الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
صحیحین پر استدراک اور استخراج:
۱۔ مستدرک:
ایسی کتاب جس میں کوئی مصنف ان احادیث کو پہلی کتاب کے موضوع اور شرائط کے مطابق جمع کردے۔اسے مستدرک کہتے ہیں۔مثلاً امام حاکم کی کتاب المُسْتَدْرَكُ عَلَی الصَّحِیحَینِ، جنہوں نے امام بخاری وامام مسلم پر استدراک لکھا ہے یعنی ان احادیث کو اپنی دانست میں یک...
صحیح احادیث صحیحین کے علاوہ
صحیحین کے علاوہ کچھ دیگر کتب حدیث بھی ہیں جن میں صحیح احادیث موجود ہیں۔جیسے صحیح ابن خزیمہ، صحیح ابن حبان، یا امام الحاکم کی مستدرک۔ مگر انہوں نے صحیح، حسن اور ضعیف میں امتیاز نہیں کیا۔اس لئے ان کی کتب میں یہ سبھی احادیث ہیں۔ بطور خاص ابن حبان کو ہی لے لیں تو وہ حدیث...
مقبول احادیث اور ان کی اقسام
یہ کل چار قسمیں ہیں:
صحیح ۔ حسن۔ محفوظ۔معروف
۱۔ حدیث صحیح اور اس کی اقسام:
بعض علماء حدیث نے صحیح کی دو قسمیں بیان کی ہیں:
صحیح لذاتہ اور صحیح لغیرہ
حدیث صحیح لذاتہ:
ھُوَ خَبْرُ الْوَاحِدِ، الْمُسنَدِ الْمُتَّصِلِ إِسْنَادُہُ، بِنَقْلِ الْعَدْلِ الضَّابِطِ،...
ان شروط کے فوائد:
ان پانچوں شروط کا فائدہ یہ ہے کہ صحیح حدیث پھر:
۔درایت وروایت ۔خواہ کسی کی ہو۔ دونوں کو اپنی شروط کے تابع کردیتی ہے۔
۔ اصول فقہ ہوں یا فقہ اسلامی دونوں کے صحیح وغیر صحیح ہونے کا تعین یہ خود کرتی ہے۔
۔ مرسل ، معضل اور شاذ احادیث یا ایسی حدیث جس میں علت قادحہ ہو یا اس کے رواۃ...
ضبط پہچاننے کے اصول:
راوی کے درجہ ضبط واتقان کو جاننے کے لئے۔
۱۔ اگر راوی حدیث اپنی روایت میں ثقہ راویوں کی موافقت کرتا ہے اورنادر ہی ان کی مخالفت کرتا ہے تو یہ راوی رواۃ میں اعلی درجے کا تام الضبط مرتبے کا ہے ۔اوراس کی حدیث صحیح لذاتہ کہلائے گی۔
۲۔ اگر ثقات کی بیشتر روایات کی راوی موافقت...
راوی کی یہ عدالت دو چیزوں سے معلوم ہوتی ہے۔
۱۔تعدیل:
علماء جرح وتعدیل میں کسی نے اسے عادل قرار دیا ہو۔دو علماء کی شرط درست نہیں۔
۲۔ شہرت واستفاضہ:
اہل علم کے ہاں اس کی عدالت و ثقاہت ایسی عام ومشہور ہوکہ اسے کسی معدل کی ضرورت نہ رہے۔ وہ مجالس علمیہ میں شرکت کرنے، ثقہ وعادل اہل علم کی رفاقت...
مقبول حدیث کی پانچ اہم شروط
ایسی مقبول حدیث کی توثیق کے لئے محدثین نے پانچ شروط رکھی ہیں تاکہ راوی اور متن دونوں کی تصدیق ہوجائے اور قابل ہوسکے۔
٭… متصل ہو:
اس حدیث کی سند میں کہیں کسی راوی کا سقوط نہ ہو۔ بلکہ سند کا ہر راوی اپنے شیخ سے براہ راست روایت کرے اور کہے: حَدَّثَنِی، یا سَمِعْتُ،...
باب۴
ردو قبول کے اعتبار سے خبر واحد کی اقسام
خبر مقبول اورخبر مردود
خبر واحد اپنی قوت وضعف کی وجہ سے یہی دو قسمیں رکھتی ہے ۔یہ بالکل ایسی ہیں جیسے فقہاء کے ضعیف وصحیح اقوال ہوتے ہیں اور فقہاء کرام ان میں سے صحیح کا انتخاب کرکے اسے قابل عمل قرار دیتے ہیں جسے وہ مفتی بہا کہتے ہیں اور باقی ضعیف...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
کیلانی مسجد، حبیب پارک، ملتان روڈ ، لاہور کے سابقہ خطیب
حسن ربانی رحمہ اللہ آج وفات پاگئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللہ تعالی ان کی مغفر ت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔
موقوف سے متعلق چند مسائل:
۱۔ صحابی کی تفسیر:
اس کی دو حالتیں ہوسکتی ہیں:
أ۔ اگر اس کی تفسیر رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب ہو تو اس کا حکم مرفوع کا ہوگا۔
ب۔ اگر نہ ہو تو وہ موقوف کہلائے گی۔
۲۔ صحابی رسول کا یہ کہنا:
جیسے:
أُمِرْنَا أَوْ نُھِیْنَا أَوْ أُمِرَ النَّاسُ وَنَحْوَہُ أو مِنَ...
نسبت کے اعتبار سے خبرواحد کی اقسام
اس کی تین اقسام ہیں۔
۱۔ مرفوع ۲۔ موقوف ۳۔ مقطوع
أ۔ مرفوع: (Raised)
لغوی تعریف:
لغت میں یہ اسم مفعول ہے۔ اور رَفَعَ الشَّئُ یَرْفَعُہُ فَھُوَ مَرْفُوعٌ سے ماخوذ ہے۔ اور وضع کی ضد ہے۔
اصطلاح:
علماء حدیث نے اس کی دو انداز سے تعریف کی ہے۔
۱۔...
خبر واحد اور نظریہ ظن:
اکثر اصولی معتزلی حضرات خبر واحد کو ظنی الثبوت کہتے ہیں کہ ظن سے یقین کا فائدہ نہیں ہوتا۔ محدثین وفقہاء نے لفظ ظن کی وضاحت کی اور شواہد سے ثابت کیا کہ
ظن: یقین و شک دونوں کا معنی دیتا ہے۔جو اصول دنیاوی معاملات کو نبھانے کا ہے محدثین نے وہی یہاں بھی لاگو کیا کہ خبر اگر...
علماء مصطلح نے صحیح مشہور حدیث کی مثال یہ دی ہے:
إِنَّ اللہَ لَا یَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعاً یَنْتَزِعُہُ۔۔۔
جسے صحابہ میں سے تین سیدنا ابن عمر، سیدنا ابوہریرہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم نے روایت کیا ہے۔
حسن مشہور کی مثال:
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَةٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ
اور ضعیف مشہور...
اقسام:
اس کی دو قسمیں ہیں:
غریب مطلق:
وَ ھُوَ مَا کَانَتِ الْغَرَابَةُ فِیْ أَصْلِ سَنَدِہِ۔ یہ وہ روایت ہے جس کی اصل سند میں غرابت یعنی فرد واحد ہو۔ اصل سے مراد جس راوی سے حدیث شروع ہوئی۔ جیسے حدیث إنما الاعمال کی سند میں سیدنا عمرؓ اصل ہیں اور منفرد ہیں۔
غریب نسبی:
ھُوَ مَا کَانَتِ...
باب۳
تعداد اسانید کے اعتبار سے خبر کی اقسام
جب ہمیں خبر یا حدیث پہنچتی ہے تو اس کی دو صورتیں ہیں: اس کے رایوں کی تعداد معین ہوگی یا غیر معین ۔جمہور محدثین نے خبر کی نسبت آپﷺ اور صحابہ وتابعین کی طرف کی ہے اور حدیث کی صرف آپﷺ کی طرف۔اس طرح :
قسم اول: متواتر
قسم ثانی:آحاد یا خبر واحد...
اقسام حدیث
آپ ﷺ کا قول ، فعل، تقریر اور آداب وشمائل چونکہ سب وحی خفی ہیں۔ اس اعتبار سے علماء حدیث نے حدیث کی متعدد اقسام بتائی ہیں۔ چند مشہور درج ذیل ہیں:
حدیث قولی: یہ آپ ﷺ کے ارشادات ہیں جوآپ ﷺ ہی کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں۔جیسے:
إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ کَلامِ النُّبُوَّةِ...