• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ‌ ﴿٥﴾ یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے (١) اور فجر طلوع ہونے تک (رہتی ہے)۔ ٥۔١ یعنی اس میں شر نہیں۔ یا اس معنی میں سلامتی والی ہے کہ مومن اس رات کو شیطان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں۔ یا فرشتے اہل ایمان کو سلام عرض کرتے ہیں۔ یا فرشتے ہی آپس میں ایک دوسرے کو سلام...
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّ‌وحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَ‌بِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ‌ ﴿٤﴾ اس میں (ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل علیہ السلام) اترتے ہیں۔ (۱) ٤۔۱ روح سے مراد حضرت جبرائیل عليہ السلام ہیں، یعنی فرشتے حضرت جبرائیل عليہ السلام سمیت، اس رات میں زمین...
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَيْلَةُ الْقَدْرِ‌ خَيْرٌ‌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ‌ ﴿٣﴾ شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ (۱) ۳۔۱ یعنی اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے اور ہزار مہینے ۸۳ سال ۴ مہینے بنتے ہیں۔ یہ امت محمدیہ پر اللہ کا کتنا احسان عظیم ہے کہ مختصر عمر میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کے لیے کیسی...
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمَا أَدْرَ‌اكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ‌ ﴿٢﴾ تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے؟ (١) ٢۔١ اس استفہام سے اس رات کی عظمت و اہمیت واضح ہے، گویا کہ مخلوق اس کی تہ تک پوری طرح نہیں پہنچ سکتی، یہ صرف ایک اللہ ہی ہے جو اس کو جانتا ہے۔
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة القدر (سورہ قدر مکی ہے اور اس میں پانچ آیتیں ہیں۔ اس سورت کے مکی اور مدنی ہونے میں اختلاف ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ میں بھی اختلاف ہے۔ قدر کے معنی قدر و منزلت بھی ہیں، اس لیے اسے شب قدر کہتے ہیں، اس کے معنی اندازہ اور فیصلہ کرنا بھی ہیں، اس میں سال بھر کے لیے فیصلے کیے جاتے ہیں، اسی لیے اسے لیلۃ...
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِ‌ب ۩ ﴿١٩﴾ خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجدہ کر اور قریب ہو جا۔
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ ﴿١٧﴾ یہ اپنی مجلس والوں کو بلا لے۔ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ ﴿١٨﴾ ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلا لیں گے۔ (١) ١٨-۱ حدیث میں آتا ہے کہ نبی ﷺ خانہ کعبہ کے پاس نماز پڑھ رہے تھے۔ ابو جہل گزرا تو کہا اے محمد! (ﷺ) میں نے تجھے نماز پڑھنے سے منع نہیں کیا تھا؟ اور آپ ﷺ سے سخت دھمکی...
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ ﴿١٦﴾ ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے۔ (١) ١٦-۱ پیشانی کی یہ صفات بطور مجاز ہیں، جھوٹی ہے اپنی بات میں، خطا کار ہے اپنے فعل میں۔
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ ﴿١٥﴾ یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔ (١) ١٥۔١ یعنی نبی ﷺ کی مخالفت اور دشمنی سے اور آپ ﷺ کو نماز پڑھنے سے جو روکتا ہے، اس سے باز نہ آیا لَنَسْفَعَنَّ کے معنی ہیں لَنَأْخُذَنَّ تو ہم اسے اس کی پیشانی سے...
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّـهَ يَرَ‌ىٰ ﴿١٤﴾ کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔ (۱) ۱۴۔۱ مطلب یہ ہے کہ یہ شخص جو مذکورہ حرکتیں کر رہا ہے کیا نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھ رہا ہے، وہ اس کی اس کو جزا دے گا۔ یعنی یہ أَلَمْ تَعْلَمْ مذکورہ شرطوں ﴿إِنْ كَانَ عَلَى...
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَرَ‌أَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿١٣﴾ بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منہ پھیرتا ہو تو۔ (١) ١٣۔١ یعنی یہ ابو جہل اللہ کے پیغمبر کو جھٹلاتا ہو اور ایمان سے اعراض کرتا ہو أَرَأَيْتَ بمعنی أَخْبِرْنِي (مجھے بتلاؤ) ہے۔
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَوْ أَمَرَ‌ بِالتَّقْوَىٰ ﴿١٢﴾ یا پرہیزگاری کا حکم دیتا ہو۔ (۱) ۱۲۔۱ یعنی اخلاص، توحید اور عمل صالح کی تعلیم، جس سے جہنم کی آگ سے انسان بچ سکتا ہے۔ تو کیا یہ چیزیں (نماز پڑھنا اور تقویٰ کی تعلیم دینا) ایسی ہیں کہ ان کی مخالفت کی جائے اور اس پر اس کو دھمکیاں دی جائیں؟
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَرَ‌أَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ ﴿١١﴾ بھلا بتلا تو اگر وہ ہدایت پر ہو۔ (١) ١١۔١ یعنی جس کو یہ نماز پڑھنے سے روک رہا ہے، وہ ہدایت پر ہو۔
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ﴿٥﴾ جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔ كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ ﴿٦﴾ سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔ أَن رَّ‌آهُ اسْتَغْنَىٰ ﴿٧﴾ اس لیے کہ وہ اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے۔ إِنَّ إِلَىٰ رَ‌بِّكَ الرُّ‌جْعَىٰ ﴿٨﴾...
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ﴿٤﴾ جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا۔ (۱) ٤۔۱ قَلَمٌ کے معنی ہیں قطع کرنا، تراشنا، قلم بھی پہلے زمانے میں تراش کر ہی بنائے جاتے تھے، اس لیے آلۂ کتابت کو قلم سے تعبیر کیا۔ کچھ علم تو انسان کے ذہن میں ہوتا ہے، کچھ کا اظہار زبان کے ذریعے سے ہوتا ہے اور کچھ انسان قلم سے...
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    اقْرَ‌أْ وَرَ‌بُّكَ الْأَكْرَ‌مُ ﴿٣﴾ تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا ہے۔ (١) ٣۔١ یہ بطور تاکید فرمایا اور اس میں بڑے بلیغ انداز سے اس اعتذار کا بھی ازالہ فرما دیا، جو آپ ﷺ نے پیش کیا کہ میں تو قاری ہی نہیں۔ اللہ نے فرمایا، اللہ بہت کرم والا ہے پڑھ، یعنی انسانوں کی کوتاہیوں سے درگزر کرنا اس کا...
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ ﴿٢﴾ جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ (۱) ۲۔۱ مخلوقات میں سے بطور خاص انسان کی پیدائش کا ذکر فرمایا جس سے اس کا شرف واضح ہے۔
  18. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة العلق (سورہ علق مکی ہے اور اس میں انیس آیتیں ہیں۔) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ اقْرَ‌أْ بِاسْمِ رَ‌بِّكَ الَّذِي خَلَقَ ﴿١﴾ پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔ (١) ١۔١ یہ سب سے پہلی وحی ہے جو نبی ﷺ پر اس...
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَلَيْسَ اللَّـهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ ﴿٨﴾ کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے۔ (۱) ۸۔۱ جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔ پہلے گزر چکا ہے کہ ایک ضعیف حدیث میں اس کا یہ جواب دینا منقول ہے۔ [بَلَى،...
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ‌ غَيْرُ‌ مَمْنُونٍ ﴿٦﴾ لیکن جو لوگ ایمان لائے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لیے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہو گا۔ ٦-۱ آیت ما قبل کے پہلے مفہوم کے اعتبار سے یہ جملہ مبینہ ہے، مومنوں کی کیفیت بیان کر رہا ہے اور دوسرے تیسرے مفہوم کے...
Top