• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ خود کو اہلحدیث کیوں کہتے ہیں؟

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
لیکن اپنے مقلدین کو مذکورہ دلائل سے آگاہ نہیں کیا بلکہ صرف اپنے اقوال کو چھوڑ گئے۔کیونکہ امام اہل الرائے حدیث میں ضعیف تھے اور جو امام حدیث میں ضعیف ہو وہ احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا دلائل اخذ کریں گے۔۔ابتسامہ
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ محدث نہیں تھے بلکہ فقیہ تھے۔ کچھ باتیں باریک بینی کی ہوتی ہیں جو ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کرتیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے باخبر کیا صرف محدثین ہی تھے دوسری عوام اس سے کیا بے خبر تھی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
صحابہ کرام میں سے کتنوں سے احادیث مروی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پہلے خلیفہ راشد سے مروی احادیث ہی گن لیں۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بقیہ کی ان کو خبر نہ تھی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اللہ سے دعا کیا کرو کہ تمہیں اور تمام ”لامذہبب“ (نام نہاد اہلِ حدیثوں) کو عقلِ سلیم مل جائے۔ آمین یا رب العالمین

دلائل کے بغیر ہی اپنےاقوال کی اشاعت کردی۔۔۔واقعی ذہانت تو ضرب المثل ہی ہوئی نا۔۔۔۔ابتسامہ
کبھی جناب نے ”ہدایۃ“ کی اصل کتاب کو ملاحظہ فرمایا ہے؟؟؟؟؟

احتیاط کے قریب اور سنت سے بعید۔۔۔۔ابتسامہ
جناب اسلام دین فطرت ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام سنن اس کی شاہدہیں اور احتیاط ہی کا سبق دیتی ہیں نہ کہ بد احتیاطی کا۔
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ”شک“ کو چھوڑ کر ”یقین“ پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
جناب یہی میں کہنا چاہتا ہوں کہ خود کو اہلِ سنت کہہ دینے سے اہلِ سنت نہیں بن جایا کرتے بلکہ صحیح معنیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منشا کے مطابق چلنے والا ہی اہلِ سنت ہے۔
چاروں مسالک کے مانے ہوئے فقہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منشا کو پانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لہٰذا وہ سب اہلِ سنت ہیں وہ ”اہل ہوا“ نہ تھے۔ ان میں سے ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منشا کو پانے میں بقیہ کی نسبت زیادہ قریب ہیں۔
ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے نزول قرآن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے احادیث کے مسنون اور منسوخ کے دلائل لیئے ہیں۔ ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی ذہانت اور دین فہمی ضرب المثل رہی ہے۔ ان کے مسائل احتیاط کے زیادہ قریب ہیں۔ فلا شک
اس جملے میں "ہمارے نزدیک" کی قید لگائیے تو بہتر ہے۔
اجتہادی مسائل میں خطا کا احتمال بھی ہوتا ہے۔
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
94
ان میں سے ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منشا کو پانے میں بقیہ کی نسبت زیادہ قریب ہیں۔
ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے نزول قرآن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے احادیث کے مسنون اور منسوخ کے دلائل لیئے ہیں۔ ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی ذہانت اور دین فہمی ضرب المثل رہی ہے۔ ان کے مسائل احتیاط کے زیادہ قریب ہیں۔ فلا شک
امام ابو خنیفہؒ فرماتے ہیں:
میرے قول کی دلیل دیکھے بغیر فتویٰ دینا جائز نہیں۔(انوار نعمانی)
جب صحیح حدیث آ جائے تو وہی میرا مذہب ہے۔(مقدمہ ھدایہ)
نبی کریمﷺ کی حدیث اور صحابہ کے اقوال کے مقابلے میں میرا قول رد کر دو۔(ردالمختار)
میری تقلید مت کرو۔ (عقد الجید)
بھٹی صاحب کیا خیال ہے امام صاحب کے بارے میں؟
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
محترم بھٹی صاحب
یہ نعیم یوسف صاحب کہاں سے بیچ میں آگئے۔۔۔ابتسامہ
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
خیر۔۔!
قارئین کی نذر آپ کے اقوال سابقہ پیش کیے جاتے ہیں کہ جب آپ محترم بھٹی صاحب غصے میں آکر اپنے آپ کو ہی بُرا بھلا کہنا شروع ہوجاتے ہیں۔۔۔
جناب تحقیق کے لئے عقل درکار ہوتی ہے جو کہ مقلدین سے سلب ہوچکی ہے لہٰذا وہ بےچارے تحقیق کیسے کریں گے۔
اور یہ نام نہاد مقلدین (نام نہاد اس لئے کہ حقیقتا یہ اندھوں کے اندھے مقلد ہیں لا شک) سے ناممکن ہے۔
تو ہم کیا اور ہماری حیثیت کیا۔۔۔۔ابتسامہ!
یاد رہے کہ ان اقوال سے تاحال محترم بھٹی صاحب نے انکار نہیں کیا۔۔
اس لیے سوائے ان سے متفق ہونے کے ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہیں۔۔۔۔ابتسامہ!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ محدث نہیں تھے بلکہ فقیہ تھے۔ کچھ باتیں باریک بینی کی ہوتی ہیں جو ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کرتیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے باخبر کیا صرف محدثین ہی تھے دوسری عوام اس سے کیا بے خبر تھی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
صحابہ کرام میں سے کتنوں سے احادیث مروی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پہلے خلیفہ راشد سے مروی احادیث ہی گن لیں۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بقیہ کی ان کو خبر نہ تھی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اللہ سے دعا کیا کرو کہ تمہیں اور تمام ”لامذہبب“ (نام نہاد اہلِ حدیثوں) کو عقلِ سلیم مل جائے۔ آمین یا رب العالمین
سیدھا سیدھا اعتراف کریں ، کہ حدیث امام صاحب کا مشغلہ نہیں تھا ، یہی ہم کہتے ہیں کہ امام صاحب ضعیف فی الحدیث تھے ۔
کبھی جناب نے ”ہدایۃ“ کی اصل کتاب کو ملاحظہ فرمایا ہے؟؟؟؟؟
یہ امام صاحب کی تصنیف ہے ؟ آپ جن کی تقلید کرتے ہیں ، ان کی کوئی کتاب کبھی دیکھنے کا اتفاق ہوا ؟ یا آپ صاحب ہدایہ کے مقلد ہیں ؟
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ”شک“ کو چھوڑ کر ”یقین“ پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔
سبحان اللہ ۔ جس یقین پر امام صاحب عمل پیرا ہوئے ، اس میں سے بے شمار مسائل کے اندر بعد والوں کو بے یقینی پیدا ہوگئی ۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
سیدھا سیدھا اعتراف کریں ، کہ حدیث امام صاحب کا مشغلہ نہیں تھا ، یہی ہم کہتے ہیں کہ امام صاحب ضعیف فی الحدیث تھے ۔
لیکن ضعیف فی الفقہ نہیں تھے اور اسی فورم پر امام ابوحنیفہ کا قول آپ لوگوں نے بار بار لکھا ہے کہ ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ ”صحیح حدیث ہی میرا مذہب ہے“ تو جو فقہی مسئلہ انہوں نے لکھا وہ حدیث ہی سے ماخوذ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے امام صاحب نے فرمایا کہ جب تک کسی عالم کو میری دلیل معلوم نہ ہو وہ اس کے مطابق فتویٰ نہ دے

یہ امام صاحب کی تصنیف ہے ؟ آپ جن کی تقلید کرتے ہیں ، ان کی کوئی کتاب کبھی دیکھنے کا اتفاق ہوا ؟ یا آپ صاحب ہدایہ کے مقلد ہیں ؟
تمام ”لا مذہب“ (نام نہاد اہلِ حدیث) تنقید تو ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ پر ان کا نام لے کر کرتے ہیں!!!

سبحان اللہ ۔ جس یقین پر امام صاحب عمل پیرا ہوئے ، اس میں سے بے شمار مسائل کے اندر بعد والوں کو بے یقینی پیدا ہوگئی ۔
بے یقینی پیدا نہیں ہوئی ”پیدا“ کی گئی۔ فلا شک
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
لیکن ضعیف فی الفقہ نہیں تھے
سنت کو جاننے کا بڑا ذریعہ حدیث ہے جبکہ حدیث میں امام صاحب تہی دست تھےاور دین کے ایک بڑے ماخذ سے لاعلمی سے دین میں تفقہ حاصل نہیں ہوتا ۔۔۔ابتسامہ!
اسی وجہ سے امام صاحب نے فرمایا کہ جب تک کسی عالم کو میری دلیل معلوم نہ ہو وہ اس کے مطابق فتویٰ نہ دے
اور آج تک مقلدین کو اُن کی دلیل معلوم نہ ہوسکی۔۔۔ابتسامہ!
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
میرے قول کی دلیل دیکھے بغیر فتویٰ دینا جائز نہیں۔(انوار نعمانی)
جب صحیح حدیث آ جائے تو وہی میرا مذہب ہے۔(مقدمہ ھدایہ)
نبی کریمﷺ کی حدیث اور صحابہ کے اقوال کے مقابلے میں میرا قول رد کر دو۔(ردالمختار)
میری تقلید مت کرو۔ (عقد الجید)
ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے اقوال کی عربی تحریر اس ثبوت کے ساتھ کہ یہ انہی کا فرمان ہے تحریر فرمادیں۔

یہ نعیم یوسف صاحب کہاں سے بیچ میں آگئے۔۔۔ابتسامہ
اوہ ہو واقعی جناب کے ساتھ زیادتی ہوگئی۔ میری طرف سے اجازت ہے آپ وہاں اپنا نام لکھ لیں۔ شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔ ابتسامہ (پتہ نہیں اس کی بھی مجھے اجازت ہے کہ نہیں)۔
 
Top