الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ ﴿١٥٦﴾
یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے۔
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿١٥٧﴾
تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی کتاب لے آؤ۔ (١)
١٥٧۔١ یعنی عقل تو اس عقیدے کی صحت کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ کی اولاد ہے اور وہ بھی مونث، چلو کوئی نقلی دلیل ہی دکھا دو، کوئی...
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ﴿١٥٤﴾
تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿١٥٥﴾
کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟
١٥٥۔١ کہ اگر اللہ کی اولاد ہوتی تو ذکور ہوتی، جس کو تم بھی پسند کرتے اور بہتر سمجھتے ہو، نہ کہ بیٹیاں، جو تمہاری نظروں میں کمتر اور حقیر ہیں۔
أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ﴿١٥١﴾
آگاہ رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں۔
وَلَدَ اللَّـهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ ﴿١٥٢﴾
کہ اللہ تعالیٰ کی اولاد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں۔
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ ﴿١٥٣﴾
کیا اللہ تعالیٰ نے اپنے لیے بیٹیوں کو...
فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ ﴿١٤٩﴾
ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ ﴿١٥٠﴾
یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنث پیدا کیا/ (١)
١٥٠۔١ یعنی فرشتوں کو جو یہ...
وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ ﴿١٤٧﴾
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیادہ آدمیوں کی طرف بھیجا۔
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ ﴿١٤٨﴾
پس وہ ایمان لائے، (١) اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش و عشرت دی۔
١٤٨۔١ ان کے ایمان لانے کی کیفیت کا بیان سورۂ یونس: ۹۸ میں...
وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ ﴿١٤٦﴾
اور ان پر سایہ کرنے والا ایک بیل دار درخت (١) ہم نے اُگاہ دیا۔
١٤٦۔١ يَقْطِين ہر اس بیل کو کہتے ہیں جو اپنے تنے پر کھڑی نہیں ہوتی، جیسے لوکی، کدو وغیرہ کی بیل۔ یعنی اس چٹیل میدان میں جہاں کوئی درخت تھا نہ عمارت۔ ایک سایہ دار بیل اگا کر ہم نے...
فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ ﴿١٤٥﴾
پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وہ اس وقت بیمار تھے۔ (١)
١٤٥۔١ جیسے ولادت کے وقت بچہ یا جانور کا چوزہ ہوتا ہے، مضمحل، کمزور اور ناتواں۔
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ ﴿١٤٣﴾
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔
لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴿١٤٤﴾
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے۔ (١)
١٤٤۔١ یعنی توبہ و استغفار اور اللہ کی تسبیح بیان نہ کرتے، جیسا کہ انہوں نے ﴿لا...
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ﴿١٣٩﴾
اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے۔
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ﴿١٤٠﴾
جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر۔
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ ﴿١٤١﴾
پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہو گئے۔
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ...
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ ﴿١٣٦﴾
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا۔
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ ﴿١٣٧﴾
اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو۔
وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿١٣٨﴾
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟ (١)
١٣٨۔١ یہ اہل مکہ سے خطاب ہے...
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ﴿١٣١﴾
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ﴿١٣٢﴾
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے۔ (١)
١٣٢۔١ قرآن نے نبیوں اور رسولوں کا ذکر کرکے، ان کے لیے اکثر جگہ پر الفاظ استعمال کیے ہیں کہ وہ ہمارے مومن بندوں...
إِلَّا عِبَادَ اللَّـهِ الْمُخْلَصِينَ ﴿١٢٨﴾
سوائے اللہ تعالیٰ کے مخلص بندوں کے۔
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ ﴿١٢٩﴾
ہم نے (الیاس علیہ السلام کا) ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا۔
سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ ﴿١٣٠﴾
کہ الیاس پر سلام ہو۔ (١)
١٣٠۔١ الیاسین، الیاس عليہ السلام ہی کا ایک...
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ﴿١٢٧﴾
لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وہ ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے جائیں گے۔ (١)
١٢٧۔١ یعنی توحید و ایمان سے انکار کی پاداش میں جہنم کی سزا بھگتیں گے۔
أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ ﴿١٢٥﴾
کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
اللَّـهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ ﴿١٢٦﴾
اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے۔ (١)
١٢٦۔١ یعنی اس کی عبادت و پرستش کرتے ہو،...
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٢٤﴾
جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟ (١)
١٢٤۔١ یعنی اس کے عذاب اور گرفت سے، کہ اسے چھوڑ کر تم غیراللہ کی عبادت کرتے ہو۔
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ ﴿١١٦﴾
اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے۔
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ ﴿١١٧﴾
اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی۔
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿١١٨﴾
اور انہیں سیدھے راستے پر قائم رکھا۔
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي...
وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ ﴿١١٥﴾
اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دی۔ (١)
١١٥۔١ یعنی فرعون کی غلامی اور اس کے ظلم و استبداد سے۔
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ ﴿١١٤﴾
یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر بڑا احسان کیا۔ (١)
١١٤۔١ یعنی انہیں نبوت و رسالت اور دیگر انعامات سے نوازا۔
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ ﴿١١٣﴾
اور ہم نے ابراہیم و اسحاق (علیہما السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، (١) اور ان دونوں کی اولاد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والے ہیں۔ (٢)
١١٣۔١ یعنی ان دونوں...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس بات کو اچھی طرح جان لیجئے کہ ابن آدم پر سب سے پہلے جو چیز فرض کی گئی تھی کہ وہ طاغوت سے کفر کرے اور اللہ تعالی پر ایمان لائے۔ اس کی دلیل یہ آیت مبارکہ ہے:
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّـهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ۔۔۔۔ ﴿٣٦﴾
" اور ہم...