عمرو بن العاص اور ہشام بن العاص یا عمر بن خطاب اور زید بن خطاب۔
دو تابعین کی مثال:
عمر بن شرحبیل اور ارقم بن شرحبیل۔
تین بھائیوں کی مثال:
علی ، جعفر اور عقیل جو ابو طالب کے بیٹے ہیں۔
چار بھائیوں کی مثال:
سہیل بن صالح السمان الزیات اور ان کے یہ بھائی: عبد اللہ...
راوی حدیث کی خصوصیت ووصف کے لحاظ سے حدیث کی تقسیم
۱۔ سابق ولاحق:
لغت میں متقدم کو سابق اورمتأخر کولاحق کہتے ہیں۔ یعنی ایک راوی متقد م الوفات ہوتاہے اور دوسرا متأخر الوفاۃ۔
اصطلاح میں:کسی شیخ سے روایت میں دو شاگرد مشترک ہیں۔ ان میں سے ایک کی موت دوسرے سے پہلے ہوجاتی ہے۔ اور دونوں کی وفات کے...
باب۶
روایت کی خصوصیات واوصاف کے لحاظ سے احادیث کی تقسیم
علماء نے اس کی پانچ اقسام بتائی ہیں۔جو درج ذیل ہیں:
۱۔ روایت اقران:
قرین کی جمع ہے قریبی ساتھی کو کہتے ہیں۔ اصطلاح میں وہ دو ساتھی جو عمر اوراسناد میں ایک دوسرے کے قریب ہوں۔ عمر میں قربت سے مراد یہ ہے دونوں کی تاریخ پیدائش ایک دوسرے کے...
تضعیف وتصحیح حدیث میں اختلاف اور وجوہات
یہ سوال عام کیا جاتا ہے کہ احادیث کی تصحیح وتضعیف میں بھی تو اختلاف ہے۔اگر اجتہاد کا اس میں دخل نہیں تو پھر احادیث کی تصحیح وتضعیف میں یا رواۃ کی توثیق وتضعیف میں محدثین کیوں مختلف ہیں؟ جواب یہ ہے کہ جب محدث کسی حدیث کو صحیح ،ضعیف یا موضوع کہے تو یہ...
۷۔ عقلی تک بندیوں سے کسی حدیث کو ضعیف یا صحیح قرار دینا:
بعض لوگ کہتے ہیں اگرچہ روایات صحیح بھی ہوں مگر عقل میں نہیں آتیں!ان سے گزارش ہے کہ چند روایات تو یقیناً صحیح نہیں لیکن یہ اصول بھی کب صحیح ہے کہ جو واقعہ آپ کی عقل میں نہ آئے وہ یکسر غلط اور موضوع ہے؟ آپ بلا تامل پوچھئے کہ یہ واقعات...
۶۔ کسی حدیث کو جدیدسائنسی نکتہ نظر سے صحیح یا ضعیف قرار دینا :
ہمارے بعض معاصرین اکثروبیشترسائنس دان کی تحقیقات کا موازنہ آیات قرآنیہ یا احادیث رسول ﷺ سے کرتے ہیں۔ مثلاً انہوں نے اگر مادہ، پودہ، حیوان یا خلاء کے بارے میں کچھ کہہ دیا تو احادیث نبویہ کے بارے میں ان کا نقطہ نظر یہ ہوجاتا ہے کہ...
۵۔ رسول اکرم ﷺ کو خواب میں دیکھنے سے ضعیف حدیث کے صحیح ہونے کا دعوی:
علی بن مسہر رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں اور حمزہ الزیات نے ابان سے تقریباً ایک ہزار احادیث سنیں۔ علی کہتے ہیں کچھ عرصہ بعد میں حمزہ کو ملا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ خواب میں مجھے رسول اکرم ﷺ ملے تو میں نے انہیں ابان کی احادیث...
۴۔ کیاضعیف حدیث صحیح ہوگی جب کسی صوفی پر اس کا کشف ہوجائے؟
کشف، علم غیب کے جاننے کا ایک خدائی دعوی ہے جو قرآن اور رسول پر ایمان رکھنے کے بعد کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔ دین اسلام کے مختلف اہم پہلوؤں کو صوفیانہ کلام نے ایسا رنگ دیا ہے جس میں حلال وحرام کی کوئی تمیز نہیں رہی۔ذومعنی لفظ اور نئی...
۳۔ مجتہد جب ضعیف حدیث سے استدلال لے تو وہ صحیح ہوجائے گی:
یہ نرالا اصول ابن الہمامؒ نے اپنی التحریر میں لکھا ہے:
الْمُجْتَھِدُ إِذَا اسْتَدَلَّ بِحَدِیثٍ کَانَ تَصْحِیحًا لَہُ کمَا فِی التَّحْرِیرِ لِابْنِ الْھَمَّامِ وَغَیرِہِ (إنھاء السکن من یطالع إعلاء السنن: ۱۶)۔ جب کسی حدیث سے مجتہد...
۲۔ضعیف حدیث ظاہر قرآن کے موافق ہو تو صحیح ہوگی:
یہ ایک اور اصول ہے جو بعض فقہاء کرام نے بیان کیا ہے ۔اس اصول کے مطابق صحیح حدیث ہونے کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ وہ ظاہر قرآن کے موافق ہو۔۔امام زرکشیؒ لکھتے ہیں: ابو الحسن بن الحصار نے (تَقْرِیْبُ الْمَدَارِكِ عَلَی مُوَطَّأِ مَالِكٍ) میں لکھا ہے...
غیر محدثانہ اصول اور مہلک نتائج
بعض غیر محدث حضرات نے ایسے اصول وضع کرڈالے ہیں جن سے ضعیف حدیث پر عمل آسان وعام ہوجائے۔ امت میں عمل وعقیدہ کی خرابی کا باعث یہی اصول بنے ہیں۔اور بھانت بھانت کی بولیاں لوگوں کو سننے میں ملی ہیں۔ ضعیف وموضوع فقہی مسائل اور فضائل کتب، وعظ اور دروس میں عام ہوگئے ۔کیا...
ضعیف حدیث پر عمل
علماء حدیث نے احکام وعقائد میں ضعیف حدیث کو قابل اعتناء نہیں سمجھا، ہاں فضائل اعمال میں اگر حدیث ضعیف ہو تو اس پر عمل ہوسکتا ہے؟ اس سوال کے تین جواب دیے ہیں۔
۱۔ بالکل عمل نہیں کرنا چاہئے اس لئے کہ ضعیف حدیث مسلمان کا علم نہیں۔ امام بخاریؒ امام مسلمؒ، امام یحییٰ بن معینؒ اور...
ساقط ومنقطع اسانید کا حکم:
منقطع روایت کی تمام اقسام ضعیف اور ناقابل احتجاج ہونگی کیونکہ راوی محذوف ومجہول ہے۔سوائے درج ذیل کے:
۱۔ مرسل صحابی کی روایت۔ قابل حجت ہوگی کیونکہ سب صحابہ عادل ہیں(الکفایۃ: ۱۰۵، مقدمہ علوم الحدیث: ۵۰)
۲۔ کبار تابعین کی مرسل روایت بھی اکثر اہل علم کے ہاں اس وقت قابل حجت...
۲۔مرسل خفی:
میں راوی اپنے شیخ کا معاصر تو ہے لیکن کیا وہ اپنے شیخ سے مل چکا ہے ؟ اس کے بارے میں سبھی لاعلم ہیں۔اسے خفی اس لئے کہتے ہیں کہ اس کی شیخ سے ملاقات کا علم مخفی رہتا ہے اور قاری اس کے صیغہ عن سے یہ سمجھتا ہے کہ حدیث متصل ہے اس لئے کہ یہ اس کا معاصر ہے مگر وہ غیر متصل ہوتی ہے۔ اس لئے یہ...
مُعَنْعِن :
علماء نے حَوقَلَہْ، حَیَّعَلْ، یا سَبَّحَلْ جیسی تعبیرات بنائی ہیں۔یہ مصطلح بھی اسی طرز پر ہے۔یہ وہ روایت ہوتی ہے جس میں راوی عَنْ فُلانٍ عَنْ فُلانٍ عَنْ فُلانٍ جیسے الفاظ استعمال کرے۔گویا یہ اصطلاح اسی کا اختصار ہے۔یہ لفظ اسناد کا حصہ ہے مگر اس کا مراد راوی ہی بہترجانتا ہے ۔اگر...
مدلسین کے طبقات:
تدلیس کرنا ضعیف راوی کا کام ہوتا ہے۔ ثقہ محض تشحیذ الاذہان کے لئے عنعنہ کرتا ہے ورنہ وہ مدلس نہیں ہوتا۔ ثقہ علماء حدیث حسن بصری، حمید الطویل، الاعمش، محمد بن اسحق، عنعنہ کا استعمال کرتے جسے تدلیس کہا گیا۔ جن کے بارے میں اصول یہی ہے کہ ان کا عنعنہ ، سماع پر محمول ہوتا ہے۔ مگر...
تدلیس تسویۃ:
جس کی صورت یہ ہے کہ راوی اپنے شیخ کا نام اس کے ضعف کی وجہ سے یا عمر میں چھوٹا ہونے کی وجہ سے سند سے گرا دیتا ہے اس طرح وہ اپنی حدیث کو شروع سے آخر تک برابر کرکے ثِقَةٌ عَنْ ثِقَةٍ کہہ کرثابت کردیتا ہے۔ تدلیس کی یہ مذموم قسم ہے اور جو خیانت اور سند کے عیب کو چھپانے والی ہے۔ اس قسم...
تدلیس سکوت:
اس میں راوی کہتا ہے: حَدَّثَنا یا سَمِعْتُ اور پھر رک جاتا ہے اس کی نیت سند کو کاٹنے کی ہوتی ہے اس لئے وہ سکوت اختیار کرتا ہے پھر کہتا ہے: ھِشَامُ بْنُ عُرْوَہَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنھا۔ یعنی اپنا شیخ ہشام بن عروہ کو بناتا ہے جب کہ اس نے ان سے یہ حدیث سنی ہی...