• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آخر کیوں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
آخر کیوں​
​
غم دنیا میں الجھا ہے کبھی سوچا آخر کیوں
ہوا بے حال ایسا تو کبھی سوچا آخر کیوں​
​
کہاں ہے وہ مسلماں جس کو تم کہتے تھے مومن ہے
نظر آتا نہیں مومن کبھی سوچا آخر کیوں​
​
کوئی مرتا ہے مر جائے، کوئی جلتا ہے جل جائے
رحم آتا نہیں اس پر کبھی سوچا آخر کیوں​
​
زمانے سے شکایت ہے کہ وہ ظالم ہے ہم مظلوم
زمانہ ہوگیاایسا کبھی سوچا آخر کیوں​
​
وہ آذانیں جنہیں سن کر پہنچ جاتے تھے مسجد میں
نہیں ایسا رہا جذبہ کبھی سوچا آخر کیوں​
​
ملی ہم کو یہ آزادی بزرگوں کی دعاؤں سے
سنبھالا کیوں نہیں اس کو کبھی سوچا آخر کیوں​
​
شہادت رنگ لائی تھی بنے اک ملک کے خادم
یہ خادم بن گئے ڈاکو کبھی سوچاہے آخر کیوں​
​
میں کیوں سوچوں میں کیوں چاہوں، بنوں کیوں ملک کا خادم
بدل دو سوچ ایسی تم کبھی سوچا ہے آخر کیوں​
​
سوالوں کی جو یہ گتھی، پریشاں کر گئی ہم کو
سوال ایسے کیئے خود سے کبھی سوچا ہے آخر کیوں٫​
 
Top