• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَذَكِّرْ‌ فَمَا أَنتَ بِنِعْمَتِ رَ‌بِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ ﴿٢٩﴾ تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ۔ (١) ٢٩۔١ اس میں نبی ﷺ کو تسلی دی جا رہی ہے کہ آپ وعظ و تبلیغ اور نصیحت کا کام کرتے رہیں اور یہ آپ کی بابت جو کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی طرف کان نہ...
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ‌ الرَّ‌حِيمُ ﴿٢٨﴾ ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے، (۱) بیشک وہ محسن اور مہربان ہے۔ ۲۸۔۱ یعنی صرف اسی ایک کی عبادت کرتے تھے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے، یا یہ مطلب ہے کہ اسی سے عذاب جہنم سے بچنے کے لیے دعا کرتے تھے۔
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَمَنَّ اللَّـهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ ﴿٢٧﴾ پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز و تند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا۔ (١) ٢٧۔١ سَمُومٌ، لو، جھلس ڈالنے والی گرم ہوا کو کہتے ہیں، جہنم کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    قَالُوا إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ ﴿٢٦﴾ کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے۔ (١) ٢٦۔١ یعنی اللہ کے عذاب سے۔ اس لیے اس عذاب سے بچنے کا اہتمام بھی کرتے رہے، اس لیے کہ انسان کو جس چیز کا ڈر ہوتا ہے، اس سے بچنے کے لیے وہ تگ و دو بھی کرتا ہے۔
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ ﴿٢٥﴾ اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے۔ (١) ٢٥۔١ ایک دوسرے سے دنیا کے حالات پوچھیں گے کہ دنیا میں وہ کن حالات میں زندگی گزارتے اور ایمان و عمل کے تقاضے کس طرح پورے کرتے رہے؟
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ ﴿٢٤﴾ اور ان کے ارد گرد ان کے نو عمر غلام پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وہ موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے۔ (١) ٢٤۔١ یعنی جنتیوں کی خدمت کے لیے انہیں نو عمر خادم بھی دیئے جائیں گے جو ان کی خدمت کے لیے پھر رہے ہوں گے اور حسن و جمال اور...
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ ﴿٢٣﴾ (خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) چھینا جھپٹی کریں گے (۱) جس شراب کے سرور میں تو بیہودہ گوئی ہو گی نہ گناہ۔ (۲) ٢٣۔١ يَتَنَازَعُونَ، يَتَعَاطَونَ وَيَتَنَاوَلُونَ۔ ایک دوسرے سے لیں گے۔ یا پھر وہ معنی ہیں جو فاضل مترجم...
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَأَمْدَدْنَاهُم بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٢٢﴾ ہم ان کے لیے میوے اور مرغوب گوشت کی ریل پیل کر دیں گے۔ (١) ٢٢۔١ أَمْدَدْنَاهُمْ بمعنی زِدْنَاهُمْ، یعنی خوب دیں گے۔
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّ‌يَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّ‌يَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَيْءٍ ۚ كُلُّ امْرِ‌ئٍ بِمَا كَسَبَ رَ‌هِينٌ ﴿٢١﴾ اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے...
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُ‌رٍ‌ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ‌ عِينٍ ﴿٢٠﴾ برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے۔ (١) اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں۔ ٢٠۔١ مَصْفُوفَةٍ، ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے۔ گویا وہ ایک صف ہیں۔ یا بعض نے اس کا مفہوم بیان کیا ہے...
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كُلُوا وَاشْرَ‌بُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿١٩﴾ تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے۔ (١) ١٩۔١ دوسرے مقام پرفرمایا ﴿كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الأَيَّامِ الْخَالِيَةِ﴾ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لیے ایمان کے ساتھ اعمال...
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَ‌بُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَ‌بُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ ﴿١٨﴾ جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں، (١) اور ان کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے۔ ١٨۔١ یعنی جنت کے گھر، لباس، کھانے، سواریاں، حسین و جمیل بیویاں (حورعین) اور دیگر نعمتیں ان سب پر...
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    اصْلَوْهَا فَاصْبِرُ‌وا أَوْ لَا تَصْبِرُ‌وا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿١٦﴾ جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے۔ تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدل دیا جائے گا۔ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ ﴿١٧﴾ یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں...
  14. محمد نعیم یونس

    Islam and Equality

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ اگر آپ انگلش ترجمہ میں" (pbuh)"کی بجائے ﷺ لکھیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ ان شاء اللہ۔ جزاک اللہ خیرا ۔
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَفَسِحْرٌ‌ هَـٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُ‌ونَ ﴿١٥﴾ (اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے؟ (۱) یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو۔ (۲) ١٥۔١ جس طرح تم دنیا میں پیغمبروں کو جادوگر کہا کرتے تھے، بتلاؤ! کیا یہ بھی کوئی جادو کا کرتب ہے؟ ١٥۔۲ یا جس طرح تم دنیا میں حق دیکھنے سے اندھے تھے، یہ عذاب بھی تمہیں نظر نہیں آ رہاہے...
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    هَـٰذِهِ النَّارُ‌ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ ﴿١٤﴾ یہی وہ آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے۔ (١) ١٤۔١ یہ جہنم پر مقرر فرشتے (زبانیہ) انہیں کہیں گے۔
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ‌ جَهَنَّمَ دَعًّا ﴿١٣﴾ جس دن وہ دھکے دے دے (١) کر آتش جہنم کی طرف لائے جائیں گے۔ ١٣۔١ الدَّعُّ کے معنی ہیں نہایت سختی کے ساتھ دھکیلنا۔
  18. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَتَسِيرُ‌ الْجِبَالُ سَيْرً‌ا ﴿١٠﴾ اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے۔ فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١١﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی (پوری) خرابی ہے۔ الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ ﴿١٢﴾ جو اپنی بیہودہ گوئی میں اچھل کود رہے ہیں۔ (١) ١٢۔١ یعنی اپنے کفر و باطل میں مصروف اور حق کی تکذیب و...
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَوْمَ تَمُورُ‌ السَّمَاءُ مَوْرً‌ا ﴿٩﴾ جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا۔ (١) ٩۔١ مور کے معنی ہیں حرکت و اضطراب۔ قیامت والے دن آسمان کے نظم میں جو اختلال اور کواکب و سیارگان کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے جو اضطراب واقع ہو گا، اس کو ان الفاظ سے تعبیر کیا گیا ہے، اور یہ مذکورہ عذاب کے لیے ظرف ہے۔ یعنی یہ عذاب...
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّ عَذَابَ رَ‌بِّكَ لَوَاقِعٌ ﴿٧﴾ بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے والا ہے۔ مَّا لَهُ مِن دَافِعٍ ﴿٨﴾ اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ (۱) ۸۔۱ یہ مذکورہ قسموں کا جواب ہے یعنی یہ تمام چیزیں، جو اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت کی مظہر ہیں اس بات کی دلیل ہیں کہ اللہ کا وہ عذاب بھی یقیناً واقع ہو کر رہے گا جس...
Top