الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کچھ دن قبل بائیک پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ،اس کو"چڑی چھکا" دلانے جارہا تھا تو ایک دم شدید بارش کی وجہ سے مجبورا قریبی"اے ٹی ایم مشین" والے کیبن میں پناہ لینی پڑی۔ کافی دیر اندر کھڑے رہے بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ہم اندر محصور ہو کر رہ گئے۔اس پر مجھے تین مسافر اور غار والا قصہ یاد آگیا۔ اس...
چوتھی دلیل:
آیات متذکرہ بالا سے بوضاحت ثابت ہوچکا ہے کہ خدا نے یہود کے مکرو فریب سے حضرت مسیح علیہ السلام کو بکلی محفوظ رکھا اور انہیں اپنی طرف اٹھا لیا۔ اس کی تائید اس سے ہوتی ہے کہ اللہ نے حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق ارشاد فرمایا ہے { وَجِیْھًا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ}(۵۱) مسیح دنیا...
تیسری دلیل:
جو مدعا بالا کی مؤید ہے یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو بوقتِ محصوری آسمان پر لے جانے کو حضرت جبرائیل علیہ السلام آئے جیسا کہ سابقاً بروایت ابن عباس رضی اللہ عنہ جن کو '' علم قرآن بہ دعا نبوی صلی اللہ علیہ وسلم حاصل تھا'' مذکور ہوچکا ہے۔ اسی کی طرف قرآن مجید میں بار بار توجہ...
دلیل اوّل:
اِذْ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیْسٰی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ وَمُطَھِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اَلاٰیَۃَ۔(۱۸)
''جب کہا اللہ تعالیٰ نے اے عیسیٰ میں تجھ کو پورا لینے والا ہوں اور اپنی طرف تجھے اٹھا لینے والا ہوں، اور ان یہود سے تجھے پاک کرنے والا ہوں۔''
اس آیت میں حضرت...
ثبوت حیات مسیح علیہ السلام از قرآن مجید
حضرات !نزول قرآن کے وقت مسیح علیہ السلام کے متعلق دو قسم کے خیال تھے۔ چنانچہ مرزا صاحب راقم ہیں:
'' یہودیوں کا یہ خیال تھا کہ وہ قتل بھی کئے گئے اور صلیب بھی دئیے گئے۔ بعض کہتے ہیں کہ صلیب دے کر پھر ان کو قتل کیا گیا۔'' (۱۳)
عیسائیوں کا جو خیال تھا وہ...
باب سوم
حیات مسیح علیہ السلام
مرزا صاحب کے کاذب ہونے پر بارہویں دلیل:
حیات مسیح علیہ السلام کا مسئلہ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ عوام جہاں اپنی کم علمی اور کوتاہ نظری کے اس سے انکاری ہوجاتے ہیں۔ حالانکہ ایک ایمان دار شخص کے لیے اس میں کوئی امر محال نظر نہیں آتا۔ جس ذات باری نے اپنی قدرت کاملہ سے تمام...
کیا عیسائی بطور معارضہ کے کہہ سکتے ہیں کہ ''احد'' اور '' لا شریک لہ'' اور '' لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ''کے معنی خالص توحید کے نہیں بلکہ ایسی توحید کے ہیں جو کثرت کو متضمن ہو۔ اور خالص توحید کے معنی مسلمان لغت والوں نے اپنے عقیدے کے موافق گھڑ لیے ہیں۔
جو تمہارا جواب وہ ہمارا جواب۔
سوال:... خاتم کے...
مرزا صاحب کی تشریح:
۱۔ اسی طرح پر میری پیدائش یعنی جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں۔ میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی جس کا نام جنت تھا۔ اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی۔ اور بعد اس کے میں نکلا تھا، اور میرے بعد میرے والدین کے گھر میں اور کوئی لڑکا یا لڑکی نہیں ہوا۔ اور میں ان کے لیے خاتم الاولاد...
ضمیمہ علمیہ برختم نبوت
ذیل کے نکات ذہن میں رکھئے:
۱۔ بحث طلب مطلقاً نبوت نہیں۔ بلکہ نبوت بعد از حضور ہے لہٰذا اجرائے نبوت کے مدعی کو اس قسم کی آیت و نصوص و کھانا چاہیے۔ جس میں نصًا یا کنایۃً اس بات کا ذکر ہو کہ آپ کے بعد بھی نبوت جاری ہے۔ مطلقاً نبوت کے متعلق آیات پیش کرنا خلط مبحث ہے۔
۲۔...
پانچویں دلیل:
ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔ اصل یہ نزاع لفظی ہے خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا مکالمہ اور مخاطبہ کرے جو بلحاظ کمیت اور کیفیت دوسروں سے بہت بڑھ کر ہو اور اس میں پیش گوئیاں کثرت سے ہوں اسے نبی کہتے ہیں اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے پس ہم نبی ہیں۔ ہاں یہ نبوت تشریعی نہیں جو...
چوتھی دلیل:
اور جب کہ وہ مکالمہ و مخاطبہ اپنی کیفیت اور کمیت کی رو سے کمال درجہ تک پہنچ جائے اور اس میں کوئی کثافت اور کمی باقی نہ ہو اور کھلے کھلے طور پر امور غیبیہ پر مشتمل ہو تو وہی دوسرے لفظوں میں نبوت کے نام سے موسوم ہوتا۔ جس پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے۔ پس اسی طرح بعض افراد نے باوجود امتی...
تیسری دلیل:
مرزا صاحب لکھتے ہیں:
'' سو خدا کی یہ اصطلاح جو کثرت مکالمات ومخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا ہے۔''(۳۷۱)
معلوم ہوا کہ خدا کی اصطلاح میں نبی اس کو کہتے ہیں جس پر بکثرت غیب کا اظہار ہو۔ ایسا ہی بقول مرزا صاحب کے قرآن کی بھی یہی اصطلاح ہے (اشتہار ایک غلطی کا ازالہ) آئیے اب دیکھیں کہ کیا...
دوسری دلیل:
یہ ہے کہ مرزا صاحب نے اربعین نمبر ۴ میں لکھا ہے کہ آیت لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَتَاوِیْلِ انبیاء کے متعلق ہے یعنی جو شخص مدعی نبوت خدا پر جھوٹ باندھے وہ مارا جاتا ہے۔ مگر میں نہیں مارا گیا۔ لہٰذا میں صادق ہوں۔ (۳۷۰)
نتیجہ ظاہر ہے کہ مرزا صاحب مدعی نبوت تھے۔ اگر وہ مدعی...
پہلی دلیل:
مرزا صاحب پر ایک سوال ہوا کہ جسے بمعہ جواب مرزا صاحب ہم درج ذیل کرتے ہیں۔ یہ تحریر مرزا صاحب کے دعویٰ نبوت پر قطعی فیصلہ کن دلیل ہے اس طرح کہ سائل کہتا ہے:
'' کہ آپ مرزا صاحب نے تریاق القلوب میں تو لکھا ہے کہ میں مسیح ابن مریم سے جزوی طور پر افضل ہوں اور جزوی فضیلت ایک غیر نبی کو...
مسئلہ ختم نبوت میں مرزا صاحب کی دو رنگی
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے منافقوں کی مذمت کی۔ وجہ یہ کہ وہ مسلمانوں سے ملتے تو کہتے ہم ایمان لائے وَاِذَا خَلَوْا اِلٰی شَیٰطِیْنِھمْ(۳۶۱) جب اپنے دوستوں کی طرف جاتے تو کہتے کہ ہم تو مسلمانوں سے ٹھٹھا کرتے ہیں بعض یوں ہی مسلمانوں کو بہکانے کے لیے...
اعتراض:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مجھے یونس بن متی پر فضیلت نہ دو اور یہ بھی فرمایا کہ میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور پہلے آپ بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے تھے پھر جب حکم آگیا تو بیت اللہ کی طرف پڑھنے لگے۔
الجواب:
بیت المقدس کی منسوخی کا عذر بھی ناواقفی کی وجہ سے ہے۔...