• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ کا جوتا، آپ کا سر - مکالمہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
سہج صاحب یار کمال ہے! آپ نے تو بے شرمی سے سارے ریکارڈ توڑ دئے۔ ایسا غلط بیانی کرنے والا، مغالطے باز،ہٹ دھرم اور بے شرم میں نے امین اوکاڑوی کے بعد آپ کو اور ملنگ کو دیکھا۔ بھائیوں اللہ سے ڈر جاؤ اور امین اوکاڑوی کے غلام احمد قادیانی حنفی جیسے برے انجام کو ذہن میں رکھو۔ کہیں کثرت سے جھوٹ بولنے اور احادیث کا مذاق اڑانے کی وجہ سے تم لوگوں کا انجام بھی اپنے حنفی بھائی قادیانی جیسا نہ ہو۔ہم تو صرف مشورہ دے سکتے ہیں باقی آپ کے اپنے اختیار میں ہے جتنا چاہو اپنا نامہ اعمال سیا ہ کرو۔

سہج صاحب ہر موضوع میں ذلت اور رسوائی اٹھاتے ہیں اور ہمیشہ موضوع پر بات کرنے کے بجائے ادھر ادھر کی فضول باتوں پر اپنی پوری توانائی خرچ کر ڈالتے ہیں۔ اب یہی موضوع دیکھ لیں کہ ہمارے اعتراضات اور سوالات کا جواب دینے کے بجائے اپنے سوالات کئے جارہے ہیں کہ انکا جواب دے دو حالانکہ اگر ان سوالات کا جواب سہج صاحب کو دے بھی دیا جائے تو اس سے ہمارے موضوع کا جواب تو پھر بھی ان پر ادھار ہی رہے گا۔خیر پڑھنے والے تو خود ہی فیصلہ کر لینگے کہ کسی بھی جگہ سہج صاحب اینڈ کمپنی ہمارے کسی اعتراض کا معقول جواب نہیں دے پائی۔اور دفع الوقتی کے تحت ادھر ادھر کی ہانک کر ٹائم پاس کر رہی ہے۔

لیجئے سہج صاحب آپ کے دیرینہ سوال کا جواب حاضر ہے لیکن آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے جواب پر اعتراض کرنے سے پہلے اسے دلیل سے غلط ثابت کرنا۔
آخر میں اپنا سوال نامہ دہراتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آئیندہ مراسلہ میں کم از کم مسٹر گڈ مسلم ہی گڈ مسلم ہونے کا ثبوت دیں گے کہ اپنی دلیل پیش کردیں

١:رفع الیدین فجر کی سنتوں کی طرح ہے؟
٢:یا عصر کی سنتوں کی طرح؟
٣:اگر فجر کی سنتوں کی طرح ہے تو کس دلیل سے؟۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٤:اگر عصر کی سنتوں کی طرح ہے تو کس دلیل سے؟۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٥:دس جگہ رفع یدین کرنے کی دلیل ۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٦: اٹھارہ جگہ رفع یدین کی نفی کی دلیل۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)


شکریہ
سب سے پہلے تو ہم آپ سے یہ دریافت کرنا چاہیں گے کہ اس سوال کو پوچھنے کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ کسی بھی سنت پر عمل کرنے سے پہلے اس کا درجہ متعین کرتے ہو۔ اگر ہاں تو دس سنتیں اور اسکے متعین کردہ درجے بتاؤ۔ ہر سنت اور اسکے درجے کے ساتھ ابوحنیفہ کا قول پیش کرنا نہ بھولنا کیونکہ آپکی دلیل قول امام ہے۔ قرآن و حدیث اہل حدیث کی دلیل ہے جس سے آپ استدلال نہیں کرسکتے۔

ہم اہل حدیث وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اس راستے پر ہونگے جس پر آج میں اور میرے صحابہ ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہرفعل اور قول پر عمل کرتے رہے نہ تو کسی فعل کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود درجہ متعین کرکے صحابہ کو بتایا اور نہ ہی صحابہ نے اپنے تئیں ایسا کوئی کام کیا۔اب چونکہ اہل حدیث رسول اللہ اور صحابہ کے نقش قدم کے پیرو ہیں اس لئے یہ کیسے ممکن ہے کہ عمل کے لئے ہم کسی سنت کا درجہ متعین کریں کہ فلاں سنت فجر کی سنت کی طرح ہے یا عصر، مغرب اور عشاء کی سنت کی طرح۔ پس ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس سہج صاحب کے سوال کا جواب نہیں۔

اب چونکہ ہم آپکے سوال کا جواب نہ ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں۔اور آپ کا دعویٰ ہے کہ:
مقلدین تو اپنے امام اور امام کے مقلد ائمہ سے سمجھ لیتے ہیں کہ انہوں نے قرآن، سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماع کی روشنی میں کیا نتیجہ نکالا
اس لئے اب آپ اپنے اس سوال کا خود ہی جواب عنایت فرمادیں کہ رفع الیدین فجر کی سنت کی طرح ہے یا عصر کی سنت کی طرح؟ قرآن وحدیث سے بذریعہ قول ابوحنیفہ۔ کیونکہ آپ خود ہی فرما رہے ہیں کہ مقلدین اپنے امام سے ہر مسئلہ سمجھ لیتے ہیں۔ تو سہج صاحب اس سوال کا جو جواب آپ کے امام نے قرآن،سنت اور اجماع کی روشنی میں آپ کو سمجھایا ہے وہ ہمیں بھی سمجھا دیں۔ اب یہ آپ کے دعویٰ کا امتحان بھی ہے اور آپ کے امام کے علم کی آزمائش بھی ہے۔ اگر آپ کا یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوجائے اور آپ اپنے امام سے کوئی جواب نہ پیش کرسکیں تو ایسے امام کو چھوڑ کر جس کو کچھ نہیں آتا ہمارے کسی عالم کی تقلید اختیار کرلینا کیونکہ ہر اہل حدیث عالم قرآن وحدیث کو امام صاحب سے بہتر سمجھتا ہے۔والحمداللہ

نہیں مسٹر گڈ مسلم نہیں ایسے نہیں پیمانے مختلف ہیں دلیل آپ کی صرف قرآن اور حدیث ہے ہم اہل بدعت کی دو اور بھی دلیلیں ہیں اجماع اور قیاس ،ہماری بات آپ نہ کریں صرف اپنا عمل رفع یدین پر ثابت کریں صرف قرآن اور حدیث سے اپنا "اثبات" ثابت کریں دس جگہ کرنے کا اور اٹھارہ جگہ "نہ "کرنے کا ،
ہمارے علماء کی تحریریں اور تقرریں گواہ ہیں کہ اہل حدیث نے ہمیشہ چار رکعات کی نماز میں چار مقامات پر رفع الیدین کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسے احادیث صحیحہ سے ثابت بھی کیا ہے۔لہذا ہمارا جو دعویٰ ہے وہ ہماری دلیل سے ثابت ہے۔والحمداللہ

سہج صاحب آپ ہمارے کسی مستند ومعتبر عالم کی تحریر اور تقریر سے ثابت کردیں کہ انہوں نے نماز میں اٹھارہ جگہ رفع الیدین نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہو۔جب آپ ثابت کردوگے تو ہم اس پر دلیل بھی پیش کردینگے۔ ظاہر ہے ہم تو اسی چیز کو ثابت کرینگے جس چیز کا ہم دعویٰ کرینگے۔ آپ نے جو امین اوکاڑوی کے اگلے ہوئے گندے نوالے چبا ئے ہیں اس کا ثبوت ہمارے ذمہ نہیں ہے۔ دعویٰ امین اوکاڑوی کا ہے دلیل بھی اسی کے یا اسکے مقلدین کے ذمہ ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اخلاق، ادب، تمیز، تہذیب۔۔۔
کہیں، کچھ تو خیال کریں کہ کیا ہمارا دین ہمیں یہی کچھ سکھا رہا ہے؟؟؟
فقط موضوع پر ، مخالف کی ذاتیات پر اترے بغیر بات کرنے میں ایسی کیا انا مانع ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اخلاق، ادب، تمیز، تہذیب۔۔۔
کہیں، کچھ تو خیال کریں کہ کیا ہمارا دین ہمیں یہی کچھ سکھا رہا ہے؟؟؟
فقط موضوع پر ، مخالف کی ذاتیات پر اترے بغیر بات کرنے میں ایسی کیا انا مانع ہے۔
جزاک اللہ!
آئیندہ خیال کیا جائے گا۔ان شاء اللہ
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
محترم سہج بھائی شروع تھریڈ سے اب تک بےتکے سوالات کےارد گرد گھومتے پھر تےہوئے اپنا بھی ٹائم ضائع کررہے ہیں اورہمارا بھی۔ اگر آپ ہمارے سوالات کےجواب دینا برداشت نہیں کرتےتو پھر اپنے سوالات کو برداشت کرتےہوئے اپنےتک ہی محدود رکھا کریں۔اور ان سوالات کو صفحات فورم پر لاکر اپنی جہالت کا ثبوت مت دیا کریں۔شکریہ
پہلی پوسٹ میں بیان شدہ مقلدین کے متناقض اقوال کے ضمن میں مختلف سوالات کیے گئے۔
س1۔
مقلدین ان متناقض اقوال میں سے کس کو مانتے ہیں ؟ (پوسٹ نمبر7)
س2۔
جب قول امام کی تقلید واجب ہے تو پھر اتنے سارےمتناقض اقوال کیوں ؟(پوسٹ نمبر7)
س3۔
یہ اختلاف اتباع کی وجہ سے ہے یا تقلید کا ثمرہ ہے ؟(پوسٹ نمبر7)
س4۔
ایک طرف آپ لوگ ہر بات کا جواب قرآن وحدیث سے یہ کہہ کر طلب کرنے کی کوشش کرتے ہو کہ آپ لوگ بس قرآن وحدیث کو ہی مانتے ہو۔ اور دوسری طرف ہمارے خلاف ہمارے علماء کے شاذ اقوال بھی بطور حجت پیش کرتے ہو۔اس دوگلا پالیسی کاجواب؟ (پوسٹ نمبر16)
س5۔
ہمیں امام ابوحنیفہ علیہ الرحمۃ سے ایک باسند صحیح روایت ہی پیش فرمادیں جس میں یہ وضاحت ہو کہ ترک رفع سنت ہے عدم رفع سنت نہیں۔ یا پھر امام صاحب سے کوئی ایسی روایت باسند صحیح پیش فرمادیں کہ ترک رفع اور رفع دونوں سنت ہیں۔یا پھر غیر مقلد بنتے ہوئے صرف ایک صحیح حدیث جس میں ہو کہ ترک رفع اور رفع دونوں سنت ہیں۔(پوسٹ نمبر19)
س6۔
سہج بھائی کے نزدیک جب رفع اور ترک رفع دونوں سنت ہیں تو پھر زندگی میں پڑھی جانےوالی کتنی نمازوں میں دونوں پر کتنی کتنی بار عمل کرچکے ہیں ؟ (پوسٹ نمبر19)
س7۔
سہج بھائی آپ نے رفع اور ترک رفع دونوں کو یہ کہہ کر سنت بنا دیا کہ دلائل دونوں طرف ہیں۔تو سوال کیا گیا تھا کہ دونوں طرف کے دلائل ایک طرح کے، ایک حیثیت کے اور ایک درجہ کے ہیں یا مختلف ؟(پوسٹ نمبر19)
س8۔
سہج بھائی نےرفع کرنے اور نہ کرنے والے دونوں پر ملامت نہ ہونے کا کہا جس پر سوال ہوا کہ سہج بھائی آپ اس طرح کی تمام سنتیں بتائیں گے کہ کتنی اس قبیل کی شریعت میں سنتیں ہیں۔اوردوسرا جو قول ملامت نہ کرنے والا نقل کیا اس پر دلیل بھی پیش کریں گے ماخذ شریعت سے پیش کردیں یا پھر اگر ماخذ شریعت میں بھی نہیں ملتی تو تقلید کا صحیح حق اداء کرتے ہوئے اس بارے قول امام ہی پیش فرمادیں۔(پوسٹ نمبر19)
س9۔
نماز شروع کرتے وقت جو آپ لوگ رفع الیدین کرتے ہیں اس کا درجہ فجر کی سنتوں کی طرح ہے یا عصر کی سنتوں کی طرح۔؟ (پوسٹ نمبر19)
س10۔
آپ بادلائل ثابت کریں کہ آپ رفع اور عدم رفع دونوں کو فجر کی سنتوں کی طرح مانتے ہیں یا عصر کی سنتوں کی طرح ؟ (کیونکہ آپ دونوں کے سنت ہونے کے قائل ہیں پوسٹ نمبرگیارہ کی روشنی میں) یہ حیثیت ومقام بادلائل بیان کرتےہوئے پھر یہ بھی ثابت کریں کہ اگر کوئی آدمی فجر اور عصر کی سنتوں کو پوری زندگی نہیں پڑھتا تو کس دلیل سے ہم اس کو ملامت کاحق دار نہیں ٹھہرائیں گے۔(پوسٹ نمبر19)
س11۔
پوسٹ نمبر30 میں موضوع متعین کرکے بحث ومباحثہ کرنے کو کہا گیا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ؟
اگر ان سوالوں کےجوابات اسی تھریڈ میں دیےجاچکےہیں تومحترم سےعرض ہے کہ اس پوسٹ کالنک فراہم کردیں۔اصل موضوع پر بحث سے چھٹکارا حاصل کرتےہوئے سہج بھائی مختلف حیلے بہانے کرتے چلے جارہےہیں
1۔کھبی کہتے ہیں کہ آپ اپنے اصول پر قرآن وحدیث سے دلیل پیش کریں
2۔کبھی کہتے ہیں کہ آپ قرآن وحدیث کے علاوہ اجماع، قیاس، قول صحابی وغیرہ کو نہیں مانتے
3۔کبھی رفع الیدین فجر کی سنتوں کی طرح ہے یا عصر کی سنتوں کی طرح پر قرآن وحدیث سے دلیل طلب کررہے ہیں
4۔کبھی ایسی آیت وحدیث کوطلب کرتے ہیں کہ جس میں یہ صراحت ہو نمبرایک دو تین کی طرح کہ رفع الیدین دس جگہ کرنا ہے اور اٹھارہ جگہ نہیں کرنا
الغرض اس طرح کے لایعنی اور موضوع سے کوسوں دور کی باتیں کرتےہوئے بغیر وجہ طول دیئے جارہے ہیں۔حالانکہ جب اس بات پر بحث ومباحثہ کےلیے کہا گیا ہے کہ محترم آپ اور ہم میں رفع کےسنت اورعدم سنت ہونے کا اختلاف ہے۔پہلے اس پر بادلائل بات کرلیں اس کے بعد رفع الیدین کادرجہ کیا ہے پر بھی بات ہوجائے گی۔الخ
گزارش:
محترم سہج بھائی آپ سے پہلے بھی گزارشات کی گئی اور اب بھی کرتا ہوں کہ لایعنی، فضول باتوں اور بے تکے سوالات سے گریز کریں اور اصل موضوع پر آئیں وہ یہ کہ رفع الیدین کے بارےمیں آپ مقلدین کا دعویٰ منسوخیت کا ہے۔کیونکہ سنت آپ بھی مانتے ہو اور ہم بھی لیکن آپ لوگ سنت ماننے کے ساتھ پھر اس سنت کےمنسوخ ہونے کے بھی قائل ہو۔اس لیے ہم اس پر بحث کریں گے کہ رفع الیدین آیامنسوخ ہوئی بھی ہےکہ نہیں ؟
جب نسخ اور عدم نسخ پر سیر حاصل بحث ہوجائے گی۔اس کے بعد اس سنت کی اہمیت وفضلیت کو بھی متعین کیا جاسکتا ہے۔
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
محترم سہج بھائی شروع تھریڈ سے اب تک بےتکے سوالات کےارد گرد گھومتے پھر تےہوئے اپنا بھی ٹائم ضائع کررہے ہیں اورہمارا بھی۔ اگر آپ ہمارے سوالات کےجواب دینا برداشت نہیں کرتےتو پھر اپنے سوالات کو برداشت کرتےہوئے اپنےتک ہی محدود رکھا کریں۔اور ان سوالات کو صفحات فورم پر لاکر اپنی جہالت کا ثبوت مت دیا کریں۔شکریہ
السلام علیکم مسٹر گڈ مسلم
مسٹر گڈ مسلم السلام علیکم کہنا بھول گئے شاید ؟آئندہ یاد رکھئے گا ۔شکریہ
آپ کہتے ہیں کہ میں شروع تھریڈ میں اب تک " بے تکے" سوالات کررہا ہوں۔ بھئی سب سے پہلے تو یہ جان لیں آپ مسٹر گڈ مسلم کہ اس تھریڈ میں سوالات میں نے ہی شروع کئے ،اور آپ اس کو جاننے کا اعتراف کرچکے ہیں ۔ اور یہ بھی مان لیں کہ مسٹر شاہد نزیر کا یہ تھریڈ سوالیہ نہیں بلکہ جوابیہ ہے ۔
جزاک اللہ خیرا شاہد نزیر بھائی

مفتی عبداللہ صاحب!شاہد نزیر بھائی کا یہ تھریڈ اس دیوبندی کا جواب ہے جس نے کہا ہے کہ فع الیدین کی تمام احادیث صحیح نہیں ہیں (نعوذباللہ)
اب محمد ارسلان صاحب کی اس وضاحت کی اگر کسی نے تردید کی ہے ابھی تک یہ کہہ کر کہ نہیں میں (شاہد نزیر) نے یا کسی نے کہا ہو کہ شاہد نزیر نے جواب میں نہیں بلکہ سوال میں یہ تھریڈ قائم کیا ہے اور اب اہل سنت والجماعت دیوبند اس تھریڈ کا جواب دیں ؟ جب ایسا مطالبہ تھریڈ قائم کرتے وقت نہیں کیا گیا اور بعد میں میرے سوالات کے جواب دینے کی بجائے مجھے یہ کہنا کہ پہلے میں لیڈنگ مراسلے کا جواب دوں ، مسٹر گڈ مسلم میں جواب تو تب دوں ناں کہ آپ لوگ پہلے میرے اٹھائے گئے سوالوں کے جواب دیں ۔باقی بیچ میں کچھ سوالوں کے جوابات میں دیتا بھی چلا آیا ہوں ان پر آ پکی خاموشی سے مجھے خوشی ہوئی۔
اور ان سوالوں میں بے تکا پن کیا ہے ؟ کیا حدیث مانگنا آپ کے خیال میں بے تک ہے؟ بھئی اس کے سوا میں نے مانگا ہی کیا ہے دیکھنے کو ؟ یہ الگ بات ہے کہ آپ کے پاس سوائےئ حدیث و قرآن کے باقی سب کچھ ہے دکھانے کو ۔ (یہ مراسلہ طویل نہ ہو اسلئے مثالیں نہیں دیتا)
میرے سوالات کے جواب دینے کی بجائے آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ
" آپ ہمارے سوالات کےجواب دینا برداشت نہیں کرتےتو پھر اپنے سوالات کو برداشت کرتےہوئے اپنےتک ہی محدود رکھا کریں۔اور ان سوالات کو صفحات فورم پر لاکر اپنی جہالت کا ثبوت مت دیا کریں"
آپ شاید بھول گئے کہ میں اقراری جاہل ہوں۔ اسلئے مزید ثبوت دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اور آپ کے سوالات جو آپ ابھی ابھی قائم فرمارہے ہیں یا میرے سوالات کے بعدپیش کئے ہیں انکا جواب مجھ سے فیالحال نہ مانگیں کیونکہ آپ مقروز ہیں اور شاید نزید بھی اور بشیر الحسینوی صاحب بھی کہ مجھے بتادیں کہ
سوال نامہ
١:رفع الیدین فجر کی سنتوں کی طرح ہے؟
٢:یا عصر کی سنتوں کی طرح؟
٣:اگر فجر کی سنتوں کی طرح ہے تو کس دلیل سے؟۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٤:اگر عصر کی سنتوں کی طرح ہے تو کس دلیل سے؟۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٥:دس جگہ رفع یدین کرنے کی دلیل ۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٦: اٹھارہ جگہ رفع یدین کی نفی کی دلیل۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
ان سوالوں میں ایسی کون سی بے تکی بات ہے کہ انہیں میں فورم کے صفحات پر نہ لاوں؟ میں پھر کہتا ہوں کہ کیا آپ لوگوں سے حدیث کا مطالبہ کرنا "جہالت" ہے ؟ اگر ہے تو دلیل فراہم کیجئے یا پھر جاہل کا مطالبہ پورا کیجئے اور اپنا دعوی ثابت کیجئے کہ آپ اہل حدیث ہیں۔ اصول بھی یاد رکھئیے گا اپنے حدیث پیش کرتے ہوئے۔


اگر ان سوالوں کےجوابات اسی تھریڈ میں دیےجاچکےہیں تومحترم سےعرض ہے کہ اس پوسٹ کالنک فراہم کردیں۔اصل موضوع پر بحث سے چھٹکارا حاصل کرتےہوئے سہج بھائی مختلف حیلے بہانے کرتے چلے جارہےہیں
ان سوالوں کو بعد میں دیکھ لیں گے۔ان شاء اللہ۔ مسٹر گڈ مسلم آپ مہربانی کیجئے پہلے میری طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب دیجئے ۔

الغرض اس طرح کے لایعنی اور موضوع سے کوسوں دور کی باتیں کرتےہوئے بغیر وجہ طول دیئے جارہے ہیں۔حالانکہ جب اس بات پر بحث ومباحثہ کےلیے کہا گیا ہے کہ محترم آپ اور ہم میں رفع کےسنت اورعدم سنت ہونے کا اختلاف ہے۔پہلے اس پر بادلائل بات کرلیں اس کے بعد رفع الیدین کادرجہ کیا ہے پر بھی بات ہوجائے گی۔الخ
گزارش:
محترم سہج بھائی آپ سے پہلے بھی گزارشات کی گئی اور اب بھی کرتا ہوں کہ لایعنی، فضول باتوں اور بے تکے سوالات سے گریز کریں اور اصل موضوع پر آئیں وہ یہ کہ رفع الیدین کے بارےمیں آپ مقلدین کا دعویٰ منسوخیت کا ہے۔کیونکہ سنت آپ بھی مانتے ہو اور ہم بھی لیکن آپ لوگ سنت ماننے کے ساتھ پھر اس سنت کےمنسوخ ہونے کے بھی قائل ہو۔اس لیے ہم اس پر بحث کریں گے کہ رفع الیدین آیامنسوخ ہوئی بھی ہےکہ نہیں ؟
جب نسخ اور عدم نسخ پر سیر حاصل بحث ہوجائے گی۔اس کے بعد اس سنت کی اہمیت وفضلیت کو بھی متعین کیا جاسکتا ہے۔
ناتو آپ نے رفع یدین کو سنت ثابت کیا ہے ابھی تک یعنی دس جگہ کرنے کو اور اٹھارہ جگہ ترک کرنے کو، اور ناہی درجہ بتانے کی کوشش کی ہے جبکہ آپ سنت کے درجوں کے قائل ہو ۔ مجھے سمجھا دیں کہ آپ کو کس ڈر نے روکا ہوا ہے میرے سوال کے جواب دینے میں جبکہ میں کہہ چکا ہوں کہ
مسٹر گڈ مسلم یہی حال تو آپ کے ہاں بھی ہے ، ہے کہ نہیں ؟ ہمارے علماء کی باتیں چھوڑیں فی الحال ، بلکہ اپنا عمل بتائیں کہ آپ رفع یدین کو کس دلیل سے "سنت" کہتے ہیں ؟ بھئی پہلے اپنا رفع یدین ثابت تو کریں ،دلیل پیش کریں دلیل جسمیں صاف صاف زکر ہو کہ رفع یدین کرنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے یعنی ایسا اللہ نے بتایا ہو یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا ہو کہ رفع یدین کرنا فلاں فلاں جگہ میری سنت ہے اور فلاں فلاں جگہ نہ کرنا میری سنت ہے ۔ معاف کیجئے گا مسٹر گڈ مسلم آپ کے اصول یہی ہیں کہ اللہ کا فرمان اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ، امتیوں کے قول آپ کے ہاں "حجت نیست" اسلئے مسٹر گڈ مسلم آپ سب سے پہلے تو رفع یدین کا اثبات پیش کریں دس جگہ اور نفی پیش کریں اٹھارہ جگہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ثابت کریں دس جگہ کرنا اور اٹھارہ جگہ نہ کرنا ۔ پھر ان شاء اللہ میں ہمارے علماء کی مختلف قسم کی رائے رفع یدین کے بارے میں جوہیں ان کے بارے میں ضرور ضرور تبصرہ کروں گا ، اور اگر آپ حدیث سے دس جگہ کا اثبات اور اٹھارہ جگہ کی نفی اور "دلیل" سے رفع و عدم رفع کو سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ثابت نہیں کرسکتے تو پھر پہلی پوسٹ پہلی پوسٹ کا رٹا نہیں لگائیں اور " ری ی ی ی ی سرچ" کریں اپنے عقیدہ رفع یدین پر جناب اور چھوڑیں اپنے مولویوں کی باتوں پر عمل کرنا اور خود جانیں کہ رفع و عدم رفع آپ کی دلیل سے کہاں سنت ہے اور کہاں نہیں۔
ضرور بات کروں گا آپ کے مطالبہ پر بھی لیکن جو پہلے آیا ہے اسے پہلے جواب ملنا چاھئیے کہ نہیں؟
پہلے آپ ثابت کریں
رفع یدین سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے ،دس جگہ کرنا اور اٹھارہ جگہ چھوڑنا؟
ان سوالوں کے جواب بھی

١:رفع الیدین فجر کی سنتوں کی طرح ہے؟
٢:یا عصر کی سنتوں کی طرح؟
٣:اگر فجر کی سنتوں کی طرح ہے تو کس دلیل سے؟۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٤:اگر عصر کی سنتوں کی طرح ہے تو کس دلیل سے؟۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٥:دس جگہ رفع یدین کرنے کی دلیل ۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
٦: اٹھارہ جگہ رفع یدین کی نفی کی دلیل۔(کیونکہ آپ ماشاء اللہ اہلحدیث جو ہیں بغیر دلیل کچھ نہیں بتاتے،مانتے،کرتے)
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
لایعنی، بے مقصد اور ٹائم ضیاع باتوں کو چھوڑ کر موضوع پر بات کرتےہوئے محترم سہج بھائی چلیں پھر بسم اللہ کرتے ہیں
رفع الیدین کےمتعلق آپ اپنا دعویٰ وشرائط لکھیں اس کےبعد میں لکھوں گا۔
اگر اسی دھاگہ میں مناسب سمجھیں تو اسی میں لکھ دیں ورنہ نیو دھاگہ اوپن کرلیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
سہج صاحب بحث و مباحثہ کرنا آپ کے بس کا روگ نہیں ہے اس لئے آپ کوئی اور کام کریں۔ آپکی فضول، بے معنی اور لایعنی گفتگو سے آپ کا فرقہ بدنام ہورہا ہے۔اب تو مجھے آپکی گفتگو پڑھ کر الٹی آنے لگی ہے۔
اب محمد ارسلان صاحب کی اس وضاحت کی اگر کسی نے تردید کی ہے ابھی تک یہ کہہ کر کہ نہیں میں (شاہد نزیر) نے یا کسی نے کہا ہو کہ شاہد نزیر نے جواب میں نہیں بلکہ سوال میں یہ تھریڈ قائم کیا ہے اور اب اہل سنت والجماعت دیوبند اس تھریڈ کا جواب دیں ؟ جب ایسا مطالبہ تھریڈ قائم کرتے وقت نہیں کیا گیا اور بعد میں میرے سوالات کے جواب دینے کی بجائے مجھے یہ کہنا کہ پہلے میں لیڈنگ مراسلے کا جواب دوں
محمدارسلان بھائی کی بات کہ یہ کسی دیوبندی کا جواب ہے درست نہیں ہے۔ یہ بات اس قدر واضح ہے کہ مضمون کو پڑھنے والا ہر شخص خود باآسانی جان لے گا۔اسی لئے ہمیں اس بات کی تردید کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ لیکن آپ پر آفرین ہے کہ آپ نے یہ جاننے کے باوجود کہ ارسلان بھائی کے کمنٹس غلط فہمی پر مبنی ہیں انکی غلط بات کو قبول کرکے ان کی اندھی تقلید کرلی ہے۔ اب اس مسئلہ میں تو آپ امام ابوحنیفہ کے مقلد نہیں رہے بلکہ ہمارے ارسلان بھائی کے اندھے مقلد ہوگئے ہیں۔ مبارک ہو محمد ارسلان بھائی آپ کو ایک دیوبندی مقلد۔

اور آپ کے سوالات جو آپ ابھی ابھی قائم فرمارہے ہیں یا میرے سوالات کے بعدپیش کئے ہیں انکا جواب مجھ سے فیالحال نہ مانگیں کیونکہ آپ مقروز ہیں اور شاید نزید بھی اور بشیر الحسینوی صاحب بھی
ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کا تو ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔آپ کو ہر سوال کا جواب دینے کے بعد بھی ہم کس طرح مقروض ہیں یہ بات ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ آپ کے اس سوال کا جواب جو آپ اس موضوع میں شروع سے کرتے چلے آرہے ہو اس کا جواب میں نے پوسٹ نمبر 36 پر دے دیا ہے۔ امید ہے کہ اب اس سوال کو نہیں دہراینگے اور ہم نے جو آپکے سوال پھر اس کےجواب کے ضمن میں آپ سے جو سوال کیا ہے اسکا جواب عنایت فرمائینگے۔ ورنہ سوچیں کتنی شرمندگی کی بات ہوگی کہ آپ ہم سے بار بار ایک ایسا سوال کررہے ہیں جس کا جواب خود آپکے بلکہ آپکے امام کے پاس بھی نہیں ہے۔

ان سوالوں کو بعد میں دیکھ لیں گے۔ان شاء اللہ۔ مسٹر گڈ مسلم آپ مہربانی کیجئے پہلے میری طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب دیجئے ۔
آپ کے تمام سوالوں کے جواب دئے جاچکے ہیں ملاحظہ فرمائیں۔پوسٹ نمبر 36
اگر ان جوابات پر کوئی اعتراض ہے تو دلیل سے واضح کریں۔

مجھے سمجھا دیں کہ آپ کو کس ڈر نے روکا ہوا ہے میرے سوال کے جواب دینے میں جبکہ میں کہہ چکا ہوں کہ ضرور بات کروں گا آپ کے مطالبہ پر بھی لیکن جو پہلے آیا ہے اسے پہلے جواب ملنا چاھئیے کہ نہیں؟
پہلے تو ہم آئیں ہیں اس لئے جواب تو پہلے ہمیں ملنا چاہیے۔ آپ یہاں پوسٹ نمبر ١١ سے تشریف لائے ہیں۔ اب آپ بتائیں پہلی پوسٹ والا پہلے آیا ہے یا گیارویں پوسٹ والا پہلے آیا ہے؟؟؟

ناتو آپ نے رفع یدین کو سنت ثابت کیا ہے ابھی تک یعنی دس جگہ کرنے کو اور اٹھارہ جگہ ترک کرنے کو، اور ناہی درجہ بتانے کی کوشش کی ہے جبکہ آپ سنت کے درجوں کے قائل ہو ۔
رفع الیدین کو سنت ثابت کرنا ہمارا موضوع نہیں ہے اور نہ ہی دس جگہ کرنے اور اٹھارہ جگہ ترک کرنے کا ہمارا دعویٰ ہے۔ اس لئے ہم ان سوالوں کے جواب دینے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپکے ثانی الذکر سوال کا جواب دیں تو برائے مہربانی پہلے اس دعویٰ کو کسی معتبر اہل حدیث عالم سے ثابت کریں۔
 

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
فورم پر اس میں سے بھی اردوفورمز پر اوراردوفورمز میں بھی مذہبی مباحث پر کوئی بھی بحث اسی لئے تشنہ تکمیل رہ جاتی ہے کہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ "ٹودی پوائنٹ "بات کیاہے۔ اور"موضوع پر بحث"کسے کہتے ہیں۔ بات نکلتی ہے دورتک ہی نہیں بلکہ دوردراز تک چلی جاتی ہے اورنتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات ہوتے ہیں کہ کچھ بھی نتیجہ نہیں نکلتا۔فریقین ایک دوسرے کوبرابھلاکہہ کر سب وشتم کرکے ایک دوسرے کے بزرگوں پر تبراکرکے الگ ہوجاتے ہیں۔ اگربحث ومباحثہ اسی کانام ہے توپھربہترہے کہ آدمی اپنے اوقات کوکسی اچھے کام میں لگائے۔وقت کامفید اورمثبت استعمال کرے۔

زیربحث موضوع میں جوشاہد نذیر صاحب نے چھیڑاہے اس میں بنیادی باتیں صرف دوہی باتیں تھیں جس کامیں استفسار کیاتھا اورجس کوشاہد صاحب نے اپنے مراسلے میں معقول اعتراض بتایاتھا لیکن انہی اعتراض کی وضاحت کرتے کرتے وہ اگرشتم نہیں تو"سب" کی سطح پر آچکے ہیں ۔

بنیادی اعتراض صرف یہ ہے کہ جن حنفی علماء کے اقوال شاہد نذیر نے پیش کئے ان کی تقلید کون کرتاہے دلیل کے ساتھ واضح کریں
اگران کی کوئی تقلید نہیں کرتا توان اقوال میں اہل حدیث علماء کے رفع یدین کے سلسلے میں مختلف اقوال میں کیابنیادی فرق ہے۔

یہ دو بنیادی باتیں ہیں۔ اگرہم اس پر بات کریں گے تو بات مثبت اورمفید انداز میں آگے بڑھ سکے گی۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
بنیادی اعتراض صرف یہ ہے کہ جن حنفی علماء کے اقوال شاہد نذیر نے پیش کئے ان کی تقلید کون کرتاہے دلیل کے ساتھ واضح کریں
ندوی بھائی اگر تقلید آپ لوگ نہیں کرتے تو پھر لکھ دو کہ ہم شاہ ولی اللہ حنفی، یوسف لدھیانوی دیوبندی، ریاست علی بجنوری دیوبندی، شاہ عبدالقادر دہلوی، سید فخر الدین احمد دیوبندی، عبدالغنی طارق لدھیانوی دیوبندی، انوار خورشید دیوبندی، امین اوکاڑوی، محمود الحسن دیوبندی، حبیب الرحمنٰ اعظمی دیوبندی، محمد پالن حقانی دیوبندی، سرفراز خان صفدر دیوبندی، شیخ محمد بن حیات سندھی حنفی، محمد عاشق الہی میرٹھی دیوبندی، مفتی عبدالشکورقاسمی دیوبندی، محمد حبیب اللہ ڈیروی دیوبندی، سے ہاتھ صاف کرتے ہیں ۔کہ جو انہوں نے لکھا وہ غلط تھا۔اور ہم ان کی اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں۔
سیدھی اور سیمپل سی بات ہے۔آپ نام لے لے کر لکھیں کہ ہم اپنے ان علماء سے ہاتھ صاف کرتےہیں۔ہم اس بات کا اقرار کرلیں گے کہ آپ اپنے علماء کی تقلید کرتے ہیں۔کیا خیال ہے؟ لیکن جب تک آپ نہیں لکھیں گے تب تک جان بھی نہیں چھوٹے گی۔
یا کوئی اصول وضع کرلیں (جیسا کہ ہمارا اصول ہے کہ جو بھی بات جس کی طرف سے بھی ہو اگر ماخذ شریعت سے اس پرصحیح دلیل ہے۔تو ہم ماننے کو تیار ہیں ورنہ ہم نہیں مانتے۔) تاکہ اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے آپ لوگوں کے ساتھ بحث کی جائے۔
اگران کی کوئی تقلید نہیں کرتا توان اقوال میں اہل حدیث علماء کے رفع یدین کے سلسلے میں مختلف اقوال میں کیابنیادی فرق ہے۔
ندوی بھائی کیوں آپ بچوں کی سی باتیں کررہے ہیں۔ اب آپ کو فرق بھی ہم بتائیں؟ صرف دنیاوی تعلیم رکھنے والا میٹرک،ایف اے کا لڑکا بھی پڑھ کر واضح بتاسکتا ہے کہ پہلی پوسٹ میں بیان شدہ مقلدین علماء کے اقوال اور سہج بھائی کی طرف سے پیش کردہ علمائے اہل حدیث کے اقوال میں کیا فرق ہے۔
آپ کے علماء کے جتنے اقوال پہلی پوسٹ میں شاہد بھائی نے بیان کیے ہیں ہر ایک کے ساتھ علمائے اہل حدیث کے پوسٹ کردہ اقوال کا موازنہ کیا جائے یا پھر مجموعی طور پر۔آپ بتائیں کہ آپ کس طرح موازنہ چاہتے ہیں۔
نوٹ:
محترم سہج بھائی آپ کی اور میری بات مسئلہ رفع الیدین پر ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اب جب بھی پوسٹ کرنا تو نیو دھاگہ کھول کر یا پھر اسی دھاگےمیں رفع الیدین سے متعلق آپ کا کیا دعویٰ ہے وہ تحریر کردینا۔تاکہ پر بحث کوجلد شروع کیا جاسکے۔
 

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
ندوی بھائی اگر تقلید آپ لوگ نہیں کرتے تو پھر لکھ دو کہ ہم شاہ ولی اللہ حنفی، یوسف لدھیانوی دیوبندی، ریاست علی بجنوری دیوبندی، شاہ عبدالقادر دہلوی، سید فخر الدین احمد دیوبندی، عبدالغنی طارق لدھیانوی دیوبندی، انوار خورشید دیوبندی، امین اوکاڑوی، محمود الحسن دیوبندی، حبیب الرحمنٰ اعظمی دیوبندی، محمد پالن حقانی دیوبندی، سرفراز خان صفدر دیوبندی، شیخ محمد بن حیات سندھی حنفی، محمد عاشق الہی میرٹھی دیوبندی، مفتی عبدالشکورقاسمی دیوبندی، محمد حبیب اللہ ڈیروی دیوبندی، سے ہاتھ صاف کرتے ہیں ۔کہ جو انہوں نے لکھا وہ غلط تھا۔اور ہم ان کی اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں۔
سیدھی اور سیمپل سی بات ہے۔آپ نام لے لے کر لکھیں کہ ہم اپنے ان علماء سے ہاتھ صاف کرتےہیں۔ہم اس بات کا اقرار کرلیں گے کہ آپ اپنے علماء کی تقلید کرتے ہیں۔کیا خیال ہے؟ لیکن جب تک آپ نہیں لکھیں گے تب تک جان بھی نہیں چھوٹے گی۔
یا کوئی اصول وضع کرلیں (جیسا کہ ہمارا اصول ہے کہ جو بھی بات جس کی طرف سے بھی ہو اگر ماخذ شریعت سے اس پرصحیح دلیل ہے۔تو ہم ماننے کو تیار ہیں ورنہ ہم نہیں مانتے۔) تاکہ اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے آپ لوگوں کے ساتھ بحث کی جائے۔
انسان کا ذہن اگرانتشار کاشکار ہو اوردماغ طیش کی وجہ سے کچھ سوچنے پرآمادہ نہ ہو تواسی طرح کی تحریریں معرض وجود میں آتی ہیں۔
آپ ہم سے تومطالبہ کرتے ہیں کہ ہم لکھ کردیں کہ ہم ان علماء سے ہاتھ صاف کرتے ہیں اورخود ایک اصول کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جس طرح آپ اپنے اصول کو واضح کہتے ہیں کہ کہ ماخذ شریعت سے اس پر صحیح دلیل ہے توماننے کو تیار ۔اس سے بھی زیادہ صاف اورواضح بات یہ ہے کہ ہم ان علماء کی تقلید نہیں کرتے
اس کے بعد آپ کااگرمطالبہ ہے کہ ہم اپنے ان علماء سے ہاتھ صاف کرلیں توپھر آپ خود اپنے ان علماء کی باتیں جن پر صحیح دلیل بقول اوربزعم آپ قائم نہیں ہے جلاکیوں نہیں دیتے ؟
اگرآپ کو یہ حق ہے کہ اپنے اصول بیان کرکے ہرچیز سے بری الذمہ ہوجائیں تواس سے زیادہ یہ ہمارے لئے آسان ہے کہ ہم مذکورہ علماء کی تقلید نہیں کرتے
لیکن اگراس واضح بیان کے باوجود آپ کا مطالبہ ہے کہ ہم ہاتھ صاف کردیں توپھرہمارابھی مطالبہ ہے کہ آپ جس قول کو مانتے ہیں اس کے مخالف اقوال والے علماء کی کتابیں نذرآتش کردیں۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top