اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
وہ بستی کہاں گئی؟جہاں بہت سے لوگ رہتے تھے
بہت سے تم ایسے علی،عثمان رہتے تھے
مگر اک دن جو ان پر اس طرح اترا
کوئی زخمی کراہتا تھا،کہیں کوئی تڑپتا تھا!
جو مائیں تھیں پریشاں تو بچے کون سا خوش تھے؟
کسی کا باپ زخمی تھا تو کسی کا اس دنیا میں باقی نہ تھا
وہ معصوم روتے تھے،سسکتے اور بلکتے تھے
"ہمارا جرم ہی کیا تھا؟"
کیا جرم سنگین تھا اتنا،کہ سزا قتل ہی ٹھہری؟
بتاؤ تو سہی آخر ہمارا جرم ہی کیا تھا؟
ہاں!ہماری وہ ہنسی کہ جس سے آنگن مہکتے تھے
ہمارا جرم ہی تو تھی،اور سنگین ہی تو تھی
کہ سزا قتل ہی ٹھہری!!
بعمر تیرہ سال۔۔۔من و عن پیش ہے!!