الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
عقیدہ طائفہ منصورہ
گفتارِ مترجم
عقیدہ کا علم انتہائی اشرف و اعلیٰ مرتبے کا حامل ہے، کیونکہ کسی علم کی قدر و منزلت کا تعین اس کے موضوع سے ہوتا ہے اور عقیدہ کا موضوع اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی ذات و صفات ہے، بقیہ مسائل ان کے تابع ہیں۔ دیگر اسلامی علوم کی طرح علمائے اسلام نے فن عقیدہ پر بھی بہت سی...
الانساب:
درجہ بالا سند میں آپ نے راوی کی نسبت پر بھی غور کیا ہوگا جو شہر، یا قبیلہ کے طرف عموماً ہوتی ہے۔علماء حدیث نے رواۃ کے حالات زندگی کو نسب نامے سمیت لکھ دیا ہے ۔ روایت حدیث میں یہ بڑی وقیع معلومات ہیں۔ قبائل وشعوب اور خاندان کی فروع تک کی تقسیم ان انساب میں موجود ہیں کیونکہ مستقبل کی طرف...
إسناد نازل: اسے اسناد سافل بھی کہتے ہیں۔ جو سفل سے ہے اور علو کی ضد ہے۔
اصطلاحاً: وہ سند جس میں راویوں کی تعداد دوسری حدیث کی سند کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوں۔یعنی جو عالی کے برعکس ہو۔جیسے ابن ابی الدنیا بہت لوگوں سے روایت کرتے ہیں جو سب غیر معروف ہیں۔وجہ یہ بھی تھی وہ رحلہ کم کرتے۔ پھر ادھر...
اسناد عالی واسناد نازل: اسناد کی یہ دو قسمیں ہیں۔
إسناد عالی: مصدر عُلُوّ سے یہ اسم فاعل ہے۔ اور سِفْلٌ کی ضد ہے۔
اصطلاحاً: اسے کہتے ہیں جس کی سند کے راوی دوسری حدیث کی سند کے مقابلے میں کم ہوں۔ اس کو پہچاننے کا ایک طریقہ راوی اور شیخ کے مابین کا زمانہ ہے جو شیخ کی وفات کے بعد علو سند کی...
نیز صوفیاء کا دعوی کہ ان کا شجرہ طریقت۔۔سیدنا ابوبکر وعلی رضی اللہ عنہما کے واسطے سے آپ ﷺ تک پہنچتا ہے مگریہ شجرہ بلاسند ہے۔ملا علی القاریؒ(موضوعات) میں واضح کرتے ہیں کہ صوفیاء جو اپنی نسبت حسنؒ بصری عن علیؓ سے ملاتے ہیں۔ ائمہ حدیث کے نزدیک ان کی ملاقات ہی ثابت نہیں۔تحصیل علم تو بڑی بات ہے۔ہاں...
باب ۲
علم حدیث کا موضوع
علم حدیث کا موضوع: ابن جماعہ ؒ کہتے ہیں: (تدریب۱؍۴۱ ) ومَوضُوعُہُ السَّنَدُ وَالْمَتْنُ ۔ حدیث کا موضوع سند اور متن ہے۔
سند اور اس کے معنی
لغت میں لفظ سند کے دو معنی امام ابن جماعہؒ نے بیان کئے ہیں:
لفظ’’سند‘‘ سے مرادپہاڑ کی اونچی اور بلند و بالا جگہ ہے۔اس لئے...
علم، ظن اور یقین
علم : اس سے مراد مخلوق کا علم ہے۔ کسی چیز کا صحیح ادراک، علم کہلاتا ہے۔ اور اس کا عدم ادراک جہل۔ کسی چیز کا ایسا ادراک کہ اس میں جزم نہ ہو وہ شک ہوتا ہے اور اگر جزم ہو مگر مطابق واقعہ نہ ہو وہ جہل مرکب ہے۔ مثلاً: اگر کوئی پوچھے کہ پاکستان کب بنا؟ تو جواب اگر یہ ہو: مجھے معلوم...
علم مصطلح کیوں؟
مصطلح یااصطلاح کا معنی ہے: اتِّفَاقُ قَوْمٍ عَلَی وَضْعِ الشَّئِ۔ کسی شے کو بنانے میں قوم کا اتفاق۔ یا لغوی معنی سے دوسرے معنی کی مراد بیان کرنے کے لئے کسی لفظ کا استخراج، اصطلاح کہلاتا ہے۔اس میں لغوی معنی کی کبھی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ جیسے: صلاۃ، زکوۃ یا حج وصوم وغیرہ۔
علماء...
علم حدیث کی انواع
۱۔ علم حدیث روایةً: یہ حدیث کاوہ علم ہے جس کا تعلق صرف روایت حدیث سے ہے۔اس کی تعریف یہ ہے:
هُوَعِلْمٌ یُعْلَمُ بِهِ أَقْوالُ النَّبِیِّ ﷺ وَأَفْعَالُہُ وَتَقَارِیْرُہُ، وَ ضَبطُھَا وَرِوَایَتُھَا وَتَحْرِیْرُ أَلفَاظِھَا۔ رسول اللہ ﷺ کے ہر قول و فعل اورتقریر، نیز ان کا ضبط ،...
مقدمہ ابن الصلاح میں علماء کی دل چسپی
چونکہ مؤلف نے اس کتاب میں اہم مباحث پرودئے تھے۔دیگربے شمار محاسن کی وجہ سے یہ کتاب ہر طالب علم، محدث اور عالم کے لئے مشرب علم بن گئی۔ وہ اس کے اسلوب بیان ، مختلف النوع موضوعات اور متعدد علمی فوائد کے ایسے فریفتہ ہوئے کہ انہوں نے اس کی متعدد شروحات و...
مدون
۲۔ مدون صورت میں: اس مرحلہ میں یہی چیدہ موتی باہم پروئے گئے۔لڑی سے جب لڑی ملتی گئی تو اصول حدیث بنتے گئے اوراس موضوع پر کتب آنا شروع ہوگئیں۔ ہر اصول صرف صحیح حدیث کو قبول کرنے اور ضعیف وموضوع حدیث کو رد کرنے کا بنا مثلاً: ثقہ راوی اگر ثقات کی مخالفت کرے تو ثقہ کی روایت ضعیف قرار دے کر ثقات...
غیر مدون
۱۔غیر مدون صورت میں: اس مرحلے میں اصول حدیث سے متعلق متقدم علماء کے ان تبصروں اوربکھری ابحاث اور اقوال کو جمع کیا گیاجو حدیث یا سند سے متعلق بین السطور کوئی نقدیا اہم نکتوں کی صورت میں ہوتے۔یا کسی کتاب کا کوئی ایسا باب ہوتایا ایک ہی موضوع پر مشتمل جزء یا اجزاء ہوتے۔مثلاً امام شافعیؒ (م...
تاریخ وتدوین زمانہ قبل وبعد
آپ ﷺ نے خود اس علم کو عام کرنے اسے اور اس کے مفہوم کو یاد کرنے اور اسے روایت کرنے کا ارشاد فرمایا اور اس کے حفاظ اور علماء کو بہت بابرکت دعا دی:
نَضَّرَ اللہُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِیْ فَوَعَاھَا فَأَدَّاھَا کَمَا سَمِعَھَا۔ اللہ تعالی اس شخص کو تروتازہ رکھے جو...
باب ا
علم حدیث اور مختصر تاریخ
الحمد للہ رب العالمین۔ والصلاۃ والسلام علی نبینا وحبیبنا محمد، وعلی أزواجہ أمہات المؤمنین، وذریتہ، وآل بیتہ، وأصحابہ، وأہل بیتہ وأصحابہ الطیبین الطاہرین ومن تبعہ بإحسان إلی یوم الدین۔ أما بعد:
حافظ زین الدین عبد الرحیم العراقی نے شرح الفیہ تلخیص مقدمہ ابن...
محدثین کے القاب
۱۔ امیرالمؤمنین فی الحدیث: حدیث خُلَفَائِیْ مِنْ بَعْدِیْ سے یہ اصطلاح ماخوذ کی گئی ہے۔محدثین میں یہ اعلی ترین مقام ومرتبہ اورلقب ہے۔معاصرین کے مقابلے میں جوحدیث اور علل حدیث میں اپنے حفظ ، اتقان اور گہرائی میں لاثانی ہو۔اور متاخرین کے لئے بھی وہ مرجع بن جائے۔مثلاً: ابو...
چند اہم اصطلاحات
آحاد: واحد کی جمع ہے۔یعنی وہ خبر جسے ایک راوی روایت کرے۔ محدثین ہر اس خبر کو کہتے ہیں جو متواتر کی شرائط نہ رکھتی ہو۔ متواتر کے سوا تمام روایات اخبار آحاد کہلاتی ہیں۔
ائمہ ستہ: اس سے مرادوہ چھ ائمہ محدثین ہیں جنہیں صحیح احادیث کو جمع کرنے، ان سے فقہی مسائل استنباط کرنے، انہی...
انتساب
ان شخصیتوں کے نام جن کی حدیث وعلم حدیث دوستی نے مجھے متأثر کیا۔
٭٭٭
مولائے کائنات! میرا ہر اچھا عمل میرے مشایخ کرام کے لئے صدقہ جاریہ بنادے۔
آمین یا رب العالمین
علم حدیث
امام شافعی رحمہ اللہ کے اقوال کی روشنی میں
جب میں اصحاب حدیث میں سے کسی کو دیکھتا ہوں تو یوں لگتا ہے جیسے میں نے...
تعارف
تحقیق وریسرچ کی مبادیات سے لے کر ان کی انتہاء تک جو ضابطے اور اصول ہوسکتے ہیں اور انہیں جو نام دیا جاسکتا ہے انہیں دے دیجئے مگر محدثین کی اس سلسلے میں امکانی کوششوں کی بھی داد دیجئے جو انہوں نے ایک تاریخ ساز اور عہد آفرین فن کو متعارف کرایا۔ اس علم کی تدوین کے بعد شاذ ونادر ہی کوئی نئی...
علم حدیث
مصطلحات اور اصول
مؤلف
محمد إدریس زبیر
عنوانات کتاب
۱۔ تعارف
چند اہم اصطلاحات
محدثین کے القاب
۱۔ علم حدیث اور مختصر تاریخ
تاریخ وتدوین زمانہ قبل وبعد
تدوینی مراحل: غیر مدون
مدون صورت
مقدمہ ابن الصلاح میں علماء کی دل چسپی
علم حدیث کی انواع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم روایت ودرایت: روایت...
قیام اللیل کا بیان:
رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس شخص نے ایمان کے ساتھ خالص اﷲ تعالیٰ کی رضا کے لیے رمضان میں قیام کیا اس کے گذشتہ سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘
[بخاری: ۲۰۰۹]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں (رات کی...