الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تخلیق
ہم ایمان رکھتے ہیں کہ:
اَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۡ وَّهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ 62لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ
ان مراتب تقدیر میں وہ تما م چیزیں شامل ہیںجو خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوں ،یا بندوں کی طرف سے صادر ہوں۔چنانچہ بندوں سے جو بھی اقوال و افعال...
مشئیت الہی
ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے،سب مشئیت الہی کا نتیجہ ہے اور اس کی مشئیت کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔پس وہی ہوا جو اللہ نے چاہا اور جو اللہ نے نہیں چاہا نہیں ہوا۔
کتابت
ہمارا ایمان کامل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قیامت تک رونما ہونے والی ہر چیز کو لوح محفوظ میں لکھ دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ ۭ اِنَّ ذٰلِكَ فِيْ كِتٰبٍ ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرٌ 70
ایمان بالقدر کے چار مراتب
علم
ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کائنات کی ہر چیز سے باخبر ہے جو کچھ ہو چکا ہے اور جو کچھ آئندہ ہونے والا اور جو ہو گا،ان سب چیزوں کو اللہ تعالیٰ اپنے ازلی اور ابدی علم کے ذریعے جانتا ہے۔اس کے علم میں جہل کا کوئی شائبہ نہیں کہ تجدید کی ضرورت پیش آئےاور نہ ہی اس کے...
فصل ہفتم
تقدیر پر ایمان
ہم اچھی اور بُری تقدیر پر پورا یقین رکھتے ہیں اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے سابقہ علم اور بتقاضائے حکمت کائنات کی ہر چیز کا (اس کے وجود سے قبل ہی) اندازہ مقرر فرمایا ہے۔
غیبی امور دنیاوی مشاہدات پر قیاس
ہر صاحب ایمان ایماندار پر فرض ہے کہ ان غیبی باتوں کے متعلق جو کتاب و سنت سے ثابت ہیں ان پر ایمان اور یقین رکھے اور دنیا میں جو کچھ مشاہدہ کر رہا ہے اس سے ٹکراؤ کی شکل پیدا نہ کرے اس سلسلہ میں بہت سی مشہور و معروف احادیث وارد ہیں۔کیونکہ اخروی امور کو دنیاوی امور...
قبر کی نعمتوں اور عذاب پر ایمان
ہم قبر کت فتنے یعنی میت سے (منکر و نکیرکے) سوالات کو بھی برحق مانتے ہیں وہ میت سے اس کے رب،دین اور نبی اکرم ﷺ کے متعلق کریں گے۔ارشاد ہے:
يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَةِ ۚ
چنانچہ مسلمان...
اہل ایمان کے لیے جنت اور کافروں کے لیے جہنم کی گواہی
ہم ہر اُس شخص کے جنتی ہونے کی گواہی دیتے ہیں جس کے لیے قرآن و سنت نے نام یا اوصاف بیان کر کے جنتی ہونے کی گواہی دی ہے۔
چنانچہ نام لے کر جن کے جنتی ہونے کی گواہی دی گئی ان میں حضرت ابوبکر،حضرت عمر،حضرت عثمان،حضرت علی اور چند دیگر حضرات صحابہ...
جنت اور دوزخ پر ایمان
ہم جنت اور دوزخ پر ایمان کامل رکھتے ہیں۔جنت نعمتوں کا گھر ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے ایمانداروں اور پرہیزگاروں کے لیے تیار کر رکھا ہے اس میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں،جو کسی آنکھ نے دیکھی ہیں نہ کسی کان نے سنی ہیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ...
پُل صراط پر ایمان
ہمارا ایمان ہے کہ جہنم پر "پُل صراط" نصب ہو گا،لوگ اپنے اعمال کے مطابق اس سے گزریں گے ،پہلے درجے کے لوگ بجلی کی چمک کی طرح (نہایت تیزی سے) گزر جائیں گے پھر علی الترتیب ہوا اور پرندوں کی طرح گزر جائیں گے جبکہ بعض تیز دوڑ کا نکل جائیں گےاور نبی کریم ﷺ پُل صراط پر کھڑے یہ دعا...
نبی اکرم ﷺ کے حوض کوثر پر ایمان
ہم رسول اللہ ﷺ کے حوض پر بھی پورا یقین رکھتے ہیں ،جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید،شہد سے زیادہ شیریں اور کستوری سے بڑھ کر خوشبودار ہو گا۔اس کا طول و عرض ایک ماہ کی مسافت کے برابر ہو گا۔اس کے پیالے حسن و جمال اور کثرت تعداد میں آسمان کے ستاروں کی طرح ہوں گےاور اُمت...
خصوصی اور عمومی شفاعت
ہم ایمان رکھتے ہیں کہ شفاعت کبری کا اعزاز صرف حضرت محمد رسول اللہ ﷺکا حاصل ہو گا،چنانچہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے اس کے حضور (لوگوں کے لیے) شفاعت کریں گے،تاکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ صادر فرما دے،یہ اس وقت ہو گا جب لوگ ناقابل برداشت پریشانی اور تکلیف میں...
بعث بعدالموت،نامہ اعمال اور موازین اعمال پر ایمان
ہم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان رکھتے ہیں یعنی جب اللہ تعالیٰ مُردوں کو اسرافیل کے دوبارہ صور پھونکنے پر زندہ کرے گا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَاۗءَ...