جو تعریف تھانو ی صاحب نے کی ہے )اجتہادو تقلید کا آخری فیصلہ ،ص 108: کیا اسکے مطا بق احناف پر اہل سنت والجماعت کا اطلا ق کرنا ٹھیک ہے ؟
بالاکوٹی بھائی۔۔۔
آج کل جن حالات سے اُمت مسلمہ گذر رہی ہے۔۔۔
اس تناظر میں دیکھیں تو ایسے لاتعداد سوالات ہیں جو ذہن میں آتے ہیں۔۔۔
لیکن بڑے سے بڑے علماء ومحدثین بھی جوابات دینے سے اجتناب برتتے ہیں۔۔۔
اس کی وجہ شاید یہ ہے کے اُمت مسلمہ میں فتنے جتنی تیزی سے پھیل رہے ہیں یا پھیلائے جارہے ہیں۔۔۔
ان فتنوں سے اُمت کو نقصان کم سے کم ہو۔۔۔
سب سے پہلے تو میں اس موضوع کے عنوان سے ہی اختلاف کروں گا۔۔۔
جو میرا ذاتی حق ہے۔۔۔
لیکن اختلاف بھی اُسی وقت قابل قبول ہوتا ہے جب اس کی سند کھری ہو۔۔۔
کیونکہ ہر زی شعور شخص یہ بات جانتا ہے کے کچی اینٹوں پر عمارت زیادہ دیر کھڑی نہیں رہتی۔۔۔
لیکن اُس کے باوجود بھی اگر کوئی ایسا عمل کرے تو نقصان کا ذمہ دار ظاہر ہے وہ خود ہی ہوگا۔۔۔
اور جیسا کے میں نے کہا تھا۔۔۔
مجھے اس موضوع کے عنوان سے اختلاف ہے تو اس کی وجہ بھی میں بیان کردوں۔۔۔
تاکہ پڑھنے والے دوستوں کو میرے اعتراض کی وجہ کا علم ہوجائے۔۔۔
کیا عنوان کا نام یہ رکھنا ضروری تھا کے۔۔۔
ائمہ اربعہ میں کسی ایک کی تقلید پر اجماع
اب اس بات کا جائزہ لیں اس تقلید اور اتباع کے چکر میں اُمت مسلمہ کے بیچ ایک خلش پیدا ہوگئی ہے۔۔۔
دوسری بات کے تقلید پر اجماع کیسے ہوتا جب لاتعداد مسائل میں ایک دوسرے کے اختلافات ہیں۔۔۔
چلیں آئمہ کو چھوڑ دیں۔۔۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے اپنے عقیدت مندوں میں۔۔۔
بریلوی مکتبہ فکر
دیوبندی مکتبہ فکر
کے خود کے عقائد میں کتنا اختلاف ہے۔۔۔ حالانکہ شجر جا کر ملتا امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے ہی ہے۔۔۔
ایک نے قبرپرستی اور قبروں سے فیض حاصل کرنے کو مشغلہ بنا کر مشرکین کا قلع قما کردیا۔۔۔
تو دوسرے نے عرش اور مراقبوں میں بازی ماری ہے رھبانیت بھی شرما گئی۔۔۔ بقول اقبال یہ ہیں مسلمان جنھیں دیکھ کر شرمائیں یہود۔۔۔
میں نے خود دیکھا ہے مسجدوں میں عامی کو اپنے عقائد کی طرف مائل کرنے کے لئے۔۔۔
ان دونوں مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات ایک دوسرے پر گمراہی کے الزامات کیسے دھرتے ہیں۔۔۔
پھر امام ابوحنفیہ رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک سے تعلق رکھنے والے حضرات کا۔۔۔
امام مالک، امام شافعی اور امام بن حنبل رحمہ اللہ علیہ سے بہت سے مسائل میں کھلم کھلا موجود ہے۔۔۔
یہ باتیں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔۔۔
لیکن ان تمام تر حقائق کو جاننے کے بعد بھی اگر کوئی اس طرح کا موضوع بنا کر فرمائشی پروگرام چلائے تو۔۔۔
تو کیا ضروری ہے اس کا حصہ بنا جائے۔۔۔
شعلے پر ہوا ماری جائے تو اس کا مقصد ہوتا ہے آگ کو بھڑکایا جائے۔۔۔
لیکن آگ بھڑکنے کے بعد اس پر ہوا مارنے کا مقصد ہے اس کو پھیلادیا جائے۔۔۔
میں دعوٰے سے کہہ سکتا ہوں آئمہ رابعہ میں سے کسی ایک کی تقلید پر کبھی بھی اتفاق نہیں ہوگا۔۔۔
اور اس مثال کا تھریڈ کو تسلی سے مطالعہ کے بعد سمجھا آسان ہوجائے گا۔۔۔
کے امام شافعی رحمۃ اللہ نے امام ابوحنیفہ رحمۃ کی اقتداء میں نماز میں رفع یدین نہیں کیا۔۔۔
اچھا رفع یدین نہ کرنے پر اس کو سرخی بنادیا۔۔۔
اور کرلیتے تو کیا جواز پیش کیا جاتا؟؟؟۔۔۔
حالانکہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے استاد محترم رفع یدین کیا کرتے تھے۔۔۔
ہم اگر مقلد کی ضد متبع بیان کریں تو وضاحتیں مانگی جاتی ہیں۔۔۔ سلف وصالحین سے ثابت کریں۔۔۔
اور یہ ہی کام آل دیوبند کے بزرگان دین کریں تھوڑی سی ہوشیاری کے ساتھ تو انہیں حکم الامت کے خطاب سے نوازا جاتا ہے۔۔۔
واللہ اعلم۔۔۔
والسلام علیکم۔۔۔