• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    ۶۔ علم جرح و تعدیل: یہ وہ علم ہے جس میں راوی کی عدالت و ثقاہت یا اس کے معائب و ضعف سے متعلق مخصوص الفاظ استعمال ہوتے ہیں ۔اگر وہ لفظ جرح کے ہوں تو راوی مجروح ہوتا ہے اور اگر عدالت کے ہوں تو راوی عادل قرار پاتا ہے۔جو عالم راوی پر جرح کرتا ہے اسے جارح اور جو کسی راوی کو عادل قرار دیتا ہے اسے معدل...
  2. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    ۵۔ علم الرجال: راوی حدیث کے حالات کا جائزہ اس علم میں اس طرح لیا جاتا ہے کہ راوی کا نام ،اس کی کنیت،نسبت اور لقب وغیرہ کیا ہیں۔ کس طبقے ومرتبے میں اس کا شمار ہوتاہے ؟اس کی پیدائش ،اساتذہ و تلامذہ کی تفصیل،طلب حدیث کے لئے اس کے اسفار، اس کی ثقافت و دیگر حالات زندگی نیز علمائے حدیث نے اس کی حدیث...
  3. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    ۴۔علم غریب الحدیث: غریب سے مراد حدیث کے غیر مانوس اور قلیل الاستعمال الفاظ ہیں۔ایسے الفاظ کا معنی ومفہوم چونکہ لوگوں پر مخفی ہوتا ہے اس لئے یہ شرح و تفسیر کے محتاج ہوتے ہیں۔حدیث فہمی کا یہی پہلا زینہ ہے تاکہ تفہیم حدیث کے ساتھ استنباط مسائل بھی صحیح ہوسکیں۔اس لئے جوحدیث با معنی بیان ہوتی ہے...
  4. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    اہمیت: حفاظ حدیث سے یہ علم مکمل تنقیدی ذوق اور بصیرت چاہتا ہے۔ ورنہ یہ قوی امکان ہے کہ کوئی حدیث کو ضعیف یا ضعیف کو قوی بنادے۔ ائمہ محدثین کا گوعلل میں اجتہادی اختلاف ہے مگرہے نادر۔ وجہ یہ ہے کہ ان علماء کا حدیثی علم اورذوق ملتا جلتا ہے۔بقول امام عبد الرحمنؒ بن مہدی: مَعْرِفَةُ الْحَدیثِ...
  5. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    ۳۔علم علل حدیث: اس حدیث میں ایک مخفی علت ہوتی ہے جو اس کی ثقاہت کوImpugn چیلنج کرتی ہے۔یہ حدیث علت سے خالی لگتی ہے اور بظاہر ثقہ راویوں کو دکھاتی ہے اور متن کو بھی۔ مگر ہوتی وہاں علت ہی ہے۔مثلاً: اگر ایک راوی حدیث کو روایت کرے اور دوسرے اس سے اختلاف کررہے ہوں تو یہ اس مخفی علت کو باور کرانے...
  6. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    شرائط: نسخ کی یہ شرط بھی ہے کہ وہ صرف آپ ﷺ ہی کی طرف سے ہو نہ کہ کسی اور کی طرف سے ورنہ یہ نسخ نہیں ہوگا۔ جیسے دنیاوی قوانین، شرعی احکام ونصوص کے ناسخ نہیں ہوسکتے۔دوسری شرط یہ ہے کہ شارع حکم سابق کو اٹھالے اور نئے مسئلے کو نئے حکم سے بدل دیا ہے تو یہ نسخ نہیں۔اور یہ بھی شرط ہے کہ ناسخ متأخر ہو...
  7. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    اسی طرح صحابی کے قول سے بھی اندازہ لگا لیا جاتا ہے کہ یہ منسوخ ہے: جیسے: جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ: کَانَ آخِرَ الامْرَیْنِ دو کاموں میں آخری کام یہ تھا۔(سنن النسائی، کتاب الظہارۃ) یاسیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی روایت: کَانَ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ رُخْصَةً فِی أولِ الإسلامِ ثُمَّ أُمِرَ...
  8. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    سیدنا علی رضی اللہ عنہ ایک قصہ گو کے پاس سے گذرے تو اس سے دریافت کیا : کیا تم ناسخ و منسوخ کو جانتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ؓ نے فرمایا: ھَلَکْتَ وَأَھْلَکْتَ۔ تم بھی ہلاک ہوئے اور لوگوں کو بھی تم نے ہلاک کیا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کوئی سوال ہوا تو فرمانے لگے فتوی تو وہ دیا کرتا ہے جو ناسخ...
  9. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    امام نووی رحمہ اللہ المجموع شرح المہذب کے مقدمہ میں لکھتے ہیں: واعْلَمْ أَنَّ کُتُبَ الْمَذْھَبِ فِیْھَا اخْتِلَافٌ شَدِیْدٌ بَیْنَ الاَصْحَابِ بِحَیْثُ لَا یَحْصُلُ لِلْمُطَالِعِ وُثُوْقٌ یَکُوْنُ مَا قَالَہُ مُصَنِّفٌ مِنْھُمْ ھُوَ الْمَذْھَبُ۔تمہیں علم ہونا چاہئے کہ مذہبی فقہی کتابوں میں...
  10. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    ازالہ کی صورتیں: محدثین کرام نے ایسی احادیث کے مابین تعارض کو رفع کرنے کی متعدد شکلیں بیان فرمائی ہیں۔ مثلاً: ۱۔ اولاً یہ کوشش کی جائے کہ دو متعارض روایات کی ایسی تشریح کی جائے جس میں بغیر کسی تکلف کے دونوں روایات کا تعارض دور ہو جائے۔اگر یہ تعارض دور ہوجائے تو ان احادیث کو باہم جمع کرنا اور...
  11. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    غالباً اسی بناء پر امام ابن الصلاحؒنے امام ابن خزیمہؒ کا یہ قول نقل کیا ہے: میں نہیں سمجھتا کہ دو احادیث میں تضاد ہو۔ اگرکوئی سمجھتا ہے کہ ان میں تعارض ہے تو میرے پاس انہیں لائیے میں یہ تناقض دور کر کے دکھا دوں گا۔ (مقدمہ: ۲۸۵) اختلاف کی شروط: ۱۔دونوں احادیث مقبول ہوں۔ ۲۔ جس حدیث سے اختلاف...
  12. محمد نعیم یونس

    بیٹھک

    @محمد ارسلان السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہاں ہو بھتیجے؟ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گرافکس دیکھے دیر ہوگئی!!!!!!
  13. محمد نعیم یونس

    بیٹھک

    لائکڈ!
  14. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    باب ۸ حدیثی علوم کی انواع امام ابن الصلاح ؒنے علوم حدیث کی کل 65انواع بتائی ہیں اور ان کے بقول یہ حتمی انواع نہیں بلکہ مزیدکی گنجائش بھی ہو سکتی ہیں۔ ابن الملقن نے دوسو سے زائد انواع بتائی ہیں۔امام ابن حبان نے صرف ضعیف حدیث کی انچاس اقسام بتائی ہیں۔ جنہیں مدغم کرکے کم بھی کیا جاسکتا ہے۔مگرہر نوع...
  15. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    اختصار حدیث: راوی حدیث یا اس کا ناقل، اگرحدیث سے کچھ الفاظ حذف کردے تو حدیث مختصر ہوجاتی ہے۔ مگرکیا ایسا کرنا جائز ہوگا؟ محدثین نے اس کے جواز کے لئے پانچ شرطیں بیان کی ہیں۔ ۱۔ اختصاروہ درست و جائز ہوگا جس سے معنی حدیث متاثر نہ ہو اور حدیث کی اصل باقی رہے۔ جیسے استثناء ، غایت، حال اور شرط کو...
  16. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    محذوفہ کلمات: رجال سند کے درمیان (قال) اور (أنہ) جیسے کلمات کو تکرار کی وجہ سے محدثین نہیں لکھتے مگر قاری کے لئے ضروری قرار دیتے ہیں کہ وہ ان پوشیدہ کلمات کو پڑھے۔رجال سند میں حذف کلمات کی مثال یہ سند حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا الشَّافِعِیُّ، أنا مَاِلكٌ۔ ہے مگر یہ عبارت پڑھی اس طرح جائے...
  17. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    متعدد اسانید کے رمز: محدثین نے ایک اور قدم یہ اٹھایاکہ ایک ہی متن والی حدیث کی اگر دو یا دو سے زیادہ اسانیدہوں تو وہ انہیں ایک ہی متن میں جمع کردیتے ہیں۔اور دوسری سند کی مستقل پہچان کے لئے ح کا حرف لکھ دیتے ہیں جس سے ان کی مراد یہی ہوتی ہے کہ وہی حدیث اب ایک سند سے دوسری سند کی طرف منتقل ہوگئی...
  18. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    رموز حدیث: تحمل حدیث کے بعد محدثین نے ادائیگی حدیث کے لئے کچھ کلمات بطور اصطلاح متعارف کرادئے ہیں جن کا جاننا خالی از فائدہ نہ ہوگا۔ عبد السلام ہارون لکھتے ہیں: وھُنَاكَ رُمُوزٌ وَاخْتِصاراتٌ لِبَعضِ الکلماتِ أَوِ العِباراتِ نَجِدُھا فِی الْمَخطوطاتِ الْقَدیمةِ وَلَا سِیَّمَا فِی کُتُبِ...
  19. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    ۸۔ وجادۃ: (Discovery of books) یہ ہے کہ کسی معروف شخص کے ہاتھ کی لکھی کتاب حدیث کوئی پائے جس کا نہ تو اس نے سماع کیا ہو، نہ اجازت لی ہو، اور نہ ہی مناولۃً حاصل کی ہو۔ تو کیا وہ ایسی احادیث کو روایت کرسکتا ہے؟ کیونکہ یہ حدیث سیکھنے کا طریقہ نہیں۔ لفظ اداء: جمہور محدثین کہتے ہیں کہ جو ان احادیث یا...
  20. محمد نعیم یونس

    علم حدیث-مصطلحات اور اصول

    ۷۔ وصیۃ: (Bequest of books) یہ ہوتی ہے کہ شیخ اپنے سفر سے یا اپنی موت سے قبل کسی ثقہ طالب علم کو اپنی کتاب تھماتے ہوئے یہ وصیت کرے کہ وہ اسے روایت کردے یا کسی کے لئے لکھ دے۔ ابوقلابہ (م:۱۰۴ھ)جب شام میں فوت ہوئے تو اپنی کتب کی وصیت ایوب کے لئے کرگئے۔ کجاوے کے برابر یہ کتب جب ان کے پاس پہنچیں تو...
Top