• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
عجیب سا معاملہ ہے کہ اکبر الدین اویسی کہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں پر ظلم ہو تاہے تو ہم فورا اقرار کر لیتےہیں لیکن اگر کوئی پاکستانی اٹھ کر کہے کہ ہم پر ظلم ہوتاہے تو وہ "خارجی" ہو جاتاہے۔ فیا للعجب
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
بھائی ہم ہندستان کے مسلمان بھی تو پاکستان سے صرف دھماکوں کی خبریں ہی سنتے ہیں ۔ یہ لطیفہ بھی کسی پاکستانی نے ہی کہا تھا کہ " مجھے نہیں معلوم ڈکشنری امن کس چیز کو کہتے لیکن ہمارے پاکستان میں ایک بم دھماکہ سے دوسرے بم دھماکہ کے درمیان کے وقفہ کو امن کہا جاتا ہے ۔ "
جس طر ح کی خبریں پاکستان سے آتی ہیں اس تو ہم یہاں ہندستانی ہونے میں عافیت محسوس کرتے ہیں ۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
یہ بات سچ ہے کہ مسلمانوں کا حکومتی سطح پر کچھ نہ کچھ تعصب کا سامنا ہے ۔ لیکن یہ تعصب اس تعصب سے بہت کم ہے جو پاکستان میں ایک کمیونٹی ، برادری ، یا مسلک کے لوگ دوسری کمیونٹی ، برادری یا مسلک والوں سے کرتے ہیں ۔
پھر یہ کہ ہندستان دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔ اور یہاں کا مسلمان اپنی صلاحیت کی بنیادوں پر اس ابھرتی معیشت کا اچھا خاصا حصہ دار ہے ۔

باقی تقابل کے لیے ایک بہت اچھی مثال پاکستان کے میزائل میں عبدالقدیر اور ہندستان کے میزائل مین عبدالکلام کی ہے ۔ پاکستان نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے ساتھ کیا کیا ؟ اور ہندستان کے نے ڈاکٹر عبدالکلام کو کیا دیا؟
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ان سب میں سب سے زیادہ بھڑکاؤں خبریں اور غلط بیانی جماعة الدعوة کے رسائل و جرائد میں ہوتے ہیں اور جرار کی خبروں میں ہوتے ہیں واللہ مجھے ایسے بھی پاکستانی ملے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم تو یہی سوچ رہے تھے کہ ہندوستان کے مسلمان کیسے کھاتے پیتے ہیں کیسے ہندوؤں کے بیچ میں رہتے ہیں کیسے انکی صبح وشام ہوتی ہے
ہماری مسجد میں افغانستان سے آئے ہوئے ایک عالم امام تھے۔ وہ مجھے کہا کرتے تھے کہ جرار والے بہت جھوٹے ہیں ان کا اخبار مت پڑھا کرو۔ ان کا اخبار پڑھ کر لگتا ہے کہ ایک دو دن میں افغانستان کافروں سے لازمی آزاد ہوجائے گا حالانکہ ابھی کچھ معلوم نہیں کہ امریکیوں سے افغانستان کی جان کب چھوٹے گی۔ یہ بات کوئی پانچ سال پرانی ہے۔اسی طرح ہماری مسجد کے موجودہ خطیب عبدالعظیم حسن زئی نے کچھ عرصہ پہلے دوران خطبہ اپنی تحقیق بیان کی۔ انہوں نے شروع سے اب تک انڈیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں تعینات ہونے والی فوج کی تعداد بتائی پھر جرار میں شائع ہونے والی خبروں کو کہ مجاہدین نے کشمیر میں اتنے ہندو فوجی جہنم واصل کردئے، آج اتنے کردئے اور آج اتنے۔ اس طرح انہوں نے ’’جرار‘‘ کے مطابق کشمیر میں مجاہدین کے ہاتھوں مرنے والے انڈین فوجیوں کی تعداد جمع کی تو وہ اس تعداد سے بہت زیادہ تھی جس تعداد میں وہاں شروع سے اب تک انڈین فوجی تعینات رہے ہیں۔ کچھ اس طرح کی باتیں اور خبریں جرار سے متعلق میرے علم میں آئیں ہیں کہ میں کوشش کے باوجود انہیں غلط فہمی پر محمول نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جھوٹ سے بچائے۔آمین
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
۔۔۔۔ ہمیں یہ بھی تو دیکھنا چاہئے یہ دھماکے کون کررہا ہے یا کون کروا رہا ہے۔
کیوں بھائی ، یہ عام آدمی کی ذمہ داری کب سے ہو گئی؟ جبکہ یہاں تو بتایا گیا ہے کہ :
دنیا کے 10 بہترین خفیہ اداروں میں پاکستان کا خفیہ ادارہ (انٹر سروسز انٹیلی جنس) پہلے نمبر پر ہے۔
یہ تو بڑی عجیب مضحکہ خیز بات ہو گئی کہ کوئی ملک دنیا کا بہترین خفیہ ادارہ بھی اپنے پاس رکھے اور یہ شکایت بھی لگائے کہ اس کے ملک میں دشمن گھس کر دھماکے کرواتا ہے!! :P

بھائی ! ہمیں بھی احساس ہے کہ آپ کی کیا کیا مجبوریاں ہیں۔ ہمارے ہاں آر ایس ایس پر جب اس قسم کے الزامات لگائے جاتے ہیں تو اس کے محبان دوڑے دوڑے دفاع میں چلے آتے ہیں۔ یہی معاملہ پاکستان کے ساتھ بھی ہے۔ دونوں طرف کے اداروں میں یکساں صورتحال ہے ، فرق صرف مذہب کا ہے ورنہ متشددانہ آئیڈیالوجی میں دونوں بھائی بھائی ہیں۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
۔۔۔ اور آپ کی اصل مجبوری اس وقت یہ ہے کہ آپ مودی کی مخالفت کرکے ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان نہیں آنا چاہتے۔لیکن اگر بآمر مجبوری آنا بھی پڑے تو پاکستانیوں کے دل بڑے وسیع ہیں پہلے آنے والوں کو بھی سنبھالا اب آنے والوں کو بھی سنبھال لیں گے ان شاءاللہ
صبح صبح ایسا زبردست لطیفہ ۔۔۔ جو تقسیم ہند کے بعد سے شاید اب تک کہا نہیں گیا ہوگا ۔۔۔!! :P
یہاں اسمائیلیز نہیں ہیں ورنہ وہ ROFL والی تو دس بار لگا دیتا ;)
 
Top