• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَفَتُمَارُ‌ونَهُ عَلَىٰ مَا يَرَ‌ىٰ ﴿١٢﴾ کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں۔ وَلَقَدْ رَ‌آهُ نَزْلَةً أُخْرَ‌ىٰ ﴿١٣﴾ اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا۔ عِندَ سِدْرَ‌ةِ الْمُنتَهَىٰ ﴿١٤﴾ سدرۃ المنتہیٰ کے پاس۔ (١) ١٤۔١ یہ لیلۃ المعراج کو جب اصل شکل میں جبرائیل عليہ السلام کو...
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٣﴾ اور نہ وہ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں۔ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ﴿٤﴾ وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔ (١) ٤۔١ یعنی وہ گمراہ یا بہک کس طرح سکتا ہے، وہ تو وحی الٰہی کے بغیر لب کشائی ہی نہیں کرتا، حتیٰ کہ مزاح اور خوش طبعی کے موقعوں پر بھی آپ (ﷺ) کی...
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ ﴿٢﴾ کہ تمہارے ساتھی نے نہ راہ گم کی ہے اور نہ ٹیڑھی راہ پر ہے۔ (١) ٢۔١ یہ جواب قسم ہے۔ صَاحِبُكُمْ (تمہارا ساتھی) کہہ کر نبی ﷺ کی صداقت کو واضح تر کیا گیا ہے کہ نبوت سے پہلے چالیس سال اس نے تمہارے ساتھ اور تمھارے درمیان گزارے ہیں، اس کے شب و روز کے تمام معمولات...
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة النجم (سورة النجم مکی ہے اور اس میں باسٹھ آیتیں اور تین رکوع ہیں۔ یہ پہلی سورت ہے جسے رسول اللہ ﷺ نے کفار کے مجمع عام میں تلاوت کیا، تلاوت کے بعد آپ ﷺ نے اور آپ ﷺ کے پیچھے جتنے لوگ تھے، سب نے سجدہ کیا، ماسوائے امیہ بن خلف کے، اس نے اپنی مٹھی میں مٹی لے کر اس پر سجدہ کیا۔ چنانچہ یہ کفر کی...
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ‌ النُّجُومِ ﴿٤٩﴾ اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ (١) اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی (۲) ٤٩۔١ اس سے مراد قیام اللیل۔ یعنی نماز تہجد ہے، جو عمر بھر نبی ﷺ کا معمول رہا۔ ٤٩۔۲ أَيْ: (وَقْت إِدْبَارِهَا مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ )اس سے مراد فجر کی دو سنتیں ہیں، نوافل...
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَاصْبِرْ‌ لِحُكْمِ رَ‌بِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَ‌بِّكَ حِينَ تَقُومُ ﴿٤٨﴾ تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے (١) اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر۔ ٤٨۔١ اس کھڑے ہونے سے کون سا کھڑا ہونا مراد ہے؟ بعض کہتےہیں...
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَذَرْ‌هُمْ حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي فِيهِ يُصْعَقُونَ ﴿٤٥﴾ تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے۔ يَوْمَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُ‌ونَ ﴿٤٦﴾ جس دن انہیں ان کا مکر کچھ کام نہ دے گا اور نہ وہ مدد کیے...
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ لَهُمْ إِلَـٰهٌ غَيْرُ‌ اللَّـهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّـهِ عَمَّا يُشْرِ‌كُونَ ﴿٤٣﴾ کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے۔ وَإِن يَرَ‌وْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَاءِ سَاقِطًا يَقُولُوا سَحَابٌ مَّرْ‌كُومٌ ﴿٤٤﴾ اگر یہ لوگ آسمان کے کسی ٹکڑے کو گرتا ہوا دیکھ...
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ يُرِ‌يدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُ‌وا هُمُ الْمَكِيدُونَ ﴿٤٢﴾ کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں؟ (١) تو یقین کر لیں کہ فریب خوردہ کافر ہی ہیں۔ (۲) ٤٢۔١ یعنی ہمارے پیغمبر کے ساتھ، جس سے اس کی ہلاکت واقع ہو جائے۔ ٤٢۔۲ یعنی کید و مکر ان ہی پرالٹ پڑے گا اور سارا نقصان انہی کو ہو گا۔...
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ ﴿٤١﴾ کیا انکے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟ (١) ٤١۔١ کہ ضرور ان سے پہلے محمد ﷺ مر جائیں گے اور ان کو موت اس کے بعد آئے گی۔
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ ﴿٣٩﴾ کیا اللہ کے تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟ أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرً‌ا فَهُم مِّن مَّغْرَ‌مٍ مُّثْقَلُونَ ﴿٤٠﴾ کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بو جھل ہو رہے ہیں۔ (١) ٤٠۔١ یعنی اس کی ادائیگی ان کے لیے مشکل ہو۔
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ ﴿٣٨﴾ یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں؟ (١) (اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے والا کوئی روشن دلیل پیش کرے۔ ٣٨۔١ یعنی کیا یہ ان کا دعویٰ ہے کہ سیڑھی کے ذریعے سے یہ بھی محمد ﷺ کی طرح آسمانوں پر جا...
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَ‌بِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُ‌ونَ ﴿٣٧﴾ یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں؟ (۱) یا (ان خزانوں کے) یہ داروغہ ہیں۔ (۲) ٣٧۔١ کہ یہ جس کو چاہیں روزی دیں اور جس کو چاہیں نہ دیں یا جس کو چاہیں نبوت سے نوازیں۔ ٣٧۔۲ مُصَيْطِرٌ یا مُسَيْطِرٌ، سَطْرٌ سے ہے، لکھنے والا، جو...
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ ﴿٣٦﴾ کیا انہوں نے ہی آسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں۔ (١) ٣٦۔١ بلکہ اس کے وعدوں اور وعیدوں کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں۔
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ‌ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ ﴿٣٥﴾ کیا یہ بغیر کسی (پیدا کرنے والے) کے خود بخود پیدا ہو گئے ہیں؟ (١) یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں؟ (۲) ٣٥۔١ یعنی اگر واقعی ایسا ہے تو پھر کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ انہیں کسی بات کا حکم دے یا کسی بات سے منع کرے۔ لیکن جب ایسا نہیں ہے بلکہ...
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِ إِن كَانُوا صَادِقِينَ ﴿٣٤﴾ اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں۔ (١) ٣٤۔١ یعنی اگر یہ اپنے اس دعوے میں سچے ہیں کہ یہ قرآن محمد ﷺ کا اپنا گھڑا ہوا ہے تو پھر یہ بھی اس جیسی کتاب بنا کر پیش کر دیں جو نظم، اعجاز و بلاغت، حسن بیان،...
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ ﴿٣٣﴾ کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقعہ یہ ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے۔ (۱) ۳۳۔۱ یعنی قرآن گھڑنے کے الزام پر ان کو آمادہ کرنے والابھی ان کا کفر ہی ہے۔
  18. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ تَأْمُرُ‌هُمْ أَحْلَامُهُم بِهَـٰذَا ۚ أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ ﴿٣٢﴾ کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں؟ (۱) یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں۔ (۲) ٣٢۔١ یعنی یہ تیرے بارے میں جو اس طرح اناپ شناب جھوٹ اور غلط سلط باتیں کرتے رہتے ہیں، کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سجھاتی ہیں؟ ٣٢۔۲ نہیں بلکہ یہ سرکش اور...
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    قُلْ تَرَ‌بَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُتَرَ‌بِّصِينَ ﴿٣١﴾ کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں۔ (١) ٣١۔١ یعنی دیکھو! موت پہلے کسے آتی ہے؟ اور ہلاکت کس کا مقدر ہے۔
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ‌ نَّتَرَ‌بَّصُ بِهِ رَ‌يْبَ الْمَنُونِ ﴿٣٠﴾ کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث (یعنی موت) کا انتظار کر رہے ہیں۔ (١) ٣٠۔١ رَيْبٌ کے معنی ہیں حوادث، مَنُونٌ، موت کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ مطلب ہے کہ قریش مکہ اس انتظار میں ہیں کہ زمانے کے حوادث سے...
Top