الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
پگڑی پر مسح
سیدنا عمروبن امیہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پگڑی پر مسح فرمایا۔
[صحیح البخاری، الوضوء، باب المسح علی الخفین، حدیث:205۔]
اسی طرح سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پگڑی پر مسح کیا۔
[صحیح مسلم، الطھارۃ، باب...
لغت عرب سے "جورب" کے معنی
عربی لغت کی معتبر کتاب قاموس:46/1 میں ہے:
ہر وہ چیز جو پاؤں پر پہنی جائے، جورب (جراب)ہے۔
"تاج العروس" میں ہے:
جو چیز لفافے کی طرح پاؤں پر پہن لیں وہ جَوْرَبْ ہے۔
علامہ عینی لکھتے ہیں کہ جورب بٹے ہوئے اون سے بنائی جاتی ہے اور پاؤں میں ٹخنے سے اوپر تک پہنی جاتی ہیں۔...
صحابہ رضی اللہ عنہم کا جرابوں پر مسح کرنا
سیدنا عقبہ بن عمروابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے اپنی جرابوں پر مسح کیا۔
[مصنف ابن ابی شیبۃ:189/1، حدیث:1987 وسندہ صحیح۔]
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کرتے ہوئے آپ نے اپنی جرابوں پر، جو...
جرابوں پر مسح کرنے کا بیان
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:
"امرھم ان یمسحوا علی العصائب والتساخین"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے وقت صحابہ کو پگڑیوں اور جرابوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔"
[صحیح] سنن ابی داود، الطھارۃ، باب المسح علی العمامۃ، حدیث:146۔ وسندہ صحیح، امام حاکم نے...
موزوں وغیرہ پر مسح کے متعلق احکام و مسائل
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
"کنت مع النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) فی سفر فاھویت لانزع خفیہ فقال: "دعھما فانی ادخلتھما طاھرتین" فمسح علیھما"
"میں ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا۔ میں نے وضو کے وقت چاہا کہ آپ کے دونوں موزے اتار...
دودھ پینے سے کلی کرنا
بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا، پھر کلی کی اور فرمایا:"اس میں چکنائی ہے۔"
[صحیح البخاری، الوضوء باب ھل یمضمض من اللبن؟ حدیث:211،وصحیح مسلم، الحیض، باب نسخ الوضوء ممامست النار، حدیث:358]
آپ نے بکری کا شانہ کھایا، اس کے بعد نماز پڑھی اور دوبارہ وضو نہ کیا۔...
ایک وضو سے کئی نمازیں ادا کرنا
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی نمازیں ایک وضو سے پڑھیں اور موزوں پر مسح بھی کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آج آپ نے وہ کام کیا جو آپ پہلے نہیں کیا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: اے عمر...
تحیۃ الوضو پڑھنے کی فضیلت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص وضو کرے اور خوب سنوار کر اچھا وضو کرے، پھر کھڑا ہوکر دل اور چہرے سے (ظاہری و باطنی طورپر)متوجہ ہوکر دو رکعت(نفل)نماز ادا کرے تو اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔"
[صحیح مسلم، الطھارۃ،باب الذکر المستحب عقب الوضوء، حدیث:234]...
وضو سے بلندی درجات
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"طہارت آدھا ایمان ہے۔"
[صحیح مسلم، الطھارۃ، باب فضل الوضوء، حدیث:223]
سیدنا ابوہرہرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے ولی دوست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوََئے سنا:
"(جنت میں)مومن کا زیور (نور)وہاں تک پہنچے گا جہاں...
خشک ایڑیوں کا عذاب
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکے سے مدینے کی طرف لوٹے۔ راستے میں ہمیں پانی ملا۔ ہم میں سے ایک جماعت نے نماز عصر کے لیے جلد بازی میں وضو کیا۔ پیچھے سے ہم بھی پہنچ گئے (دیکھا کہ) ان کی ایڑیاں خشک تھیں، انھیں پانی نہیں...
مسنون وضو سے گناہوں کی بخشش
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس وقت بندہ مومن وضو شروع کرتا ہے ، پھر کلی کرتا ہے اور ناک جھاڑتا ہے تو اس کے منہ اور ناک کے گناہ نکل جاتے ہیں، پھر جس وقت چہرہ دھوتا ہے اس کے چہرے کے گناہ نکل جاتے ہیں۔ چہرہ دھوتے وقت گناہ داڑھی کے کناروں سے بھی گرتے ہیں اور...
وضو کے دیگر مسائل
احادیث میں وضو کے اعضاء کو دو دو بار اور ایک ایک بار دھونے کا ذکر بھی آیا ہے لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اکثر عمل تین تین بار دھونے پر رہا ہے۔
ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
سب علماء کا اتفاق ہے کہ اعضاء کا ایک ایک بار دھونا بھی کافی ہے۔...
وضو کی خود ساختہ دعائیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے وضو کے شروع میں 'بسم اللہ' اور بعد میں شہادتین کا پڑھنا ثابت ہے۔ لیکن بعض لوگ وضو میں ہر عضو دھوتے وقت ایک ایک دعا پڑھتے ہیں اور وہ دعائیں مروجہ کتب نماز میں پائی جاتی ہیں۔ واضح ہو کہ یہ دعائیں سنت پاک اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم...
وضو کے بعد یہ دعا بھی پڑھیں:
"سُبحٰنَکَ اللّٰم وَبِحَمدِکَ، اشھد ان لا الہ الا انت، استغفرک واتو الیک"
"اے اللہ ! تو اپنی تمام تر تعریفات کے ساتھ 'ہرعیب سے' پاک ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے۔ میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔"
[صحیح] عمل الیوم...
وضو کے بعد کی مسنون دعائِیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"مَا مِنکُم مَن احد یتوضا فیبلغ الوضوء ثم یقول : اشھد ان لا الا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ الا فتحت لہ ابواب الجنۃ الثمانیۃ، یدخل من ایھا شاء"
"تم میں سے کوئی بھی شخص ایسا نہیں کہ جو پورا وضو کرے،...
تنبیہات
کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کے لیے الگ الک پانی لینے کا ذکر جس حدیث میں ہے اسے امام ابوداود نے حدیث:139 میں، امام نووی نے المجموع:360/1 میں اور حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہم نے التلخیص الحبیر:78/1 میں ضعیف کہا ہے۔ امام نووی اور امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی...
مسنون وضو کی مکمل ترتیب
· وضو کے شروع میں "بسم اللہ" ضرور پڑھنی چاہیے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے فرمایا:
"بسم اللہ" کہتے ہوئے وضو کرو۔"
[صحیح] سنن النسائی، الطھارۃ، باب التسمیۃ عند الوضوء، حدیث:78 وسندہ صحیح ابن حزیمۃ، الصلاۃ، باب ذکر تسمیۃ اللہ عزوجل...
تین بار ناک جھاڑنا
سیدنا ابوہرہرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب تم نیند سے بیدار ہوکر وضو کرنے لگو تو پانی چڑھا کر تین بار ناک جھاڑو کیونکہ شیطان ناک کے بانسے میں رات گزارتا ہے۔
[صحیح البخاری، بدء الخلق، باب صفۃ ابلیس وجنودہ، حدیث:3295، وصحیح مسلم،...
وضو کا بیان
نیند سے جاگ کر پہلے ہاتھ دھونا
سیدنا ابو ہرہرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اذا استیقظ احدکم من نومہ فلیغسل یدہ قبل ان یدخلھا فی وضوئہ فان احدکم لا یدری این باتت یدہ"
"جب تم نیند سے جاگو تو اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں نہ ڈالو جب تک کہ اسے 'تین...
مسواک کا بیان
سیدنا جذیفہ رضی اللہ عنہ فرمات ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد کے لیے اٹھتے تو مسواک فرماتے۔
[صحیح البخاری، الوضوء، باب السواک، حدیث:245، وصحیح مسلم، الطھارۃ، باب السواک، حدیث:255]
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو ہر دو رکعت کے بعد...