• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ائمہ اربعہ میں کسی ایک کی تقلید پر اجماع ؟

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
ایک بات بتاؤگے حرب بھائی اپنے ماں باپ کی بات بلا دلیل مانتے ہو یا بغیر دلیل کے
پہلے تو آپ یہ بتائیں کہ بلا دلیل اور بغیر دلیل میں کیا فرق ہے ؟
دوسری بات آپ اگر کسی کی بات مانتے ہیں مثلا ً ماں باپ کی ہی تو مع دلیل یا بلا دلیل ؟
اگر مع دلیل مانتے ہیں تو بقول آپ کے غیر مقلد اور اگر بلا دلیل مانتے ہیں تو بقول آپ کے مقلد
اب آپ بتائیں کہ مقلد ابی حنیفہ کہلوانے کے آپ لائق رہیں گے ؟
 
ابوفاتح

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
0

ارے بھائی ہاتھ پھسل گیا تھا بالدلیل لکھ رھا تھا ہو گیا بلا دلیل۔ پہلے یہ بتائیں یہ گڈ مسلم کیا بلا ہے مسلم بھی گڈ اور بیڈ ہوتا ہے کیا؟ کیا برٹش امپورٹیڈ ہو۔ جب تم زبان میں بھی انگریزوں کی تقلید کی وفا داری نبھا رہے ہو تو امام صاحب کوکیا چیلنچ کروگے۔ پہلے اپنا نام مسلمانوں والا کرو اس کے بعد اس کے بعد کسی مسلمان سے بحث کرنا۔ گڈ مسلم لکھنا کون سی حدیث میں ہے
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
ایک بات بتاؤگے حرب بھائی اپنے ماں باپ کی بات بلا دلیل مانتے ہو یا بغیر دلیل کے
السلام علیکم۔
ابو فاتح بھائی۔۔۔ سب سے پہلے تو محدث فورم پر آپ کو خوش آمدید کہنا چاہوں گا۔۔۔
اور اللہ سے دُعا ہے کے وہ آپ آمد ہمارے اور آپ کے لئے خیر کا باعث بننے آمین ثم آمین۔۔۔

ابوفاتح بھائی مجھے آپ کے سوال کرنے کا ڈھنگ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔۔۔
آپ اگر چاہتے تو سوال تھوڑا مہذب انداز میں بھی کرسکتے تھے۔۔۔مثال کے طور پر۔۔۔
ایک بات بتائیں حرب بھائی آپ اپنے والدین کی بات بلادلیل مانتے ہیں یا بغیر دلیل کے۔۔۔
یہ ہوتا ہے طریقہ مہذب انداز میں علمی گفتگو کرنے کا۔۔۔
لیکن میں آپ کے طرز مخاطب کو نظر انداز کررہا ہوں۔۔۔
اس اُمید پر کے آئندہ آپ اخلاق کو ملحوظ رکھیں گے۔۔۔

اچھا اب جو سوال آپ نے پوچھا ہے۔۔۔
اس کا جواب ملاحظہ کیجئے۔۔۔
سمع أنسا يقول قال رسول الله صلی الله عليه وسلم لا يؤمن أحدکم حتی أکون أحب إليه من ولده ووالده والناس أجمعين
انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمہارے میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوتا جس وقت تک کہ اس کو میری محبت اپنی اولاد اور اپنے والدین اور تمام لوگوں سے زیادہ نہ ہو۔۔۔ (سنن نسائی:جلد سوم:حدیث نمبر 1317 )۔۔۔

عن أنس عن النبي صلی الله عليه وسلم ح و حدثنا آدم بن أبي إياس قال حدثنا شعبة عن قتادة عن أنس قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم لا يؤمن أحدکم حتی أکون أحب إليه من والده وولده والناس أجمعين
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والد اور اسکی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔۔۔ (صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر ١٤)۔۔۔

ارشاد باری تعالٰی ہے۔۔۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ
اے ایمان والو! تم اپنی آوازوں کو نبیِ مکرّم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز سے بلند مت کیا کرو

عن أنس قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم لا يؤمن عبد وفي حديث عبد الوارث الرجل حتی أکون أحب إليه من أهله وماله والناس أجمعين
انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی بندہ کوئی شخص مومن نہیں ہوگا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے تمام متعلقین اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوں۔۔۔(صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 170)۔۔۔

اس میں صالحین اور بزرگان دین بھی آگے۔۔۔

واللہ اعلم۔۔۔
والسلام علیکم۔۔۔
 
ابوفاتح

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
0
السلام علیکم
نصیحت فرمانے کا شکریہ
بھائی میں اپنی عادت سے مجبور ہوں کان پکڑتا ہوں
بھائی میں نے آپ کو استاد نہیں بنا یا جو مجھے احادیث سنا رہے ہو
میں نے تو جو معلوم کیا بس اس کا جوب دیدیا جائے کہ ماں باپ کی بات بالدلیل مانتے ہیں یا بلا دلیل
غصہ کرنا حرام صبر کرنا سنت آپ تو علامہ فضلا ہو صبر کرو سنت کو زندہ کرومیں نے تو ایک سنت پر عمل کرلیا کان پکڑلئے
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم
نصیحت فرمانے کا شکریہ
نہیں بھائی جان ابھی نصیحت کہاں شروع کی ہے۔۔۔
وہ تو بس اعتراض رقم کروایا تھا۔۔۔ المھہم۔۔۔

ملاحظہ کیجئے۔۔۔
جرنل نالج۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔
ماں باپ تو ہندو کے بھی ہوتے ہیں۔۔۔
ماں باپ تو یہودیوں کے بھی ہوتے ہیں۔۔۔
ماں باپ عیسائیوں کے بھی ہوتے ہیں۔۔۔
ماں باپ شیعوں کے بھی ہوتے ہیں۔۔۔
ماں باپ دیوبندیوں کے بھی ہوتے ہیں۔۔۔
ماں باپ بریلویوں کے بھی ہوتے ہیں۔۔۔
ماں باپ یقینا میں دعوٰے سے کہہ سکتا ہوں نعمان بن ثابت رحمہ اللہ کے بھی ہونگے۔۔۔
اب جو آخر ہستی ہیں۔۔۔
آپ کو آپ کے سوال کا جواب وہاں سے ملے گا۔۔۔
لیکن اُس کے لئے آپ کو اپنے ماں باپ سے سوال اسی ڈھنگ سے کرنے بعد ہوسکتا ہے جواب مل جائے۔۔۔

کے کیا امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے ایسا کوئی قول منسوب ہے؟؟؟۔۔۔
یا علماء دیوبند کے ملفوظات میں یا اُن کی بنائی ہوئی شریعت میں اس معقول سوال کا کوئی جواب موجود ہے۔۔۔
اگر مل جائے تو پیشگی مبارک باد قبول کیجئے۔۔۔
اور اگر نہ ملے تو۔۔۔ سیرت پڑھ لیجئے گا۔۔۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی۔۔۔
کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین بلوغت میں پہنچنے سے پہلے اورنبوت ملنے سے پہلے ہی وفات پاچکے تھے۔۔۔

مجھے قوی اُمید ہے کے جس اُمید سے آپ ہیں ان شاء اللہ آپ کے سوال کا جواب مل جائے گا۔۔۔
لیکن اگر موروسی بدنصیبی کاوش کے حصول میں پیر پھیلائے حائل رہی تو۔۔۔نیچے دیا گیا پتہ نوٹ کرلیں
مولوی باجنوری اُن سے پوچھ لیجئے گا۔۔۔
قابل لگتے ہیں۔۔۔
وہ بہتریں نسخہ تجویز کریں گے۔۔۔

آخر میں ماشاء اللہ بہت پیاری بات کی آپ نے۔۔۔
کے آپ نے ایک سنت پر عمل کر لیا کان پکڑلئے۔۔۔
اب ذرا یہ بھی بتادیتے کے یہ سنت کہاں سے جھپٹی آپ نے۔۔۔
کیونکہ سنت کی تعریف بہت آسان ہے۔۔۔
اگر نہیں پتہ تو نیچے دئے گئے پتہ پر رجوع کریں۔۔۔
یعنی مولوی باجنوری سے پوچھ لیجئے گا۔۔۔

والسلام علیکم۔۔
واللہ اعلم۔۔
 
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
جو تعریف تھانو ی صاحب نے کی ہے )اجتہادو تقلید کا آخری فیصلہ ،ص 108: کیا اسکے مطا بق احناف پر اہل سنت والجماعت کا اطلا ق کرنا ٹھیک ہے ؟
 
مذکورہ بالا اقسام میں سے جو بھی آپ پر صادق آرہا ہو سی ذیل میں بیان فرمادیں کون سے ماں باپ کی بات مانتے ہیں
اور یہ جو عورتوں کی طرح کوسنے دینے شروع کردئے کیا کبھی اس کی مشق کی ہے جواب دیا نہیں اور آواز لگانی شروع کردی
میں کوئی حنفی غیر حنفی کی بات تھوڑی کرہا ہوں میں پکا اہل حدیث ہوں یہ سمجھ لیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھاوے میرے پر دادا نےاس فرقے کی بہت خدمت کی ہے جب تم اپنی جماعت کے لوگوں کو ہی برا بھلا کہو گے تو بخشو گے کسے
میں کوئی مولوی ثناءاللہ تھوڑی ہوں کہ جیسے ان غریب کو پکڑ کر سعودی لے گئے تھے اور وہاں ان سے معافی منگانی چاہی تھی وہ تو اللہ کا بندہ شیر خدا تھا کسی کی دھمکی میں نہیں آیا اور اپنی کرسی گنوادی اور معلوم ہے کیا کہا ہماری جماعت کے لوگوں نے ہی ان کو کافر ہوگیا ہے مرتد ہوگیا اس سے مقاطعہ کرلو جی یہ سب حرم شریف میں بیٹھ کر ہوا
بس یہیں تک رہنے دو آئیندہ دھمکی مت دینا سیدھی سیدھی بات کرنا
 
مسکراہٹ۔۔۔
 
ابوفاتح

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
0
جو تعریف تھانو ی صاحب نے کی ہے )اجتہادو تقلید کا آخری فیصلہ ،ص 108: کیا اسکے مطا بق احناف پر اہل سنت والجماعت کا اطلا ق کرنا ٹھیک ہے ؟
جناب آپ بھی سن لیں ابھی میں نیانیا ہوں ابھی آپ مجھے نہیں جانتے میں آپ کو نہیں جانتا یاد رکھو میں بھی وہی ہوں لیکن حق پرست ہوں جو بھی صحیح بات کہے گا سا کے ساتھ ہوں کیونکہ میں نیوٹرل ہوں اور خاندانی اہل حدیث ہوں عبدالحق بنارسی کی طرح نہیں ہوں وہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ وہ خاندانی ہیں اور میرا شجرہ اوپر جا کر مل جاتا ہے یہ ہما ری خاندانی باتیں ہیں یہ فورم پر لانا نہیں چاہتا جوعبد الحق بنارسی نےہمارے ساتھ کیا وہ بس ٹھیک کیا اب منع کرگئے بیٹے گھر کی خاندان کی لاج رکھنا پیسہ زمیں ہاتھ کا میل ہے گئی ہوئی عزت ہاتھ نہیں آتی۔ بس یاد رکھنا میں سب کے ساتھ ہوں
کوئی بھی دھمکی مت دینا
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جو تعریف تھانو ی صاحب نے کی ہے )اجتہادو تقلید کا آخری فیصلہ ،ص 108: کیا اسکے مطا بق احناف پر اہل سنت والجماعت کا اطلا ق کرنا ٹھیک ہے ؟
بالاکوٹی بھائی۔۔۔
آج کل جن حالات سے اُمت مسلمہ گذر رہی ہے۔۔۔
اس تناظر میں دیکھیں تو ایسے لاتعداد سوالات ہیں جو ذہن میں آتے ہیں۔۔۔
لیکن بڑے سے بڑے علماء ومحدثین بھی جوابات دینے سے اجتناب برتتے ہیں۔۔۔
اس کی وجہ شاید یہ ہے کے اُمت مسلمہ میں فتنے جتنی تیزی سے پھیل رہے ہیں یا پھیلائے جارہے ہیں۔۔۔
ان فتنوں سے اُمت کو نقصان کم سے کم ہو۔۔۔

سب سے پہلے تو میں اس موضوع کے عنوان سے ہی اختلاف کروں گا۔۔۔
جو میرا ذاتی حق ہے۔۔۔
لیکن اختلاف بھی اُسی وقت قابل قبول ہوتا ہے جب اس کی سند کھری ہو۔۔۔
کیونکہ ہر زی شعور شخص یہ بات جانتا ہے کے کچی اینٹوں پر عمارت زیادہ دیر کھڑی نہیں رہتی۔۔۔
لیکن اُس کے باوجود بھی اگر کوئی ایسا عمل کرے تو نقصان کا ذمہ دار ظاہر ہے وہ خود ہی ہوگا۔۔۔

اور جیسا کے میں نے کہا تھا۔۔۔
مجھے اس موضوع کے عنوان سے اختلاف ہے تو اس کی وجہ بھی میں بیان کردوں۔۔۔
تاکہ پڑھنے والے دوستوں کو میرے اعتراض کی وجہ کا علم ہوجائے۔۔۔

کیا عنوان کا نام یہ رکھنا ضروری تھا کے۔۔۔
ائمہ اربعہ میں کسی ایک کی تقلید پر اجماع
اب اس بات کا جائزہ لیں اس تقلید اور اتباع کے چکر میں اُمت مسلمہ کے بیچ ایک خلش پیدا ہوگئی ہے۔۔۔
دوسری بات کے تقلید پر اجماع کیسے ہوتا جب لاتعداد مسائل میں ایک دوسرے کے اختلافات ہیں۔۔۔
چلیں آئمہ کو چھوڑ دیں۔۔۔

امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے اپنے عقیدت مندوں میں۔۔۔
بریلوی مکتبہ فکر
دیوبندی مکتبہ فکر
کے خود کے عقائد میں کتنا اختلاف ہے۔۔۔ حالانکہ شجر جا کر ملتا امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے ہی ہے۔۔۔
ایک نے قبرپرستی اور قبروں سے فیض حاصل کرنے کو مشغلہ بنا کر مشرکین کا قلع قما کردیا۔۔۔
تو دوسرے نے عرش اور مراقبوں میں بازی ماری ہے رھبانیت بھی شرما گئی۔۔۔ بقول اقبال یہ ہیں مسلمان جنھیں دیکھ کر شرمائیں یہود۔۔۔

میں نے خود دیکھا ہے مسجدوں میں عامی کو اپنے عقائد کی طرف مائل کرنے کے لئے۔۔۔
ان دونوں مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات ایک دوسرے پر گمراہی کے الزامات کیسے دھرتے ہیں۔۔۔
پھر امام ابوحنفیہ رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک سے تعلق رکھنے والے حضرات کا۔۔۔
امام مالک، امام شافعی اور امام بن حنبل رحمہ اللہ علیہ سے بہت سے مسائل میں کھلم کھلا موجود ہے۔۔۔
یہ باتیں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔۔۔
لیکن ان تمام تر حقائق کو جاننے کے بعد بھی اگر کوئی اس طرح کا موضوع بنا کر فرمائشی پروگرام چلائے تو۔۔۔
تو کیا ضروری ہے اس کا حصہ بنا جائے۔۔۔
شعلے پر ہوا ماری جائے تو اس کا مقصد ہوتا ہے آگ کو بھڑکایا جائے۔۔۔
لیکن آگ بھڑکنے کے بعد اس پر ہوا مارنے کا مقصد ہے اس کو پھیلادیا جائے۔۔۔

میں دعوٰے سے کہہ سکتا ہوں آئمہ رابعہ میں سے کسی ایک کی تقلید پر کبھی بھی اتفاق نہیں ہوگا۔۔۔
اور اس مثال کا تھریڈ کو تسلی سے مطالعہ کے بعد سمجھا آسان ہوجائے گا۔۔۔
کے امام شافعی رحمۃ اللہ نے امام ابوحنیفہ رحمۃ کی اقتداء میں نماز میں رفع یدین نہیں کیا۔۔۔
اچھا رفع یدین نہ کرنے پر اس کو سرخی بنادیا۔۔۔
اور کرلیتے تو کیا جواز پیش کیا جاتا؟؟؟۔۔۔
حالانکہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے استاد محترم رفع یدین کیا کرتے تھے۔۔۔

ہم اگر مقلد کی ضد متبع بیان کریں تو وضاحتیں مانگی جاتی ہیں۔۔۔ سلف وصالحین سے ثابت کریں۔۔۔
اور یہ ہی کام آل دیوبند کے بزرگان دین کریں تھوڑی سی ہوشیاری کے ساتھ تو انہیں حکم الامت کے خطاب سے نوازا جاتا ہے۔۔۔

واللہ اعلم۔۔۔
والسلام علیکم۔۔۔
 
Top