جی یہ ’’حقائق‘‘ پر مبنی ہے۔۔۔کم از کم اس کی ’’پروف ریڈنگ‘‘ کسی عالم دین سے ہی کرالیتے تا کہ اس نام نہاد حقائق پر مبنی کا کچھ تو بھرم رہ جاتا۔۔۔’’طاغوت کے پوجاری‘‘ لفظ ’’پوجاری‘‘ ا ردو ادب میں ایک شاندار ’’اضافہ‘‘ ہے۔۔۔مبروک۔
کس عالم دین سے اس کی پروف ریڈنگ کروائیں؟؟؟۔۔۔
کیونکہ آپ کے عقیدے کے مطابق پاکستان میں بسنے والے سارے ہی دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔۔۔
تو یہ معمہ کیسے حل ہوگا؟؟؟۔۔۔
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ طالبان یا القائدہ کی فکری سوچ جو مثبت ہے۔۔۔
اس کو آپ لوگ جس حد تک ہوسکے بدنام کرنے کا کنٹریکٹ لیکر بیٹھے ہیں۔۔۔
کیونکہ میں سمجھتا ہوں کے ہر وہ خاص وعام جو مسلمان ہے یہ چاہتا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں۔۔۔
اسلام کا بول بالا ہو۔۔۔ لیکن آپ کی ان غیرذمہ دارانہ کاروائیوں سے جن میں بے قصور مسلمان اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں۔۔۔
سے ایک نیا تاثر معاشرے میں عامی کے ذہن میں پروان چڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اسلامی تعلیمات سے خود کو دور کررہا ہے۔۔۔
اور آپ کی دوسری برانچ کے لوگ جو جدیدیت کا نعرہ لگاتے ہیں وہ انہیں اپنے رنگ میں رنگ رہے ہیں۔۔۔
ہم آپ کے عمل کو درست اُس وقت صحیح سمجھیں گے جب آپ کمزور پر ظلم کرنے کی بجائے۔۔۔
ان طاقتور مگرمچوں کو نشانہ بنائیں جن کی وجہ سے آپ کو یہ جواز میسر ہے یا یوں کہنا بجا ہوگا کے قتل وغارتگری کا سرٹیفیکٹ ملا۔۔۔
جس سے آپ نے ایک پر اُمن اسلامی معاشرے میں فساد برپا کررکھا ہے۔۔۔
لٰہذا تاویلات کا سہارا لینے کی بجائے جیسے ہمیں زمینی حقائق دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔
خود بھی ذرا اس فسلفے پر عمل درآمد کرکے دکھائیں۔۔۔
نہیں تو اس طرح آپ کو ہر فورم پر مزاحمت کا سامنا کرنے پڑے گا۔۔۔
جس سے بدنامی طالبان کی ہوگی۔۔۔
اور ہم چاہتے ہیں کے مدرسوں کا معیار اتنا بلند ہو کے ہمارے یہ طالب اپنی صلاحیتوں سے معاشرے میں لوگوں کی اصلاح اور تربیت کریں۔۔۔
اور ہمارا معاشرہ صحیح معنوں میں اسلامی معاشرے بن جائے۔۔۔ اس لئے ہمیں آپ کا تعاون درکار ہے۔۔۔